کرپٹوکرنسی

PancakeSwap

Bitcoin

PancakeSwap

CAKE

#128

$2.32 USD

-4.87% (1d)

مارکیٹ کیپٹلائزیشن

$677.82M

حجم (24 گھنٹے)

$136.86M

FDV

$1.04B

حجم/مارکیٹ کیپ (24 گھنٹے)

20.19%

کل سپلائی

$380.37M

زیادہ سے زیادہ سپلائی

$450.00M

گردش کرنے والی سپلائی

$291.90M

معلومات

Website

$2.32

(0.54%)
Price change 1h

$2.45

High 24h

$2.32

(-12.84%)
Price change 7d

$2.92

High 7D

PancakeSwap (CAKE) کیا ہوتا ہے؟

PancakeSwap ایک خودکار مارکیٹ میکر (AMM) ہے — جو کہ غیر مرکزیت پر مبنی فنانس (DeFi) کی ایک ایسی ایپلیکیشن ہے جو صارفین کو ٹوکنز کا تبادلہ کرنے، فارمنگ کے ذریعے لیکویڈیٹی فراہم کرنے اور اس کے بدلے میں فیس کمانے کے قابل بناتی ہے۔

اس کا آغاز ستمبر 2020 میں ہوا اور یہ Binance اسمارٹ چین پر BEP20 ٹوکنز کو سواپ کرنے کے لیے بنایا گیا ایک غیر مرکزیت پر مبنی ایکسچینج ہے۔ PancakeSwap، خودکار مارکیٹ میکر کا ایک ایسا ماڈل استعمال کرتا ہے جہاں صارفین لیکویڈیٹی پول پر ٹریڈ کرتے ہیں۔ ان پولز کو ایسے صارفین بھرتے ہیں جو اپنے فنڈز کو پول میں ڈپازٹ کرواتے ہیں اور اس کے بدلے میں لیکویڈیٹی کے فراہم کنندہ (LP) کے ٹوکنز حاصل کرتے ہیں۔

بعد ازاں یہ ٹوکنز، پول میں سے ان کے حصے کا دوبارہ سے دعویٰ کرنے کے لیے، اور ٹریڈنگ کی فیس میں سے بھی حصے وصول کرنے کے لیے استعمال کیے جا سکتے ہیں۔ یہ LP ٹوکنز FLIP کے نام سے جانے جاتے ہیں۔ PancakeSwap صارفین کو اس قابل بھی بناتا ہے کہ وہ CAKE اور SYRUP جیسے اضافی ٹوکنز کی فارمنگ کر سکیں۔ اگر صارفین چاہیں، تو LP ٹوکنز کو فارم پر ڈپازٹ کروا سکتے ہیں اور CAKE کی صورت میں انعامات حاصل کر سکتے ہیں۔

PancakeSwap صارفین کو اس قابل بناتا ہے کہ وہ BEP20 ٹوکنز کو ٹریڈ کر سکیں، ایکسچینج کو لیکویڈیٹی فراہم کر سکیں اور فیس کما سکیں، CAKE کمانے کے لیے LP ٹوکنز کو اسٹیک کر سکیں، مزید CAKE کمانے کے لیے CAKE ہی کو اسٹیک کر سکیں اور دیگر پراجیکٹس کے ٹوکنز کمانے کے لیے بھی CAKE کو اسٹیک کر سکیں۔

PancakeSwap کے بانیان کون ہیں؟

PancakeSwap ایک Binance اسمارٹ چین پر مبنی غیر مرکزیت پر مبنی ایکسچینج (DEX) ہے جو ایسے گمنام ڈویلپرز کی جانب سے لانچ کیا گیا تھا جو بظاہر پین کیکس کو بے حد پسند کرتے تھے۔

وہ کیا چیز ہے جو PancakeSwap کو منفرد بناتی ہے؟

PancakeSwap خودکار مارکیٹ میکر کے ماڈل کا استعمال کرتا ہے، جس کا مطلب ہے کہ اس کے علاوہ کسی قسم کی آرڈر بکس اور لیکویڈیٹی پولز کا استعمال نہیں کیا جاتا۔ اگر صارف چاہے، تو لیکویڈیٹی کا فراہم کنندہ بنتے ہوئے آمدنی حاصل کر سکتا ہے؛ انعامات حاصل کرنے کے لیے وہ اپنے ٹوکنز کو لیکویڈیٹی پول میں شامل کرتے ہوئے، LP ٹوکنز کی فارمنگ کر سکتا ہے اور اپنے CAKE کو اسٹیک کر سکتا ہے۔ وہ لاٹریز اور نان فنجیبل ٹوکنز کے ساتھ بھی اپنی قسمت آزما سکتے ہیں۔

