Monero
Monero
XMR
#39
$196.16 USD
0.83% (1d)مارکیٹ کیپٹلائزیشن | $3.62B |
حجم (24 گھنٹے) | $84.72M |
FDV | $3.62B |
حجم/مارکیٹ کیپ (24 گھنٹے) | 2.34% |
کل سپلائی | $18.45M |
زیادہ سے زیادہ سپلائی | - |
گردش کرنے والی سپلائی | $18.45M |
معلومات
Website |
$196.16
(-0.15%)$201.03
$196.16
(-0.15%)$206.22
Monero (XMR) کیا ہے؟
Monero، سنہ 2014 میں لانچ کیا گیا، جس کا ہدف سادہ سا ہے: یعنی نجی اور خفیہ طور پر ٹرانزیکشنز انجام دینے کے قابل بنانا۔ اگرچہ عام خیال یہی ہے کہ BTC کسی صارف کی شناخت کو مخفی رکھ سکتا ہے، لیکن بلاک چینز کی شفافیت کی وجہ سے اکثر ادائیگیوں کے اصل ماخذ کی نشاندہی آسانی سے ہو جاتی ہے۔ اس کے برعکس، XMR کو اس لئے ڈیزائن کیا گیا ہے کہ وہ جدید کرپٹوگرافی کے ذریعے، ارسال کنندگان اور وصول کنندگان، دونوں کی شناخت کو مبہم بنا دے۔
Monero کے لئے کام کرنے والی ٹیم رازداری اور سکیورٹی کو اپنی اولین ترجیح قرار دیتی ہے، جبکہ دوسری ترجیح، استعمال میں آسانی اور کارکردگی ہے۔ اس کا ہدف تمام صارفین کو تحفظ فراہم کرنا ہے — قطع نظر اس کے، کہ وہ ٹیکنالوجی میں کتنی مہارت رکھتے ہیں۔
مجموعی طور پر، XMR کا مقصد ادائیگیوں کو سینسرشپ کی فکر سے آزاد ہو کر سستے طریقے سے تیزی کے ساتھ سرانجام پانے کی صلاحیت سے بہرہ مند کرنا ہے۔
Monero کے بانیان کون ہیں؟
Monero کی تخلیق کے ابتدائی مرحلے میں سات ڈویلپرز شامل تھے — جن میں سے پانچ نے گمنام رہنے کا فیصلہ کیا۔ یہ افواہیں بھی گردش کرتی رہی ہیں کہ XMR بھی Satoshi Nakamoto، یعنی Bitcoin کے موجد نے ہی تخلیق کیا۔
XMR کی جڑوں کا سراغ Bytecoin تک لگایا جا سکتا ہے، یعنی وہ غیرمرکزی کرپٹو کرنسی، جو سنہ 2012 میں لانچ کی گئی تھی۔ دو سال بعد، Bitcointalk فورم کے ایک ممبر نے، — جسے صرف thankful_for_today کے نام سے پہچانا جاتا ہے — BNC کا کوڈ بیس فورک کیا، اور یوں Monero وجود میں آ گیا۔ انہوں نے Bytecoin میں "متنازعہ تبدیلیوں" کے حوالے سے تجاویز دی تھیں، جن پر کمیونٹی کے دوسرے افراد متفق نہ ہوئے، اور چناچہ انہوں نے معاملات اپنے ہاتھ میں لینے کا فیصلہ کیا۔
یہ خیال راسخ ہے کہ کئی سالوں کے دوران سینکڑوں ڈویلپرز نے XMR کے ارتقاء میں اپنا اپنا کردار ادا کیا ہے۔
وہ کیا چیز ہے جو Monero کو منفرد بناتی ہے؟
بہت سی خصوصیات Monero کو منفرد بنا دیتی ہیں۔ اس پراجیکٹ کے سب سے بڑے اہداف میں سے ایک، غیر مرکزیت کی بلند ترین سطح تک رسائی کو ممکن بنانا ہے، یعنی یہ، کہ کسی بھی صارف کو نیٹ ورک پر موجود کسی اور شخص پر بھروسے کی ضرورت نہ پڑے۔
رازداری کُچھ نُمایاں خصوصیات کے ذریعے حاصل کی جاتی ہے۔ جبکہ گردش میں موجود ہر Bitcoin کا ایک مخصوص سیریل نمبر ہوتا ہے، یعنی کرپٹو کرنسی کے استعمال کی نگرانی کی جا سکتی ہے، اور XMR مکمل طور پر فنجیبل ہو سکتا ہے۔ بطور ڈیفالٹ، ارسال کنندہ، وصول کنندگان اور ٹرانسفر کی جانے والی کرپٹو کی تعداد کو چھپا دیا جاتا ہے — اور Monero کی وکالت کرنے والے افراد کہتے ہیں، کہ یہی خصوصیت Zcash جیسے اُن حریف رازدارانہ کوائنز کے مقابلے میں برتری کو ظاہر کرتی ہے، جو "منتخب پر شفاف" ہیں۔
کوائف کی ابہام سازی رنگ سگنیچرز کے ذریعے کی جاتی ہے۔ یہاں، ماضی میں ہونے والے اُس ٹرانزیکشن کو بلاک چین سے اُٹھا لیا جاتا ہے جو ایک جال کا کام سرانجام دیتی ہے، جس سے مُراد یہ ہے کہ بیرونی مشاہدین کو یہ معلوم نہیں ہوتا کہ دستخط کس نے کیے ہیں۔ مثلاً اگر Ian نے Susan کو 200 XMR بھیجے، تو پیچیدگی کی ایک اور سطح شامل کرنے کے لیے اس رقم کو بے ترتیب انداز میں تقسیم بھی کیا جا سکتا ہے۔
ٹرانزیکشنز کو ایک دوسرے کے ساتھ لنک ہونے سے بچانے کے لئے، ہر ٹرانزیکشن کے لئے خفیہ ایڈریسز تخلیق کیے جاتے ہیں جو صرف ایک ہی بار استعمال ہو سکتے ہیں۔
انہی منفرد خصوصیات کی وجہ سے، غیر قانونی ٹرانزیکشنز کے لئے Bitcoin کی بجائے، XMR بکثرت استعمال ہو رہا ہے — بالخصوص ڈارک نیٹ کی مارکیٹس میں۔ پوری دنیا کی حکومتوں اور خاص طور ہر USA کی حکومت نے اُس شخص کے لئے لاکھوں ڈالرز کے انعام کی پیشکش کی ہے، جو Monero کے کوڈ کو کریک کر سکے۔
متعلقہ صفحات:
ایک اور رازدارانہ کوائن، Zcash کے بارے میں جانیے.
وہ سب کُچھ جو کرپٹو کی بنیادی معلومات کے حوالے سے آپ کو جاننے کی ضرورت ہے۔
CoinMarketCap بلاگ: کرپٹو کی بارسوخ ترین شخصیات کے ساتھ انٹرویوز
فی الوقت کُل کتنے Monero (XMR) کوائنز گردش میں ہیں؟
Monero معمول سے خاصی مختلف ہے، کیونکہ XMR ٹوکنز کی کوئی باقاعدہ فروخت نہیں کی گئی — اور نہ ہی کوئی ٹوکنز پیشگی طور پر مائن کیے گئے تھے۔ اس تحریر کے وقت، XMR کی گردشی سپلائی 17,703,471 کے برابر ہے۔
یہ کرپٹو کرنسی اس لئے ڈیزائن کی گئی تاکہ یہ ایپلیکیشنز سے جُڑے اُن سرکٹس کے خلاف، جو نئے Bitcoin کوائن کی مائننگ میں استعمال ہوتے ہیں، ایک مزاحمت کا کام کرے۔ تھیوری کے مُطابق، اس کا مطلب یہ ہوا کہ روزمرّہ کمپیوٹنگ کے آلات استعمال کرتے ہوئے XMR کی مائیننگ مُمکن ہو سکتی ہے۔
مجموعی طور پر، کل 18.4 ملین XMR گردش میں ہوں گے — اور مارکیٹ میں یہ کل مالیت، 31 مئی، 2022 کو متوقع ہے۔ اس کے بعد، مائنرز کو "ٹیل ایمیشنز" استعمال کرتے ہوئے اس طرح ترغیب دی جائے گی کہ ہر 60 سیکنڈ بعد XMR کی کُچھ تعداد انعام کے طور پر سسٹم میں داخل کی جائے گی۔ یہ خیال کیا جاتا ہے کہ یہ طریقہ کار ٹرانزیکشن فیس پر انحصار کے مقابلے میں زیادہ موثر ہے۔
Monero نیٹ ورک کو کس طرح محفوظ بنایا جاتا ہے؟
Monero کے مرکزی اہداف میں سے ایک مرکزیت کو روکنا ہے — یہ نیٹ ورک، CryptoNight نامی مفاہمتی میکانزم کو استعمال کرتا ہے، جوکہ پروف آف ورک پر مبنی ہے۔ یہ بڑے مائننگ فارمز کو ایک غالب قوت بننے سے روکتا ہے۔
آپ Monero (XMR) کہاں سے خرید سکتے ہیں؟
ایک رازدارانہ کوائن کی حیثیت سے، کُچھ بڑے ایکسچینجز پر XMR کو شامل فہرست نہیں کیا گیا۔ مثلاً، اگرچہ آپ Binance سے XMR خرید سکتے ہیں، لیکن Coinbase اس کی معاونت نہیں کرتا۔ نتیجتاً، پہلو آپ کو اپنی فیاٹ، Bitcoin میں تبدیل کرنے اور کسی چھوٹے ٹریڈنگ پلیٹ فارم پر جانے کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔ یہ گائیڈ، اس بارے میں آپ کیرہنمائی کرے گی کہ فیاٹ کرنسیوں کو کس طرح سے بآسانی کرپٹو میں تبدیل کیا جائے۔
# | نام | جوڑی | آخری اپ ڈیٹ |
---|