Cryptos: 22,403 Exchanges: 539 Market Cap: 1,046,808,560,189 24h Vol: 46,208,726,589
BTC LitecoinLTC

Rank #20

coin

On 901,444 watchlists

Tags:

Mineable

PoW

Scrypt

Medium of Exchange

Litecoin Price (LTC)

$69.7
-0.17%

LTC Charts Live Data

Litecoin (LTC) کیا ہے؟

Litecoin (LTC) ایک ایسی کرپٹو کرنسی ہے جسے بلاک چین ٹیکنولوجی کی منفرد خصوصیات سے استفادہ کرتے ہوئے تیز تر، محفوظ اور کم لاگت والی ادائیگیاں کرنے کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

یہ کرپٹو کرنسی Bitcoin پروٹوکول کی بُنیاد پر تخلیق کی گئی تھی، لیکن یہ اس میں استعمال کردہ ہیشنگ الگورتھم، بلاک کے لین دین میں صرف ہونے والے وقت، ہارڈ کیپ یعنی بلاک چین کوڈ کے ذریعے گردش میں موجود ٹوکنز کی زیادہ سے زیادہ تعداد کے محدود رکھے جانے اور کُچھ دیگر عوامل کے لحاظ سے مُختلف ہے۔ Litecoin کے بلاک ٹائم کے صرف 2.5 منٹ کا وقت اور لین دین کی انتہائی کم فیس اسے مائیکرو لین دین اور پوائنٹ-آف-سیل ادائیگیوں کے لئے موزوں بنا دیتے ہیں۔

Litecoin اکتوبر2011 کو GitHub پر ایک اوپن سورس کلائنٹ کے ذریعے لانچ کیا گیا، اور Litecoin نیٹ ورک پانچ دن بعد 13 اکتوبر 2011 کو لائیو چلا گیا۔ تب ہی سے، یہ تاجروں کے مابین، استعمال اور قبولیت، دونوں کے تناظر میں دھماکہ خیز ثابت ہوا ہے اور اپنی زیادہ تر موجودگی کے دوران مارکیٹ کیپٹلائزیشن کے لحاظ سے دس بالاترین کرپٹو کرنسیوں میں شمار ہوتا ہے۔

اس کرپٹو کرنسی کو Google کے ایک سابق ملازم Charlie Lee نے تخلیق کیا، جس کا ارادہ تھا کہ Litecoin کو"Bitcoin کا لائٹ ورژن" بنایا جائے، جو Bitcoin جیسی بیشتر خصوصیات کا حامل بھی ہو — وزن میں ہلکا ہونے کے باوجود۔

Litecoin کے بانی کون ہیں؟

جیسا کہ ہم مختصراً پہلے ہی بتا چکے ہیں کہ Litecoin کی بنیاد Charlie Lee نے رکھی تھی، اور جو کرپٹو کرنسی کو ابتداء ہی میں اپنا چُکے تھے، نتیجتاً وہ کرپٹو کرنسی کی صنعت میں ایک اعلیٰ مقام رکھتے ہیں۔

Charlie Lee، جو"Chocobo" کے نام سے بھی معروف ہیں، ایک ابتدائی Bitcoin مائنراور کمپیوٹر سائنس دان ہیں، جو Google کے سابق سافٹ ویئر انجینئربھی تھے۔ مزید یہ کہ Charlie Lee نے دیگر 2015 سے2017 کے درمیان Coinbase میں دیگر سرمایہ گذاریوں میں جانے سے پہلے ڈائریکٹر انجینئرنگ کا کرداربھی ادا کیا۔

آج، Charlie Lee صریحاً کرپٹو کرنسیوں کے ایک وکیل ہونے کے ساتھ ساتھ Litecoin فاؤنڈیشن کے مینیجنگ ڈائریکٹر بھی ہیں — Litecoin ایک غیر منافع بخش تنظیم ہے جو Litecoin کو مزید ترقی دینے کے لئے Litecoing Core Development ٹیم کے شانہ بہ شانہ مصروف عمل ہے۔

Lee کے علاوہ، Litecoin فاؤنڈیشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں تین مزید افراد بھی شامل ہیں: Xinxi Wang، Alan Austin اور Zing Yang - یہ سب اپنے اپنے دائرہ عمل پر مُکمل عبور کے حامل ہیں۔

کون سی بات Bitcoin کو منفرد بناتی ہے؟

Bitcoin کے فوراً بعد Litecoin دوسری مقبول ترین اور خالص کرپٹو کرنسی ہے۔ اس کامیابی کو بڑی حد تک اس کی سادگی اور سودمندی کے واضح فوائد سے منسوب کیا جا سکتا ہے۔

جنوری 2021 تک Litecoin بہت زیادہ شرف قبولیت حاصل کرنے والی کرپٹو کرنسیز میں سے ایک ہے، اوراب دُنیا بھر میں 2000 اسٹورز اور تاجر LTC کوبخوشی قبول کرتے ہیں۔

اس کے بڑے فوائد اسی کی پُر اثر لاگت اور رفتار سے وجود میں آتے ہیں۔ عام طور پر Litecoin کے لین دین کی تصدیق صرف چند منٹ میں ہو جاتی ہے، اور لین دین کی فیس تقریباً نہ ہونے کے برابر ہے۔ یہی بات ترقی پذیر مُمالک میں اسے Bitcoin کے مُقابلے میں ایک پرکشش متبادل بناتی ہے، وہ مُمالک جہاں لین دین کی فیس بھی اس حوالے سے ایک فیصلہ کُن عنصر ہو کہ کس کرپٹو کرنسی کو سپورٹ کیا جائے۔

2020 کے اواخر میں Litecoin نے (MW) MimbleWimble ٹیسٹ نیٹ کا اجراء بھی دیکھا جس کا کام MimbleWimble کی بُنیاد پر ہونے والے اُن رازدارانہ لین دین کو ٹیسٹ کرنا ہے جو Litecoin پر انجام پاتے ہیں۔ اس خصوصیت کے مین نیٹ پر دستیاب ہونے کے بعد Litecoin کے صارفین بہت بہتر رازداری اور بہتر مُتبادلات کی استطاعت سے بھی فائدہ اُثھا سکیں گے۔

متعلقہ صفحات:

Bitcoin (BTC) — اصل کرپٹو کرنسی کو چیک کریں۔

Nano (NANO) — ایک اور ہلکی پھلکی تیز رفتار کرپٹو کرنسی چیک کریں۔

Litecoin کی اپ ڈیٹس اور تفصیلات کے ساتھ تازہ ترین خبریں حاصل کریں۔

کرپٹو کرنسی کی تازہ ترین خبروں اور اپ ڈیٹس کے لیے CoinMarketCap بلاگ پر سبسکرائب کریں۔

فی الوقت کتنے Litecoin (LTC) گردش میں ہیں؟

زیادہ تر پروف آف ورک (POW) کرپٹو کرنسیز کی طرح گردش میں رہنے والے Litecoin کی تعداد ہر نئے اخراج شدہ بلاک کے ساتھ بتدریج بڑھتی ہے۔

جنوری 2021 تک زیادہ سے زیادہ فراہم کردہ کُل 84 ملین میں سے 66.245 ملین LTC پہلے ہی مائن ہو چکے ہیں۔ Litecoin Foundation نے حال ہی میں یہ حساب لگایا ہے کہ Litecoin کو مکمل طور پر کمزور پڑنے کے لئے 100 سال درکار ہون گے (تقریباً سنہ 2140) — کیونکہ مائن شدہ LTC فی بلاک کی تعداد، بلاک انعام کو آدھا کر دینے کے شیڈول کا حصہ ہونے کے سبب، ہر چار سال بعد کم ہو جاتی ہے۔

LTC جینیسس بلاک کی مائننگ کے بعد تقریباً 500,000 LTC کو پہلے ہی دن انسٹا مائن کیا گیا۔ Charlie Lee اورغالباً کُچھ دوسرے ابتدائی Litecoin ڈیویلپرز اولین مائنرز میں شامل تھے۔

ایک منصفانہ تقسیم شدہ اثاثے کی حیثیت کے باوجود، Litecoin ڈیولپرز یا Charlie Lee نے Litecoin Operation کے حوالے سے کوئی بھی بلاواسطہ منافع وصول نہیں کیا — ماسوائے اس کے کہ جو کُچھ باقاعدہ مائننگ کے عمل میں حصہ لینے سے کمایا جا سکتا ہے۔

Litecoin نیٹ ورک کس طرح محفوظ بنایا جاتا ہے؟

بلاک چین پر مبنی کرپٹو کرنسی، Litecoin کو انتہائی مضبوط کریپٹوگرافک دفاع کے ذریعے محفوظ بنایا جاتا ہے — جس کو کریک کرنا عملی طور پر ناممکن ہے۔

Bitcoin اور متعدد کرپٹو کرنسیز کی طرح Litecoin بھی اس امر کی یقین دہانی کے لیے PoW کا مفاہمتی الگورتھم استعمال کرتا ہے کہ ٹرانزیکشنز کی تصدیق فوری طور پر ہو جائے۔ Litecoin مائننگ نیٹ ورک کی مشترکہ قوت دوہرے اخراجات اور لاتعداد دیگر حملوں کو روکتی ہے، اور اس کے ساتھ ساتھ 100 فیصد اپ ٹائم کو بھی یقینی بناتی ہے۔

آپ Litecoin (LTC) کہاں سے خرید سکتے ہیں؟

Litecoin سب سے زیادہ تعداد میں دستیاب کرپٹو کرنسیز میں سے ایک ہے، اسی لئے یہ مختلف النوع ایکسچینجز پر خریدی اور فروخت کی جا سکتی ہے۔ انہی ممتاز ناموں میں سے کُچھ Huobi Global, Binance, Coinbase Pro, OKEx اور Kraken ہیں۔

Litecoin اُن چند کرپٹو کرنسیز میں سے ایک ہے جس میں کثیر الاقسام فیاٹ ٹریڈنگ کے جوڑے موجود ہوتے ہیں جو کہ امریکی ڈالر(USD)، کوریائی وون (KWR)، یورو (EUR) اور کُچھ دیگر کرنسیوں پر مشتمل ہیں۔ ایسی کرپٹو کرنسیاں خریدنے کے لئے جن کے ساتھ فیاٹ کی سہولت وابستہ ہے، ہمارا جامع گائیڈ ملاحظہ کریں۔