کرپٹوکرنسی

Polkastarter

Bitcoin

Polkastarter

POLS

#703

$0.45 USD

-2.81% (1d)

مارکیٹ کیپٹلائزیشن

$44.45M

حجم (24 گھنٹے)

$2.99M

FDV

$44.81M

حجم/مارکیٹ کیپ (24 گھنٹے)

6.74%

کل سپلائی

$100.00M

زیادہ سے زیادہ سپلائی

-

گردش کرنے والی سپلائی

$99.21M

معلومات

Website

$0.45

(-1.11%)
Price change 1h

$0.49

High 24h

$0.45

(7.37%)
Price change 7d

$0.62

High 7D

پولکا-اسٹارٹر (POLS) کیا ہے؟

پولکا-اسٹارٹر ایک غیر مرکزی فنڈ-ریزنگ پلیٹ-فارم ہے، جو کمیونٹیز میں نمایاں اضافہ کرتے ہوئے Web3 کو، پراجیکٹس کا آغاز کرنے، اور ملٹی-چین ٹوکن پولز کے ذریعے فنڈز اکٹھا کرنے کے لیے بااختیار بناتا ہے۔

یہ پلیٹ فارم بڑی بلاک چینز میں ابتدائی ڈیکس پیشکشوں کو سپورٹ کرتا ہے، بشمول ایتھریم، BNB Chain، Solana، Polkadot، Polygon، Avalanche اور Celo۔

یہ پلیٹ فارم سرمایہ کاروں کو IDOs، NFTs اور گیمنگ Web3 کی جدت طرازیوں تک تیزی سے رسائی حاصل کرنے کے قابل بناتا ہے۔ اسے عام طور پر ابتدائی مرحلے کے وہ بلاک چین پراجیکٹس استعمال کرتے ہیں، جو سرمایہ اکٹھا کرنا چاہتے ہوں اور ایک ہی وقت میں اپنے ٹوکن با آسانی تقسیم کرنے کے خواہش مند ہوں۔

پولکا-اسٹارٹر کے ذریعے، بلاک چین پراجیکٹس آسانی سے اپنے فکسڈ-چین سویپ پُول بنا سکتے ہیں، جو انہیں محفوظ طریقے سے فنڈز اکٹھا کرنے کی استطاعت بخشتے ہیں، جبکہ صارفین بِلا خوف و خطر سرمایہ کاری کر سکتے ہیں، کیونکہ تبادلوں کے عمل سمارٹ معاہدوں کے ذریعے خود بخود انجام پاتے ہیں۔

POLS دراصل پولکا-اسٹارٹر پلیٹ-فارم کا مقامی یوٹیلیٹی ٹوکن ہے۔ اس کا بُنیادی استعمال پولز تک رسائی حاصل کرنے، اور پراجیکٹس کو POLS کے مالکان کے لیے ترجیحی رسائی دینے کا اختیار تفویض کرنے کے لیے ہوتا ہے۔ صارفین کو POLS بازی پر لگانے کی ترغیب دی جاتی ہے، تا کہ انتہائی وفادار اراکین کو انعام و اکرام دیا جائے۔

سنہ 2022 کے چوتھے کُوارٹر کے دوران، پولکا-اسٹارٹر نے کمیونٹی یوٹیلیٹی کی نئی خصوصیات جاری کر دیں، جیسے کہ، حاکمیت اور POLS پاور بُوسٹرز (جس سے آپکی اثباتی فہرست کی کامیابی میں اضافہ ہوا)۔ پہلے پہل یہ پلیٹ-فارم دسمبر سنہ 2020 میں منظر عام پر آیا، اور تیزی سے ترقی کرتے ہوئے اس نے ایتھیریم بلاک چین پر چلنے والی ابتدائی DEX پیشکشوں (IDOs) کے لیے سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پلیٹ-فارمز میں سے ایک کی حیثیت اختیار کر لی۔

پولکا-اسٹارٹر کے بانی کون ہیں؟

پولکا-اسٹارٹر ٹیکنولوجی فرموں کے درمیان موجود، تین دہائیوں سے زائد پر مشتمل اجتماعی تجربے کی حامل ایک ایگزیکٹو ٹیم کو مُمتاز بناتا ہے۔ Daniel Stockhaus، اور Tiago Martins نیز Miguel Leite نے اس کی مُشترکہ بُنیاد رکھی، جو 30 سے زائد اراکین کی ٹیم کے حمایت یافتہ ہیں، اور اس وقت بالترتیب CTO، CEO اور COO کے عہدوں پر فائز ہیں۔

Miguel Leite ایک مسلسل کاروباری شخصیت کے حامل ہیں، اور مارکیٹنگ کے شعبے میں، غیر معمولی کردار کی حیثیت رکھتے ہیں۔ پولکا-اسٹارٹر کے ناقابل یقین حد تک کامیاب اور صنعت کو یکسر بدل دینے والے آغاز سے پہلے، Coinvision اور BEPRO نیٹ-ورک کی مشترکہ بُنیاد رکھتے ہوئے اُنہوں نے کچھ کامیاب منصوبوں کے بعد web3 کی طرف رجوع کیا۔

Daniel Stockhaus ایک مسلسل کاروباری شخصیت ہیں، جنہیں LiGo نامی ایک انتہائی کامیاب ای-کامرس فرم اور ایک ڈیجیٹل گروڈتھ ایجنسی Oliphant Ltd کی مشترکہ بُنیاد رکھنے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ اس سے پہلے، اُنہوں نے Fitch کے لیے ڈیجیٹل میڈیا ڈیزائنر کی حیثیت سے کام کیا، اور کمیونیکیشن نیز میڈیا اسٹڈیز میں بیچلر ڈگری کے ساتھ فارغ التحصیل ہوئے۔

