Pax Dollar
Pax Dollar
USDP
#486
$1.00 USD
-0.19% (1d)مارکیٹ کیپٹلائزیشن | $93.58M |
حجم (24 گھنٹے) | $3.70M |
FDV | $93.58M |
حجم/مارکیٹ کیپ (24 گھنٹے) | 3.95% |
کل سپلائی | $93.56M |
زیادہ سے زیادہ سپلائی | - |
گردش کرنے والی سپلائی | $93.56M |
معلومات
Website |
$1.00
(0.00%)$1.00
$1.00
(0.03%)$1.00
Paxos معیار (PAX) کیا ہے؟
ستمبر سن 2018 میں قائم کیا جانے والا Paxos معیار ایک فیاٹ-سے-ضمانت یافتہ اسٹیبل-کوائن ہے۔ اسٹیبل-کوائنز ایسی کریپٹو کرنسیز ہوتی ہیں، جو کسی مخصوص مُستحکم اثاثے یا اثاثوں کی ٹوکری کی نسبت، اسٹیبل-کوائن کی اپنی قدر و قیمت میں ہونے والے نشیب و فراز کو کم سے کم سطح پر رکھنے کے لیے ڈیزائن کی گئی ہیں۔
اسٹیبل کوائن کو کریپٹو کرنسی یا فیاٹ پیسے کے ساتھ پِرویا جا سکتا ہے۔ کُچھ حالتوں میں مختلف اشیاء کے بدلے بھی اس کی تجارت کی جا سکتی ہے۔ Paxos معیار، قیمت کے معاملے میں کم سے کم خطرے میں رہ کر بلاک چین اثاثوں کے ساتھ لین-دین کرنے کا فائدہ پیش کرتا ہے۔ Paxos معیاری ٹوکنز (PAX) کا اجراء Ethereum بلاک چین پر بحیثیت ERC-20 ٹوکنز کیا جاتا ہے، جو 1:1 کے تناسب سے، بذریعہ US ڈالرز ضمانت یافتہ ہوتے ہیں؛ وہ ڈالرز جنہیں Paxos کے اپنے امریکی بینک اکاؤنٹس میں رکھا جاتا ہے۔
Paxos معیار کے بانی کون ہیں؟
Charles Cascarilla اور Rich Teo نے Paxos معیار کو تخلیق کیا۔
Charles Cascarilla Paxos کے شریک-بانی اور CEO ہیں۔ وہ Liberty City Ventures کے شراکت دار اور Association for Digital Asset Markets (ADAM) کے بانی-بورڈ-ممبر بھی ہیں۔
اُنہوں نے Cedar Hill Capital Partners کی بُنیاد رکھی، اور وہ اس کے شراکت دار بھی ہیں، نیز Claiborne Capital Management میں بحیثیت پورٹ فولیو مینجر، Goldman Sachs میں مالیاتی تجزیہ کار، اور Bank of America میں بھی بحیثیت تجزیہ کار فائز رہنا اُنکے گُذشتہ پیشہ ورانہ تجربے میں شامل ہے۔
Rich Teo Paxos کے دوسرے شریک بانی ہیں۔ اس سے پہلے، اُنہوں نے Cedar Hill Capital Partners میں پرنسپل/سینئر تجزیہ کار کی حیثیت سے خدمات سر انجام دیں۔ اُنہوں نے Citi میں مالیاتی تجزیہ کار کی حیثیت سے، اور سنگاپور کی مُسلح افواج میں جنگی سگنلر کے طور پر بھی کام کیا۔
کیا چیز Paxos معیار کو منفرد بناتی ہے؟
Paxos معیار ایک اسٹیبل-کوائن ہے جو کسی بھی صارف کو Paxos معیاری ٹوکنز کا ڈالرز سے تبادلہ کرنے کی اجازت دیتا ہےْ اس کا اہم مقصد بلاک چین ٹیکنولوجی اور ڈالر کے ما بین استحکام قائم کرنا ہے۔
Paxos کمپنی New York State Department of Financial Services کی جانب سے دیے گئے ایک ایسے منشور کی حامل ہے، جو اِسے کریپٹو اثاثوں کی دُنیا میں مُنظم خدمات پیش کرنے کئ اجازت دیتا ہے۔ یہ ٹوکن اُن اکاؤنٹس میں جو کمپنی کے پاس امریکی ڈیپازٹری اداروں میں موجود ہیں، بذاتِ خود US ڈالر سے حمایت یافتہ ہے۔
Paxos معیار کو ایک بڑے مالیاتی ایکوسسٹم میں بہتری لانے کے لیے، ایک بلا رُکاوٹ عالمی نیٹ-ورک کی تخلیق کے ذریعے بنایا گیا۔ یہاں، سب ڈیجیٹل اثاثوں کو دسترس کی قابِلیتِ اور لچک کی بلند ترین سطح پر رہ کر تیز رفتاری سے مُتحرک کیا جا سکتا ہے۔ Paxos کی منزل مقصود ایک ایسے مُستقبل کی تخلیق ہے، جس میں دیجیٹل اثاثے، دیگر اشیاء اور سکیوتیٹیز کسی بھی وقت، کہیں بھی ٹرانسفر کی جا سکیں۔
