کرپٹوکرنسی

Ontology

Bitcoin

Ontology

ONT

#276

$0.24 USD

3.59% (1d)

مارکیٹ کیپٹلائزیشن

$222.63M

حجم (24 گھنٹے)

$32.80M

FDV

$243.92M

حجم/مارکیٹ کیپ (24 گھنٹے)

14.73%

کل سپلائی

$1.00B

زیادہ سے زیادہ سپلائی

$1.00B

گردش کرنے والی سپلائی

$912.70M

معلومات

Website

$0.24

(-2.09%)
Price change 1h

$0.26

High 24h

$0.24

(0.19%)
Price change 7d

$0.27

High 7D

Ontology (ONT) کیا ہے؟

Ontology، ایک پیچیدہ، اور منقسم معاونتی نیٹ ورک ہے، جو انٹرپرائزز اور پراجیکٹس کے ایک متنوع سلسلے کو خدمات فراہم کرتا ہے، اور اپنی اجازت یافتہ انٹرپرائز بلاک چینز کو نجی ڈیٹا پر سمجھوتہ کیے بغیر Ontology کے عوامی بلاک چین نیٹ ورک پر تعمیر کرنے، اور اپنی مرضی کے مطابق تعامل انجام دینے کی اجازت دیتا ہے۔

اپنے آغاز میں، Ontology نے مقبول ابتدائی کوائن کی پیشکش (ICO) کو کمیونٹی کی تقسیم، اور اس کی ONT نامی کرپٹو کرنسی کے ایئر ڈراپس کے سلسلے کے حق میں ترک کر دیا، اس عمل نے NEP-5 ٹوکن کی حیثیت سے NEO بلاک چین میں جان ڈالی۔

یہ امر فوری طور پر اصل قیمت، اورایک پرجوش کمیونٹی، دونوں کا تعیّن کرنے اور اس پراجیکٹ کو انضباطی جانچ پڑتال سے بچانے میں بھی مدد گار ثابت ہوا۔

مثلاً، ایک مختصر مدت کے لیے Ontology نیوز لیٹر پر سائن اپ کرنے والے ہر فرد کو 1,000 ONT پر مشتمل مفت ایئر ڈراپ دیا جاتا، جس کی مالیت، Binance جیسے بڑے ایکسچینجز پر ٹوکن کے شامل فہرست ہونے کے بعد 10$ تک جا پہنچی۔

Ontology نے جولائی، سنہ 2018 میں اپنی مین نیٹ کا آغاز کیا، اور اب یہ NEO بلاک چین سے علیحدہ کام کرتا ہے۔

Ontology کے بانیان کون ہیں؟

چینی کمپنی OnChain نے سنہ 2017 میں Ontology کی بنیاد رکھی، جنہوں نے اکثر اوقات ’’چینی Ethereum‘‘ کے نام سے مقبول NEO بھی تخلیق کیا۔ اس کے بانی ممبران میں بلاک چین کے تجربہ کار افراد Jun Li (موجودہ CEO) اور NEO کے مشترکہ بانیان Da Hongfei اور Eric Zhang شامل ہیں۔

وہ کیا چیز ہے جو Ontology کو منفرد بناتی ہے؟

Ontology، حقیقی زندگی میں استعمال کی کئی صورتیں پیش کرتا ہے، اور کاروباروں کو Ontology کی بلاک چین پر اپنی بلاک چین تعمیر کرنے کی اجازت دیتا ہے۔

اہم بات یہ ہے کہ Ontology، انٹرپرائزز کے لیے مزید لچک پذیری کی پیشکش کرتا ہے، اور انہیں حسب منشاء بلاک چینز تخلیق کرنے کی اجازت دیتا ہے جو ان کی ایسی مخصوص ضروریات کو پورا کر سکیں، جن کا تعلق گورننس، بہتر رازداری، اور کارکردگی جیسے فیچرز سے ہو، جوکہ بطور ڈیزائن ہی Ethereum اور NEO جیسے حریفوں میں موجود نہیں۔

