کرپٹوکرنسی

MultiversX

Bitcoin

MultiversX

EGLD

#104

$32.95 USD

-0.10% (1d)

مارکیٹ کیپٹلائزیشن

$914.15M

حجم (24 گھنٹے)

$50.01M

FDV

$1.04B

حجم/مارکیٹ کیپ (24 گھنٹے)

5.47%

کل سپلائی

$27.80M

زیادہ سے زیادہ سپلائی

$31.42M

گردش کرنے والی سپلائی

$27.74M

معلومات

Website

$32.95

(0.44%)
Price change 1h

$33.72

High 24h

$32.95

(-8.34%)
Price change 7d

$39.25

High 7D

Elrond (EGLD) کیا ہے؟

Elrond ایک بلاک چین ہے، جو بذریعہ شارڈنگ تیز رفتار لین-دین کا مُتلاشی ہے۔ یہ پراجیکٹ خود اپنے بارے میں بتاتا ہے کہ یہ نئے انٹرنیٹ کے لیے ٹیکنولوجی کا ایک ایکوسسٹم ہے، جس میں مالیاتی ٹینولوجی (fintech), غیر مرکزی مالیات اور انٹر-نیٹ-آف-تھنگز (Internet of Things) شامل ہیں۔ ایک رپورٹ کے مُطابق اس کا سمارٹ کونٹریکٹس عمل درآمدی پلیٹ فارم، چھ سیکنڈ کی تاخیر اور $0.001 ٹرانزیکشن کی لاگت کے ساتھ، فی سیکنڈ 15,000 ٹرانزیکشنز کی صلاحیت رکھتا ہے۔

اس بلاک چین کا eGold یا EGLD نامی ایک مقامی ٹوکن موجود ہے، جو نیٹ-ورک فیس ادا کرنے، اسٹیکنگ کرنے، اور ٹوثیق کنندگان کو انعام دینے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔

اگست سن 2019 میں Elrond کا ابتدائی اعلان کیا گیا، اور اس کا مین-نیٹ جولائی سن 2020 میں لائیو ہوا۔

Elrond کے بانی کون ہیں؟

Elrond کی بُنیاد سن 2017 کے آخر میں Beniamin اور Lucian Mincu برادران نے Lucian Todea کی ہمراہی میں بلاک چین وسعت پذیری کے ایک حل کے طور پر رکھی، جو ان کی سوچ کے مُطابق اس صنعت کے لیے ایک بہت بڑا مسئلہ ت

Elrond سے پہلے، Beniamin اور Lucian Mincu نے MetaChain Capital، کی مشترکہ بنیاد رکھی، جو ایک ڈیجیٹل اثاثہ سرمایہ کاری فنڈ ہے، جس میں Beniamin Mincu بطور CEO، اورLucian Mincu چیف ٹیکنالوجی آفیسر (CTO) کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے۔ دونوں نے مشترکہ طور پر ICO Market Data کی بنیاد رکھی، جو ابتدائی کوائن پیشکش کے بارے میں تفصیلی معلومات کا یکجاء کنندہ ہے۔

Zilliqa (ZIL), Tezos (XTZ), Brave اور Binance جیسے پراجیکٹس میں ایک ابتدائی سرمایہ کار رہنے کے علاوہ. سن 2014 سے لے کر 2015 تک، پراڈکٹ مارکیٹنگ اور بلاک چین کمیونیٹی پلیٹ فارم NEM کی ذّمے داری بھی Beniamin Mincu کے کاندھوں پر رہی۔جیج Lucian Mincu، جو Uhrenwerk 24, Cetto اور Liebl Systems کے ساتھ کام کر چُکے ہیں، انفارمیشن ٹیکنالوجی انجینئر اور سیکورٹی معاملات کے ایک ایکسپرٹ کی حیثیت سے اضافی تجربہ بھی حاصل ہے۔

