Cryptos: 22,403 Exchanges: 539 Market Cap: 1,046,808,560,189 24h Vol: 46,208,726,589
BTC NeoNEO

Rank #91

coin

On 295,926 watchlists

Tags:

Platform

Enterprise Solutions

Smart Contracts

Neo Price (NEO)

$10.85
0.63%

NEO Charts Live Data

Neo (NEO) کیا ہے؟

Neo خود کو ایک ’’تیزی سے اُبھرتے ہوئے، ترقی پذیر‘‘ ایکو سسٹم کے طور پر پیش کرتا ہے، جس کا مقصد انٹرنیٹ کی اگلی نسل کے لیے بُنیاد بننا ہے — ایک نئی اکانومی، جس میں ڈیجیٹائزڈ ادائیگیاں، شناختیں اور اثاثے اکھٹے ظاہر ہوں۔

فروری، سنہ 2014 میں اس کے آغاز کے بعد، ابتدائی طور پر Antshares کے نام سے مقبول اس پراجیکٹ کے بارے میں یہ خیال کیا جاتا تھا، کہ یہ عوامی سطح پر چین کی پہلی بلاک چین ہے۔ تین سال بعد از سر نو تشکیل کے بعد اس پلیٹ فارم کو Neo کا نام دیا گیا۔

نیٹ ورک کے لیے نیا انفراسٹرکچر تیار کرنے والی، اور داخلے کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو کم کرنے والی ڈویلپرز کی کمیونٹی کی تشکیل کے ساتھ ساتھ، پراجیکٹ کے پیچھے موجود ٹیم ایکو بُوسٹ جیسے اقدامات کا اہتمام کرتی ہے، جوکہ لوگوں کو اس حوالے سے ترغیب دینے کے لیے تیار کیا گیا ہے کہ وہ اس کی بلاک چین پر غیر مرکزی ایپس اور اسمارٹ معاہدات تشکیل دے سکیں۔

اسے اکثر Ethereum نیٹ ورک کا چینی ورژن قرار دیا جاتا ہے۔

Neo کے بانیان کون ہیں؟

Neo، اور اس کے پیشرو Antshares کے مشترکہ بانیان میں Da Hongfei اور Erik Zhang شامل ہیں۔ دونوں ہی افراد Neo فاؤنڈیشن میں چیئر مین کے عہدے پر فائز ہیں، جس کا مقصد بلاک چین کی ترویج ہے۔

Da Hongfei کا کہنا ہے، کہ اگرچہ انٹرنیٹ ایک عظیم ایجاد ہے، لیکن اس میں بہت سی خامیاں بھی ہیں — جس کا مطلب ہے کہ روز مرّہ کے صارفین کو ہمیشہ اپنے ڈیٹا پر کنٹرول حاصل نہیں ہوتا۔ بحیثیت آنٹرپرینیور، ان کا خیال ہے کہ بالآخر بلاک چین ایپلیکیشنز مرکزی دھارے میں آ جائیں گی۔

Erik Zhang ڈیلیگیٹڈ Byzantine Fault Tolerance الگورتھم کے مصنف ہیں، جس کا ہدف یہ ہے کہ ناقابل اعتماد شرکاء کو بلاک چین آپریشن میں حصہ لینے سے روکا جائے۔ آگے جا کر یہی ٹیکنالوجی Neo بلاک چین میں استعمال کی گئی۔ اُنہوں نے اس نیٹ ورک کے لئے بنیادی ڈویلپر کی حیثیت سے بھی کام کیا، اور اب وہ حالیاً Neo 3.0 کی ڈویلپمنٹ میں ایک فعال کردار ادا کر رہے ہیں، جوکہ پراجیکٹ کے انفراسٹرکچر کی اگلی شکل ہے۔

وہ کیا چیز ہے جو Neo کو منفرد بناتی ہے؟

Neo بلاک چین کی فروخت کے منفرد پہلوؤں میں سے ایک کا تعلق اس کی مسلسل ترقی سے ہے، جو اس بات کو یقینی بنانے میں مددگار ثابت ہوتی ہے کہ یہ مستقبل کے لیے مطابقت پذیر ہے، اور طلب میں اچانک اضافے سے نپٹنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ جیسا کہ اس سے قبل ذکر کیا گیا، پراجیکٹ کے کار پردازوں نے Neo 3.0 بھی بنا لیا ہے — جس کے معنی ہیں نیٹ ورک پر سکیورٹی میں اضافہ، اور فی سیکنڈ مزید ٹرانزیکشنز پر کارروائی۔

دیگر بہت سی بلاک چینز کے برعکس، اس نیٹ ورک پر دو مقامی ٹوکنز بھی موجود ہیں: NEO اور GAS۔ جہاں NEO ایک سرمایہ کاری ٹوکن کا کردار ادا کرتا ہے، اور لوگوں کو بلاک چین کی بہتری سے متعلق رائے دہی میں حصہ لینے کی اجازت دیتا ہے، وہیں GAS نیٹ ورک پر انجام دی جانے والی ٹرانزیکشنز کی فیس ادا کرنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔

