کرپٹوکرنسی

Kusama

Bitcoin

Kusama

KSM

#157

$30.84 USD

-2.11% (1d)

مارکیٹ کیپٹلائزیشن

$492.10M

حجم (24 گھنٹے)

$21.65M

FDV

$492.10M

حجم/مارکیٹ کیپ (24 گھنٹے)

4.40%

کل سپلائی

$15.95M

زیادہ سے زیادہ سپلائی

-

گردش کرنے والی سپلائی

$15.95M

معلومات

Website

$30.84

(0.70%)
Price change 1h

$31.97

High 24h

$30.84

(-10.74%)
Price change 7d

$37.43

High 7D

Kusama (KSM) (کُساما) کیا ہے؟

خود کو "Polkadot کا پرجوش کزن" کہلانے والا Kusama ایک تجرباتی بلاک چین پلیٹ فارم ہے جو ڈویلپرز کے لیے بڑے پیمانے پر قابلِ ہمکاری اور وسعت پذیر فریم-ورک فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

Kusama کو Substrate پر تعمیر کیا گیا ہے — ایک بلاک چین-بلڈنگ-کٹ جسے Parity Technologies نے ڈویلپ کیا۔ Kusama تقریباً اُسی کوڈ-بیس کا حامل ہے جیسا کہ خود Polkadot — کامیاب ترین قابلِ ہمکاری بلاک چینز میں سے ایک۔

Kusama پر نفاذ کے ذریعے، تیز رفتار پراجیکٹس، انتہائی وسعت پذیر، قابل ہمکاری، خُرد شُدہ نیٹ-ورک کی دسترس اُن خصوصیات سمِیت حاصل کر لیتے ہیں جو ابھی تک Polkadot پر دستیاب نہیں۔ اس مقصد کے لیے، Kusama خود کو "کینیری-نیٹ-ورک" سے تشبیہ دیتا ہے۔

اس پلیٹ فارم کو اُن ڈیولپرز کے لیے ایک آزمائشی میدان کئ حیثیت سے ڈیزائن کیا گیا ہے، جو خُود اپنے بلاک چین کی بطور اختراع تعیناتی کے خواہشمند ہیں تاکہ اسے Polkadot پر لانچ کرنے سے پہلے ایک ابتدائی نیٹ-ورک کے طور پر استعمال کیا جا سکے— حالانکہ بہت سے پراجیکٹس اپنی حتمی مصنوعات کے لیے Kusama کے ساتھ وابستہ رہنے کا انتخاب کرتے ہیں۔

Kusama پیرا-چینز کے نفاذ کی غرض سے داخلے میں پیش آنے والی کم رُکاوٹ، توثیق کاروں کے لیے کم بانڈ کی ضروریات وغیرہ سے استفادہ کرتے ہوئے، عام طور پر ابتدائی مراحل کے آغاز اور تجربات کے لیے کام میں لایا جاتا ہے۔

Kusama کے بانی کون ہیں؟

Kusama کو اُسی ٹیم نے بنایا جس نے Polkadot کو تخلیق کیا، یعنی وہ کمپنی جو Parity Technologies کے نام سے پہچانی جاتی ہے۔ اس کے بانی ایک عالمی شہرت یافتہ کمپیوٹر سائنسدان اور پروگرامرDr. Gavin Wood ہیں، جنہوں نے Ethereum کی مشترکہ بنیاد بھی رکھی۔

Parity Technologies ایک جامع ٹیم کی حامل ہے، جو دنیا کے کامیاب ترین بلاک چین انجینئرز پر مشتمل ہے، جس کے 100 سے زیادہ ملازمین پوری دنیا میں پھیلے ہوئے ہیں۔

مزید برآں، Kusama کو Web3 فاؤنڈیشن کی طرف سے مالی اعانت فراہم کی جاتی ہے، جسے "غیر مرکزی ویب سافٹ ویئر پروٹوکولز کے شعبوں میں ٹیکنالوجیز اور ایپلیکیشنز کی پرورش اور نگہداشت" میں مدد فراہم کرنے کے لیے لانچ کیا گیا۔ اپنی گروتھ ٹیم کی بدولت، تحقیق اور ویب کمیونیٹی ڈویلپمنت کے ذریعے Web3 فاؤنڈیشن بھی Kusama کو سپورٹ کرتی ہے۔

