کرپٹوکرنسی

Pepe

Bitcoin

Pepe

PEPE

#25

$0.000018 USD

-5.64% (1d)

مارکیٹ کیپٹلائزیشن

$7.42B

حجم (24 گھنٹے)

$1.72B

FDV

$7.42B

حجم/مارکیٹ کیپ (24 گھنٹے)

23.23%

کل سپلائی

$420.69T

زیادہ سے زیادہ سپلائی

$420.69T

گردش کرنے والی سپلائی

$420.69T

معلومات

Website

$0.000017

(-0.71%)
Price change 1h

$0.000018

High 24h

$0.000017

(-9.71%)
Price change 7d

$0.000021

High 7D

پیپ (PEPE) کیا ہے؟

پیپ ایک تنزُّل پذیر memecoin ہے جسکا آغاز Ethereum پر کیا گیا۔ سن 2000 کے عشرے میں مقبولیت حاصل والی یہ کریپٹو کرنسی Matt Furie کی تخلیق کردہ ہے، جسے پیپ یعنی، ’دی فراگ انٹرنیٹ میم‘ کو خراج تحسین پیش کرنے کی غرض سے بنایا گیا تھا۔

اس پروجیکٹ کا ہدف Shiba Inu اور Dogecoin کی طرح میم سکّوں کی مقبولیت کو استعمال کرتے ہوئے سرمایہ میں اضافہ کرنا ہے، نیز یہ پروجیکٹ اپنے آپ کو میم-پر-مبنی کرپٹو کرنسیوں میں سے ایک کے طور پر فائز کرنے کی جدّوجہد بھی کرتا ہے۔ پیپ غیر ٹیکس شُدہ پالیسی کا قیام عمل میں لا کر، کرپٹو کرنسی کمیونٹی سے طویل مدتی شرط بندی کرنے والوں کو انعام و اکرام سے نوازنے کے لیے دوبارہ تقسیم کاری کا ایسا نظام نافذ کرنے کا التماس کرتا ہے جو پیپ کوائن کی کمی کو برقرار رکھنے کی غرض سے انہیں جلانے کا طریقِ کار بھی ہو۔

پیپ روڈ میپ کی خصوصیات تین مرحلوں پر مشتمل ہیں، جہاں پہلے مرحلے میں CoinMarketCap پر فہرست سازی اور ٹویٹر پر $PEPE کی رُجحان سازی کا حصول، جبکہ دوسرے مرحلے میں مرکزی ایکسچینجز (CEXs) پر فہرست سازی، اور تیسرے مرحلے میں "درجہ اوّل" کے حامل ایکسچینجز پر فہرست سازی شامل ہے، جسکے لیے ٹیم کی جانب سے ’’میم کے قبضے‘‘ کی اصطلاح استعمال کی جاتی ہے۔

پیپ کے بانی کون ہیں؟

پیپ کے بانی ابھی تک گمنام ہیں، جو کہ کرپٹو کرنسی کی دنیا میں کوئی انہونی بات نہیں۔ اگرچہ اس پروجیکٹ کی پشت پناہی کرنے والی ٹیم کے بارے میں بہت کم معلومات دستیاب ہیں، لیکن وہ اپنے میم کوائن اور اسکے ارد گرد موجود ایک کمیونٹی کو پروان چڑھانے کی غرض سے ٹویٹر جیسے سوشل میڈیا پلیٹ-فارم کا استعمال کرتے ہوئے توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔

کون سی خصوصیت پیپ کو منفرد بناتی ہے؟

پیپ، میم-کوائن مارکیٹ میں "Pepe the Frog" کی جانب سے ملنے والی موروثیت کی بنیاد پر، جو دیرینہ اور متنازعہ تاریخ کا حامل ایک کردار ہے، کُچھ منفرد پیشکش کرتا ہے۔ اس کردار کی شرفیابی کے لیے پروجیکٹ کی سچی لگن اسے دیگر کرپٹو کرنسیوں سے ممتاز کرتی ہے اور کرپٹو کمیونٹی میں اسکی طلب کو تقویت بخشتی ہے۔

دوبارہ تقسیم کا نظام پیپ کا ایک اور منفرد پہلو ہے، کیونکہ یہ طویل مدتی شرط بندی کرنے والوں کو انعام واکرام سے نوازتا ہے، نیز صارفین کو زیادہ عرصے تک ٹوکن پر قابض رہنے کی ترغیب دیتا ہے۔ پروجیکٹ کے اس طرز عمل کا مقصد، مالکان کی ترغیبات کو فروغ دینا اور طویل مدتی کامیابی کے مواقع کو بڑھانا ہے۔

