Cryptos: 22,403 Exchanges: 539 Market Cap: 1,046,808,560,189 24h Vol: 46,208,726,589
BTC MakerMKR

Rank #39

token

On 211,616 watchlists

Tags:

Store Of Value

DeFi

DAO

Polychain Capital Portfolio

Governance

Maker Price (MKR)

$2,613.08
0.02%

MKR Charts Live Data

Maker (MKR) کیا ہے؟

Maker (MKR) گورننس ٹوکن ہے MakerDAO اور Maker Protocol کا — جو بالترتیب ایک غیر مرکزی ادارہ اور سافٹ ویئر پلیٹ فارم ہے۔ یہ دونوں Ethereum بلاک چین پر مبنی ہیں — جو صارفین کو DAI اسٹیبل کوائن کا انتظام سنبھالنے اور اجراء کرنے کی استطاعت دیتا ہے۔

Maker ایک ایسا پراجیکٹ جسکا کام DAI یعنی کمیونٹی کے زیر انتظام رہنے والی ایک غیر مرکزی کرپٹو کرنسی کو چلانا ہے، سن 2015 میں محض ایک تصوّر تھا جسے دسمبر سن 2017 میں امریکی ڈالر کے متبادل کی حیثیت سے مستحکم قدروقیمت کے ساتھ پوری طرح لانچ کر دیا گیا۔

MKR ٹوکنزایک ووٹنگ شیئر کی حیثیت سے اُس تنظیم کے لئے عمل پیرا رہتے ہیں جو DAI کا انتظام سنبھالتی ہے: اگرچہ وہ اپنے حصے داروں کو مُنافع ادا نہیں کرتی تاہم اُنہیں Maker پروٹوکول کی ڈویلپمنٹ کے بارے میں ووٹنگ کے حقوق دیتی ہے اور ان سے بذات خود DAI کی کامیابی کے مُطابق قدر و قیمت کی شکل میں حوصلہ افزائی کی توقعات وابستہ رکھتی ہے۔

Maker ایکوسسٹم غیر مرکزی مالیاتی (DeFi) منظرناموں کے حوالے سے بالکل ابتدائی منصوبوں میں سے ایک ہے: ایک ایسی صنعت جو اسمارٹ-کنٹریکٹ کے ساتھ فعال بلاک چینز کی بلندیوں پرغیر مرکزی مالیاتی مصنوعات بنانے کی متلاشی ہو، جیسے کہ Ethereum۔

Maker کے بانی کون ہیں؟

MakerDAO عظیم تر Maker ایکوسسٹم میں پہلے درجے پر ہے۔اسے Rune Christensen جو Sealand, Denmark کے رہنے والے ایک بڑے تاجر ہیں، نے سنہ 2015 میں تخلیق کیا۔

Christensen نے Copenhagen University سے بائیوکیمسٹری میں ڈگری، اور Copenhagen Business School سے بین الاقوامی بزنس کی تعلیم حاصل کی۔ MakerDAO سے پہلے انہوں نے Try China نامی بین الاقوامی ریکروٹنگ کمپنی کی مشترکہ بنیاد رکھی۔

کیا چیز Maker کو منفرد بناتی ہے؟

اکتوبر سنہ 2020 میں، DAI ایک مقبول ترین اسٹیبل کوائن (وہ کرپٹوکرنسیاں جو یو ایس ڈالر یا کسی اور روایتی کرنسی سے منسلک ہیں) بن جاتی ہے۔ یہ 800 ڈالر سے زیادہ کی مارکیٹ کیپیٹلائزیشن میں بچیسویں ایسی سب سے بڑی کرپٹو کرنسی ہے جس کے USDT — مارکیٹ کے سب سے بڑے سٹیبل کوائن — سے زیادہ فعال ایڈریسز ہیں۔

MKR کی منفرد پیشکش اس حقیقت میں پوشیدہ ہے جو اپنے حصے داروں کو DAI کے انتظامی امور میں شرکت کرنے کی اجازت دیتی ہے۔ Maker کا ہر حصے دار بڑی تعداد میں Maker Protocol میں لائی جانے والی تبدیلیوں کے حوالے سے رائے دہی کا حق رکھتا ہے، تاہم رائے دہی کے معاملے میں اہمیت کا انحصار MKR کی حصہ داری کے حجم پر ہے۔ چند پروٹوکولز جن پر حصے دار رائے دہی کر سکتے ہیں وہ یہ ہیں:

