کرپٹوکرنسی

NEAR Protocol

Bitcoin

NEAR Protocol

NEAR

#26

$5.05 USD

-6.87% (1d)

مارکیٹ کیپٹلائزیشن

$5.91B

حجم (24 گھنٹے)

$415.47M

FDV

$6.21B

حجم/مارکیٹ کیپ (24 گھنٹے)

7.03%

کل سپلائی

$1.23B

زیادہ سے زیادہ سپلائی

-

گردش کرنے والی سپلائی

$1.17B

معلومات

Website

$5.05

(-0.57%)
Price change 1h

$5.45

High 24h

$5.05

(-3.92%)
Price change 7d

$6.21

High 7D

NEAR پروٹوکول (NEAR) کیا ہے؟

NEAR پروٹوکول ایک سطح 1 پر مبنی بلاک چین ہے، جوکہ ایک کمیونٹی کی جانب سے چلائے جانے والے کلاؤڈ کمپیوٹنگ پلیٹ فارم کی حیثیت سے ڈیزائن کی گئی تھی، نیز، یہ کُچھ ایسی رکاوٹوں کا خاتمہ بھی کرتی ہے جن کے سبب مقابل بلاک چینز کو مشکلات کا سامنا رہا ہے، مثال کے طور پر ٹرانزیکشن کی کم رفتار، کم تھروپٹ اور باہم عمل کی ناقص صلاحیت۔ یہ DApps کے لئے نہ صرف ایک مثالی ماحول پیدا کرتا ہے، بلکہ ڈویلپر اور صارف، دونوں کے لئے ایک دوستانہ پلیٹ فارم بھی تخلیق کرتا ہے۔ مثال کے طور پر، NEAR، Ethereum پر عام ہونے والے کرپٹوگرافک والیٹ ایڈریسز کے برعکس، ایسے اکاؤنٹس کے نام استعمال کرتا ہے جو انسانوں کے لیے پڑھنا ممکن ہوں۔ NEAR، توسیع پذیری سے متعلقہ مسائل کے لیے بھی منفرد حل متعارف کرواتا ہے، اور "Doomslug" نامی اپنے ذاتی مفاہمتی میکانزم کا حامل ہے۔

NEAR پروٹوکول کو NEAR Collective کی جانب سے تخلیق کیا جا رہا ہے، اس کی وہ کمیونٹی جو اس کے ابتدائی کوڈ کو اپ ڈیٹ کرتی ہے اور ان اپ ڈیٹس کو ایکو سسٹم پر جاری بھی کرتی ہے۔ اس کا اصل مقصد ایک ایسا پلیٹ فارم تیار کرنا ہے جو "انتہائی قیمتی اثاثوں، جیسے کہ پیسے، یا شناخت کے تحفظ کی فراہمی کا بندوبست کر سکے، اور ایسی کارکردگی کا مظاہرہ کرے، جو ایسے لوگوں کے لیے کارآمد ہو جن سے روزمرہ کی بنیاد پر واسطہ پڑتا ہے۔"

Flux، ایک ایسا پروٹوکول ہے ڈویلپرز کو اثاثوں، اشیا، حقیقی دُنیا کے واقعات، اور Mintbase کی بنیاد پر مارکیٹس تخلیق کرنے کی استطاعت دیتا ہے، ایک NFT منٹنگ پلیٹ فارم، ان پراجیکٹس کی مثالوں میں سے ایک ہے، جو NEAR پروٹوکول پر تیار کیے جا رہے ہیں۔

NEAR پروٹوکول (NEAR) کے بانیان کون ہیں؟

NEAR پروٹوکول کی بنیاد Erik Trautman نے رکھی، جوکہ Wall Street میں تجربہ رکھنے والے ایک آنٹرپرینیور اور Viking Education کے بانی ہیں۔ ان کے مشترکہ بانیان میں Illia Polosukhin، جوکہ Google میں تین سالہ تجربے کے ساتھ اس صنعت میں دس سالہ تجربے کی حامل ہیں، اور Alexander Skidanov شامل ہیں، جوکہ ایک کمپیوٹر سائنٹسٹ کی حیثیت سے Microsoft میں کام کیا کرتے تھے، اور بعد ازاں memSQL میں ڈائیریکٹر آف انجینئرنگ کے عہدے پر فائز ہو گئے۔ NEAR پروٹوکول کے پاس تجربہ کار ڈویلپرز کی ایک وسیع تر ٹیم موجود ہے، جن میں متعدد بین الاقوامی کالیجیئیٹ پروگرامنگ مقابلوں (ICPC) میں گولڈ میڈل جیتنے والے افراد اور دیگر فاتحین شامل ہیں۔ اس ٹیم کا دعویٰ ہے کہ ان کے پاس ایسے لوگ موجود ہیں جو حقیقی-دنیا میں رہتے ہوئے میسّر وسائل کو استعمال کرتے ہوئے شارڈنگ سسٹمز بنا سکتے ہیں، یعنی ایک ایسا حل، جس کی تلاش کے لیے یہ پروٹوکول کوشاں ہے تاکہ بلاک چین کی توسیع کو بہتر بنایا جا سکے۔

وہ کیا چیز ہے جو NEAR پروٹوکول (NEAR) کو منفرد بناتی ہے؟

NEAR بہت بڑے پیمانے پر تھروپُٹ بہتر بنانےکے لئے Nighshade ٹیکنالوجی کا استعمال کرتا ہے۔ Nighshade، شارڈنگ کی ایک ترمیم شدہ شکل ہے، جس کے ذریعے توثیق کاران کے انفرادی جوڑے، بلاک چین کی مجموعی صلاحیت میں اضافہ کرتے ہوئے مختلف شارڈ شدہ چینز پر متوازی طور پر ٹرانزیکشنز انجام دیتے ہیں۔ "باقاعدہ" شارڈنگ کے برعکس، Nightshade میں موجود شارڈز، اگلے بلاک کا ایک حصہ تشکیل دیتے ہیں، جنہیں "chunks" کہا جاتا ہے۔ اس عمل کے دوران، NEAR پروٹوکول، فی سیکنڈ 100,000 ٹرانزیکشنز انجام دے سکتا ہے، اور ٹرانزیکشن کی فیس کو تقریباً صفر رکھتے ہوئے بلاک کی ایک سیکنڈ پر مشتمل کیڈنس کی بدولت تقریباً فوری طور پر ٹرانزیکشن کو حتمی شکل دینے کے قابل ہو جاتا ہے۔

NEAR پروٹوکول انسانوں کے لیے پڑھنے میں آسان ایڈریسز رکھتے ہوئے، اور رجسٹریشن کی اسی رفتار کے ساتھ غیر مرکزی ایپلیکیشنز تیار کرتے ہوئے دوسری بلاک چینز کی آن بورڈنگ کے پیچیدہ عمل کو بہتر بناتا ہے، جس کا تجربہ صارفین اس سے قبل کر چکے ہیں۔ مزید براں، NEAR پروٹوکول، ڈویلپرز کو ماڈیولر اجزاء فراہم کرتا ہے، جس سے ٹوکن کے معاہدات یا NFTs جیسے پراجیکٹس کے تیز تر آغاز میں مدد ملتی ہے۔

Near پروٹوکول کا ایکو سسٹم فنڈ

25 اکتوبر، سنہ 2021 کو NEAR نے، لیئر-1s پر مبنی کئی بلاک چینز، جیسے کہ Avalanche، Fantom اور Celo وغیرہ کی تقلید کرتے ہوئے ایکوسسٹم میں 800$ ملین شامل کرنے کا اعلان کیا۔ یہ فنڈز ایسے اقدامات کی معاونت میں استعمال کیے جائیں گے، جن کی توجہ کا مرکز، NEAR پروٹوکول کے ایکو سسٹم کی ترقی ہو گی۔ اس فنڈ میں Proximity Labs کی طرف سے دیے گئے 350$ ملین بھی شامل ہیں۔ کُل فنڈ میں سے 250$ ملین موجودہ پراجیکٹس کی وسعت کے لیے استعمال کیے جائیں گے، جبکہ 100$ ملین مختص کئے جائیں گے Startup Grant Pools کے لئے، جس میں 20 اسٹارٹ اپس میں سے ہر ایک کو 5M$ دیے جائیں گے۔ NEAR کی توجہ کا مرکز، غیر مرکزی مالیات (DeFi) پر مرکوز ٹیمز کی فنڈنگ ہو گا، جو "مسلسل، ہمارے پیسے کو سنبھالنے کے طریقے میں انقلاب برپا کر رہی ہیں، اور اسے یکسر تبدیل کر رہی ہیں۔" NEAR خوب شد و مد کے ساتھ ان منصوبوں کی تلاش میں ہے، جن کی بُنیاد NFTs، DAOs اور گیمنگ ہیں۔ تاہم، NEAR نے حال ہی میں Three Arrows Capital کی جانب سے کی گئی سیڈ سرمایہ کاری سے 150$ ملین بنائے ہیں، جس میں Mechanism Capital، Dragonfly Capital، a16z، Jump، Alameda، Zee Prime اور مزید کی جانب سے اضافی معاونت بھی حاصل رہی۔ یہ Web3 ٹیکنالوجیز کو فروغ دینے کے عمل میں تیزی لانے کے لئے استعمال کیا جائے گا۔