PancakeSwap کا ٹوکن CAKE، ایک BEP20 ٹوکن ہے جسے درحقیقت Binance اسمارٹ چین پر لانچ کیا گیا۔ CAKE کا بنیادی فنکشن، PancakeSwap کے پلیٹ فارم پر لیکویڈیٹی کی فراہمی کے عمل کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

صارفین انعامات حاصل کرنے کے لیے اپنے ٹوکنز کو اسٹیک کر سکتے ہیں، جو کہ لیکویڈیٹی فراہم کنندہ کے ٹوکنز کو ڈپازٹ اور لاک کر کے انجام دیا جاتا ہے۔ یہ عمل فارمنگ کہلاتا ہے اور اس کے نتیجے میں انعام کے طور پر سسٹم CAKE ٹوکنز فراہم کرتا ہے۔ یہ ٹوکنز، ہولڈنگ کے صفر وقت کے ساتھ ان اسٹیک بھی کیے جا سکتے ہیں۔ CAKE صارفین کو یہ موقع فراہم کرتا ہے کہ وہ مستقبل میں سرمایہ کاری کر سکیں اور منافع جات میں اضافہ کر سکیں، تاہم یہ عمل خطرے سے خالی نہیں۔

CAKE کو PancakeSwap پر ہونے والی لاٹری میں شامل ہونے کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ لاٹری کا ہر سیشن 6 گھنٹوں پر مشتمل ہوتا ہے۔ ایک ٹکٹ کی لاگت 10 CAKE ہوتی ہے اور یہ 1 اور 14 کے درمیان چار اعداد کے مجموعے پر مشتمل ہوتا ہے، مثلاً 13-4-6-8۔ جیک پاٹ جیتنے کے لیے، جو کہ پورے لاٹری پول کے 50% کے برابر ہوتا ہے، آپ کے ٹکٹ پر موجود نمبرز کا، جیتنے والے ٹکٹ پر موجود چاروں نمبرز کے ساتھ مماثل ہونا لازم ہے۔

صارفین ایسے نان فنجیبل ٹوکنز بھی جیت سکتے ہیں جنہیں CAKE کے لیے ٹریڈ کیا جا سکتا ہے یا پھر جو والیٹ میں رکھے جا سکتے ہیں۔

متعلقہ صفحات:

Waves کے بارے میں جانیں۔

Vertcoin کے بارے میں جانیں۔

CMC Alexandria پر Dego Finance کے بارے میں جانیں۔

CoinMarketCap کے بلاگ کی مدد سے کرپٹو کے حوالے سے اپنی معلومات میں اضافہ کریں۔

فی الوقت کتنے PancakeSwap (CAKE) کوائنز گردش میں ہیں؟

مارچ 2021 تک، PancakeSwap (CAKE) کی گردشی سپلائی 125,984,870 CAKE کوائنز تھی اور زیادہ سے زیادہ سپلائی کے متعلق کسی قسم کا ڈیٹا دستیاب نہیں ہے۔

PancakeSwap نیٹ ورک کو کس طرح سے محفوظ بنایا جاتا ہے؟

PancakeSwap کو بحفاظت ایسے معاونت یافتہ والیٹس میں محفوظ کیا جا سکتا ہے جو کہ Binance کی اسمارٹ چین سے مربوط ہوتے ہیں۔ ان میں MetaMask، TrustWallet، TokenPocket اور WalletConnect شامل ہیں۔

آپ PancakeSwap (CAKE) کو کہاں سے خرید سکتے ہیں؟

PancakeSwap (CAKE) کو مندرجہ ذیل ایکسچینجز سے خریدا اور ان پر فروخت کیا جا سکتا ہے:

اگر آپ Bitcoin (BTC) خریدنے کے طریقے کے بارے میں مزید جاننے میں دلچسپی رکھتے ہیں، تو آپ CoinMarketCap کا تفصیلی ہدایت نامہ ملاحظہ کر سکتے ہیں۔

PancakeSwap میں کہاں خرید و فروخت کر سکتا ہوں ?
#نامجوڑیآخری اپ ڈیٹ