Cryptos: 22,403 Exchanges: 539 Market Cap: 1,046,808,560,189 24h Vol: 46,208,726,589
BTC PolkadotDOT

Rank #14

coin

On 1,618,837 watchlists

Tags:

Substrate

Polkadot

Binance Chain

Polkadot Ecosystem

Three Arrows Capital Portfolio

Polkadot Price (DOT)

$6.28
0.18%

DOT Charts Live Data

Polkadot (DOT) کیا ہے؟

Polkadot ایک اوپن سورس شارڈ کردہ ملٹی چین پروٹوکول ہے جو خصوصی بلاک چینز کے ایک نیٹ ورک کو مربوط کرتا ہے اور محفوظ بناتا ہے، نیز، ٹوکنز کے علاوہ، ڈیٹا یا اثاثے کی کسی بھی قسم کی اقسام کے کراس چین ٹرانسفر میں سہولت کاری فراہم کرتا ہے، جس سے بلاک چینز ایک دوسرے کے ساتھ باہم عمل انجام دینے کے قابل بن جاتی ہیں۔ Polkadot کو بلاک چینز کے ایک غیر مرکزی انٹرنیٹ کو بنیاد فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا تھا، جسے Web3 بھی کہا جاتا ہے۔

Polkadot کو لیئر-0 پر مشتمل میٹا پروٹوکول بھی کہا جاتا ہے کیونکہ اس میں لیئر 1 پر مبنی بلاک چیبز کے نیٹ ورک کے لیے ایک فارمیٹ پیش اور واضح کیا گیا ہے، جنہیں پیرا چینز (متوازی چینز) بھی کہا جاتا ہے۔ ایک میٹا پروٹوکول کی حیثیت سے، Polkadot اس قابل ہے، کہ اپنی ٹوکن ہولڈر کمیونٹی کی خواہش کے مطابق آن چین گورننس کے ذریعے اپنی ذاتی کوڈ بیس کو خودکار اور فورک سے عاری انداز میں اپ ڈیٹ کر سکے۔

Polkadot، ایک ایسی غیر مرکزی ویب کی معاونت کے لیے، جسے چلانے کا اختیار اس کے صارفین کے پاس ہے، اور نئی ایپلیکیشنز، ادارہ جات اور سروسز کی تخلیق کے لیے بنیاد فراہم کرتا ہے۔

Polkadot پروٹوکول، عوامی و نجی چینز، عوامی سطح پر دستیاب نیٹ ورکس، اوریکلز اور مستقبل کی ٹیکنالوجیز کو مربوط کر سکتا ہے، اور ان خودمختار بلاک چینز کو اس قابل بناتا ہے کہ وہ فریق ثالث پر انحصار کیے بغیر Polkadot ریلے چین (مزید تفصیل نیچے بیان کی گئی ہے) کے ذریعے معلومات اور ٹرانزیکشنز کا اشتراک کر سکیں۔

Polkadot کے مقامی DOT ٹوکن کے تین واضح مقاصد ہیں: عمل درآمد اور تحفظ کے لیے اسٹیک کرنا، نیٹ ورک کی گورننس کی سہولت کاری کرنا، اور پیرا چینز کو مربوط کرنے کے لیے ٹوکنز فراہم کرنا۔

Polkadot کے چار بنیادی اجزاء ہیں:

Polkadot کے بانیان کون ہیں؟

Polkadot، Web3 Foundation کا فلیگ شپ پروٹوکول ہے، جو کہ ایک ایسی سوئس فاؤنڈیشن ہے جس کا مقصد ایک اوپن سورس، مکمل طور پر فعال اور صارف دوست غیر مرکزی ویب کی سہولت کاری کرنا ہے۔

Polkadot کے بانیان میں ڈاکٹر Gavin Wood، Robert Habermeier اور Peter Czaban شامل ہیں۔

Wood، جو کہ Web3 Foundation کے صدر ہیں، Ethereum کے شریک بانی، Parity Technologies کے بانی اور اسمارٹ معاہدے کی کوڈنگ لینگویج، Solidity کے تخلیق کار کی حیثیت سے اس انڈسٹری میں اپنے اثر و رسوخ کی بدولت ان تینوں میں سے سب سے زیادہ مقبول ہیں۔ Web3 کی اصطلاح پیش کرنے کا سہرا بھی Wood کو جاتا ہے۔

