کرپٹوکرنسی

PKT

Bitcoin

PKT

PKT

#1558

$0.00086 USD

-5.36% (1d)

مارکیٹ کیپٹلائزیشن

$3.64M

حجم (24 گھنٹے)

$3.63K

FDV

$5.15M

حجم/مارکیٹ کیپ (24 گھنٹے)

0.10%

کل سپلائی

$4.73B

زیادہ سے زیادہ سپلائی

$6.00B

گردش کرنے والی سپلائی

$4.25B

معلومات

Website

$0.00086

(-1.14%)
Price change 1h

$0.00093

High 24h

$0.00086

(-13.63%)
Price change 7d

$0.001

High 7D

PKT نیٹ-ورک (PKT) کیا ہے؟

PKT نیٹ ورک (PKT) دنیا کا پہلا بینڈ-وڈتھ-ہارڈ بلاک چیناور غیر مرکزی انٹرنیٹ خدمات کا فراہم کنندہ (ISP) ہونے کا دعویٰ کرتا ہے۔ PKT، ٹریفک راؤٹنگ کو بہتر بنانے کے لیے، cjdns کہلانے والے اوپن-سورس میش نیٹ-ورکنگ پروٹوکول سے استفادہ کرتا ہے، اور بِلا معاوضہ VPN بھی پیش کرتا ہے۔ PKT، اپنے نیٹ-ورک کے صارفین کو انٹرنیٹ تک دسترس میں شریک کرنے، اور ان کی غیر استعمال شدہ بینڈوڈتھ سے آمدنی حاصل کرنے کے قابل بناتا ہے۔

PKT بلاک چین بِٹ-کوائن کے کوڈ-بیس پر مبنی ہے، لیکن یہ بِٹ-کوائن کے SHA-256 ہیشنگ الگورتھم کو PacketCrypt کے ساتھ بدل دیتا ہے، جو سب پہلا بینڈوڈتھ-ہارڈ پروف-آف-ورک ہے۔ PKT بلاک چین، نوڈز کو PKT نیٹ-ورکس کے انٹرنیٹ فراہم کنندگان (ISPs) بننے کی معاشی ترغیب دینے کے لیے تخلیق کیا گیا تھا۔

اس کے ساختہ شُدہ مقامی کوائن یعنی PKT Cash کی معیت میں، اس منصُوبے کا مقصد عالمی دائرہءِ معلومات کو غیر اجارہ دار بنانا، اور صارفین کو مرکزی ثالثوں کی جانب سے عائد کردہ پابندیوں کے بغیر انٹرنیٹ ڈیٹا تک رسائی کی استعداد بخشنا ہے۔

اِس نیٹ-ورک میں، دیگر نوڈز کے لیے بینڈوڈتھ فراہم کرنے والے صارفین کو انعام و اکرام دیتے ہوئے، PKT Cash کو ، PKT VPN، Anode VPN کی منڈی کے ذریعے VPN حاصل کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے، اور نتیجتاً PKT pal کی بلنگ سروس کے وسیلے سے انٹرنیٹ یوٹیلیٹی بلوں کی ادائیگی کی جا سکتی ہے۔

PacketCrypt اور PKT بلاک چین، دونوں کا آغاز اگست، سنہ 2019 میں کیا گیا۔ PKR کوائن مارچ سنہ 2022 میں لائیو ہوا۔

PKT نیٹ-ورک کے بانی کون ہیں؟

سیکیورٹی سے متعلق تجزیہ کاری، خفیہ نگاری، سافٹ-ویئر ڈویلپمنٹ اور انٹرنیٹ راؤٹنگ کے میدان میں تجربے کے حامل Caleb James DeLisle، PKT نیٹ-ورک کے کلیدی ڈویلپر ہیں. سنہ 2011 کے دوران Caleb نے cjdns منصوبے کا آغاز کیا — PKT نیٹ ورک کی بنیاد۔ وہ CryptPad کے خالق بھی ہیں، جو کہ سنہ 2014 کے دوران وجود میں آنے والا ویب پر قائم-شُدہ، ریئل ٹائم، مبنی-بر-تعاون ایڈیٹنگ پلیٹ فارم ہے۔ Caleb نے Franklin County Technical School سے مشین ٹیکنالوجی میں ڈگری کے ساتھ گریجویشن کیا۔

کونسی خصوصیت PKT نیٹ-ورک کو منفرد بناتی ہے؟

PKT نیٹ-ورک، روایتی ISPs کا وسیلہ استعمال کیے بغیر انٹرنیٹ تک رسائی کو ممکن بناتا ہے۔ یہ مرکزی ثالثوں کی بجائے، فراہم کنندگان پر مشتمل پیئر-ٹُو-پیئر (peer-to-peer) نیٹ-ورک کا استعمال، انٹرنیٹ کی نگرانی کرنے، پراجیکٹ کے مطابق کارپوریشنز، ایپلیکیشن ڈویلپرز اور حکومتوں سے ڈیٹا اکھٹا کرنے، غرضیکہ ان سب سے وابستہ مسائل کو حل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

