Loopring
Loopring
LRC
#256
$0.18 USD
-2.22% (1d)مارکیٹ کیپٹلائزیشن | $249.12M |
حجم (24 گھنٹے) | $18.24M |
FDV | $250.40M |
حجم/مارکیٹ کیپ (24 گھنٹے) | 7.32% |
کل سپلائی | $1.37B |
زیادہ سے زیادہ سپلائی | - |
گردش کرنے والی سپلائی | $1.37B |
معلومات
Website |
$0.18
(-1.68%)$0.19
$0.18
(-12.62%)$0.22
Looping (LRC) کیا ہے؟
EthereumLRC پر مبنی کرپٹو کرنسی کا ایک ایسا ٹوکن برائے لوپ رنگ ہے جسے غیر مرکزی کرپٹو ایکسچینجز کی تعمیر کے لئے ڈیزائن کیا گیا۔
سنہ 2020 میں کرپٹو کرنسی مارکیٹ کے روز مرۃ اوسظ حجم میں تقریباً 200$-50$ ملین تک اتار چڑھاؤ رہا۔ زیادہ تر ٹریڈنگ مرکزی کرپٹو کرنسی ایکسچینجز پر انجام پاتی ہے — یہ نجی کمپنیوں کی طرف سے چلائے جانے والے وہ پلیٹ فارمز ہوتے ہیں جو صارفین کے فنڈز ذخیرہ کرتے ہیں اور خرید و فروخت کے حوالے سے میل ملاپ کی سہولت بھی فراہم کرتے ہیں۔
اس طرح کے پلیٹ فارمز کے کئی مشترکہ منفی پہلو ہیں، لہٰذا ایک نئی قسم کا ایکسچینج — غیر مرکزی — وجود میں آ چُکا ہے تاکہ ان تقصانات کو کم کیا جا سکے۔ تاہم، مُکمل طور پر غیر مرکزی ایکسچینجز بھی اپنی خامیوں سے پاک نہیں۔
Loopring کا مطلوبہ ہدف مرکزی آرڈر میچنگ کو غیر مرکزی آن۔بلاک چین آرڈرسیٹلمنٹ کے ساتھ اس طرح جوڑنا ہے کہ ایک ایسی ہائی برڈائزڈ پراڈکٹ وجود میں آ جائے، جودونوں یعنی مرکزی اور غیر مرکزی ایکسچینجز کی بہترین خصوصیات کی حامل ہو۔
LRC ٹوکنز عوام الناس کو کوائن کی ایک ابتدائی پیشکش (ICO) کے دوران سنہ 2017 میں مُہیّا کیے گئے جبکہ لوپ رنگ پروٹوکول کو پہلے پہل Ethereum مین نیٹ پر دسمبر سنہ 2019 میں لاگو کیا گیا۔
Loopring کے بانی کون ہیں؟
Loopring کی ڈویلپمنٹ کا انتظام کرنے والی Loopring Foundation جو کے بانی اور موجودہ سی ای او Daniel Wang ہیں جوشنگھائی، چین میں مقیم ایک سافٹ ویئر انجینیر اور کاروباری شخصیت ہیں۔
Wang یونیورسٹی آف سائینس اینڈ ٹیکنالوجی آف چائنا سے کمپیوٹر سائینس میں بیچلر ڈگری ہولڈر ہیں اوراُنہوں نے اسی فیلڈ میں ایری زونا سٹیٹ یونیورسٹی سے ماسڑ کی ڈگری بھی حاصل کی ہے۔
Loopring پر کام کرنے سے پہلے Wang نے بڑی ٹیک کمپنیوں میں متعدد انتظامی اور ایکزیکٹو عہدوں پر کام کیا۔ وہ طبّی آلات بنانے والے Boston Scientific میں صف اوّل کے سافٹ ویئر انجینیر رہ چکے ہیں۔ ای کامرس میں چین کی شہرہ آفاق کمپنی JD.com میں انجینیرنگ، سرچ، ریکومینڈیشن اور اشتہاراتی نظام کے شعبہ جات میں سینیر ڈائریکٹر کی پوسٹ پر فائز رہے، اور مزید یہ کہ Google میں بھی بحیثیت سینیئرسافٹ ویئر انجینیئر خدمات انجام دیں۔
Wang نے کئی کمپنیوں کی مشترکہ بنیاد رکھی: Yunrang (Beijing) Information Technology Ltd. اور کرپٹو کرنسی کی خدمات فراہم کرنے والی فرم Coinport Technology Ltd۔
کیا چیز Loopring کو منفرد بناتی ہے؟
وہ اساسی خیال جو Loopring کے پیچھے موجود ہے، یہی ہے کہ مرکزی اور غیر مرکزی کرپٹو کرنسی ایکسچینجز کے اجزاء کو یکجاء کر کے ایک ایسا پروٹوکول تخلیق کیا جا ئے جو ان کے یکتا فوائد سے استفادہ کرے اور ناکارہ خواص کو رفع کر دے۔
دور حاضر میں مرکزی ایکسچینجز ہی کرپٹو ٹریڈنگ کی خدمات فراہم کرنے کے لئے اساسی موڈ آف آپریشن ہیں۔ مرکزی ایکسچینج کا استعمال آسان تو ہے، اور انتہائی مقبول بھی لیکن اس کے باوجود یہ متعدد خطرات کا حامل بھی ہے جن میں سر فہرست خدشے کا تعلق ان کی اپنی تحویل سے ہے۔ چونکہ یہ ایکسچینجز صارفین کی رقوم کو جمع کروانے اور نکلوانے والے پوائنٹس کے مابین اپنی تحویل میں رکھتے ہیں، اس لئے یہ رقوم ممکنہ ہیکر کے حملوں، ایکسچینج کے اندر موجود بدخواہوں یا انضباطی مداخلت کے سبب جزوی یا مکمل طور پر ناپید ہونے کے خطرے سے دوچار ہو سکتے ہیں۔
