کرپٹوکرنسی

OMG Network

Bitcoin

OMG Network

OMG

#709

$0.31 USD

-1.28% (1d)

مارکیٹ کیپٹلائزیشن

$43.66M

حجم (24 گھنٹے)

$5.23M

FDV

$43.66M

حجم/مارکیٹ کیپ (24 گھنٹے)

11.98%

کل سپلائی

$140.25M

زیادہ سے زیادہ سپلائی

$140.25M

گردش کرنے والی سپلائی

$140.25M

معلومات

Website

$0.31

(-0.36%)
Price change 1h

$0.32

High 24h

$0.31

(-13.17%)
Price change 7d

$0.37

High 7D

OMG نیٹ ورک (OMG) کیا ہے؟

OMG نیٹ ورک، جسے اس سے قبل OmiseGo کے نام سے جانا جاتا تھا، لیئر-2 پر مبنی ایک ایسا غیر تحویلی توسیعی حل ہے، جسے Ethereum بلاک چین کے لئے بنایا گیا ہے۔ Ethereum کے توسیعی حل کی حیثیت سے، OMG نیٹ ورک کو کچھ اس طرح سے ڈیزائن کیا گیا ہے کہ یہ اپنے صارفین کو براہ راست Ethereum نیٹ ورک پر ٹرانزیکٹ کرنے کے مقابلے میں نسبتاً تیز رفتار اور سستے طریقے سے ETH اور ERC20 ٹوکنز منتقل کرنے کے قابل بنا سکے۔

یہ نیٹ ورک ایک جدید توسیعی حل پر مبنی ہے، جسے MoreViable Plasma کہا جاتا ہے، جوکہ آف چین کئی ٹرانزیکشنز کو ایک ہی بیچ کی صورت میں یکجا کرنے کے لیے سائڈ چین آرکیٹیکچر استعمال کرتا ہے، جس کی توثیق Ethereum روٹ چین پر ایک واحد ٹرانزیکشن کی حیثیت سے کی جا سکتی ہے۔ OMG نیٹ ورک کے مُطابق، اس ٹیکنالوجی میں اتنی صلاحیت موجود ہے، کہ یہ Ethereum میں ہزاروں ٹرانزیکشنز فی سیکنڈ (TPS) میں وسعت پیدا کر سکیں — بجائے 10 سے 14 TPS، جو کہ Ethereum 1.0 کی موجودہ استعداد ہے۔

یہ نیٹ ورک OMG یوٹیلیٹی ٹوکن کی جانب سے تقویت یافتہ ہے، جسے OMG نیٹ ورک پر فیس کی ادائیگی کے طریقوں میں سے ایک کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے، اور بالآخر، یہ قابل اسٹیک بن جائے گا — جو انعامات کے بدلے میں نیٹ ورک کو محفوظ بنانے میں مدد گار ثابت ہو گا۔

OMG نیٹ ورک کے بانیان کون ہیں؟

فی الوقت، OMG نیٹ ورک دُنیا بھر میں پھیلے ہوئے 50 سے زیادہ ملازمین کی ایک ٹیم پر مشتمل ہے۔ OMG نیٹ ورک کی بُنیاد، تھائی لینڈ میں پیدا ہونے والی Vansa Chatikavanij نے رکھی، اور یہ SYNQA کے ماتحت ادارے کی حیثیت سے کام کرتا ہے — جوکہ تھائی لینڈ میں قائم وہ فنی و تکنیکی فرم ہے جوکہ اس سے قبل Omise Holdings کے نام سے مقبول تھی۔

پراجیکٹ کی بانی، Vansa Chatikavanij نے New York's Columbia University سے ارضی و ماحولیاتی سائنسز میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی۔ اس کے بعد، سنہ 2017 میں OMG نیٹ ورک (سابق نام OmiseGo) کی بنیاد رکھنے سے پہلے Chatikavanij نے کئی ممتاز مالیاتی ادروں میں مشیر کی حیثیت سے کردار ادا کیا، جن میں International Finance Corporation (IFC)، اور World Bank Group شامل ہیں۔