پیپ کی جانب سے جلانے کا طریقِ کار اپنی مُنفرد نوعیت کو مزید نمایاں کرتا ہے، جسکا ہدف مارکیٹ میں اسکی قلت کو برقرار رکھنا ہوتا ہے۔ بالآخر، بغیر-ٹیکس پالیسی، پیپ کو دوسری کریپٹو کرنسیوں سے مُمتاز کر دیتی ہے۔ لین-دین کی فیسیں نافذ نہ کرنے کی بدولت، پروجیکٹ ایک وسیع تر تعداد کو راغب کر سکتا ہے اور اپنے صارفین پر مبنی دائرہِ کار کو بڑھا سکتا ہے۔

متعلقہ صفحات:

Dogecoin کو چیک کیجیے — کتے کی تھیم پر مبنی میم-کوائن۔

Shiba Inu کے بارے میں مزید جانیے — ایک اور انتہائی مقبول میم-کوائن۔

Uniswap کے بارے میں مزید جانیے — وہ غیرمرکزی ایکسچینج جس پر پیپ تجارت کر رہا ہے۔

CMC کی لغت میں دیے گئے میم-کوائنز کیا ہیں، اس بارے میں اپنی معلومات کو تازہ کیجیے۔

CMC الیگزینڈریا پر دیے گئے میم-کوائنز کے انتہائی مضحکہ خیز نام چیک کیجیے۔

فی الوقت کُل کتنے پیپ کوائنز گردش میں ہیں؟

پیپ دوبارہ تقسیم کے ایک ایسے نظام کا نفاذ کرتا ہے جو طویل مدتی شرط بندی کرنے والوں کو انعام و اکرام سے نوازتا ہے، اور انہیں اس پروجیکٹ کے بارے میں پرعزم رکھنے کی غرض سے ترغیبات کی پیشکش کرتا ہے۔ یہ نقطہ نظر اس کوا ئن کے استحکام کی حوصلہ افزائی کے لیے، صارفین کو ٹوکنز پر اپنی گرفت برقرار رکھنے کے صلے میں انعام و اکرام سے نوازتا ہے، تا کہ ٹوکنز کے مالکان انہیں جلد فروخت نہ کریں۔ مزید برآں، پیپ میں کوائنز کو جلا دینے کے لیے رائج طریقہ کار کے تحت کوائنز کا ایک حصہ مستقل طور پر، باقاعدگی کے ساتھ گردش سے خارج کر دیا جاتا ہے۔ اسکا مقصد کوائنز کی زیادہ سے زیادہ یعنی 420,690,000,000,000 کی تعداد میں فراہمی کے باوجود اسکی کمی کو برقرار رکھنا ہے۔

زیادہ سے زیادہ سپلائی میں سے 93.1% کو یونی-سویپ پر لیکویڈیٹی پول میں بھیجا گیاا، جہاں LP ٹوکنز جلا دیے گئے اور تعینات-کنندہ کا معاہدہ ایک غیر مُوثٔر پتے پر ارسال کیا گیا۔ بقیہ 6.9% کو مُستقبل کی CEX فہرستوں، پُلوں اور لیکوئیڈیٹی پُولز کے لیے ملٹی-سِگ والیٹ میں زیرِ قبضہ رکھا گیا ہے۔ اس والیٹ کو ENS نام یعنی "pepecexwallet.eth" استعمال کرتے ہوئے ٹریک کیا جا سکتا ہے۔ صارفین CMC ڈیکز-اسکین (DexScan) پر PEPE/WETH pair ٹریک کر سکتے ہیں۔

پیپ کو کیسے محفوظ بنایا جاتا ہے؟

پیپ Ethereum بلاکچین پر موجود ایک ERC-20 ٹوکن ہے، جسے پروف-آف-سٹیک (PoS) اتفاقِ رائے میکینزم کے ذریعے محفوظ بنایا گیا ہے۔ غیر مرکزی توثیق کنندگان لین-دین سرانجام دینے اور نیٹ-ورک کو محفوظ بنانے کے لیے 32 ETH پر شرط-بندی کرتے ہیں۔

آپ پیپ کہاں سے خرید سکتے ہیں؟

پیپ کی تجارت یونی-سویپ (V2)، یونی-سویپ (V3)، Huobi اور Gate.io پر کی جا سکتی ہے، نیز MEXC اور دیگر۔

دیگر کی درج شُدہ فہرست آپ ہمارے کریپٹو ایکسچینجز کے صفحے پر دیکھ سکتے ہیں۔ جو حضرات پیپ کی قیمتوں کا براہ راست ٹریک رکھنا چاہیں وہ CMC موبائل ایپ ڈاؤن-لوڈ کر سکتے ہیں۔

Pepe میں کہاں خرید و فروخت کر سکتا ہوں ?
#نامجوڑیآخری اپ ڈیٹ