Dai
Dai
DAI
#28
$1.00 USD
0.03% (1d)مارکیٹ کیپٹلائزیشن | $5.37B |
حجم (24 گھنٹے) | $99.56M |
FDV | $5.37B |
حجم/مارکیٹ کیپ (24 گھنٹے) | 1.86% |
کل سپلائی | $5.37B |
زیادہ سے زیادہ سپلائی | - |
گردش کرنے والی سپلائی | $5.37B |
معلومات
Website |
$1.00
(0.02%)$1.00
$1.00
(0.02%)$1.00
DAI (DAI) کیا ہے؟
DAI ایک Ethereum پر مبنی اسٹیبل کوائن (مستحکم قیمت کی کرپٹو کرنسی) ہے جس کے اجراء اور ڈویلپمنٹ کی نظم کاری Maker Protocol اور MakerDAO کی غیر مرکزی خود مختار تنظیم کرتی ہے۔
DAI کی قیمت U.S. ڈالر سے سافٹ پیگڈ ہے اور اسے مختلف قسم کی دیگر کرپٹو کرنسیز سے ضمانت یافتہ بنایا جاتا ہے، جو ہر مرتبہ نئے DAI کے منٹ ہونے پر اسمارٹ معاہدے کے والٹس میں ڈپازٹ کی جاتی ہیں۔
یہ بات قابلِ غور ہے کہ کثیر ضمانتی DAI اور واحد ضمانتی DAI کے مابین فرق کو ملحوظ خاطر رکھنا چاہیئے، ثانی الذکر اس ٹوکن کا ابتدائی ورژن ہے جسے صرف ایک کرپٹو کرنسی کے ذریعے ضمانت یافتہ بنایا جا سکتا ہے؛ SAI DAI کے سیونگز ریٹ کی معاونت بھی نہیں کرتا جو صارفین کو DAI ٹوکنز ہولڈ کرتے ہوئے سیونگز کمانے کا موقع دیتا ہے۔
کثیر ضمانتی DAI کا آغاز نومبر 2019 میں ہوا تھا۔
DAI کے بانیان کون ہیں؟
DAI کی نمایاں خصوصیات میں سے ایک یہ بھی ہے کہ اسے کسی ایک شخص یا شریک بانیوں کے مختصر گروپ نے نہیں بنایا تھا۔ بلکہ، اسے تقویت دینے والے سافٹ ویئر کی ڈویلپمنٹ اور نئے ٹوکنز کا اجراء MakerDAO اور Maker Protocol کے ذریعے انجام دیا جاتا ہے۔
MakerDAO ایک غیر مرکزی خود مختار تنظیم ہے — اس قسم کی کمپنی جو اسمارٹ معاہدوں کو استعمال کرتے ہوئے از خود ایک غیر مرکزی طریقے پر کام کرتی ہے — سافٹ ویئر کوڈ میں ظاہر کردہ یہ معاہدے از خود نافذ ہوتے ہیں اور Ethereum بلاک چین پر انجام دیے جاتے ہیں۔
اس تنظیم کے Maker (MKR) گورننس ٹوکنز کے ہولڈرز ایک جمہوری انداز میں اس کی نظم کاری کرتے ہیں، جو روایتی کمپنی کے اسٹاک کی طرح کام کرتے ہیں؛ MKR کے ہولڈرز MakerDAO، Maker Protocol اور DAI کی ڈویلپمنٹ کے حوالے سے اہم فیصلوں پر ووٹ دے سکتے ہیں، جبکہ ان کی ووٹنگ کی طاقت ان کے پاس موجود Maker ٹوکنز کی مقدار سے متناسب ہوتی ہے۔
بذات خود MakerDAO کی بنیاد 2015 میں ڈنمارک کی ایک کاروباری شخصیت Rune Christensen نے رکھی تھی۔ Christensen نے Maker ایکو سسٹم پر کام شروع کرنے سے پہلے، کوپن ہیگن میں بائیو کیمسٹری اور بین الاقوامی کاروبار کے شعبے میں تعلیم حاصل کی اور بین الاقوامی بھرتی کی فرم Try China قائم کی۔
وہ کیا چیز ہے جو DAI کو منفرد بناتی ہے؟
DAI کا بنیادی فائدہ امریکی ڈالر کی قیمت سے اس کا سافٹ پیگ ہونا ہے۔
کرپٹو مارکیٹ اس حوالے سے معروف ہے کہ اس میں Bitcoin جیسے سب سے بڑے، انتہائی لیکویڈ کوائنز بھی اتار چڑھاؤ کا شکار ہوتے ہیں، جہاں ایک ہی دن میں قیمتیں 10% (کم یا زیادہ دونوں صورتیں) یا اس سے بھی زیادہ تبدیل ہوتی ہیں۔ ان حالات میں، تاجر اور سرمایہ کار فطری طور پر اپنے پورٹ فولیو میں محفوظ اثاثے شامل کرنے کے لیے پہلے سے تیار ہوتے ہیں، جن کی مستحکم قیمت مارکیٹ کے نمایاں تغیرات کو دور کرنے میں مدد کر سکتی ہے۔