دوسری جانب، Tiago Martins، کمپیوٹر سائنس کے سابق پروفیسر اور تجربہ کار ڈویلپر، نیز آن-لائن تعلیم اور مصنوعات کی ترقی میں خصوصی مہارت کے حامل ہیں۔ وہ Codeplace، یعنی ویب ڈویلپمنٹ کے بنیادی اصول سکھانے والے ایک آن-لائن پلیٹ فارم کے شریک بانی بھی ہیں۔

کونسی خصوصیت پولکا-اسٹارٹر کو مُنفرد بناتی ہے؟

پولکا-اسٹارٹر مختص رقم کو محدود کرکے IDOs میں دلچسپی رکھنے والے خوردہ سرمایہ کاروں کے لیے ایک متبادل پیش کرنے کا دعویٰ کرتا ہے۔ اس کا مطلب ہے، کہ یہ منصوبے وسیع تعداد میں حاضرین کے مابین ٹوکن تقسیم کر کے ٹوکن ہولڈرز کی زیادہ پیروی حاصل کر سکتے ہیں۔ جون سنہ 2022 تک، پولکا-اسٹارٹر نے ٹوکنز کی فروخت، NFTs اور میٹاورس سیلز پر مشتمل 110 سے زیادہ منصوبوں کا آغاز کرنے میں مدد فراہم کی ہے۔ اس پلیٹ-فارم نے اپنے منصوبوں کے لیے $50M سے زیادہ رقم اکٹھا کی، جو کہ $3.2B کی مجموعی ہمہ-وقتی مارکیٹ کیپٹلائزیشن تک پہنچ چُکی ہے۔

خود لانچ پیڈ کے علاوہ، پولکا-اسٹارٹر ایک اندرونی بازیافت-ساز مشاورتی پروگرام چلاتا ہے، جس میں 110 منصوبوں کی شروعات سے حاصل کیے گئے تجربات، اور سیکھے گئے اسباق کو یکجا کیا گیا ہے تاکہ Web3 منصوبوں کو پروان چڑھایا جا سکے۔

پولکا-اسٹارٹر میں، بشمول ویڈیو پروڈکشن اور ڈیزائن، 10 سے زائد ممبران کی ایک وقف شدہ مارکیٹنگ ٹیم بھی شامل ہے۔

پولکا-اسٹارٹر کی اہم پیشکش اس کا فکسڈ-سویپ سمارٹ کونٹریکٹ ہے، جو منصوبوں کو با آسانی اُن لیکویڈیٹی پولز کا آغاز کرنے کی اجازت دیتا ہے جو ایک مقررہ قیمت کے عوض آرڈرز پر عمل درآمد کرتے ہیں — بجائے اس کے کہ Uniswap کی جانب سے مقبول بنایا گیا AMM ماڈل استعمال کیا جائے۔

اس سے بھی بڑھ کر، اس پلیٹ-فارم کی دیگر اہم خصوصیات میں "عوامی" کا درجہ رکھنے والی فہرستیں، اسکیم کے خلاف صلاحیتیں اور KYC کا انضمام شامل ہیں۔

متعلقہ صفحات:

DAO Maker چیک کیجیے — ایک اور مقبول IDO لانچ-پیڈ۔

Seedify.fund کے بارے میں مزید جائیے — بلاک چین گیمنگ-پر-مرکوز ایک بازیافت ساز، اور لانچ-پیڈ۔

CMC فرھنگ کے ہمراہ IDO کے بارے میں مزید جانیے۔

لانچ-پیڈز کے بارے میں مزید پڑھیے، اور مختلف چینز پر بالا ترین IDO لانچ-پیڈز تلاش کیجیے۔

پولکا-اسٹارٹر (POLS) کو کیسے محفوظ بنایا جاتا ہے؟

POLS، ایتھریم پر موجود ایک ERC-20 ٹوکن ہے، جسے پروف-آف-سٹیک کے اتفاق رائے والے طریق کار کے تحت تحفُّظ فراہم کیا جاتا ہے، جس کے لیے 32 Ether کو شرط-بندی پر لگانے کی غرض سے توثیق کنندگان کی ضرورت پڑتی ہے۔ غیر مرکزی نوڈز کا ایک سیٹ لین-دین کی توثیق کرتا ہے اور ایتھریم بلاک چین کو تحفظ فراہم کرتا ہے۔

آپ پولکا-اسٹارٹر (POLS) کہاں سے خرید سکتے ہیں؟

ایک بڑی تعداد میں POLS کی تجارت نمایاں کرپٹو کرنسی ایکسچینجز پر کی جا سکتی ہے — کُچھ مقبول ترین ایکسچینجز میں Huobi Global، Binance، Coinbase، KuCoin، Gate.io اور Poloniex شامل ہیں۔ یہ سب سے بڑے غیر مرکزی ایکسچینجز پر بھی دستیاب ہے — بشمول Uniswap، 1inch اور 0x پروٹوکول۔

کرپٹو کرنسی کے لیے سب سے زیادہ مائع تجارتی پیئرز POLS/WETH اور POLS/USDT ہیں۔ فی الحال POLS ٹریڈنگ پیئرز کے لیے کوئی براہ راست فیاٹ دستیاب نہیں — تاہم آپ پہلے مرحلے میں فیاٹ کے بدلے BTCخریدنے، اور پھر اسے POLS میں تبدیل کرنے پرقادر ہو سکتے ہیں۔

Polkastarter میں کہاں خرید و فروخت کر سکتا ہوں ?
#نامجوڑیآخری اپ ڈیٹ