کرپٹوکرنسی

Manchester City Fan Token

Bitcoin

Manchester City Fan Token

CITY

#1046

$1.85 USD

-0.29% (1d)

مارکیٹ کیپٹلائزیشن

$15.17M

حجم (24 گھنٹے)

$1.51M

FDV

$36.43M

حجم/مارکیٹ کیپ (24 گھنٹے)

9.94%

کل سپلائی

$19.74M

زیادہ سے زیادہ سپلائی

$19.74M

گردش کرنے والی سپلائی

$8.22M

معلومات

Website

$1.85

(0.29%)
Price change 1h

$1.86

High 24h

$1.85

(-7.53%)
Price change 7d

$2.04

High 7D

مانچسٹر سٹی پرستار ٹوکن (CITY) کیا ہے؟

Manchester City پرستار ٹوکن Sosios.com کا ایک پرستار ٹوکن ہے — ایک ایسی ایپ جو Chiliz (CHZ) بلاک چین پر بنائی گئی ہے۔ Socios نے کئی دیگر فٹ بال کلبوں کے لیے فین ٹوکنز تخلیق کیے ہیں، جن میں سب سے زیادہ مقبول (PSG) ہے؛ UFC اور کار ریسنگ کے لیے پرستار ٹوکنز اس کے علاوہ ہیں۔ پرستار ٹوکنز اپنے مالکان کو فیصلوں پر اثر انداز ہونے، VIP انعامات کو غیر مقفل کرنے، اور خصوصی بڑھوتری، کھیلوں اور خصوصی شناخت کی دسترس دے کر کلب کی حاکمیت میں حصہ ڈالتے کی استعداد بخشتے ہیں۔

جنوری سنہ 2020 میں PSG کے آغاز کی زبردست کامیابی کے بعد، مانچسٹر سٹی فٹ بال کلب نے مارچ سنہ 2021 میں CITY کی ابتداء کرنے کا فیصلہ کیا۔ بنیادی طور پر اس کی کامیابی کا انحصار میدان عمل میں کلب کی بہرہ-مندی اور بلاک چین ٹیکنالوجی کی ترقی پر ہوگا۔ ٹوکن کی قیمت میں اضافہ اس وقت ہوا جب Cristiano Ronaldo کی کلب میں شمولیت کے با رے میں افواہ گرم ہوئی، لیکن منتقلی کے عمل کی ناکامی کے بعد اس میں کمی واقع ہوئی۔

مانچسٹر سٹی پرستار ٹوکن کے بانی کون ہیں؟

مانچسٹر سٹی پرستار ٹوکن کی بنیاد Socios.com نے رکھی تھی، Chiliz سے تقویت حاصل کرنے والی ایک ایپ جو کھیلوں کے شائقین کو اپنے پسندیدہ کلبوں اور انجمنوں کے ساتھ مشغول ہونے کی استطاعت دیتی ہے۔ اس کی بنیاد Alexandre Dreyfus نے رکھی، جو Chiliz کے CEO بھی ہیں۔ Dreyfus ویب پر مبنی کمپنیوں کی بنیاد رکھنے اور اُنکی نشوونما کے حوالے سے 20 سال سے زیادہ عرصے پر مُحیط تجربے کے حامل ہیں۔ مثال کے طور پر، اُنہوں نے سنہ 2017 میں Chiliz کی بنیاد رکھنے سے پہلے Webcity، باہمی اثر انداز ہونے والی ٹریول گائیڈ، اور Winamax نیز Chilipoker جیسے دونوں آن-لائن پوکر منصُوبوں کی تکمیل بھی کی۔

مانچسٹر سٹی انگلینڈ کے سب سے مشہور فٹ بال کلبوں میں سے ایک ہے جس نے پچھلے دس سالوں کے دوران چار پریمیئر لیگ ٹائٹل، اور دس ٹاپ 10 فائنلز میں کامیابی حاصل کی۔ کلب کا انتظام Pep Guardiola کی زیر نگرانی کیا جاتا ہے، جو دنیا بھر کے نامور ترین فٹ بال مینیجرز میں سے ایک ہیں۔

کونسی خصوصیت مانچسٹر سِٹی پرستار ٹوکن کو مُنفرد بناتی ہے؟

مانچسٹر سٹی پرستار ٹوکن، حق ِرائے دہی کی ملکیت کا نُمائندہ ہے اور مداحوں کو کلب کے مخصوص انعامات اور تجربات سے استفادہ کرنے کے لیے دسترس فراہم کرتا ہے۔ مثال کے طور پر، مدّاح اُس پیغام پر اثر انداز ہو سکتے ہیں کہ کپتان کو اپنے بازو پر پہنی ہوئی پٹی کے ذریعے کیا پیغام دینا چاہیے، سٹیڈیم میں کھلاڑی کی قلمرَو کا دورہ کیا جانا چاہیے، یا آیا VIP زون میں میچ دیکھنے، اور کلب کے تجارتی سامان پر رعایتی حقوق حاصل کرنے چاہیں۔

