کرپٹوکرنسی

Orchid

Bitcoin

Orchid

OXT

#444

$0.11 USD

-1.43% (1d)

مارکیٹ کیپٹلائزیشن

$107.44M

حجم (24 گھنٹے)

$10.12M

FDV

$109.66M

حجم/مارکیٹ کیپ (24 گھنٹے)

9.42%

کل سپلائی

$1.00B

زیادہ سے زیادہ سپلائی

-

گردش کرنے والی سپلائی

$979.78M

معلومات

Website

$0.11

(-2.73%)
Price change 1h

$0.12

High 24h

$0.11

(-10.61%)
Price change 7d

$0.13

High 7D

Orchid (OXT) کیا ہے؟

Orchid (OXT)، Orchid کا مقامی ٹوکن ہے، جسے کرپٹو کرنسی سے تقویت یافتہ ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (VPN) چلاتا ہے۔

Orchid جس کا آغاز دسمبر، سنہ 2019 میں ہوا، دُنیا کا پہلا ترغیبی و پیئر ٹو پیئر رازداری پر مبنی نیٹ ورک ہونے کا دعویٰ کرتا ہے۔

اس کا ہدف کرپٹو کرنسیوں کی ادائیگیوں کو استعمال کرتے ہوئے انٹرنیٹ پر آزادی کی حدود پر غلبہ پانا ہے، تاکہ کوئی بھی فرد، حصہ لینے والے کسی بھی فراہم کنندہ سے بینڈوڈتھ خرید سکے۔ یہ نام نہاد ممکنہ نینو ادائیگیوں کو استعمال کرتے ہوئے کیا جاتا ہے، جو Ethereum پر OXT نامی ERC-20 ٹوکن کے ذریعے انجام دی ج ہیں۔

فراہم کنندگان کو باقاعدہ ادائیگیاں آف چین کی جاتی ہیں، تاکہ Orchid کو Ethereum نیٹ ورک پر بھیڑ اور گیس کی فیس جیسے مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

اس سروس کا معاوضہ 'ادائیگی فی استعمال' کی بنیاد پر لیا جاتا ہے، جس کا مطلب ہے کہ صارفین کو صرف اسی صورت میں فنڈز دینے ہوں گے، جب ان کے مابین حقیقتاً رابطہ قائم ہو گا۔

Orchird کے بانیان کون ہیں؟

Orchid کے چار مشترکہ بانیوں کا تعلق بلاک چین اور مالیاتی اداروں سے ہے۔ جن میں شامل ہیں ڈاکٹر Steven Waterhouse، جوکہ CEO ہیں، Jay Freeman، Brian J. Fox اور Gustav Simonsson۔

کرپٹو کرنسی کی صنعت میں Waterhouse کا نام کافی مقبول ہے، جنہوں نے Pantera Capital نامی وینچر کیپیٹل آؤٹ فٹ کی مشترکہ بُنیاد بھی رکھی، جو اس انڈسٹری کی بعض مقبول ترین کمپنیوں میں سرمایہ کاری کی ذمہ دار بھی ہے۔

Cydia کی تخلیق کا سہرا بھی Freeman کو جاتا ہے، جو جیل بروکن Apple ڈیوائسز کے لئے تیار کردہ Apple ایپ اسٹور کا مُتبادل ہے، جسے اب تک تقریباً 30 ملین افراد، جیل بروکن Apple پراڈکٹس کے لئے استعمال کر چُکے ہیں۔

Fox نے 1990 کی دہائی کے درمیانے برسوں میں United States Bank بنایا، جوکہ Wells Fargo کا پہلا تعاملاتی آن لائن بینکنگ سسٹم تھا۔

جبکہ Simonsson، جو نہ صرف 2015 میں Ethereum نیٹ ورک کے اصل آغاز میں مددگار ثابت ہوئے بلکہ اس کی سکیورٹی سے متعلق مرکزی ٹیم کے ڈویلپرز میں سے بھی ایک ہیں۔

سرکاری اطلاعات کے مطابق، Waterhouse، ایک SIM-سواپ اٹیک کا نشانہ بننے کے بعد اس حوالے سے خبردار ہو گئے، کہ انہیں انٹرنیٹ کی رازداری میں مزید بہتری لانے کی ضرورت ہے، چناچہ، انہوں نے VPN ٹیکنالوجی پر تحقیق کا آغاز کیا۔

وہ کیا چیز ہے، جو Orchird کو منفرد بناتی ہے؟

Orchid کے پس پردہ موجود مرکزی خیال، VPN کے موجودہ تجربے کو بہتر بنانے کے لیے بلاک چین ٹیکنالوجی کا استعمال ہے۔

کرپٹو کرنسی پر مبنی ممکنہ نینو ادائیگیوں کو استعمال کرتے ہوئے صارفین، VPN کے اُس گمنام استعمال سے استفادہ کر سکتے ہیں، جس کا دارومدار کسی مرکزی سرور، اور کسی خاص مُلک کے اساسی ڈھانچے سے وابستہ خطرات سے نہیں ہوتا۔

آزادانہ طور پر قابل تبادلہ ERC-20 ٹوکن کی حیثیت سے، OXT، مالکان کے لیے نیٹ ورک کی قدر کی ملکیت اور اس میں اضافے کے لیے ٹریڈنگ کی مراعت بھی فراہم کرتا ہے۔

ایک علیحدہ فیچر، صارفین کو فیاٹ کرنسی کے بدلے میں نام نہاد "Orchid کریڈٹس" خریدنے کی اجازت بھی دیتا ہے۔ اس صورت میں، OXT کو نکلوایا نہیں جا سکتا، اور نہ ہی کہیں اور تبدیل کیا جا سکتا ہے۔،تا ہم، اسے صرف نیٹ ورک کے فراہم کنندگان کے پاس خرچ کیا جا سکتا ہے۔ یہ ان لوگوں کو راغب کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، جو کرپٹو کرنسی میں سرمایہ کاری کرنا نہیں چاہتے۔

تاہم، Orchid کی یہ اپیل صرف کرپٹو کرنسی کے صارفین تک محدود نہیں۔ ڈویلپرز، جغرافیائی سیاست کے حوالے سے بڑھتے ہوئے تنائو، اور مقامی پابندیوں کو مدّ نظر رکھتے ہوئے، انٹرنیٹ پر آزادی کے ایک بڑھتے ہوئے رُجحان کو اُجاگر کر رہے ہیں۔

Web 3.0 ٹیکنالوجی کو ایک ایسے کُھلے انٹرنیٹ کی جھلکی دکھانے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے، جیسا کہ 1990 کی دہائی کے اوائل ایام میں صارفین کو مرکزی دھارے کی رسائی حاصل ہونے پر ارادہ کیا گیا تھا۔

متعلقہ صفحات:

Mysterium کے بارے میں مزید یہاں سے جانیے

کیا آپ کرپٹو کرنسی پر نئے آئے ہیں؟ CoinMarketCap کے تعلیمی ذریعے پر وہ سب کچھ یہاں سے جانیے جو آپ کے لیے جاننا ضروری ہے۔

فی الوقت کل کتنے Orchid (OXT) کوائنز گردش میں ہیں؟

OXT کی سپلائی، 1,000,000,000 (1 بلین) یونٹس پر مشتمل ہے۔ اس وقت افراط زر بالکل نہیں ہے، لیکن ںیٹ ورک پر ہونے والے ایک باقاعدہ عمل کی حیثیت سے،OXT ٹوکنز کا ممکنہ ضیاع، افراط زر کے امکان کو برقرار رکھتا ہے۔

کُل سپلائی میں سے، 51.13% نیٹ ورک کی ترغیبات کے لئے (Orchid کے خزانے میں موجود ہیں)، اور بعض، دیگر مقاصد کے لئے مُختص کئے گئے ہیں۔ 17.3% سرمایہ کاروں کو سیڈ سادہ معاہدے کے حصے کے طور پر Future ٹوکنز (SAFT) میں، جبکہ 4.49%، SAFT 2a کے لیے، اور 3.38%، SAFT 2b کے لیے مختص کر دیے گئے تھے۔

بچ جانے والے ٹوکنز چار ڈویلپمنٹ ٹیمز کے مابین تقسیم کر دیے جائیں گے۔ ٹوکنز کے مقصد اور مقام کے لحاظ سے، کئی ملکیتی معمولات مقرر کیے گئے ہیں۔

Orchird نیٹ ورک کو کیسے محفوظ بنایا جاتا ہے؟

OXT، Ethereum پر ERC-20 کا معیاری ٹوکن ہے، اور سکیورٹی کو لاحق زیادہ تر خطرات، اٹیکر کی اُس صلاحیت کے گرد گھومتے ہیں، جس کے ذریعے وہ Orchid سے صارف کا ڈیٹا حاصل کرتا ہے۔

اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے، کہ ادائیگیوں کے لئے مخصوص پلیٹ فارم کے اسمارٹ معاہدوں میں نہایت ہی محدود معلومات موجود ہوتی ہیں، چین کے کمزور لنکس زیادہ تر صارف ہی کے پاس موجود ہوتے ہیں۔ ڈویلپرز کے مشاہدے کے مطابق، Orchid استعمال کرتے ہوئے ٹوکن خریدنے کے عمل میں کسی فریق ثالث کی شمولیت — مثال کے طور پر، بڑے ایکسجینجز — اٹیکر کو بذریعہ ٹرانزیکشنز، ان کے ایکسچینج والیٹ کا راستہ دکھا کر صارفین کی شناخت عیاں کر سکتی ہے۔

آپ Orchid (OXT) کہاں سے خرید سکتے ہیں؟

OXT باآسانی Binance، Kraken اور Coinbase Pro جیسے بڑے ایکسجینجز پر ٹریڈ کیا جا سکتا ہے، جن کے پاس کرپٹو کرنسی، اسٹیبل کوئن، اور فیاٹ جوڑے دستیاب ہوں۔

Bitcoin (BTC) اور دیگر کرپٹو کرنسییوں کے بارے میں مزید جاننے کے لئے، یہاں ملاحظہ کیجیے، تاکہ آپ مزید آپشنز کے بارے میں جان سکیں۔

Orchid میں کہاں خرید و فروخت کر سکتا ہوں ?
#نامجوڑیآخری اپ ڈیٹ