چند دیگر بلاک چین پراجیکٹس بھی اسی حد میں رہ کر ترقیاتی فنڈ چلاتے ہیں، جس حد تک Neo چلاتا ہے۔ EcoBoost کا آغاز سنہ 2019 میں ہوا، اور اس کی تشہیر ایک ایسے اقدام کے طور پر کی گئی جوکہ "اضافی صلاحیت کے حامل پراجیکٹس کے لیے مکمل معاونت" فراہم کرتا ہے — جس میں مالی امداد، تکنیکی معاونت اور سوشل میڈیا پر ترویج بھی شامل ہے۔

متعلقہ صفحات:

GAS کے متعلق مزید جانیے، جوکہ Neo کا دوسرا مقامی ٹوکن ہے

Neo کا موازنہ Ethereum سے کس تناظر میں ہو سکتا ہے؟

کرپٹو کے بارے میں ہماری ’’کیسے کیا جائے‘‘ پر مشتمل ہدایت نامے دریافت کیجیے

کرپٹو کی انڈسٹری میں کیا ہو رہا ہے؟ جواب ہمارے بلاگ میں جانیے

فی الوقت کُل کتنے Neo (NEO) کوائنز گردش میں ہیں؟

اس تحریر کے وقت کل 70.5 ملین NEO گردش میں ہیں — جبکہ کُل سپلائی 100 ملین پر مشتمل ہے۔ NEO ٹوکنز مائن نہیں کیے جاتے، اور درحقیقت، یہ تمام 100 ملین، بلاک چین کے آغاز پر تشکیل دیے گئے۔

ان ٹوکنزکی تقسیم کاری 50/50 کی بُنیاد پر کی گئی — جن میں سے تصف ٹوکن سیل میں حصہ لینے والے افراد کو، اور دوسرا نصف ڈویلپرز اور NEO کونسل کے مابین تقسیم کیا گیا۔ اس وقت، اس بات کی تصدیق کی گئی تھی کہ یہ فنڈز ایسے دیگر بلاک چین پروٹوکول میں سرمایہ کاری کے لیے استعمال کیے جائیں گے جوکہ تنظیم کی جانب سے معاونت یافتہ ہیں۔

اسی دوران، کسی بھی نئے بلاک کے تخلیق پر کم و بیش ہر 20 سیکنڈ بعد GAS تشکیل ہو جاتا ہے۔ وجود میں آنے والے ٹوکنز کے تعداد میں ہر سال درجہ بدرجہ کمی واقع ہو جاتی ہے، ایک اندازے کے مطابق 100 ملین کی کُل سپلائی کو گردش میں آتے آتے 22 سال لگ جائیں گے۔

Neo نیٹ ورک کو کس طرح سے محفوظ بنایا جاتا ہے؟

جیسا کہ ہم اس سے قبل ذکر کر چکے ہیں، کہ Neo Delegated Byzantine Fault Tolerance کا استعمال کرتا ہے، چناچہ اندازے کے مطابق اس کی بلاک چین ہزاروں ٹرانزیکشنز فی سیکنڈ انجام دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

Neo کے مطابق، dBFT کا میکانزم، Practical Byzantine Fault Tolerance الگورتھم سے متاثر ہو کر بنایا گیا ہے۔

ڈیلیگیٹٹڈ پروف-آف-اسٹیک کے ساتھ کُچھ مُماثلتیں بھی ہیں، جس کا دار و مدار اس بات پر ہے کہ دونوں مفاہمتی میکانزمز ٹوکن رکھنے والوں کو کس طریق کار کے تحت ٹرانزیکشن کا عمل انجام دینے والے ڈیلیگیٹس کے لیے وووٹنگ کی اجازت دیتے ہیں۔

dBFT کے ذریعے، کم از کم دو تہائی ڈیلیگیٹس کے متفق ہو جانے پر بلاک چینز میں مزید بلاکس شامل کئے جاتے ہیں — اور امید یہ کی جاتی ہے، کہ یہ نیٹ ورک کی کارکردگی میں رکاوٹ ڈالنے والے بُرے کرداروں سے محفوظ رہنے میں مددگار ثابت ہو گا۔

آپ Neo (NEO) کہاں سے خرید سکتے ہیں؟

NEO، کئی ایکسچینجز سے خریدا جا سکتا ہے — جن میں Binance, Poloniex اور HitBTC شامل ہیں۔ لیکن یہ عالمی سطح پر دستیاب نہیں، اور بعض پلیٹ فارمز اس کی معاونت بھی نہیں کرتے، جیسے کہ Coinbase۔

بہت سے ایکسچینجز، ایسے ٹریڈنگ کے جوڑے پیش کرتے ہیں جو NEO کو Bitcoin سے جوڑ دیتے ہیں۔اپنی فیاٹ کوBTC میں تبدیل کرنے کے بارے میں مزید یہاں سے جانیے۔