  • متوازی قسم کے اثاثہ جات کو پروٹوکول میں شامل کرنا، اورمزید DAI بنانے کی غرض سے صارفین کو نئی کرپٹو کرنسیز پیش کرنے کی اجازت دینا۔
  • متوازی اقسام کے موجود اثاثوں کے خطروں سے متعلق پیرامیٹرز میں ردّوبدل کرنا۔
  • بچت کی شرح کو تبدیل کرنا: حصے دار مُنافع کمانے کے لئے DAI ٹوکنز کو ایک خصوصی معاہدے کے تحت مُقفل کر سکتے ہیں، بچت کا نرخ اس معاہدے کی سُود مندی پر اثر انداز ہوتا ہے۔
  • اوریکلز کا انتخاب — وہ تنظیمیں جن کا مقصد Maker ایکو سسٹم کو قابل اعتماد آف-بلاک چین ڈیٹا فراہم کرنا ہے۔
  • پلیٹ فارم کو اپ گریڈ کرنا۔

مارکیٹ میں موجود سب سے بڑے اسٹیبل کوائن کے انتظامات میں شرکت داری کی یہی صلاحیت MKR ٹوکنز کی طلب میں اضافے کا باعث بنتی ہے، اور نتیجتاً ان کی قدروقیمت میں اضافے پر اثر انداز بھی ہوتی ہے۔

متعلقہ صفحات:

USDT کے بارے میں مزید جانیے، جو ایک اور مستحکم کرپٹو کرنسی ہے۔

ہمارے تعلیمی پورٹل، CMC Alexandria پر اسٹیبل کوائنز کے متعلق مزید جانیں۔

فی الوقت کتنے Maker (MKR) کوائنز گردش میں ہیں؟

MKR کا اجراء یا اُنہیں سسٹم پر سے ہٹانے کا تعلق خود مختار و پیچیدہ مشینی نظام کے تحت چلتا ہے جس کی تخلیق کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ DAI ہمیشہ دیگر کرپٹو کرنسیوں کے اثاثہ جات کے مُقابلے میں توازن کی حامل بھی رہے اور USD سے اپنے تعلق میں استحکام کو برقرار بھی رکھے۔ MKR کی فراہمی کی کُل تعداد پر کو سخت گیر پابندی نہیں۔

DAI کی قدروقیمت کو بذریعہ ضمانت تحفظ دیا جاتا ہے — دیگر کرپٹو کرنسیز کو جنہیں صارفین نئے DAI ٹوکنز مائن کرتے وقت جمع کرواتے ہیں نام نہاد والٹ — اسمارٹ معاہدات — میں Ethereum بلاک چین پر رکھ دیا جاتا ہے۔

قیمتوں میں کمی کے دوران والٹ میں رکھی گئی کرپٹو کی قدر و قیمت DAI کی متعلقہ رقم سے ہم آہنگی کے لئے ناکافی ہو سکتی ہے۔ اس صورت میں Maker پروٹوکول والٹ میں موجود اثاثے کو خود کار نظام کے تحت لکویڈیٹ کرنا شروع کر دیتا ہے، اور ما حاصل کو والٹ کی ذمہ داریاں نبھانے کے معاوضے کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ اگر لیکویڈیشن کے دوران ہونے والی رقم ناکافی ہو تو Maker پروٹوکول نئے MKR ٹوکنز بنا کر فروخت کرتا ہے تاکہ بقیہ جات کا ازالہ کیا جائے، جس کے سبب کُل سپلائی میں اضافہ ہو جاتا ہے۔

تاہم، کُچھ معاملات ایسے بھی ہو سکتے ہیں کہ مکمل تعاون کو یقینی بنانے کے لئے نیلام کئے گئے DAI سے حاصل شدہ رقم ضروری حد سے تجاوز کر جائے — تو Maker پروٹوکول اسی رقم کو استعمال کرتے ہوئے MKR ٹوکنز کو واپس خرید کر ضائع کر دیتا ہے، یعنی گردش کی کُل تعداد سے خارج کر دیتا ہے، نتیجتاً مکمل سپلائی میں کمی واقع ہو جاتی ہے۔

پس MKR کی فراہمی ایک ایسی فعال قدر و قیمت ہے جو مارکیٹ کی صورت حال اور DAI ایکو سسٹم کی مجموعی صحت کے مطابق تبدیل ہوتی رہتی ہے۔ اکتوبر سنہ 2020 تک Maker ٹوکنز کی گردشی سپلائی تقریباً 1 ملین ہے، جس کی مالیت امریکی ڈالرز کے لحاظ سے 500 ملین سے زیادہ ہے۔

Maker نیٹ ورک کیسے محفوظ بنایا جاتا ہے؟

MKR ایک ERC-20ٹوکن جو Ethereum پر ہی چلتا ہے اور اسی کی بلاک چین کے ذریعے محفوظ بنایا جاتا ہے۔ جبکہ Ethereum کی حفاظت اس کا اپنا Ethash پروف-آف-ورک فنکشن کرتا ہے۔

Maker (MKR) کہاں سے خریدے جا سکتے ہیں؟

Maker ٹوکنز کی ٹریڈنگ ایسے ایکسچینجز پر میسّر ہے جیسے: