Cryptos: 22,403 Exchanges: 539 Market Cap: 1,046,808,560,189 24h Vol: 46,208,726,589
BTC KlaytnKLAY

Rank #117

coin

On 125,882 watchlists

Tags:

Platform

Enterprise Solutions

Injective Ecosystem

Layer 1

Klaytn Price (KLAY)

$0.14
0.43%

KLAY Charts Live Data

Klaytn (KLAY) کیا ہے؟

جون 2019 میں شروع کردہ Klaytn ایک عوامی بلاک چین پلیٹ فارم ہے جو بلاک چین ٹیکنالوجی کا فائدہ بہم پہنچانے کے لیے، ایک قابل رسائی صارفی تجربہ اور ڈویلپمنٹ کا ماحول فراہم کر رہا ہے۔ یہ پلیٹ فارم ایک موثر 'ہائبرڈ' ڈیزائن کے ذریعے، عوامی بلاک چینز (غیر مرکزی ڈیٹا اور کنٹرول، تقسیم شدہ گورننس) اور نجی بلاک چینز (کم تاخیر، زیادہ توسیع پذیری) دونوں کے بہترین فیچرز کو یکجا کرتا ہے۔

Klaytn کا مقصد بلاک چین ٹیکنالوجی کو چھوٹے اسٹارٹ اپس سے لے کر انٹرپرائز ڈویژنز تک تمام قسم کے صارفین تک پہنچانا ہے۔ کمپنی کا مشن بلاک چین کے ذریعے غیر مرکزیت کو عالمی سطح پر دستیاب بنانا ہے۔ اس کے علاوہ، یہ پراجیکٹ پہلے ہی دنیا بھر کے کئی انتہائی معروف برانڈز کی توجہ حاصل کر چکا ہے۔

Klaytn کے بانی کون ہیں؟

Jaesun Han GroundX کے بانی اور CEO ہیں، جو Klaytn بلاک چین کی اصل کمپنی ہے۔ Han نے کوریا ایڈوانسڈ انسٹی ٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے الیکٹریکل انجینئرنگ اور کمپیوٹر سائنس میں Ph.D. کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ انہوں نے اپنے پیشہ ورانہ کیریئر کا آغاز KAIST کے پوسٹ ڈاکٹرل ریسرچر کی حیثیت سے کیا، جہاں انہوں نے منقسم کمپیوٹنگ کے موضوع پر جامع تحقیق انجام دی۔

انہیں نے 2007 میں انٹرپرینیورشپ کی سیڑھی پر پہلا قدم اس وقت رکھا، جب Jaesun Han نے NexR کی بنیاد رکھی تھی، جو کوریا میں ڈیٹا اور کلاؤڈ کمپیوٹنگ ٹیکنالوجی کا پہلا بڑا اسٹارٹ اپ ہے۔ 2008 میں، Han نے کنسورشیم آف کلاؤڈ کمپیوٹنگ ریسرچ کے بورڈ کے چیئرمین کی حیثیت سے عہدہ سنبھالا۔ نومبر 2011 میں، Jaesun Han KT Cloudware کے CTO بن گئے، ایک ایسی کمپنی جو KT Ucloud سروسز کو تکنیکی معاونت فراہم کرنے کے لیے کام کر رہی ہے۔

اپنے کاروبار اور کاروباری منصوبوں کے علاوہ، Jaesun Han KAIST میں ایک اچھی ساکھ کے حامل ایڈجنکٹ پروفیسر بھی ہیں۔

Klaytn کو کیا چیز منفرد بناتی ہے؟

آپ کسی تکنیکی علم کی ضرورت کے بغیر Klaytn پر آسانی سے اپنی ذاتی چین تعینات کر سکتے ہیں یا دوسری چینز میں شامل ہو سکتے ہیں؛ اس سلسلے میں آپ کو کرپٹو گرافی میں ماہر ہونے یا بلاک چین ٹیکنالوجی کی گہری سوجھ بوجھ رکھنے کی ضرورت نہیں ہے۔ ان کے تعلیمی مواد کے مطابق، اعلیٰ مہارت کے حامل تکنیکی مشاورت کار کے مشورے کے بغیر، کوئی بھی شخص Klaytn پر ٹوکن کی اقصادیات پر مبنی اپنا ذاتی ایکو سسٹم شروع کر سکتا ہے۔

مختلف قسم کی غیر مرکزی ایپلیکیشنز (DApps) کے ایکو سسٹم کی حیثیت سے، Klaytn صارفین کو موقع فراہم کرتا ہے کہ وہ اپنی ضروریات کے مطابق صحیح قسم کی ایپلیکیشن کو تلاش یا ڈویلپ کر سکیں۔ اس پلیٹ فارم کی غیر مرکزی فطرت کے باعث، چونکہ ایپ کی اشاعت پر کوئی پابندی عائد نہیں ہے، اس لیے صارفین کو ورچوئل سطح پر پہلے کے مقابلے میں استعمال کی لامحدود صورتیں میسر ہیں۔ Klaytn وسیع اقسام کے دائروں میں DApps کی معاوت کرتا ہے، جس میں ڈیجیٹل اثاثہ جات کی نظم کاری، آرٹ کی جمع کاری اور ٹریڈ، گیم ڈویلپمنٹ، اور غیر مرکزی ایکسچینجز شامل ہیں۔

