کرپٹوکرنسی

Nexo

Bitcoin

Nexo

NEXO

#90

$1.11 USD

-1.34% (1d)

مارکیٹ کیپٹلائزیشن

$719.78M

حجم (24 گھنٹے)

$8.29M

FDV

$1.11B

حجم/مارکیٹ کیپ (24 گھنٹے)

1.15%

کل سپلائی

$1.00B

زیادہ سے زیادہ سپلائی

-

گردش کرنے والی سپلائی

$646.15M

معلومات

Website

$1.11

(0.03%)
Price change 1h

$1.18

High 24h

$1.11

(8.73%)
Price change 7d

$1.16

High 7D

Nexo (NEXO) کیا ہے؟

Nexo بلاک چین پر مبنی ایک قرضہ دہندہ پلیٹ فارم ہے، جو صارفین کو کریپٹو کرنسی کی شکل میں فوری قرضے فراہم کرتا ہے۔ صارفین قرضہ حاصل کرنے کے لیے فیاٹ کرنسی یا اسٹیبل-کوائن کی شکل میں بطور ضمانت ایک قابل قبول ٹوکن جمع کرواتے ہیں — جیسے 1Bitcoin1 (BTC)، 2Ether2 (ETH)، 3Litecoin3 (LTC) یا 4XRP4 (XRP)۔

Nexo ایک ایسا مقامی ٹوکن NEXO ہے، کہ جو پلیٹ فارم میں مقفل کیے جانے پر صارفین کو فوائد بہم پہنچاتا ہے، مثلاً قرضوں کی مد میں لیے جانے والے مُنافع پررعایات دی جاتی ہیں، اوردوسری طرف، جمع کروائے گئے فنڈز پر ایسے مواقع فراہم کیے جاتے ہیں، جو بہتر منافع سے متعلق ہوتے ہیں۔ Nexo کے مُنافع میں سے ٹوکن ہولڈرز بھی سہہ ماہی حصّہ وصول کرتے رہیے ہیں۔

اپریل سن 2018 میں شروع ہونے والے پراجیکٹ کے بارے میں پہلا اعلاندسمبر سن 2017 کے دوران کیا گیا تھا۔

Nexo کے بانی کون ہیں؟

Nexo کی بُنیاد مالیاتی ماہرین اور کریپٹو کے پرستاروں پر مشتمل ایک ٹیم نے رکھی، جنہوں نے روایتی مالیات کے لیے، کرپٹو کا ایک مضبوط مُترادف تخلیق کرنے کی غرض سے بلاک چین کی جانب وہ راستہ اختیار کیا، جس کی ڈیجیٹل فنانس میں کوئی مثال موجود نہیں تھی — یعنی ملکیت بھی برقرار رہے اور اپنے اثاثوں کی قدر کے مُقابل قرضہ بھی لیا جا سکے۔ سن 2018 میں، اس ٹیم نے پہلی کریپٹو کریڈٹ لائنز کی پیشکش کرتے ہوئے Nexo پلیٹ فارم کا آغاز کیا، جس سے ڈیجیٹل اثاثے رکھنے والوں کو ان کی کریپٹو کرنسی کے بدلے فیاٹ اور اسٹیبل-کوائن قرضے حاصل کرنے کی سہولت ملی، اور اسطرح کرپٹو قرضے دینے والی ایک مخصوص جگہ کی بُنیاد رکھی گئی۔

Nexo اپنی حمایت میں 30 سال سے زیادہ عرصے پر مُحیط اجتماعی مالیاتی خدمات کے مجموعی تجربے کا حامل ہے۔ Nexo کا تجربہ ان خدمات پر مشتامل ہے: غیر-کریپٹو قرض دینا، سرمایہ کاری بینکنگ، ہیج فئنڈزنیز ادغام و حصول۔ شریک بانیوں اور انتظامی شراکت دار Antoni Trenchev کے ہمراہ، مالیاتی قوانین میں تجربے کی بُنیاد پر تعاون کرنا، تیز KYC اور AML کے لیے سولُوشنز میں تعاون کرنا بھی اس کی پیش کردہ خدمات میں شامل ہیں۔

Trenchev جو وسیع تر بلاک چین، اور کرپٹو کو اپنائے کے بارے میں سفارشات کے حوالے سے ایک مخصوص ٹریک ریکارڈ رکھتے ہیں، اور جنہوں نے Nexo کی لیڈرشپ کے عوامی چہرے کے حیثیت سے کردار ادا کیا، واضح طور پر سن 2015 سے 2017 تک بلغاریہ کی قومی اسمبلی میں رُکنِ پارلیمنٹ کے طور پر خدمات انجام دیں، جہاں انہوں نے ای-گورنمنٹ خدمات کے لیے بلاک چین سلوشنز کے نفاذ کو فروغ دیا۔ وہ ذرائع ابلاغ کے مرکزی دھارے بشمول Bloomberg اور The Independent نیز CNBC۔ میں رہ کر کرپٹو اور ڈیجیٹل مالیات سے منسوب حالیہ واقعات پر کثرت سے تبصرہ کرتے دکھائی دئے،