Kusama کو کیا چیز منفرد بناتی ہے؟

Kusama بلاک چین پلیٹ فارمز میں غیر معمولی حیثیت رکھتا ہے، کیونکہ یہ ارادتاً ایسے ڈویلپرز کے لیے بنایا گیا ہے جو جرأتمندی کا مُظاہرہ کرتے ہوئے پرجوش پراجیکٹس شروع کرنے کے آرزومند ہوں۔

اسے ملٹی-چین، متفرّق عناصر پر مبنی شارڈ ڈیزائن کے تحت تیار گیا ہے جو ایک نامزد پروف-آف-اسٹیک (NPoS) مُتفق-علیہ سسٹم کوکام میں لاتا ہے — یعنی بے پایاں توانائی کے طلبگار پروف-آف-ورک (POW) کی مُتبادل اجماعی مکینزم سکیم جس کا تفاذ کئی اور بلاک چینز بھی کرتے ہیں۔

یہ نظام بغیر کسی فورک کے، اِسے تیزی سے آن-چین اپ-گریڈ کرنے کے قابل بناتا ہے، Kusama نیٹ-ورک پر دیگر پیرا-چینز کے ساتھ مواصلات کے لیے کراس-چین بیغام رسانی (XCMP) کو سپورٹ کرتا ہے۔

Polkadot کی طرح، Kusama آن-چین حاکمیتی صلاحیتیوں پر مبنی خصوصیات کا مُظاہرہ کرتا ہے۔ یہ آن-چین حاکمیت دونوں طرح کی ہے، یعنی غیر مرکزی اور بِلا-اجازت، جس سے کوئی بھی شخص Kusama (KSM) ٹوکن یا پیرا-چین (parachain) ٹوکنز کے ذریعے اپنی متعلقہ حاکمیتی تجاویز پر رائے دہی کے قابل ہو جاتا ہے۔ ان تجاویز میں، قیاس پر مبنی اپ-گریڈ، پروٹوکول میں تبدیلیاں، اور خصوصیات سے متعلق درخواستیں شامل ہو سکتی ہیں۔ یہ آن-چین حاکمیتی طریق کار Polkadot کی طرف سے انجام دیے جانے والے طرز عمل سے تقریباً چار گنا تیز رفتار ہے، جس میں رائے دہی اور نفاذ کے مابین وقفہ صرف 15 دن ہے — اسی وجہ سے Kusama پر تعمیر کیے گئے پراجیکٹس کی بڑھوتری تیز رفتاری سے ہوتی ہے۔

یہ پروجیکٹ ایسے منصوبوں کے لیے کام کرتا ہے جو کسی نئی سرگرمی میں فوری طور پر کامیابی کے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں، اور کسی فورک کو لاگو کیے بغیر اپ-ڈیٹس کرنے کے ساتھ ساتھ مزید بہتری لانا چاہتے ہیں — اس طرح کمیونٹی کے مابین زیادہ سے زیادہ ہم آہنگی کو یقینی بنایا جاتا ہے۔

متعلقہ صفحات:

Polkadot (DOT) کے بارے میں مزید پڑھیے — جو انٹرپرائز پر مرکوز، لیکن Kusama (KSM) کی مانِند ہے۔

Ethereum (ETH) مُلاحظہ کیجیے — Kusama کے بڑے مُسابقت کاروں میں سے ایک۔

CoinMarketCap الیگزینڈریا. کے ساتھ کرپٹو کے بارے میں اپنی معلومات کو تازہ کیجیے۔

تازہ ترین خبروں، ٹپس، ٹرکس اور مارکیٹ کی بصیرت کے لیے CoinMarketCap بلاگ مُلاحظہ فرمائیے۔

فی الوقت کُل کتنے Kusama کوائنز (KSM) گردش میں ہیں؟

نومبر سن 2020 تک کی معلومات کے مُطابق، Kusama کے پاس 8.47 ملین ٹوکنز کی گردشی سپلائی موجود تھی، جبکہ کل سپلائی 10 ملین ٹوکنز پر مُشتمل ہے۔ کچھ دیگر بلاک چینز کے برعکس، یہ زیادہ سے زیادہ سپلائی طے شُدہ نہیں ہے۔ بلکہ، یہ 10% افراطِ زر سالانہ کی شرحِ سے بڑھتی ہے۔