متعلقہ صفحات:

Iota (MIOTA) ملاحظہ کریں - جوکہ Internet of Things کے لئے ایک اور بلاک چین ہے۔

Ethereum (ETH ملاحظہ کریں - اسمارٹ معاہدات کے لیے مقبول ترین بلاک چین۔

ہمارے DAOs کے تفصیلی مطالعے سے جانیے، کہ DAOs کس طرح سے کام کرتے ہیں۔

CoinMarketCap بلاگ کے ساتھ کرپتو کے متعلق تازہ ترین خبروں اور موجودہ رجحان کے حوالے سے مزید جانیں۔

فی الوقت کل کتنے NEAR پروٹوکول (NEAR) کوائنز گردش میں ہیں؟

ٹوکن کی مندرجہ ذیل تقسیم کے مطابق، NEAR کی کل سپلائی 1 بلین ٹوکنز ہیں۔

  • 17.2% - کمیونٹی گرانٹس
  • 11.4% - آپریشن گرانٹس
  • 10% - فاؤنڈیشن انڈومنٹ
  • 11.7% - ابتدائی ایکوسسٹم
  • 14% - بنیادی شراکت داران
  • 17.6% - معاونین
  • 6.1% - ثانوی معاونین
  • 12% - کمیونٹی میں فروخت

NEAR پروٹوکول نے 22 اپریل، سنہ 2020 کو اپنی مین نیٹ کا آغاز کیا، جہاں ابتدائی طور پر 1 بلین NEAR ٹوکنز تخلیق کیے گئے۔ 5% اضافی سپلائی ہر سال نیٹ ورک کی مدد کے لیے ایپوک ریوارڈز کے طور پر جاری کی جاتی ہے، جس میں سے 90% تصدیق کنندگان (4.5% کل) اور 10% پروٹوکول ٹریژری (کل 0.5%) کو جاتا ہے۔ ٹرانزیکشن کی فیس کا 30% بحیثیت ریبیٹس اُن معاہدوں کو ادا کر دیا جاتا ہے جو ٹرانزیکشن کے ساتھ تعامل انجام دیتے ہیں، جبکہ باقی 70% ضائع کر دیا جاتا ہے۔ NEAR ٹوکن کو ان مقاصد کے لئے استعمال کیا جاتا ہے:

  • ٹرانزیکشن سرانجام دینے کی فیس کے طور پر اور ڈیٹا محفوظ کرنے کے لئے۔
  • NEAR ٹوکنز کی اسٹیکنگ کے ذریعے توثیقی نوڈز کو نیٹ ورک پر چلانے کے لیے۔
  • اس امر کے تعین کے لیے گورننس ووٹس کے لیے، کہ نیٹ ورک کے وسائل کس طرح سے مختص کیے جاتے ہیں۔

NEAR پروٹوکول کے نیٹ ورک کو کیسے محفوظ بنایا جاتا ہے؟

NEAR، پروف آف اسٹیک کی ایک ترمیم شدہ شکل استعمال کرتا ہے، جو Doomslug نامی ایک مفاہمتی میکانزم ہے۔ Doomslug، مفاہمت کے دو ادوار پر مشتمل ہوتا ہے، جہاں جونہی کسی بلاک کو پہلا مواصلاتی سلسلہ موصول ہوتا ہے، اسی وقت اسے حتمی مان لیا جاتا ہے۔ بجائے اس کے کہ صارفین براہ راست اپنے اپنے اسٹیک کی بنیاد پر مسابقت کریں، یہ توثیق کاران کو اپنی اپنی باری پر بلاکس بنا کر اُنہیں تقریباً فوری طور پراس عمل کے حتمی قرار دینے کی استطاعت دیتا ہے۔

NEAR فاؤنڈیشن سوئٹزرلینڈ میں قائم ایک غیر مُنافع بخش ادارہ ہے جو پروٹوکول کی نگہداشت، ایکوسسٹم فنڈنگ، اور پروٹوکول کی گورننس کی نگرانی کے لئے وقف ہے۔ اس پروٹوکول نے Ethereum تک رسائی کے لئے گویا ایک پُل بنا دیا ہے، تاکہ صارفین ERC-20 ٹوکنز کو Ethereum بلاک چین سے NEAR پر منتقل کر سکیں۔

NEAR پروٹوکول (NEAR) آپ کہاں سے خرید سکتے ہیں؟

NEAR پروٹوکول Binance پر Huobi Global پر Mandala Exchange، نیز FTX اور OKEx پر دستیاب ہیں۔

NEAR Protocol میں کہاں خرید و فروخت کر سکتا ہوں ?
#نامجوڑیآخری اپ ڈیٹ