CEO کا عہدہ سنبھالنے سے قابل، جس پر وہ آج بھی قائم ہیں، Chatikavanij نے 2019 تک کمپنی میں منیجنگ ڈائیریکٹر کا کردار ادا کیا۔ اس کے بعد سے، Stephen McNamara — Huawei Technologies پر سابق سربراہ بلاک چین R&D حکمت عملی — OMG نیٹ ورک کے COO ہیں، جبکہ انجینئرنگ کے شعبے میں انتہائی تجربہ کار Kasima Thampipitchai اس کی CTO ہیں۔

وہ کیا چیز ہے جو OMG نیٹ ورک کو منفرد بناتی ہے؟

OMG نیٹ ورک کا ماننا ہے کہ Ethereum کو اپنی رفتار اور لاگت میں حائل رکاوٹوں پر قابو پانا ہو گا اس سے پہلے کے مرکزی دھارے میں موجود کاروباری ادارے نیٹ ورک پر اپنی اپنی پراڈکٹس اور ایپلیکیشنز لانے پر غور کرنا شروع کر دیں۔

OMG نیٹ ورک پراجیکٹ کی تخلیق کا مقصد Ethereum کو ایسے کاروبار اور منصوبوں کے لئے پرکشش بنانا ہے، جو اپنے کاربن فٹ پرنٹ کو کم کرتے ہوئے ساتھ ہی ساتھ وسعت بھی پیدا کرنا چاہتے ہیں۔ یہ مقصد، اپنے پلازما پر مبنی سائیڈ چین حل کے ذریعے پورا کیا جاتا ہے، جو Ethereum کے مقابلے میں بجلی کے استعمال کو 99% تک کم کر سکتا ہے، اور فیسوں کو بھی تقریباً دو تہائی تک گھٹا سکتا ہے، نیز اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ اثاثہ جات بنیادی Ethereum نیٹ ورک کی جانب سے محفوظ بنایا جاتا ہے۔

اس پلیٹ فارم کی معاونت 25$ ملین کی اس فنڈنگ کے ذریعے کی جاتی ہے، جوکہ سنہ 2017 میں ابتدائی کوائن کی پیشکش (ICO) کے تحت حاصل ہوئی۔ مزید یہ کہ، OMG نیٹ ورک کی پیرنٹ فرم SYNQA نے حال ہی میں سیریز C کی فنڈنگ کے تحت، 80$ ملین پر مشتمل ایک اور خطیر رقم اکھٹی کی ہے — جس کی معاونت کئی بڑی سرمایہ کار کمپنیوں نے کی، جن میں Toyota Financial Services Corporation اور Sumitomo Mitsui Banking Corporation شامل ہیں۔

متعلقہ صفحات

Stellar کے بارے میں پڑھیے — OMG نیٹ ورک کے سب سے بڑے دعویداروں میں سے ایک۔

Polkadot کے بارے میں مزید جانیے — ایک تیز رفتار اسمارٹ معاہدے کی استعداد رکھنے والی بلاک چین۔

CoinMarketCap Alexandria کے ساتھ Ethereum 2.0 کی گہرائی میں جائیں۔

بذریعہ CoinMarketCap بلاگ، تازہ ترین رُجحانات سے ہمیشہ باخبر رہیں۔

فی الوقت OMG نیٹ ورک (OMG) کے کل کتنے کوائنز گردش میں ہیں؟

زیادہ تر کرپٹو کرنسیز کی طرح، OMG نیٹ ورک ٹوکنز کی بھی زیادہ سے زیادہ سپلائی مقررہ تعداد میں ہوتی ہے۔ اس حد کو ٹھیک 140,245,398 OMG پر مقرر کر دیا گیا ہے، اور یہ کبھی بھی اس حد سے آگے نہیں بڑھے گی۔ دیگر بہت سی کرپٹو کرنسیز کے برعکس، یہ کُل سپلائی پہلے ہی مکمل طور پر منٹ کی جا چُکی ہے، جس کی اکثریت پہلے سے ہی فعال طور پر گردش میں ہے۔

مُکمل سپلائی میں سے 65.1% ٹوکنز سرمایہ کاروں میں تقسیم کیے گئے، 5% بذریعہ ایئر ڈراپ دیے گئے، جبکہ 29.9% خود پراجیکٹ اور ٹیم کی تحویل میں ہیں۔ ان 29.9% میں سے، 20%، آئندہ ترقی کے لیے فنڈنگ اور نیٹ ورک کی توثیق کے لیے OMG نیٹ ورک کے لئے مختص اسمارٹ معاہدات میں، جبکہ باقی %9.9 بنیاد رکھنے والی ٹیم کے لئے مخصوص کر دیے گئے ہیں۔

OMG ریزرو اور ٹیم کی تخصیص کو ایک سال کے لئے مقفل کر دیا گیا تھا، تاہم اس میں بھی اب پیش رفت ہو چکی ہے۔

OMG نیٹ ورک کو کیسے محفوظ بنایا جاتا ہے؟

OMG نیٹ ورک کی مین نیٹ، آخر کار پروف آف اسٹیک (POS) کے مفاہمتی نظام کی طرف چلی جائے گی، جوکہ صارفین کے لیے اپنے ٹوکنز کو اسٹیک کر کے نیٹ ورک کی سکیورٹی انجام دینے، اور انعامات حاصل کرنے میں مدد گار ثابت ہوں گے۔

اس وقت تک، OMG نیٹ ورک کی چائلڈ چینز ایک پروف-آف-اتھارٹی (PoA) کے مفاہمتی میکانزم کے ذریعے محفوظ بنائی جاتی ہیں، یعنی ایک ایسے نظام کے ذریعے جو بنیادی طور پر اس پروف-آف-اسٹیک کی ایک سادہ شکل ہے جسے ابھی تک صرف ایک بلاک پروڈیوسر (OMG نیٹ ورک بذات خود) کنٹرول کرتا ہے — جس کی اپنی شہرت ایمانداری کے معاملے میں داؤ پر لگی ہوتی ہے۔

OMG نیٹ ورک تیار ہوتے ہی پروف آف اسٹیک پر منتقلی کا ارادہ رکھتا ہے، جس کے بعد OMG ہولڈرز اپنے اسٹیک توثیق کاران کے حوالے کر کے، نیٹ ورک کی کامیابی اور سلامتی میں حصہ دار بننے کے قابل ہو جائیں گے۔

OMG نیٹ ورک (OMG) کے ٹوکنز کہاں سے خریدے جا سکتے ہیں؟

OMG ٹوکنز جو انتہائی لیکویڈ ہوتے ہیں، اور 200 سے بھی زائد ایکسچینج پلیٹ فارمز سے خریدے، اور انہی پر ٹریڈ بھی کیے جا سکتے ہیں، جن میں 10 بہترین ایکسچینجز بھی شامل ہیں، — جیسے کہ Coinbase Pro اور Binance۔ چند مقبول ترین ٹریڈنگ کے جوڑوں میں OMG/USDT، نیز OMG/BTC اور OMG/ETH شامل ہیں۔

OMG کو کئی فیاٹ کرنسیز کے عوض بھی ٹریڈ کیا جا سکتا ہے، جن میں U.S ڈالرز (USD)، یوروز (EUR)، اور برطانوی پاؤنڈ اسٹرلنگ (GBP) شامل ہیں۔ فیاٹ کے ساتھ کرپٹو کرنسیز خریدنے کے بارے میں مزید جاننے کے لیے — یہاں سے ہمارا سادہ سا ہدایت نامہ پڑھیے۔

OMG Network میں کہاں خرید و فروخت کر سکتا ہوں ?
#نامجوڑیآخری اپ ڈیٹ