اسٹیک کردہ KSM کا تناسب اُس طریق کار کے مُطابق تبدیل ہوتا رہتا ہے، جس کے تحت نئے مِنٹ ہونے والے KSM ٹوکنز (افراطِ زر سے) تقسیم کیے جاتے ہیں۔ اگر تمام KSM کا ہو بہو نصف حصہ اسٹیکنگ پر لگایا گیا ہو، تو Kusama کے توثیق کار نئے مِنٹ کیے گئے ٹوکنز کا 100% وصول پاتے ہیں، جبکہ، اگر یہ 50% سے زیادہ یا اس سے کم ہو، تو افراط زر سے متعلق کچھ انعامات Kusama کے خزانے میں جمع ہو جائیں گے۔

ابتدائی طور پر Kusama ان لوگوں کے لیے ایک ایئر-ڈراپ کی حیثیت سے لانچ کیا گیا، جنہوں نے Polkadot (DOT) ٹوکن سیل میں حصہ لیا تھا۔ انہیں 1:1 کی شرح کے مُطابق تقسیم کیا گیا تھا، جبکہ DOT سے محرومی پر فرکشن لیس فاسیٹ استعمال کرنے سے KSM کا حصول مُمکن ہو جاتا تھا — جسے اس کے بعد سے منسُوخ کر دیا گیا۔ Polkadot کے برعکس، Kusama کو اپنی گردشی سپلائی بڑھانے کے لیے ریڈینومینیشن سے گُزرنا نہیں پڑا۔

Kusama نیٹ-ورک کو کیسے محفوظ بنایا جاتا ہے؟

Kusama ایک نامزد پروف-آف-اسٹیک (NPoS) اجماعی طریق کار استعمال کر کے بنایا گیا ہے۔

یہ اُن نامزد کنندگان (KSM اسٹیکرز) کا نیٹ-ورک استعمال کرتا ہے جو لین-دین کی توثیق کاری میں حصہ لینے کے لیے نوڈز کو مُنتخب کرتے ہیں۔ نامزدگی کرنے والوں کو افراط زر کے انعام کا ایک حصہ اس صورت میں ملتا ہے کہ ان کے نامزد کنندہ کو اگلے چکر میں منتخب کر لیا جائے۔ بے ایمانی کا مُظاہرہ کرنے والے، یا کارکردگی کے تقاضوں کو پورا نہ کرنے والے تصدیق کاروں کی اسٹیکنگ کم کی جا سکتی ہے۔

مزید یہ کہ کُساما، کراس-چین لین-دین کی انجام دہی کے لیے Merkle کے درختوں پر مبنی قطار بنانے والا سادہ طرز عمل اختیار کرتا ہے۔ ریلے چین کے توثیق کار لین-دین کو ایک پیرا-چین کی آؤٹ-پُٹ قطار سے ہدف پیرا-چین کی اِن-پُٹ قطار تک منتقل کرنے کے ذمہ دار ہوتے ہیں — یہ ایک محفوظ، بِلا اعتماد طریق کار ہے، جو ہر چین پر موجود اُنہی توثیق کاروں کو پیغام رسانی کے لیے استعمال کرتا ہے۔

Kusama (KSM) کہاں سے خریدے جا سکتے ہیں؟

فی الوقت Kusama (KSM) تجارت کے لیے درجنوں مقبول ایکسچینج پلیٹ فارموں پر موجود ہے، بشمول BinanceOKEx اور Huobi Global۔ فی الوقت سب سے زیادہ مائع تجارتی پیئرزKSM/USDT, KSM/BTC اور KSM/ETH ہیں۔

اُن کرپٹو کرنسیوں کے بارے میں جاننے کے لیے جن کے ساتھ فیاٹ کی سہولت وابستہ ہے، ہماری جامع گائیڈ مُلاحظہ فرمائیے۔

ذیل میں ایسے چند مزید آرٹیکلز پیش ہیں جو شاید آپ کو دلچسپ معلوم ہوں:

Kusama میں کہاں خرید و فروخت کر سکتا ہوں ?
#نامجوڑیآخری اپ ڈیٹ