فی الوقت Nexo $4 بلین سے زیادہ مالیت کے اثاثوں کے لیے، 200 سے بالا حلقوں میں موجود ایک ملین سے بھی زیادہ صارفین کے لیے خدمات سرانجام دے رہا ہے۔ لندن میں قائم اپنے صرر دفتر کے ساتھ، فی الحال یہ کمپنی 150 ملازمین پر مشتمل ہے۔

وہ کیا چیز ہے جو Monero کو منفرد بناتی ہے؟

اپنے قرطاس الابیض کے مُطابق، قرضہ دینے والوں کی مارکیٹ میں پھیلے یوئے ناکارہ پن کو حل کرنے کا ارادہ رکھنے والا Nexo، سب سے پہلا کریپٹو کرنسی کا حمایت یافتہ قرض دہندہ ہے۔ قرضہ دینے کے لیے اس کا خُودکار طرز عمل قرضوں کے انتظامات کی غرض سے Ethereum بلاک چین پرموجود اسمارٹ معاہدات اور اوریکل کا استعمال کرتا ہے۔ کسی صارف کی جانب سے Nexo والیٹ میں کریپٹو کرنسی منتقل کیے جانے کے بعد، اوریکل قرضہ طے کرتا ہے، اور فوراً ہی متعلقہ صارف کے لیے فنڈز وقف کر دیے جاتے ہیں۔ جب کوئی صارف قرض ادا کرنے کے لیے رقم جمع کرواتا ہے، اوریکل کریپٹو کرنسی واپس کرنے کے بعد اُس لین-دی کو بلاک چین پر ریکارڈ کر لیتا ہے۔ NEXO کو چلانے اور بقایہ جات کا ریکارڈ مُرتّب کرنے کے لیے اسمارٹ معاہدات کا استعمال کیا جاتا ہے۔

Nexo انفرادی اور ادارہ جاتی سرمایہ کاروں، کریپٹو کرنسی کمپنیوں، ایکسچینجز، مائنرز اور اُن سب کے لیے مارکیٹ کیا جاتا ہے جو اپنے اثاثوں پر لیکویڈیٹی حاصل کرنے کے خواہشمند ہوں۔ کمپنی، دیے گئے قرضوں سے حاصل شدہ سُود پر مُنافع کماتی ہے، نیز ادارہ جاتی قرضے اور مشاورتی خدمات بھی پیش کرتی ہے۔

Nexo کلائنٹس پر مشتمل ایک ایسا صارف-بیس بنانے کے لیے کوشاں ہے، جو اس پلیٹ فارم کا استعمال جاری رکھتے ہوئے Nexo میں سرمایہ کاری کرتا رہے۔ اسطرح، کمپنی نے اُن کھاتہ داروں کے لیے ایک ’’وفاداری پروگرام‘‘ کا آغاز کیا ہے جو Nexo کو اپنے اکاؤنٹ میں رکھتے ہیں۔ اس پراگرام کے تحت اُنہیں قرضوں پر ترجیحی شرح مُنافع اور بچت کی مد میں بہتر فوائد دئے جاتے ہیں۔ Nexo اپنے مُنافع کا 30%، NEXO ٹوکن مالکان کو اضافی حِصّے یا بونس کی شکل میں بھی تقسیم کرتا ہے۔

متعلقہ صفحات:

SALT کے بارے میں جانیے، جو کریپٹو سے ضمانت یافتہ ایک قرض دہندہ پلیٹ فارم ہے۔

Maker کے بارے میں جانیے، جو کریپٹو کی شکل میں ایک قرض دہندہ پلیٹ فارم ہے۔

کیا آپ اوریکلز (oracles) کے بارے میں مُتجسِس ہیں؟ CoinMarketCap کے آن لائن تعلیمی وسیلے Alexandria پر ایک تفصیلی گائیڈ کا مطالعہ کیجیے۔

CoinMarketCap بلاگ کے ہمراہ غیر مرکزی مالیات کے بارے تازہ ترین حالات و واقعات سے باخبر رہیے۔

فی الوقت کُل کتنے Nexo (NEXO) کوائنز گردش میں ہیں؟

Nexo بلین ٹوکنز کی معیّن شُدہ سپلائی کا حامل ہے۔ اس تعداد میں سے مندرجہ ذیل اسلوب کے تحت تخصیص کی گئی:

  • کمپنی کے اوور-درافٹ فنڈنگ ذخائر کے لیے 250 ملین یعنی NEXO (25%)، جو 12 ماہ پر مُحیط ویسٹنگ دورانیے اور چھ مہینے کے کلِف (cliff) سے مشروط ہے؛
  • بانیوں اور ٹیم کے لیے 112.5 ملین یعنی NEXO ،(11.25%)، جو 48 ماہ کے سہ ماہی دورانیے سے مشروط ہے؛
  • کمیونیٹی کی تعمیر اور ایئر-ڈراپ مہم جوئی کے لیے 60 ملین یعنی NEXO ،(6%)، جو 18 مہینے پر مشتمل سہ ماہی ویسٹنگ دورانیے سے مشروط ہے؛
  • مُشیروں، قانونی معاملات پر اُٹھنے والے اخراجات اور ماکیٹنگ کی مَد میں 52.5 ملین، جو 12 مہینے پر مُحیط ویسٹنگ دورانیے سے مشروط ہے؛
  • سرمایہ کاروں کو فروخت کی جانے والی تعداد 525 ملین یعنی NEXO (52.5%) پر مشتمل ہے۔

اگرچہ Nexo نے ابتدائی طور پر ایک عوامی پری-سیل اور مرکزی ٹوکن سیل کا منصوبہ بنایا تھا، لیکن بعد میں اپنی نجی-سیل میں سرمایہ کاروں کی زبردست دلچسپی کے سبب اپنی عوامی-سیل کومنسُوخ کر دیا۔

اکتوبر سن 2020 میں، کمپنی نے اعلان کیا کہ وہ Nexo کی قدر میں اضافے کی غرض سے، ٹوکنامکس کو چلانے کے لیے، ایک "Nexonomics" پیشقدمی کا آغاز کرنے والی ہے۔ بعد میں کمپنی نے یہ انکشاف کیا کہ وہ $12 ملین مالیت کے NEXO واپس خرید لے گی۔

Nexo نیٹ-ورک کو کیسے محفوظ بنایا جاتا ہے؟

Nexo ایک نجی ملکیتی کمپنی ہے، اور اسطرح اپنے نیٹ-ورکس، نیز اپنے صارفین کے تحفّظ کی ذمہ دار ہے۔ Nexo اپنے اثاثوں کو BitGo میں ذخیرہ کرتا ہے۔ BitGo کریپٹو اثاثوں کا ایک مُتولّی ہے، جو ٹوکنز کو ایسے کولڈ-سٹوریج والیٹس میں رکھ دیتا ہے، جسے $100 ملین کی انشورنس پالیسی کا تحفّظ حاصل ہوتا ہے۔ نومبر سن 2019 میں، Nexo نے مُطّلع کیا کہ وہ RINA اور Consortium for IT Software Quality سے آڈٹ ہونے کے بعد ISO/IEC 27001:2013 سے تصدیق یافتہ ہو چُکا ہے۔

اس کا مقامی ٹوکن NEXO، ایک ERC-20 ٹوکن ہے، جس کا اجراء Ethereum بلاک چین پر کیا گیا؛ مطلب یہ کہ، سب آن-چین NEXO لین-دین کا تحفّظ اور ان کی توثیق Ethereum مین-نیٹ پر اس کے Ethash پروف-آف-ورک اتفاق رائے الگورتھم کے ذریعے کی جاتی ہے۔ مائینرز بلاک چین میں نئے بلاکس شامل کرنے کے لیے ایک دوسرے سے مُسابقت کرتے ہیں، اور نیٹ-ورک پر موجود تمام نوڈز کی اکثریت کے لئے ایک ریکارڈ کی تصدیق ضروری ہو جاتی ہے۔

اپنے آغاز کے موقع پر Nexo نے اطّلاع دی کہ اس کے ٹوکن کا ’’مُکمل آڈٹ‘‘ ہو چُکا ہے۔ نومبر سن 2019 میں، Castillo نیت ورک نے اسمارٹ معاہدات کا آزادانہ آڈٹ کیا جس میں سکیورٹی سے متعلق کوئی مسئلہ نہیں پایا گیا۔

آپ Nexo (NEXO) کہاں سے خرید سکتے ہیں؟

Nexo کریپٹو کرنسی ایکسچینجز مثلاً Huobi Global اور UPEX نیز Hoo اور Bitrue وغیرہ، اور دیگر سے خریدا جا سکتا ہے۔ اس کی تجارت فیاٹ کرنسیوں کے مُقابل، جیسے، جنوبی کوریائی وَون، اور ہندوستانی روپیہ کی جا سکتی ہے۔ نیز کریپٹو کرنسیوں میں Bitcoin (BTC) اور Ether (ETH)، اسٹیبل-کوائن Tether یعنی (USDT) وغیرہ بھی ان میں شامل ہیں۔

کیا آپ NEXO یا دیگر کرپٹو کرنسیوں مثلاً Bitcoin کی خریداری میں دلچسپی رکھتے ہیں؟ CoinMarketCap کے پاس ایک سادہ قدم با قدم گائیڈ کریپٹوکے بارے میں آپ کو مُکمل معلومات فراہم کرنے، نیز یہ تربیت دینے کے لئے موجود ہے کہ پہلا کوائن کیسے خریدا جائے۔

ذیل میں ایسے چند مزید آرٹیکلز پیش ہیں جو شاید آپ کو دلچسپ معلوم ہوں:

Nexo میں کہاں خرید و فروخت کر سکتا ہوں ?
#نامجوڑیآخری اپ ڈیٹ