مرکزی ایکسچینجز کا ایک اور بڑا مسئلہ شفافیت کی کمی ہے۔ یہ وہ حقیقت ہے کہ ٹریڈز بلاک چین پر نہیں طے پاتے بلکہ ایکسچینجز کے اپنے اندرونی ریکارڈز میں ہی اسٹور ہو جاتے ہیں جہاں ایکسچینج کی اپنی طور پر کی گئی قیمتوں میں ردّوبدل ممکن ہو سکتی ہے جس کے لئے وہ صارفین کے فنڈز کو اپنی تحویل کے دوران غیرمُصدقہ مقاصد کے لئے استعمال کر سکتا ہے۔
ان مسائل کے خاتمے کے لئے حالیہ چند سالوں میں ایک نئی قسم کی سروس یعنی غیر مرکزی کرپٹو ایکسچینج (DEX) وجود میں آ چکی ہے۔ یہ صارفین کے فنڈز کو تحویل میں لینے اور ٹریڈز کی اندرونی طور پر پروسیسنگ کی انجام دہی کی بجائے، رابطہ قائم ہوتے پرایک پبلک بلاک چین کے ذریعے براہ راست خرید و فروخت میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔
تحویل اور شفافیت سے متعلق خدشات کو دور کرنے کے ساتھ ساتھ DEXs خود اپنے آپ سے متعلق مسائل بھی متعارف کرواتے ہیں، خاص طور پر کارکردگی (بمُقابلہ مرکزیت پر مبنی مُتبادلات) سے وابستہ بلاک چینزکی محدود بنیادی صلاحیتیں اور ان کی اپنی منتشر لیکویڈیٹی۔
Loopring پروٹوکول غیر مرکزی ایکسچینز کی اچھائیوں سے استفادہ کرتا ہے، جبکہ ان کی خامیوں کا اختراعی انداز میں جزوی یا مکمل خاتمہ کر دیتا ہے۔ آرڈرز کو مرکزی طریقے سے کُچھ اس طرح ترتیب دیتے ہوئے کہ بلاک چین پر طے پا جائے کہ بعد گردشی ٹریڈ 16 آرڈرزپر محیط ہو، نہ کہ ایک کا مقابلہ ایک ٹریڈنگ پیئر سے ہو، Loopring نہ صرف آرڈرز پرعمل درآمد سے وابستہ کارکردگی کو بلکہ لیکوئڈیٹی کو بھی بڑھانے کی توقع رکھتا ہے۔
متعلقہ صفحات:
Loopring غیر مرکزی مالیاتی صنعت (DeFi) کا ایک حصہ ہے — CoinMarketCap Alexandria پر مزید پڑھیے۔
کیا آپ کرپٹو کرنسی کے بارے میں متُجسِس ہیں؟ Bitcoin خریدنے کے طریقے کے بارے میں یہاں سے جانیں۔
فی الوقت کتنے Loopring (LRC) کوائنز گردش میں ہیں؟
LRC ٹوکنز Loopring پروٹوکولز پر مشتمل اسمارٹ معاہدوں کے تحت جاری کیے جاتے ہیں۔
LRC کمانے کا بنیادی ذریعہ نام نہاد رنگ مائننگ ہے: جس میں Loopring کی لیکویڈیٹی کو بہتر بنانے کے لئے آرڈرز کا سختی سے موازنہ بحیثیت دو کرپٹو کرنسیز پیئرز نہیں کیا جاتا۔ بلکہ یہ پروٹوکول 16 مختلف کرپٹو کرنسیوں کے آرڈرز بذریعہ گردشی ٹریڈ مکس اور میچ کر سکتا ہے جسے آرڈر رنگ کہا جاتا ہے۔
Loopring نیٹ ورک پر موجود اُن نوڈزکو بحیثیت انعام LRC ٹوکنز کے ذریعے نوازا جاتا ہے جو انفرادی آرڈرز کو آرڈر رنگز میں یکجاء کرنے کے ساتھ ساتھ عوامی آرڈزکی تجارتی تاریخ اور دستاویزات کی نگہداشت کرتے ہیں، اور بعض صورتوں میں دوسری ریلیز کے لئے ان آرڈرز کو نشر بھی کرتے ہیں۔
Loopring ننیٹ ورک کو کس طرح محفوظ بنایا جاتا ہے؟
Loopring دو بلاک چینز یعنی Ethereum اور Neo پر Qtum بلاک چین کی سپورٹ کو شامل کئے جانے والے آئندہ منصوبے کے تحت کام کرتا ہے۔ ان میں سے ہر نیٹ ورک کا اپنا ذاتی ٹوکن موجود ہوتا ہے: LRC اور LRN باالترتیب Ethereum اور Neo کے لئے اور لانچ ہونے کے بعد Qtum نیٹ ورک کا ٹوکن LRQ ہو گا۔
ان ٹوکنز کو ان کے اپنے بلاک چین پلیٹ فارمز کے ہیش فنکشنز کے ذریعے محفوظ بنایا جاتا ہے: LRC بذریعہ Ethereum کے Ethash سے، LRN بذریعہ Neo کے SHA256 اور RIPEMD160، اور LRQ بذریعہ Qtum کے پروف-آف-سٹیک PoSv3 الگورتھم سے۔
آپ Loopring (LRC) کہاں سے خرید سکتے ہیں؟
LRC بہت سے ایکسچینجز پر دستیاب ہے، جن میں سے کُچھ بڑے اورانتہائی قابل اعتماد ایکسچینجز یہ ہیں:
# | نام | جوڑی | آخری اپ ڈیٹ |
---|