Todea ایک سیریل-ٹیک کاروباری شخصیت ہیں، جنہوں نے Soft32 کی بُنیاد رکھنے سے ابتداء کی اوریہیں بطور CEO خدمات انجام دیں۔ Soft32، سوفٹ-ویئر ریویو کرنے اور ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے ایک سائٹ، نیز mobilPay پارٹنر، اور موبائل ادائیگیوں کی ایک ایپلی کیشن ہے۔ وہ ایک فرشتہ-سرمایہ-کار کی حیثیت سے بائیو-میٹرکس ٹیک کمپنی TypingDNA اور اکاؤنٹنگ پلیٹ فارم SmartBill میں سرمایہ کاری کر چُکے ہیں۔ نوٹ: Angel Investor یا فرشتہ سرمایہ کار، ایک ایسا فرد ہوتا ہے جو کاروباری افراد کو ابتدائی مالی مدد بہم پہنچانے کے لیے سرمائے تک محدود رسائی فراہم کرتا ہے۔

کیا چیز Elrond کو مُنفرد بناتی ہے؟

Elrond اپنے آپ کو غیر مرکزی ایپلیکیشنز اور کاروباری ادارہ جاتی استعمال کی غرض سے نئی انٹرنیٹ معاشیات کے لیے ایک بلاک چین پلیٹ فارم کے درجے پر رکھتا ہے۔ یہ بتاتے ہوئے کہ یہ پہلا بلاک چین نیٹ-ورک ہے جس میں ریاست، نیٹ-ورک اور ٹرانزیکشن شارڈنگ سبھی کا نفاذ کیا گیا ہے؛ اس کا بنیادی مرکزِِ فروخت واضح ہو جاتا ہے، یعنی اس کی بلند-درجہ وسعت پذیری۔ اس کے معاشی مقالے کے مطابق، یہ اپنےایکو سسٹم کی تعمیر اور EGLD کو بحیثیت ایک سٹور-آف-ویلیو اثاثہ قائم کرنے کا مُتلاشی ہے۔

اس مقصد کو حاصل کرنے کے لیے، چار شارڈز میں تقسیم شدہ یہ نیٹ-ورک، 2,169 توثیق کاری نوڈز پر چلتا ہے: تین ایگزیکیوشن شارڈز، جو فی سیکنڈ 5,400 لین-دین کی صلاحیت رکھتے ہیں، اور ایک کوآرڈینیشن شارڈ، "میٹاچین۔" Elrond کا حسب منشاء حالت والی شارڈنگ پر مبنی فن تعمیر حالت، لین-دین اور نیٹ-ورک کو مکمل طور پر شارڈ کرتا ہے۔ ماحاصل کی شرط پوری نہ ہونے پر، یہ ایک اضافی شارڈ شامل کرکے سکیلنگ کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اسے 50 شارڈزمیں بانٹے گئے 29 ممالک کے 1,500 نوڈزکے ساتھ، ایک عوامی ماحول میں 263,000 TPS پر چلانے کی غرض ٹیسٹ کیا گیا تھا۔

اپنی قبولیت بڑھانے کے لیے، یہ پراجیکٹ پلیٹ فارم پر تعمیر کرنے والے ڈویلپرز کو بھی سپورٹ کرتا ہے، جس کے ذریعے وہ 30% سمارٹ کونٹریکٹ فیس بطور رائلٹی حاصل کر سکتے ہیں۔

کمپنی اپنے پہلے سال کے دوران نیٹ-ورک پر اسٹیکنگ کے لیے EGLD ٹوکنز کی سپلائی برقرار رکھتی ہے۔ ٹوثیق کاری کرنے والے نوڈز کے لیے 36% سالانہ کی شرح کے حساب سے وصولی کرتے ہیں۔

متعلقہ صفحات:

Zilliqa کے بارے میں جانیے، ایک اور بلاک چین پراجیکٹ جو وسعت پذیری کو بہتر بنانے کے لیے شارڈنگ کا استعمال کرتا ہے۔

Harmony کے بارے میں مزید جانیے، جو اپنے بلاک چین کی سکیلنگ (scaling) کے لیے شارڈنگ کا استعمال بھی کرتا ہے۔

کیا آپ بلاک چین کے لیے نو آموز ہیں؟ CoinMarketCap کے آن لائن تعلیمی وسیلے Alexandria پر موجود ایک تفصیلی تعارُّف کا مطالعہ کیجیے۔

CoinMarketCap بلاگ کے ہمراہ بلاک چین ٹیکنولوجی میں جدید ترین اختراعات کے بارے میں باخبر رہیے۔

فی الوقت کُل کتنے Elrond (EGLD) کوائنز گردش میں ہیں؟

Elrond اقتصادی ماڈل ایک محدود سپلائی کا حامل ہے، جس کی ابتدا 20,000,000 EGLD سے ہوتی ہے۔ اس میں نیٹ-ورک کے توثیق کاروں کو انعام دینے کے لیے نئے ٹوکنز مِنٹ کیے گئے ہیں۔ اس کی زیادہ سے زیادہ سپلائی کبھی بھی 31,415,926 EGLD سے تجاوز نہیں کر سکتی، مگر لین-دین کی مزید کاروائیوں کے ساتھ ساتھ یہ تعداد کم ہو جائے گی

Elrond کے مقامی ٹوکن کی ابتدائی دستیابی اور خریداری، ایک نجی فروخت کے ذریعے مُمکن ہوئی، جس میں اس کی شروعاتی سپلائی کا 19% فروخت کیا گیا، 7.5% فوری طور پر ٹوکن جنریشن پر دستیاب ہوا، اور مزید 15.41% کا اجراء سہ ماہی بُنیادوں پر ہوا۔ Elrond نے Binance پر ابتدائی ایکسچینج پیشکش بھی مُنعقد کی، جس میں سے 25% فروخت کے فوراً بعد دستیابی کے قابل بنا دیا گیا۔

بقیہ 56% میں سے، 7% ایکو سسٹم کے انعامات کے لیے مختص کیا گیا، 50% کا اجراء فوری طورہوا، اور 50% چھ ماہ کے بعد؛ 8.5% مارکیٹینگ، گرانٹس اور DApp ڈویلپرز کے ایکسیلیریٹر پُول کے لیے، جس میں سے 81.17% فوری طور پر جاری کیا گیا، اور 9.41% ہر چھ ماہ بعد؛ 2% کمیونیٹی فنڈ میں، جس میں سے 33.3% فوری اجراء کے ساتھ اور 33.3% چھ ماہ بعد، مزید 33.3% 12 ماہ بعد؛ مشیروں کے لیے 2.5%، جس کا اجراء ایک سال بعد؛ Elrond کے بانی اور بنیادی ٹیم کے ارکان کے لیے 19%، 10% چھ ماہ کے بعد، 10% 12 ماہ کے بعد، بالترتیب 15% 18، 24، 30 اور 36 مہینے کے بعد، اور 20% 42 ماہ کے بعد؛ نیز17% کمپنی کے لیے ایکو سسٹم کو سپورٹ کرنے کی مد میں، 33.3% کے ساتھ جو کہ صرف پہلے سال کے دوران اسٹیکنگ کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے، جسے فوری طور پر جاری کیا جاتا ہے جبکہ 66.6% کا اجراء تین سالوں پر مُحیط، تین برابر قسطوں میں کیا جاتا ہے، جس کی ابتداء ایک سال بعد ہوتی ہے۔

Elrond کے ٹوکن سب سے پہلے Binance Chain پر، 20 بلین کی کُل فراہمی کے ساتھ ERD کے نام سے جاری کیے گئے تھے۔ نومبر سن 2019 میں 500 ملین کو جلا دیا گیا اور ERC-20 ٹوکنز کی حیثیت سے Ethereum بلاک چین پر مِنٹ کیا گیا، اور کمپنی نے ستمبر سن 2020 میں ٹوکن ہولڈرز کے لیے ٹوکن-تبادلہ-ایونٹ کا آغاز کیا تاکہ وہ اپنے ERC-20 اور BEP-2 ٹوکنز کا تبادلہ مین-نیٹ EGLD ٹوکنز کے لیے کر سکیں۔ اس عمل کے دوران، تبادلے کے تناسُب کو ایک EGLD بمُقابلہ 1000 ERD طے کرنے کے بعد کل ٹوکن سپلائی کو 20 بلین سے گھٹا کر 20 ملین کر دیا گیا۔