اس تنوع کی وجہ سے، Klaytn نے Humanspace، Wemade Tree اور Piction Network جیسے ادارہ جاتی سرمایہ کاروں کی توجہ حاصل کر لی ہے۔

متعلقہ صفحات:

Definex کے بارے میں مزید پڑھیں۔

Phala نیٹ ورک کے بارے میں مزید جانیں۔

Byzantine فالٹ ٹالرینسز کے بارے میں مزید جانیں۔

CoinMarketCap کا بلاگ ملاحظہ کریں۔

فی الوقت کتنے Klaytn (KLAY) کوائنز گردش میں ہیں؟

لامحدود زیادہ سے زیادہ سپلائی، اور 10,527,368,819 KLAY ٹوکنز کی موجودہ کُل سپلائی کے ساتھ، Klaytn بلاک چین کرپٹو کے پُرجوش شائقین میں مقبولیت حاصل کر ہی ہے۔ موجودہ گردشی سپلائی 2,448,059,130 KLAY ٹوکنز ہے۔ ہر نئے بلاک کے ساتھ، نئے جاری کردہ KLAY اور بلاک میں استعمال ہونے والی ٹرانزیکشن کی فیسوں کا حاصلِ جمع (جسے اجتماعی طور پر "بلاک کا انعام" کہا جاتا ہے) کو پہلے سے طے شدہ تناسب کے بعد درج ذیل تین حتمی اکاؤنٹس میں جمع اور تقسیم کیا جاتا ہے: Klaytn کی گورننس کونسل کو 34% موصول ہوتے ہیں، بلاک چین معاہدے کو سپلائی کا 54% حصہ ملتا ہے اور بقیہ 12% Klaytn Improvement Reserve (KIR) کے لیے وقف ہیں۔

Klaytn نیٹ ورک کو کس طرح محفوظ بنایا جاتا ہے؟

Klaytn اس امر کا اعتراف کرتا ہے کہ پروف آف ورک (PoW) اور پروف آف اسٹیک (PoS) مفاہمتی میکانزم میں خامیاں موجود ہیں، یہی وجہ ہے کہ نیٹ ورک Istanbul BFT کے ایک بہتر کردہ ورژن پر انحصار کرتا ہے، جو عملی بازنطینی فالٹ ٹولرنس (PBFT) کو لاگو کرتا ہے، جس میں بلاک چین نیٹ ورک کی خصوصیات کو حاصل کرنے کے لیے ضروری ترامیم شامل ہیں۔ Klaytn نے ایک پروف آف کنٹریبیوشن (PoC) بھی متعارف کروایا ہے، جو Klaytn ٹوکن کی اقتصادیات میں ان تمام شرکاء کو معاوضہ دینے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے جو بامقصد حصہ ڈالتے ہیں۔ ان مفاہمتی میکانزمز کو باہم یکجا کرتے ہوئے، Klaytn ایک متنوع، غیر مرکزی ماحول حاصل کرتا ہے جو اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ بلاک کے توثیق کاران کو اپنے فرائض کی انجام دہی کے عوض انعامات دیے جا رہے ہیں۔ صرف یہی نہیں، بلکہ بلاک چین اس ہائبرڈ مفاہمتی اپروچ کے ذریعے، اپنے صارفین کو انٹرپرائز کے لیے تیار اور خدمت پر مبنی ماحول بننے کے مشن کو کامیابی کے ساتھ پورا کرتا ہے۔

آپ Klaytn (KLAY) کہاں سے خرید سکتے ہیں؟

Klaytn پلیٹ فارم انٹرپرائز سرمایہ کاروں کی توجہ بھی حاصل کر رہا ہے، یہی وجہ ہے کہ یہ سب سے زیادہ مقبول altcoins کی منازل سرعت سے طے کر رہا ہے۔ اگر آپ KLAY ٹوکن خریدنا چاہتے ہیں، تو آپ کے لیے Coinone ایک بہترین آپشن ہے، جہاں 5 اپریل 2021 تک سب سے زیادہ ٹریڈنگ کا حجم $110,659,556 ہے۔

اگر آپ KLAY خریدنا چاہتے ہیں تو دیگر بہتر آپشنز میں درج ذیل شامل ہیں:

کریپٹوز خریدنے کے حوالے سے مزید معلومات یہاں سے حاصل کیجیے۔

ذیل میں ایسے چند مزید آرٹیکلز پیش ہیں جو شاید آپ کو دلچسپ معلوم ہوں: