Cryptos: 22,403 Exchanges: 539 Market Cap: 1,046,808,560,189 24h Vol: 46,208,726,589
BTC NEMXEM

Rank #299

coin

On 176,486 watchlists

Tags:

PoI

Medium of Exchange

Payments

Smart Contracts

Fantom Ecosystem

NEM Price (XEM)

$0.012
2.19%

XEM Charts Live Data

NEM (XEM) کیا ہے؟

NEM یعنی نئی اکانومی کی تحریک (New Economy Movement)، ایسے پلیٹ فارمز کا ایکو سسٹم ہے جو کاروبار اور افراد کو حل فراہم کرنے کے لئے بلاک چین اور کرپٹوگرافی کو استعمال کرتا ہے۔ NEM ,XEM کے NIS1 کی عوامی بلاک چین کی ایک مقامی کرپٹو کرنسی ہے۔

NIS1 بالکل Bitcoin کی طرح کام کرتا ہے (BTC): یہ آزاد نوڈز کے ایک منقسم نیٹ ورک پر مشتمل ہے جو "بلاک چین" نامی عوامی لیجر پر ٹرانزیکشنز سرانجام دیتا ہے اور ان کا ریکارڈ بھی رکھتا ہے۔ ان نوڈز کو اپنے کمپیوٹنگ کے وسائل اور وقت کو استعمال کرتے ہوئے حصہ لینے کی ترغیب دی جاتی ہے، تا کہ وہ ٹرانزیکشن فیس کے انعامات کے ذریعے کسی بھی قسم کی خرابی سے محفوظ رہیں؛ ان انعامات کی ادائیگی ہرنوڈ کو XEM کوائن کی شکل میں کی جاتی ہے، جو بلاک چین کے آخر میں ٹرانزیکشنز کا ایک نیا بلاک شامل کرنے کا انتظام کرتا ہے۔

تاہم، NIS1 کے بلاک چین کی بہت سی منفرد خصوصیات ہیں جو اسی Bitcoin اور مُتعدد کریپٹو کرنسیوں کے مُقابلے میں یکسر مُختلف بنا دیتی ہیں۔

NIS1 کا ایلفا ورژن — یا NEM جیسا کہ یہ کبھی کہلایا کرتا تھا — 25 جون، 2014 کو لانچ کیا گیا، جبکہ اس کا مین نیٹ 31 مارچ، 2015 کو براہ راست گیا۔

NEM کے بانیان کون ہیں؟

NEM در اصل تین ڈویلپرز نے تخلیق کیا جو Bitcointalk.org فورم پر اپنے فرضی ناموں یعنی Jaguar0625، BloodyRookie اور gimre سے جانے جاتے ہیں۔ سنہ 2015-2014 سے لے کر اب تک، NEM تین پروگرامرز کے ذاتی پراجیکٹ سے بڑھ کر متعدد پلیٹ فارمز پر مشتمل ایک بڑا ایکو سسٹم بن چکا ہے۔

NEM کی مجموعی ترقی اور ترویج کی نظم کاری، سنگاپور میں رجسٹر شدہ NEM فاؤنڈیشن کی جانب سے کی جاتی ہے۔ فاؤنڈیشن کے بانی ممبران میں Erik Van Himbergen, Jeff McDonald, Long Wong اور Leon Yeoh شامل ہیں۔

Erik Van Himbergen بیلجیم سے تعلق رکھنے والے ایک آنٹرپرینیور ہیں۔ انہوں نے بزنس اکنامکس KU Leuven University سے، اکاؤنٹنسی اور کارپوریٹ مالیات EHSAL Management School سے، اور سافٹ ویئر انجینئرنگ کی تعلیم University of Antwerp سے حاصل کی۔ NEM فاؤنڈیشن کی مشترکہ بُنیاد رکھنے کے علاوہ — جسے اُنہوں نے اپریل سنہ 2020 میں خیر باد کہا — Van Himbergen نے Manitpro BV IT کنسلٹنسی کی بُنیاد بھی رکھی۔

Jeff McDonald نے نفسیات اور دینیات کی ڈگریز بالترتیب، Oklahoma State University اور University of Kansas سے حاصل کیں۔ McDonald، پراجیکٹ کے آغاز سے بھی قبل NEM پر کام کرنے والی بنیادی ٹیم کے حصے کی حیثیت سے کام کرتے آ رہے ہیں۔ NEM میں شامل ہونے سے پہلے، انہوں نے جنوبی کوریا کی Keimyung University میں اسسٹنٹ پروفیسر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔

آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے آنٹرپرینیور، Lon Wong نے University of New South Wales سے الیکٹریکل انجینئرنگ کے میدان میں تعلیم حاصل کی۔ اپریل سنہ 2018 میں NEM فاؤنڈیشن کو الواداع کہنے کے بعد، Wong نے اُن دو کمپنیوں کی سربراہی بھی کی جن کی مشترکہ بُنیاد انہوں نے خود رکھی تھی: یعنی بلاک چین پلیٹ فارم سروس، Dragonfly Fintech، اور بلاک چین انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ پلیٹ فارم کی حیثیت سے کام کرنے والی کمپنی ProximaX۔