Habermeier، Thiel Fellow کا حصہ ہیں اور بلاک چین اور کرپٹو گرافی کے ماہر تحقیق کار اور ڈویلپر ہیں۔ Czaban، Web3 Foundation کے سابقہ ٹیکنالوجی ڈائیریکٹر رہ چکے ہیں، جنہیں انتہائی ماہرانہ فن ٹیک کی انڈسٹریز میں خاطر خواہ تجربہ حاصل ہے۔

وہ کیا چیز ہے جو Polkadot کو منفرد بناتی ہے؟

Polkadot ایک شارڈ کردہ ملٹی چین نیٹ ورک ہے، جس کا مطلب ہے کہ یہ کئی متوازی چینز ("پیرا چینز") پر متعدد ٹرانزیکشنز پر عمل درآمد کر سکتا ہے۔ متوازی عمل کی یہ طاقت، مزید وسعت پیدا کرتی ہے۔

Substrate ڈھانچے کا استعمال کرتے ہوئے حسب منشاء بلاک چینز کو فوری اور آسان طریقے سے تشکیل دیا جا سکتا ہے، اور Substrate بلاک چینز کچھ اس طرح سے ڈیزائن کی جاتی ہیں کہ انہیں آسانی کے ساتھ Polkadot کے نیٹ ورک سے مربوط کیا جا سکے۔ یہ نیٹ ورک انتہائی لچک پذیر اور ہمہ گیر بھی ہے، جو شرکاء کے مابین معلومات کے اشتراک اور فعالیت کو ممکن بناتا ہے۔ نئے فیچرز کے اطلاق یا بگز کو ہٹانے کے لیے، فورک کی ضرورت کے بغیر بھی Polkadot کو خودکار طور پر اپ گریڈ کیا جا سکتا ہے۔

یہ نیٹ ورک، صارفین کی جانب سے چلائے جانے والے انتہائی منظم گورننس سسٹم کا حامل ہے جہاں تمام ٹوکن ہولڈرز کو اس حوالے سے اپنی رائے دینے کا اختیار حاصل ہوتا ہے کہ نیٹ ورک کو کس طرح سے چلایا جائے گا۔ ٹیمز، اپنی ضروریات اور بدلتے ہوئے حالات کے مطابق، Polkadot پر اپنی ذاتی بلاک چین کی گورننس کو حسب منشاء بنا سکتی ہیں۔ نامزد کنندگان، توثیق کاران، اور منتظمین، سب مل کر نیٹ ورک کو تحفظ فراہم کرنے اور اسے برقرار رکھنے، اور اس میں سے منفی سرگرمیوں کے اخراج کے لیے کئی فرائض انجام دیتے ہیں۔

2021 کے آخری ایام میں، Polkadot نے اپنی پہلی پیرا چین کی نیلامیاں کامیابی کے ساتھ اختتام کو پہنچائیں۔ پیرا چین کی نیلامیوں کے بعد، کینڈل کی نیلامی کے اجازت سے پاک سسٹم کا آغاز ہوا۔ نیلامی کے اختتام کے غیر مقررہ وقت پر ہونے والی سب سے اونچی بولی ہی جیتنے والی بولی ہو گی۔

Polkadot نے پہلی پانچ سلاٹس نیلامی میں جیتنے والے مندرجہ ذیل افراد کے لیے مختص کر دی ہیں: Acala، Moonbeam، Astar، Parallel اور Clover۔ یہ پراجیکٹس، اپنی پرا چین کی سلاٹس کو 96 ہفتوں کے لیے لاک کروا دیں گے، جو کہ DOT کی بولی لگانے والے افراد کی جانب سے دی جانے والی ضمانت کے مطابق، ایک مختص کردہ ضمانت کا کردار ادا کریں گے۔ Polkadot کی روایت کے مطابق، اس سے قبل تمام پراجیکٹس کو اس کے حقیقی ٹیسٹ نیٹ، Kusama پر آزما کر دیکھا جا چکا ہے۔

متعلقہ صفحات:

Cosmos (ATOM) کے بارے میں مزید جانیں۔

Ethereum (ETH) کے بارے میں مزید جانیں۔

Cardano (ADA) کے بارے میں مزید جانیں۔

کیا آپ کرپٹو کی دنیا میں دلچسپی رکھتے ہیں؟ ہمارا معلوماتی سیکشن — Alexandria پڑھیں۔

کیا آپ Polkadot کی براہ راست قیمتوں پر نظر رکھنا چاہتے ہیں؟ CoinMarketCap کی موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کریں!