متعلقہ صفحات:
Uniswap کے بارے میں مزید جانیے۔
Bonded Finance کے بارے میں مزید جانیے۔ CMC الیگزینڈریا کے ذریعے، کریپٹو کرنسیز کے بارے میں اپنے علم میں اضافہ کیجیے۔ CoinMarketCap بلاگ پر ہمارے تازہ ترین مراسلوں کا مُطالعہ کیجیے۔
فی الوقت کُل کتنے Paxos معیاری کوائنز (PAX) گردش میں ہیں؟
Paxos معیار US ڈالر کے استحکام کو بلاک چین ٹیکنولوجی کی کارکردگی سے جوڑتا ہے۔ یہ ڈیجیٹل ڈالر ہے، اور دُوسرے کریپٹو اثاثوں کی طرح اسے بھی، دُنیا میں کسی بھی جگہ کسی بھی وقت روزانہ کی بُنیاد پر، فی الفور مُنتقل کیا جا سکتا ہے یہ مُستحکم ہے، نیز ڈالر کے مُقابلے میں 1:1 تناسب کا حمایت یافتہ ہے۔ اس کا اجراء بھی Paxos Trust Company ہی کرتی ہے۔ اس کے معنی یہ ہوئے کہ ان فنڈز کو تحفُّظ کی فراہمی، ان کا آڈٹ، اور ان کی تنظیم بڑی احتیاط سے کی جاتی ہے۔
Paxos معیار نیٹ-ورک کو کیسے محفوظ بنایا جاتا ہے؟
Paxos معیار (PAX) کو Ether یا کسی اور ERC-20 اثاثے کی طرح Ethereum بلاک چین پر منتقل کیا جا سکتا ہے۔ اگر کوئی صارف PAX کی حیثیت بحال کروانا یعنی اُنہیں چُھڑوانا چاہے، تو وہ Paxos کے کنٹرول کردہ کسی بھی ایسے ایڈریس پر ٹوکنز بھیج سکتا ہے، جو اُنہیں تباہ کر کے صارف کے بینک اکاؤنٹ میں فلیٹ کرنسی منتقل کر دے گا۔ عوامی بلاک چین پر اس وجود کے ذریعے، یہ تاجِروں اور تبادلہ کنندگان کو PAX کے استعمال کی اجازت دیتا ہے۔ PAX جو فلیٹ کرنسیوں کے ایک مُتبادل کی حیثیت کا حامل بھی ہے، تاجروں اور تبادلہ کنندگان کی بینکنگ ضروریات کو Paxos کے لیے آؤٹ سورس کرنے میں اُنکی مدد کر سکتا ہے۔ یہ Paxos کو Ethereum پر مبنی ایپلیکیشنز کے ساتھ آسانی سے مربوط ہونے کی اجازت دیتا ہے۔
سکیورٹی سے متعلق کسی خطرے کی صورت میں پیکسوس، PAX ٹوکن کی مُنتقلی اور منظوریوں کو روک سکتا ہے۔ روکے جانے کی یہ صلاحیت ایک اکیلے مالک کا کردار ادا کرنے سے کنٹرول ہوتی ہے، جیسے OpenZeppelin اون-ایبل۔ یہ ماڈل OpenZeppelin's Pausable کی پیروی کرتا ہے۔ اسمارٹ معاہدات کی آزمودہ لائیبریریوں کو Ethereum اور دیگر بلاک چینز کے لیے استعمال کر کے، OpenZeppelin کے معاہدات خطرے کو کم کرنے میں مدد گار ثابت ہوتے ہیں۔
اپنے مُنظّم اعتماد کی حامل حقیقت کی وجہ سے، Paxos قانونی طور پر اثاثے اور پیسے منُتقل کر سکتا ہے۔ اُس اجازت نامے کو بلاک چین ٹیکنولوجی کے ساتھ جوڑ کر، لین-دین بحِفاظت اور بِلا خوف و خطر، نہایت سُرعت کے ساتھ انجام دیا جا سکتا ہے۔
Paxos معیار (PAX) آپ کہاں سے خرید سکتے ہیں؟
Paxos معیار یا PAX کو کئی ایکسچینجوں پر خریدا اور بیچا جا سکتا ہے، جو یہ ہیں:
1inch Exchange (ون-انچ ایکسچینج)
دیگر ایکسچینجز کی فہرست آپ ہمارے کریپٹو ایکسچینجز کے صفحے پر دیکھ سکتے ہیں۔ اگر آپ یہ سیکھنے میں دلچسپی رکھتے ہیں کہ کریپٹو کرنسیز کیسے خریدی جائیں، تو یہاں سے مزید جانیے۔
# | نام | جوڑی | آخری اپ ڈیٹ |
---|