ONT چین، Ontology گیس (ONG) پیدا کر کے، اور اپنے ہولڈرز کو ان کے اثاثوں کی بنیاد پر اُس کی مفت تقسیم کے ذریعے ٹرانزیکشن نیٹ ورک کی فیس کی نفی کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوتی ہے۔

Ontology اضافی خصوصیات بھی فراہم کرتا ہے جیسے کہ اسمارٹ معاہدات، کرپٹوگرافک شناختی ثبوت (ONT ID) اور ٹوکنائزڈ ڈیٹا (DDXF)، جو کسی بھی رکاوٹ کے بغیر مختلف بلاک چینز کے مابین منتقل کیے جا سکتے ہیں۔

مثال: کسی مریض کے طبی ریکارڈز، جوزیاہ تر ممالک میں رازداری کے سخت قوانین کے طابع ہوتے ہیں، ڈیٹا کی سالمیت اور رازداری پر سمجھوتہ کیے بغیر پورے Ontology نیٹ ورک پر استعمال میں لائے جا سکتے ہیں۔ خفیہ ڈیٹا منتقل کرنے والے طبی کاروبار، اس حوالے سے ڈرے بغیر کہ کہیں مریضوں کا ڈیٹا غیر مجاز فریقین کے ہاتھوں میں نہ چلا جائے، یہ اختیار رکھتے ہیں کہ دیگر فریقین کے ساتھ کس قسم کی معلومات اور کن حالات کے تحت شیئر کی جائیں۔

متعلقہ صفحات:

NEO (NEO) کے بارے میں مزید جانیے:

Ethereum (ETH) کے بارے میں مزید جانیں۔

Ontology گیس (ONG) کے بارے میں مزید جانیے:

رجحان پذیر بلاک چینز کے بارے میں خبروں اور بصیرت کے لئے CoinMarketCap بلاگ ملاحظہ کیجیے۔

فی الوقت کُل کتنے Ontology (ONT) کوائنز گردش میں ہیں؟

Ontology کے پاس کوائنز کی کُل سپلائی 1,000,000,000 ONT پر مشتمل ہے، جن میں سے تقریباً 80 فیصد گردش میں ہیں۔

اس کے آغاز کے وقت، ٹوکنز کی کُل تعداد کا %15 درون خانہ مرکزی ٹیم کے لئے، %10 NEO کونسل کے لئے، %28 ادارہ جاتی حصے داروں کے لئے، %10 تکنیکی کمیونٹی اور %25 اس کے اپنے ایکو سسٹم کی ترقی کے لئے مختص کیا گیا۔

یہ ٹوکنز ایک کڑے جانچ کے عمل، اور ان لاک کیے جانے کی کئی مدتوں سے گزرے، جن کا دورانیہ اکتوبر، سنہ 2020 کے اختتام تک دو سالوں پر محیط رہا۔ یہاں سے اس کے ٹوکن کی تقسیم کاری کے بارے میں پڑھیے۔

Ontology نیٹ ورک کو کیسے محفوظ بنایا جاتا ہے؟

Ontology نیٹ ورک مکمل طور پر ایک غیر مرکزی نظام ہے، لہٰذا اپنی اسی خوبی کی وجہ سے یہ ہیکس کے خلاف شدید مزاحمت رکھتا ہے، جنہیں اپنا اثر دکھانے کے لیے مربوط شدہ ڈیوائسز میں سے تقریباً نصف سے زیادہ پر اثرانداز ہونا پڑے گا۔

آپ Ontology (ONT) کہاں سے خرید سکتے ہیں؟

ONT اور ONG، دونوں ہی دنیا کے اولین ایکسجینجز پر شامل فہرست ہیں اور انہیں ان کی معاونت بھی حاصل ہے، جیسے کہ Binance اور OKEx، تاہم، Coinbase ان میں شامل نہیں۔ اب Ontology اور Bitcoin جیسی کرپٹو کرنسیز براہ راست کریڈٹ کارڈ کے ذریعے بھی خریدی جا سکتی ہیں۔ اس کا طریقہ کار جاننے کے لیے، یہاں پر مزید پڑھیے۔

Ontology میں کہاں خرید و فروخت کر سکتا ہوں ?
#نامجوڑیآخری اپ ڈیٹ