اسٹیبل کوائنز انہیں اثاثوں کی ایک قسم ہے، جس کی ایک مثال DAI ہے۔ یہ ایسی کرپٹو کرنسیز ہیں جن کی قیمت نسبتاً مستحکم مالیتی قدر کے حامل اثاثوں پر رکھی جاتی ہے — اور اس سلسلے میں عام طور پر USD یا EUR جیسی فیاٹ کرنسیاں رائج ہیں۔
DAI کا ایک اور اہم فائدہ یہ ہے کہ اس کی نظم کاری کسی نجی کمپنی کے بجائے، ایک غیر مرکزی خود مختار تنظیم سافٹ ویئر پروٹوکول کے ذریعے کرتی ہے۔ جس کے نتیجے میں، ٹوکنز کے اجراء اور ضیاع کے تمام واقعات Ethereum کے زیرِ انتطام اسمارٹ معاہدوں کے ذریعے نظم کی جاتی ہیں اور یہ عوامی طور پر ریکارڈ ہوتی ہیں، جس سے مکمل سسٹم زیادہ شفاف اور کرپشن سے کم زدپذیر ہوتا ہے۔
اس کے علاوہ، ٹوکن کے ایکو سسٹم کے باضابطہ شرکاء کے ذریعے براہ راست ووٹنگ کرواتے ہوئے — DAI سافٹ ویئر تیار کرنے کے عمل کو زیادہ جمہوری طریقے سے کنٹرول کیا جاتا ہے۔
متعلقہ صفحات:
Tether (USDT) کے بارے میں پڑھیں — ایک اور مقبول اسٹیبل کوائن جس کی قیمت USD سے پیگ شدہ ہے۔
CoinMarketCap کا بلاگ ملاحظہ کریں۔
CMC Alexandria پر کرپٹو اسپیس کے بارے میں مزید جانیں۔
فی الوقت کُل کتنے DAI (DAI) کوائنز گردش میں ہیں؟
نئے DAI ٹوکن Bitcoin (BTC) اورEthereum (ETH) کی طرح مائننگ کے ذریعے تیار نہیں کیے جاتے ہیں، اور نہ ہی وہ Tether (USDT) جیسی ذاتی اجراء کی پالیسی کے مطابق کسی نجی کمپنی کے ذریعے تیار کیے جاتے ہیں۔ بلکہ، Maker Protocol کو استعمال کرتے ہوئے کوئی بھی صارف نیا DAI منٹ کر سکتا ہے۔
Ethereum بلاک چین کے زیرِ انتظام چلنے والا Maker Protocol، وہ سافٹ ویئر ہے جو DAI کے اجراء کا انتظام کرتا ہے۔ U.S. ڈالر کے ساتھ قیمت کے سافٹ پیگ کو برقرار رکھنے کے لیے، Maker Protocol اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ ہر DAI ٹوکن دیگر کرپٹو کرنسیز کی مناسب مقدار کے ساتھ ضمانت یافتہ رہے۔ اس عمل کے حصے کے طور پر، یہ پروٹوکول کسی بھی صارف کو موقع دیتا ہے کہ وہ اپنی کرپٹو کو بطور ضمانت کسی والٹ میں ڈپازٹ کرے — جو Ethereum بلاک چین پر ایک اسمارٹ معاہدہ ہے — اور نئے DAI ٹوکنز کی ایک متعلقہ رقم کو منٹ کرے۔
DAI کی کل سپلائی کی کوئی بالائی حد نہیں ہے — سپلائی متحرک ہے اور اس بات پر منحصر ہے کہ کسی بھی دیۓ گۓ وقت کے اندر والٹس میں کتنی ضمانت محفوظ ہے۔ نومبر 2020 تک، تقریباً 940 ملین DAI گردش میں ہیں۔
DAI نیٹ ورک کس طرح محفوظ ہے؟
DAI Ethereum پر مبنی، ERC-20 سے مطابقت پذیر ٹوکن ہے۔ اس طرح، Ethereum کے Ethash الگورتھم کے ذریعے اسے محفوظ کیا جاتا ہے۔
آپ DAI (DAI) کو کہاں سے خرید سکتے ہیں؟
DAI ٹوکنز کی خریداری متعدد آن لائن پلیٹ فارمز پر دستیاب ہے۔ ان میں غیر مرکزی فنانس (DeFi) ٹوکن سواپ پروٹوکرلز شامل ہیں:
اور روایتی کرپٹو کرنسی ایکسچینجز:
# | نام | جوڑی | آخری اپ ڈیٹ |
---|