وہ کیا چیز ہے جو NEM کو منفرد بناتی ہے؟

XEM، بہت سی منفرد خصوصیات کی حامل ایک غیر مرکزی اوپن سورس کرپٹو کرنسی ہے۔

غالباً ان خصوصیات میں سب سے نمایاں وہ طریقہ کار ہے جس کے تحت NIS1 کو محفوظ بنایا جاتا ہے۔ NIS1، — کہیں زیادہ وسیع پروف آف ورک اور پروف آف اسٹیک کے برعکس اپنا ذاتی پروف-آف-امپورٹنس (PoI) الگورتھم استعمال کرتا ہے — تاکہ اس امر کو یقینی بنایا جا سکے کہ نیٹ ورک پر ہونے والی ٹرانزیکشنز کی انجام دہی اور ان کی ریکارڈنگ کا عمل مکمل ایمانداری کے ساتھ بروقت انجام دیا جائے۔

پروف-آف-امپورٹنس کسی بھی صارف کواس بات کی استطاعت دیتا ہے کہ وہ NIS1 نیٹ ورک پر کسی نوڈ کو چلا کر ’’ڈیلیگیٹد ھاروسٹنگ‘‘ نامی مخصوص عمل کے ذریعے ٹرانزیکشنز سر انجام دے سکے۔ یہ سسٹم، NEM کی اکانومی میں صارفین کے ’’اہمیت کے اسکور‘‘ کا اندازہ لگانے کے لئے اس پہلو پر گہری نظر رکھتا ہے، کہ ہر نوڈ کے پاس پہلے سے کتنی تعداد میں کوائنز موجود ہیں، وہ نیٹ ورک پر کس تواتر سے ٹرانزیکٹ کرتے ہیں، اور کس کے ساتھ ٹرانزیکٹ کرتے ہیں۔ اسی اسکور کی بُنیاد پر، نوڈز کو ایسی ٹرانزیکشنز کے عمل میں مدد فراہم کرنے کے عوض وصول ہونے والی فیس کا ایک حصہ مل جاتا ہے۔

NEM کا دعویٰ ہے کہ پروف-آف-امپورٹنس کا سسٹم ایسے افراد کی نشاندہی کر سکتا ہے اور انہیں انعامات سے نواز سکتا ہے جو اس کا استعمال سب سے زیادہ کرتے ہیں۔

اپنے منفرد PoI الگورتھم کے علاوہ، NIS1، بلاک چین پر فائلوں کی تصدیق کرنے کے لئے ملٹی سگنیچراکاؤنٹ کے معاہدات، مرموز شدہ پیغام رسانی، ++Eigentrust ساکھ کے نظام اور Apostitle سروس جیسی خصوصیات کی معاونت بھی کرتا ہے۔

انٹرپرائز لیول کے حل NIS1 کے لئے ایک اور اہم مارکیٹ ہیں: کسی خاص مقصد کے لئے بنائے جانے والے API سسٹم کے ذریعے، NEM ڈویلپرز کو یہ اجازت دیتا ہے کہ وہ اس کے بلاک چین انفراسٹرکچر کو فریق ثالث کی ایپلیکیشز کے ساتھ ضم کر سکیں۔

متعلہ صفحات:

کریپٹو کے بارے میں مزید جاننے کے لئے CoinMarketCap کا نیا معلوماتی پلیٹ فارم Alexandria ملاحظہ کیجیے۔

CMC کا بلاگ ملاحظہ کیجیے۔

فی الوقت کُل کتنے NEM (XEM) کوائنز گردش میں ہیں؟

XEM کی کُل سپلائی 8.999 بلین کوائنز پر مشتمل ہے، جن میں سے سب کے سب سب نیٹ ورک کے آغاز پر تخلیق کیے گئے تھے — مزید XEM مائن نہیں کیے جا سکتے۔ نیٹ ورک نوڈز کو ایسی ٹرانزیکشنز پر فیس کی تقسیم کے ذریعے ٹرانزیکشنز پر کارروائی کی ترغیب دی جاتی ہے، جو ہر نئے بلاک میں شامل کی جاتی ہیں۔

NEM نیٹ ورک کو کس طرح سے محفوظ بنایا جاتا ہے؟

NEM اپنے نیٹ ورک کو محفوظ بنانے کے لئے Ed25519 پبلک کی سگنیچر سسٹم اور SHA3 ہیش الگورتھم استعمال کرتا ہے۔

آپ NEM (XEM) کہاں سے خرید سکتے ہیں؟

XEM کے ٹریڈنگ کے جوڑے کرپٹو کرنسی کے کئی بڑے ایکسچینجز پر دستیاب ہیں، جیسے کہ: