Cryptos: 22,403 Exchanges: 539 Market Cap: 1,046,808,560,189 24h Vol: 46,208,726,589
BTC PolygonMATIC

Rank #20

coin

On 1,573,451 watchlists

Tags:

PoS

Platform

Enterprise Solutions

Zero Knowledge Proofs

Scaling

Polygon Price (MATIC)

$0.57
0.10%

MATIC Charts Live Data

پولی گون (MATIC) کیا ہے؟

پولی گون (جو کہ پہلے میٹک نیٹ ورک تھا) ایتھرئم اسکیلنگ اور بنیادی ڈھانچہ کی ترقی کے لیے پہلا اچھی طرح سے بنا ہوا اور استعمال میں آسان پلیٹ فارم ہے۔ اس کا بنیادی جزو Polygon SDK ہے، یہ ایک ماڈیولر اور لچکدار فریم ورک ہے جو متعدد قسم کی ایپلی کیشنز کی تعمیر میں معاونت کرتا ہے۔

اس پروجیکٹ کے بارے میں مزید جاننے کے لیے ہمارے پولی گون میٹک صفحہ کو بغور ملاحظہ کریں۔

پولی گون کا استعمال کر کے آپ آپٹیمسٹک رول اپ چینز، ZK رول اپ چینز، علیحدہ چینز یا ڈویلپر کو مطلوب کوئی بھی دیگر ڈھانچہ بنا سکتے ہیں۔

پولی گون بڑے مؤثر انداز میں ایتھریم کو ایک مکمل ملٹی چین سسٹم (یعنی بلاک چین کا انٹرنیٹ) میں تبدیل کرتا ہے۔ یہ ملٹی چین دوسروں سے مشابہ ہے مثال کے طور پر پولکا ڈاٹ، کاسموز، ایویلانچ، وغیرہ۔ یہ ایتھیریم کی حفاظت، متحرک ایکو سسٹن اور کھلاپن سے بھی لیس ہے۔

$MATIC ٹوکن مستقل موجود رہے گا اور نظام کو محفوظ بناکر اور حکمرانی کو فعال کر کے اہم کردار ادا کرے گا۔

پولی گون (جو کہ پہلے میٹک نیٹ ورک تھا) ایک لیئر 2 اسکیلنگ حل ہے جسے Binance اور Coinbase کی حمایت حاصل ہے۔ یہ پروجیکٹ متعدد بلاک چینز پر توسیع پذیری کے مسائل کو حل کرکے کریپٹو کرنسییز کو بڑے پیمانے پر اپنانے کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔

پولی گون پلازما فریم ورک اور پروف آف اسٹیک بلاک چین کے فن تعمیر کو یکجا کرتا ہے۔ پولی گون کے ذریعہ استعمال کردہ پلازما فریم ورک، جس کی تجویذ اتھیریم کے شریک بانی Vitalik Buterin نے کی تھی، قابل توسیع اور خود مختار سمارٹ معاہدوں کے آسان نفاذ کی سہولت فراہم کرتا ہے۔

Plasma-POS چین پر بنائے گئے موجودہ ایکو سسٹم میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔ پولی گون کی مدد سے موجودہ ثابت شدہ ٹیکنالوجی میں نئی خصوصیات شامل کی جا رہی ہیں تاکہ ڈویلپر ایکو سسٹم سے ڈیولپرز کی متنوع ضروریات کو پورا کرنے کی صلاحیت کو بڑھایا جا سکے۔ پولی گون کثیر بنیادی ٹیکنالوجی کو تیار کرتا رہے گا تاکہ یہ ایک بڑے ایکو سسٹم تک توسیع حاصل کر سکے۔

پولی گون ایک ہی سائیڈ چین پر 65,000 لین دین فی سیکنڈ کے ساتھ دو سیکنڈ سے بھی کم بلاک کی تصدیق کے وقت کا دعویٰ کرتا ہے۔ یہ فریم ورک ایک ہی بنیادی بلاک چین پر عالمی سطح پر دستیاب غیر مرکزی مالیاتی ایپلی کیشنز کی تخلیق کی بھی اجازت دیتا ہے۔

پلازما فریم ورک پولی گون کو اپنے بنیادی ڈھانچے میں پروف آف ورک بلاک چینز کی عام خرابیوں کا سامنا کیے بغیر لامحدود تعداد میں عدم مرکزیت پر مبنی ایپلی کیشنز رکھنے کی صلاحیت فراہم کرتا ہے۔ پولی گون نے اب تک 50 سے زیادہ DApps کو اپنے PoS سے محفوظ ایتھریم سائڈ چین کی طرف راغب کیا ہے۔

پولی گون کا بنیادی ٹوکن MATIC ایک ERC-20 ٹوکن ہے جوایتھیریم بلاک چین پر چل رہا ہے۔ ٹوکنز کا استعمال پولی گون پر ادائیگی کے لیے اور پولی گون ایکو سسٹم کے اندر کام کرنے والے صارفین کے درمیان سیٹلمنٹ کرنسی کے طور پر کیا جاتا ہے۔ پولی گن پر ترسیل کی فیس " sidechains "بھی MATIC ٹوکن میں ادا کی جاتی ہے۔

پولی گن کا بانی کون ہیں؟

پولی گون (سابقہ میٹک نیٹ ورک) اکتوبر 2017 میں شروع کیا گیا تھا۔ پولی گون کی مشترکہ بنیاد جینٹی کنانی، سندیپ نیلوال اور انوراگ ارجن نے رکھی تھی جن میں سے دو تجربہ کار بلاک چین ڈویلپرز اور ایک کاروباری مشیر ہیں۔

2019 میں اپنے نیٹ ورک پر جانے سے پہلے، پولی گون ٹیم نے Ethereum کے ایکو سسٹم پر بہت کام کیا تھا۔ ٹیم نے پلازما MVP، WalletConnect پروٹوکول اور وسیع پیمانے پر استعمال ہونے والے Dagger ایونٹ نوٹیفکیشن انجن کو ایتھریم میں لاگو کرنے پر کام کیا تھا۔

اس ٹیم میں پولی گون کے شریک بانی جینٹی کنانی شامل تھے۔ جینیٹی ایک ماہر اسٹیک ڈویلپر اور بلاک چین انجینئر ہیں اور فی الحال پولی گون کے CEO کے طور پر کام کرتےہیں۔

جنیٹی نے ایتھریم پر Web3، پلازما اور WalletConnect پروٹوکول کو نافذ کرنے میں ایک اہم کردار ادا کیا ہے۔ بلاک چین میں شمولیت سے پہلے جینٹی نے Housing.com کے ساتھ ڈیٹا سائنسدان کے طور پر بھی کام کیا تھا۔

پولی گون کے شریک بانی اور چیف آپریشنز آفیسر سندیپ نیلوال ایک بلاک چین پروگرامر اور کاروباری شخصیت ہیں۔ پولی گون (سابقہ میٹک) کو مشترکہ طور پر شروع کرنے سے پہلے سندیپ Scopeweaver کے CEO اور Welspun Group کے چیف ٹیکنیکل آفیسر کے طور پر کام کر چکے ہیں۔

انوراگ ارجن پولی گون کے واحد شریک بانی ہیں جن کا پروگرامنگ سے تعلق نہیں ہے۔ بطور پروڈکٹ مینیجر انہوں نے IRIS Business، SNL Financial، Dexter Consultancy اور Cognizant Technologies کے ساتھ کام کیا ہے۔

پولی گون کو کیا چیز منفرد بناتی ہے؟

پولی گون خود کو لیئر 2 اسکیلنگ سالیوشن کے طور پر پیش کرتا ہے، جس کا مطلب ہے کہ پروجیکٹ مستقبل قریب میں اپنی موجودہ بنیادی بلاک چین لیئر کو اپگریڈ نہیں کرے گا۔ پروجیکٹ کی توجہ اس بات پر مر کوز ہے کہ اس کی توسیع پذیری اور فوری بلاک چین لین دین کی پیچیدگی کو کم کیا جائے۔

پولی گون پلازما فریم ورک کا ایک حسب ضرورت ورژن استعمال کرتا ہے جو ایتھریم مرکزی چین چلنے والے پروف آف اسٹیک چیک پوائنٹس پر بنایا گیا ہے۔ یہ انوکھی ٹیکنالوجی پولی گون پر ہر ایک سائیڈ چین کو فی بلاک 65,536 لین دین کی اجازت دیتی ہے۔

تجارتی طور پر، پولی گون کے سائڈ چین کو ساختی طور پر ایتھیریم ایکو سسٹم میں دستیاب متعدد غیر مرکزیت پر مبنی فانانس (DeFi) پروٹوکول کی مدد کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

دراں حالیکہ پولی گون فی الحال صرف ایتھریم بیس چین کو سپورٹ کرتا ہے، یہ نیٹ ورک کمیونٹی کی تجاویز اور اتفاق رائے کی بنیاد پر اضافی بیس چین کے لیے سپورٹ کی توسیع کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ یہ پولی گون کو باہمی تعاون کے قابل غیر مرکزیت پر مبنی لیئر 2 بلاک چین پلیٹ فارم بنائے گا۔

پولی گون (MATIC) لندن ہارڈ فورک اور EIP-1559 اپگریڈ

پولی گون نے اعلان کیا لندن ہارڈ فورک اور ایتھریم امپروومنٹ پروپوزل (EIP) 1559 کا دیرینہ اپگریڈ 18 جنوری 2022 کو مین نیٹ پر لائیو ہوجائے گا۔ یہ اپگریڈ ایتھیریم نیٹ ورک پر فیس کے طریقہ کار کو مکمل طور پر تبدیل کر دے گا — یہ فیس کے حساب کتاب کے طریقہ کار کے طور پر پہلی قیمت کی نیلامی کو ختم کردیتا ہے اور اس کی بجائے یہ بنیادی فیس کو استعمال کرتا ہے، اسے مائن کرنے والوں کو بھیجنے کی بجائے گردش سے واپس لے لیا جاتا ہے۔ اگرچہ یہ لین دین کی فیس کو کم نہیں کرتا ہے، لیکن یہ اسے مزید مستحکم بناتا ہے، جس سے صارفین کو اخراجات کا بہتر اندازہ لگانے اور زائد ادائیگی کو کم کرنےمیں مدد ملتی ہے۔

تاہم، چونکہ MATIC ٹوکنز کو بنیادی فیس کے طور پر گردش سے واپس لے لیا جاتا ہے — اور MATIC کی مقرر سپلائی 10 بلین ٹوکنز — لہٰذا ڈیجیٹل اثاثہ پر اس کا تفریطی اثر پڑے گا۔ پولی گون کی بنیادی ٹیم نے MATIC کے سالانہ گردش سے واپس ہونے کی مقدار کا تخمینہ لگایا جو ٹوکن کی کل سپلائی — تقریباً 27 ملین کا 0.27% ہے۔ یہ تفریطی دباؤ ممکنہ طور پر توثیق کرنے والوں اور ڈیلیگیٹرز کو سب سے زیادہ فائدہ پہنچائے گا، کیونکہ پولی گون پر لین دین کی کارروائی کے لیے انعامات MATIC میں متعین ہوتے ہیں۔ مزید یہ کہ بلاک کے بھر جانے کے بعد بنیادی فیس خود بخود بڑھ جائے گی، جس کے نتیجے میں غیر متعلقہ لین دین کم ہو جائے گی اور اس طرح نیٹ ورک کا غیر ضروری استعمال بھی کم ہو جائے گا۔ 5 اگست 2021 کو ایتھریم مین نیٹ کا لندن ہارڈ فورک لائیو ہوا

کتنے پولی گون (MATIC) ٹوکن گردش میں ہیں؟

MATIC ٹوکن ماہانہ بنیاد پر جاری کیے جاتے ہیں۔ MATIC کے پاس فی الحال 4,877,830,774 MATIC ٹوکنز کی گردشی فراہمی موجود ہے اور زیادہ سے زیادہ 10,000,000,000 MATIC ٹوکنز کی فراہمی کی جا سکتی ہے۔

2017 میں اس کی ابتدائی نجی فروخت کے موقع پر MATIC کی زیادہ سے زیادہ فراہمی کا 3.8 فیصد جاری کیا گیا تھا۔ اپریل 2019 کے لانچ پیڈ سیل میں کل فراہمی کا مزید 19 فیصد فروخت ہوا۔ MATIC کی قیمت $0.00263 فی ٹوکن تھی، اور $5 ملین حاصل ہوئے تھے۔

بقیہ MATIC ٹوکن اس طرح تقسیم کیے گئے ہیں:

  • ٹیم ٹوکنز: کل فراہمی کا 16 فیصد۔
  • مشیروں کے ٹوکن: کل فراہمی کا 4 فیصد۔
  • نیٹ ورک آپریشنز ٹوکن: کل فراہمی کا 12 فیصد۔
  • فاؤنڈیشن ٹوکن : کل فراہمی کا 21.86 فیصد۔
  • ایکو سسٹم ٹوکنز: کل فراہمی کا 23.33 فیصد۔

جاری کرنے کے جدول کے مطابق، تمام ٹوکنز دسمبر 2022 تک جاری کر دیے جائیں گے۔

پولی گون کس طرح محفوظ ہے؟

بطورلیئر 2 سالیوشن اثاثے کی حفاظت اور اسٹیکنگ کے لیے پروف آف اسٹیک ویلیڈیئیٹرز کے نیٹ ورک کو استعمال کرنا پولی گون ایکو سسٹم کا ایک لازمی حصہ ہے۔ نیٹ ورک کے ویلیڈیئیٹرز نیٹ ورک کے PoS اتفاق رائے کے نظام میں حصہ لینے کے لیے اپنے MATIC ٹوکن کو بطور ضمانت داؤ پر لگائیں گے اور بدلے میں MATIC ٹوکن وصول کریں گے۔

نیٹ ورک کے ایسے ممبران جو ویلیڈیئیٹر نہیں بننا چاہتے ہیں وہ اپنے MATIC ٹوکنز کسی دوسرے ویلیڈیئیٹر کو دے سکتے ہیں، لیکن پھر بھی اپنے اسٹیکنگ کے عمل میں حصہ لیں گے اور اسٹیکنگ کے انعامات حاصل کریں گے۔

پروف آف اسٹیک چیک پوائنٹ کے علاوہ، پولی گون بلاک پروڈیوسر لیئر پر بلاک پروڈیوسرز کو اعلی درجے کی غیر مرکزیت حاصل کرنے کے لیے استعمال کرتا ہے۔ یہ بلاک پروڈیوسر چیک پوائنٹس اور دھوکہ دہی سے پاک میکانزم کا استعمال کرتے ہوئے مین چین کو حتمی شکل دیتے ہیں۔

پولی گون (MATIC) کیا ہے؟

ان منصوبوں میں سے ایک ہونے کے ناطے جنہوں نے ایتھیریم ایکو سسٹم کی ترقی میں کافی تعاون کیا ہے، MATIC اُن آن لائن ایکسچینجز میں مقبول ہے جو DeFi پر مرکوز ہیں۔ سرفہرست ایکسچینجز جہاں آپ فی الحال MATIC خرید، فروخت اور ٹریڈ کر سکتے ہیں، یہ ہیں:

پولی گون کی قیمت کو اپنی پسند کی رائج کرنسی میں لائیو چیک کرنے کے لیے، آپ CoinMarketCap کے کنورٹر فیچر کو براہ راست پولی گون پرائس صفحہ پر استعمال کر سکتے ہیں۔ متبادل کے طور پر، وقف شدہ شرح مبادلہ کنورٹر صفحہ استعمال کریں۔ مقبول MATIC کی قیمت کے جوڑوں میں شامل ہیں: MATIC/USD، MATIC/GBP، MATIC/AUD، MATIC/EUR اور MATIC/JPY۔

اگر آپ نئے ہیں تو CoinMarketCap Alexandria پر کرپٹو کی خریداری کے بارے میں سادہ معلومات، پروجیکٹ سے متعلق گہری معلومات اور مزید تعلیمی مواد ملاحظہ کر سکتے ہیں۔