جب تک CITY، تجارت کی غرض سے Socios.com پر اندراج شُدہ ہے، مدّاح ٹوکن حاصل کر سکتے ہیں، اور ساتھ ساتھ کلب کی حاکمیت میں شریک ہو سکتے ہیں۔ مزید برآں، سٹی فٹ بال گروپ، گلوبل پارٹنرشپس سیلز کے سینئر نائب صدر Stephan Cieplik کے مطابق، کلب کا ہر پرستار ایک عدد مفت مانچسٹر سٹی ٹوکن وصول کرنے کا اہل ہے۔

CITY کو فیاٹ کے ذریعے یا CHZ کے بدلے میں حاصل کیا جا سکتا ہے، لہذا طبعاً، CHZ کی قدر و قیمت CITY کی قیمت اور نشوونُما پر اثر انداز ہوتی ہے۔ CITY کو اپنے پاس روک کر رائے سُماری میں شرکت کرنے والوں کے وسیلے سے فیصلہ-سازی کے عمل میں شمولیت، Socios.com پر مُنعقد کیے جانے والے مقابلوں، اور کوئزز میں انعامات جیتنے کے اختیار، اور کلب کی طرف سے کیش-بیک انعامات جیسی انفرادیت کے علاوہ یہ پلیٹ فارم، مستقبل میں شائقین کے لیے مزید خصوصیات متعارف کرانے کا ارادہ رکھتا ہے۔ مثال کے طور پر، اس کے مدّاح کلب کی برانڈنگ کے سبب VIP سامان اور خدمات حاصل کر پائینگے، کلب کی حاکمیت میں حصہ لینے کے لیے بونس انعامات حاصل کر سکیں گے، NFT انعامات کے لیے پرستار ٹوکنز کو شرط-بندی پر لگا سکیں گے، اور شریکِ کار ایپلی کیشنز میں CITY کے انضمام سے استفادہ کر سکیں گے۔

متعلقہ صفحات:

Paris Saint-Germain پرستار ٹوکن (PSG) کو چیک کیجیے۔

Chiliz (CHZ) کو چیک کیجیے — جس پر ایتھیریم کا سائڈ-چین CITY چلتا ہے۔

ہماری CITY کی قیمتوں اور پیش گوئیوں کے حوالے سے ایک عمیق غوطہ کے بارے میں مزید جانیے۔

پرستار ٹوکنز کیا ہوتے ہیں؟ CMC الیگزینڈریا کے بارے میں مزید معلومات حاصل کیجیے۔

CoinMarketCap Alexandria کے ساتھ کرپٹو کے حوالے سے تازہ ترین خبریں اور آگاہی حاصل کریں۔

کُل کتنے مانچسٹر سِٹی پرستار ٹوکن (CITY) کوائنز گردش میں ہیں؟

CITY کی کل سپلائی 20 ملین پر مشتمل ہے۔ فی الوقت 3.5 ملین گردش میں ہیں۔ ان ٹوکنز کا آغاز ابتدائی پرستار ٹوکنز کی پیشکش کے موقع پر کیا گیا تھا، اور فی الوقت ان کی دستیابی صرف ایکسچینجوں پر ہی مُمکن ہے۔

مانچسٹر سِتی پرستار ٹوکن نیٹ-ورک کو کیسے محفوظ بنایا جاتا ہے؟

Socios.com فٹ بال کلبوں اور ان کے مداحوں کو جوڑتا ہے، نیز کلبوں کو شفاف اور محفوظ ڈیجیٹل مالیاتی سلسلے فراہم کرتا ہے، جبکہ مداحوں کو کلب کی حاکمیت میں حصہ لینے کی پیشکش بھی کرتا ہے۔

Chiliz، ملکیتی کراؤڈ کنٹرول طریق کار کے ساتھ ایتھیریم کا ایک سائیڈ-چین ہے؛ اسی لیے مدّاح ایک محفوظ ماحول میں موجود رہتے ہیں اور صرف عوامی طور پر آڈٹ شدہ پولز میں رائے دہی کرتے ہیں۔ CHZ ایک ERC-20 اور BEP2 ٹوکن ہے جس کا آڈٹ Certik کر چُکا ہے۔

مانچسٹر سِٹی پرستار ٹوکن کی تجارت کا آغاز کب ہو گا؟

CITY کا آغاز 19 مارچ، سنہ 2021 کو Chiliz پر ہوا۔

آپ مانچسٹر سِٹی پرستار ٹوکن (CITY) کہاں سے خرید سکتے ہیں؟

1Paribu1 ،CITY اور 2Chiliz2 پر دستیاب ہے۔

CITY اور Socios.com پر بہت سے دوسرے فین ٹوکنز گیمز میں حصہ لے کر اور پلیٹ فارم ایپلی کیشنز کا استعمال کرتے ہوئے ٹوکن تلاش کرنے اور ٹیم کے ساتھ بات چیت کرنے کے انعام کے طور پر حاصل کر سکتے ہیں۔

کیا آپ کرپٹو کرنسی پر نئے ہیں؟ مارکیٹ میں کیسے داخل ہونا چاہیے اور CITY یا دیگر کوئی بھی ٹوکن کیسے خریدا جائے؟ اس بارے میں آپ مزید پڑھ سکتے ہیں CoinMarketCap کے تعلیمی پورٹل پر — الیگزینڈریا۔

Manchester City Fan Token میں کہاں خرید و فروخت کر سکتا ہوں ?
#نامجوڑیآخری اپ ڈیٹ