Cjdns, ایڈریس مُختص کرنے کی غرض سے پبلک-کلید خفیہ نگاری، اور راؤٹنگ کے لیے تقسیم شدہ ہیش ٹیبل (hash table) استعمال کرتے ہوئے IPv6 خفیہ نگاری شُدہ نیٹ-ورک تخلیق کرتا ہے۔ اسی لیے یہ تقریباً-صفر-کنفیگریشن-نیٹ-ورکنگ فراہم کرنے، اور انٹرنیٹ کے موجودہ ڈیزائن کو درپیش متعدد سیکیورٹی اور وسعت پذیری سے مُتعلق مسائل کو حل کر نے کے قابل ہے۔

PKT ایک تیز رفتار ڈیٹا نیٹ-ورک ہے جو انٹرنیٹ صارفین کو ان کی غیر استعمال شدہ بینڈ-وڈتھ سے آمدنی حاصل کرنے کے قابل بناتا ہے۔ ہر 60 سیکنڈ پر مشتمل اتّصال برقرار رکھنے پر، صارف کو PKT Cash کی ادائیگی کی جاتی ہے۔

PKT منصوبے کے مطابق، یکسر غیر مرکزی انداز میں، صرف ماخذ ٹیکنالوجی اور اقتصادی ترغیب کے مُطابق کام کرتا ہے۔

پراجیکٹ کا دعویٰ ہے کہ 100 gbps سے زیادہ بینڈ-وڈتھ کی پیشکش کرنے والا PKT نیٹ-ورک موجودہ دور کا تیز ترین تقسیم شدہ ایج (edge) کا نیٹ-ورک ہے۔

نیٹ-ورک سٹیورڈ، PKT نیٹ-ورک کا ایک ایسا پتہ ہے جو ہر نئے کان کنی شدہ بلاک سے PKT Cash کا 20% وصول کرتا ہے۔ یہ اس ایکوسسٹم کی مزید ترقی میں کُچھ اس طرح مددگار ثابت ہوتا ہے کہ نیٹ-ورک کے شُرکاء سے وابستہ مفادات پورے ہوتے رہیں۔ نیٹ-ورک سٹیورڈ کا انتخاب، جمہوری طرز عمل کے مُطابق PKT ہولڈرز کے ذریعے پروف-آف-اسٹیک رائے شُماری سے کیا جاتا ہے، اور اسے کسی بھی وقت تبدیل کیا جا سکتا ہے۔

متعلقہ صفحات:

ملاحظہ ہو Helium (HNT) — Internet of Things (IoT) سے جُڑی ڈیوائسز کے لیے بلاک چین سے تقویت-یافتہ ایک نیٹ-ورک

1NKN1 (NKN) کو چیک کیجیے — نیٹ-ورک بینڈ-وڈتھ اور انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی کو شیئر کرنے کے لیے پبلک بلاک چین پر مبنی پیئر-ٹو-پیئر نیٹ-ورکس کے لیے ایک اوپن سورس پروٹوکول۔

1Orchid1 (OXT) کے بارے میں مزید جانیے — کرپٹو کرنسی سے تقویت-یافتہ ایک ورچوئل پرائیویٹ نیٹ-ورک (VPN)۔

فی الوقت کُل کتنے PKT کوائنز گردش میں ہیں؟

ہر 60 سیکنڈ میں ایک PKT Cash کی سکّہ-سازی ہوتی ہے۔

6 بلین کوائنز پر مشتمل کُل تعداد کی سکّہ-سازی اگلے 63 سال پر محیط ہو گی۔ ہر 100 دن بعد، PKT ’’تخفیف‘‘ منعقد کرتا ہے، جس سے بلاک کے انعام میں 10% کمی واقع ہوتی ہے۔ فی الحال PKT کے کوائنز کی زیرِ گردش سپلائی 3.3 بلین PKT پر مُشتمل ہے۔

PKT نیٹ-ورک کو کس طرح محفوظ بنایا جاتا ہے؟

PKT نے پہلا بینڈوڈتھ-ہارڈ پروف-آف-ورک اتفاق رائے میکانزم تیار کیا ہے جسے PacketCrypt کہا جاتا ہے۔ SHA-256 کے ہیشنگ-فنکشن (hashing function) کو استعمال کرنے کی بجائے، PacketCrypt سی-پی-یو (CPU) کی تگ و دوَ کے بدلے بینڈ-وڈتھ سے خود اپنے آپ کو صرف کرنے کی درخواست کرتاا ہے۔

PKT کی تجارت کا آغاز کب ہو گا؟

PKT بِٹ-مارٹ پر تجارت کے لیے دستیاب ہے۔

کیا آپ کرپٹو کرنسی پر نوآموز ہیں؟ آپ CoinMarketCap کے تعلیمی پورٹل پر اس حوالے سے مزید پڑھ سکتے ہیں کہ مارکیٹ میں کیسے داخل ہونا چاہیے، اور PKT یا دیگر کوئی بھی ٹوکن کیسے خریدا جائے۔

ذیل میں ایسے چند مزید آرٹیکلز پیش ہیں جو شاید آپ کو دلچسپ معلوم ہوں:

PKT میں کہاں خرید و فروخت کر سکتا ہوں ?
#نامجوڑیآخری اپ ڈیٹ