Elrond نیٹ-ورک کوکیسے محفوظ بنایا جاتا ہے؟

Elrond پروف-آف-سٹیک کا مفاہمتی الگورتھم استعمال کرتا ہے ، جس میں نوڈز کو توثیقی عمل میں حصّہ لینے کے لیے لازماً اپنے EGLD ٹوکنز کی اسٹیکنگ کرنی ہوتی ہے، اور ہر تصدیق کار کو اُسکی گذشتہ سرگرمی پر مبنی درجہ بندی کے مُطابق ایک سکور تفویض کیا جاتا ہے جو اُنکے منتخب ہونے یا نہ ہونے پر اثر انداز بھی ہوتا ہے۔ اگر کسی تصدیق کنندہ کی درجہ بندی زیادہ گھٹ جائے، تو نہ صرف یہ کہ اُسے منتخب نہیں کیا جائے گا بلکہ اسے جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا۔ توثیق کاروں کا کوئی مُکرّر عمل جو نیٹ-ورک کی سالمیت کے خلاف ہو، اُنکے نیٹ-ورک سے ہٹائے جانے اور تمام حصِص کے خاتمے کا باعث بن سکتا ہے۔

توثیق کرنے والوں کا انتخاب فوری طور پر بِلا کسی ترتیب کی پیروی کیے، اسطرح کیا جاتا ہے جس کےحوالے سے نہ تو کوئی پیش گوئی مُمکن ہے، اور نہ ہی توثیق کے پچھلے دور کی بنیاد پر ان میں کسی ترمیم کی گُنجائش ہے۔ اس کے علاوہ، ملی بھگت روکنے کے لیے توثیق کاروں کو وقتاً فوقتاً شارڈز کے مابین خلط ملط کیا جاتا ہے۔ نوڈز آپس میں رابطہ کرنے کے لیے ایک مضبوط خفیہ-نگاری شدہ تحفظ کی حیثیت سے Boneh-Lynn-Shacham، یا BLS، ملٹی-سگنیچیرز استعمال کرتے ہیں۔

آپ Elrond (EGLD) کہاں سے خرید سکتے ہیں؟

EGLD کرپٹو کرنسی ایکسچینجز سے خریدے جا سکتے ہیں، مثلاً Binance, OKEx, Bitfinex اور BitMax۔ اس کی تجارت فیاٹ کرنسیوں مثلاً، US ڈالر اور انڈونیشین روپیہ میں کی جا سکتی ہے، بشمول کُچھ اور کرییپٹو کرنسیاں، جیسے، 1Bitcoin1 (BTC، 2Binance Coin2 (BNB) ،3stablecoins3 ،4Tether4 (USDT) اور 5Binance USD5 (BUSD)۔ اسے اسپاٹ اور ڈیریویٹوز، دونوں طرح کی مارکیٹوں میں خریدا اور بیچا جا سکتا ہے۔

کیا آپ EGLD یا دیگر کرپٹو کرنسیز، مثلاً Bitcoin کی خریداری میں دلچسپی رکھتے ہیں؟ آپ کو کرپٹو کے بارے میں مُکمّل معلومات فراہم کرنے، اور اپنا پہلا کوائن خریدنے کے حوالے سے سب کُچھ سِکھانے کے لیے CoinMarketCap کے پاس ایک سادہ مرحلہ وار گائیڈ موجود ہے۔

ذیل میں ایسے چند مزید آرٹیکلز پیش ہیں جو شاید آپ کو دلچسپ معلوم ہوں:

MultiversX میں کہاں خرید و فروخت کر سکتا ہوں ?
#نامجوڑیآخری اپ ڈیٹ