کیا آپ آج ہی Polkadot کی قیمت کو اپنی مطلوبہ فیاٹ کرنسی پر تبدیل کرنا چاہتے ہیں؟ CoinMarketCap کا زر مبادلہ کی شرح کا کیلکولیٹر ملاحظہ کریں۔

اس پراجیکٹ کے بارے میں مزید جاننے کے لیے، ہماری Polkadot کی تفصیلات ملاحظہ کریں۔

Web3 فاؤنڈیشن سے پیرا چینز اور بلاک چین برجز کے متعلق مزید جانیں۔

فی الوقت کتنے Polkadot (DOT) ٹوکنز گردش میں ہیں؟

Polkadot پر ہونے والے ریفرنڈم میں نیٹ ورک کی از سر نو تشکیل کے بعد، DOT کے بیلنسز میں 100 تک کا اضافہ ہوا، لہٰذا ایک پرانا DOT، نئے 100 DOT کے برابر ہے۔ اس کا مطلب تھا کہ اگست 2020 میں زیادہ سے زیادہ 10 ملین پرانے DOT کی ابتدائی رسد، نئے DOT ٹوکنز کی صورت میں 1 بلین کی شکل اختیار کر چکی تھی۔ از سر نو تشکیل کا یہ عمل محض اس لیے انجام دیا گیا تاکہ چھوٹے اعشاریوں کے استعمال سے بچا جا سکے اور حساب کتاب کا عمل آسان بنایا جا سکے۔ اگرچہ تمام بیلنسز میں سو گنا اضافہ ہو چکا تھا، تاہم، اس سے DOT کی تقسیم یا ہولڈر کے متناسب حصے پر کسی قسم کا اثر نہیں پڑا۔

Polkadot کی پہلی کوائن کی ابتدائی پیشکش (ICO) اکتوبر 2017 میں منعقد کی گئی، جس میں اس وقت 2.24 ملین ٹوکنز کی پیشکش کی گئی، جب Polkadot کی قیمت 0.29$ تھی۔ دوسری ICO کا اہتمام جولائی 2020 میں کیا گیا، جب Polkadot کی پیش کردہ قیمت 1.25$ تھی، جس میں 342,080 DOT ٹوکنز فروخت کیے گئے۔

Polkadot نیٹ ورک کو کس طرح سے محفوظ بنایا جاتا ہے؟

یہ نیٹ ورک، توثیق کاران اور نامزد کنندگان کے ساتھ ایک NPoS (نامزد کردہ پروف آف اسٹیک) میکانزم کا استعمال کرتا ہے۔ نامزد کنندگان، اپنے ٹوکنز کے ذریعے توثیق کاران کو تقویت فراہم کرتے ہیں۔ یہ اسٹیک کردہ ٹوکنز، چین کو اس قدر مہنگا کرتے ہوئے محفوظ بنا دیتے ہیں کہ اس پر کسی قسم کے منفی رویے کی گنجائش نہیں بچتی۔

توثیق کاران کو ریلے چین پرا سٹیک کیا جاتا ہے، اور یہ مختلف پیرا چینز سے آنے والی ٹرانزیکشنز کی تصدیق کرتے ہیں۔ یہ منفرد توثیقی اسکیم، چینز کو اس قابل بناتی ہے کہ یکساں اصولوں کے تحت ایک دوسرے کے ساتھ تعامل انجام دے سکیں، تاہم، ان کی نگرانی خودمختارانہ طور پر کی جاتی ہے۔

آپ Polkadot (DOT) کو کہاں سے خرید سکتے ہیں؟

فی الوقت Polkadot (DOT) ٹریڈنگ کے اولین ایکسچینجز میں Binance، Huobi Global، OKEx، Coinbase، KuCoin اور مزید شامل ہیں۔ آپ CoinMarketCap پر Polkadot کی مارکیٹس کے صفحے پر شامل فہرست دیگر کو بھی ملاحظہ کر سکتے ہیں۔

اب آپ اپنی پسند کی فیاٹ کرنسی میں کریڈٹ کارڈ کا استعمال کرتے ہوئے براہ راست Bitcoin اور Ethereum جیسی کرپٹو کرنسیز بھی خرید سکتے ہیں۔ اس کا طریقہ جاننے کے لیے، یہاں پر مزید پڑھیں۔

اپنی پسند کی فیاٹ کرنسی میں براہ راست Polkadot کی قیمت ملاحظہ کرنے کے لیے، آپ Polkadot کرنسی کے صفحے پر جا کر براہ راست CoinMarketCap کا کنورٹر فیچر استعمال کر سکتے ہیں۔

ذیل میں ایسے چند مزید آرٹیکلز پیش ہیں جو شاید آپ کو دلچسپ معلوم ہوں: