کرپٹوکرنسی

PumaPay

Bitcoin

PumaPay

PMA

#9139

$0.00051 USD

0.00% (1d)

مارکیٹ کیپٹلائزیشن

-

حجم (24 گھنٹے)

-

FDV

$39.96M

حجم/مارکیٹ کیپ (24 گھنٹے)

NaN%

کل سپلائی

$78.04B

زیادہ سے زیادہ سپلائی

-

گردش کرنے والی سپلائی

-

معلومات

Website

$0.00051

(0.00%)
Price change 1h

$0.00052

High 24h

$0.00051

(3.18%)
Price change 7d

$0.00051

High 7D

PumaPay (PMA) کیا ہے؟

PumaPay، کاروباری اداروں کے لئے کرپٹو کی ادائیگی کا ایک حل ہے، جو مختلف خدمات کا ایک سلسلہ فراہم کرتا ہے جن کا مقصد اُس طریقہ کار میں انقلاب برپا کرنا ہے کہ جس کے تحت مرچنٹس، کرپٹو کرنسی میں کی گئی ادائیگی کو قبول کرتے ہیں، نیز کرپٹو کرنسیز کو پہلے سے کہیں زیادہ قابل رسائی بنانا ہے۔ PumaPay کا بنیادی ہدف، کرپٹو-ادائیگیوں کا ایک مزید قابل رسائی سسٹم فراہم کرنا ہے، جوکہ تیز تر، سستا، اور بحیثیت مجموعی، ادائیگیوں کے ہم عصر مسابقتی طریقوں سے زیادہ مؤثر ہو۔

یہ بات قابل غور ہے کہ PumaPay پروٹوکول پر کی جانے والی ٹرانزیکشنز مفت ہوتی ہیں، تاہم، Ethereum کی گیس فیس عائد کی جاتی ہے۔ بلاک چین کے استعمال کی بدولت، ہر ٹرانزیکشن ناقابل تغیر ہوتی ہے، اور چارج بیک ناممکن ہوتا ہے، جو کرپٹو کی ادائیگیاں قبول کرنے والے مرچنٹس کے لئے ذہنی اطمینان کا باعث ہے۔

غیر مرکزیت بھی ان پلیٹ فارمز سے منسوب عزائم کے حوالے سے ایک اہم کردار ادا کرتی ہے۔ چونکہ صارفین کسی فریق ثالث یا مڈل مین کی ضرورت پڑے بغیر، براہ راست بات چیت کر سکتے ہیں، اس لئے یہ غیر ضروری پلیٹ فارمز کی فیس، اور ادائیگی پر عمل کاری کی لاگتوں کو حذف کر کے اخراجات کو کم رکھنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔

اس پراجیکٹ کی تخلیق سنہ 2017 میں ہوئی، جبکہ اس کی ابتدائی کوائن کی پیشکش (ICO) کا باقاعدہ انعقاد مئی، سنہ 2018 میں کیا گیا، جس میں کُل 78 بلین PMA ٹوکنز کی فروخت کے ذریعے 117$ ملین ڈالر بنائے گئے۔ PMA ٹوکن بذات خود PumaPay کے PullPayment پروٹوکول کے ذریعے تیز رفتار اور سستی ٹرانزیکشنز فراہم کرنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے، جوکہ سبسکرپشن پر مبنی ادائیگیوں، مائیکرو ٹرانزیکشنز اور ایسی مشترکہ ادائیگیوں کو ممکن بناتا ہے جو صارفین اور ریٹیلرز کے لئے زیادہ سے زیادہ لچک پیدا کر سکیں۔

PumaPay (PMA) کے بانیان کون ہیں؟

PumaPay کے مشترکہ بانی Yoav Dror ہیں، جو آج بھی اس پلیٹ فارم کے CEO کی حیثیتت سے کام کر رہے ہیں۔ اس سے قبل Dror، ممتاز فرمز میں خصوصی عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں، اور اس کے علاوہ ایک بڑی سطح پر آن لائن ٹرانزیکشنز کرنے والی کمپنیوں کی سربراہی کا 20 سال سے بھی زیادہ تجربہ رکھتے ہیں۔ دیگر شریک بانیان منظر عام پر نہیں ہیں۔

Dror کے علاوہ، PumaPay کی ایگزیکٹیو ٹیم میں Aristos Christofides بھی شامل ہیں — جوکہ PumaPay کے CTO ہیں — اور الیکڑانک انجینئرنگ میں ماسٹررز کی ڈگری اور کمرشل ایپلیکیشنز کی ڈویلپمنٹ کے میدان میں 15 سالہ تجربے کے حامل بھی ہیں۔ PumaPay کے چیف بلاک چین آرکیٹیکٹ Giorgos Kourtellos، اس سے قبل IBM کلائنٹ انوویشن سنٹر میں فُل اسٹیک ڈویلپر کی حیثیت سے چار سال وابستہ رہے ہیں۔

PumaPay کے پس پردہ موجود فرم کا نام Decentralized Vision ہے۔ فی الوقت اس کمپنی میں 20 ملازمین موجود ہیں، جن میں سے کئی PumaPay پر مختلف کردار ادا کر رہے ہیں۔

وہ کیا چیز ہے جو PumaPay (PMA) کو منفرد بناتی ہے؟

PumaPay کی بنیادی خصوصیات میں سے ایک، مرچنٹس کو 100% لیکویڈیٹی فراہم کرتے ہوئے اتار چڑھاؤ کی مکمل تخفیف ہے۔ پراجیکٹ نے ان مقاصد کے حصول کے لئے فیاٹ کے تصفیے کی ایک اختراعی سطح کا استعمال کیا، جو اُتار چڑھاؤ کو منسوخ کرنے کے بعد کسی ٹرانزیکشن کے انجام پاتے ہی PMA ایکسچینج کی شرح کو لاک کر کے لیکویڈیٹی کو یقینی بناتی ہے۔

PumaPay کی خوبیوں میں سے ایک خوبی اس کی لچک بھی ہے، کیونکہ یہ کاروباری اداروں اور صارفین کو اس قابل بناتا ہے، کہ وہ یکبارگی، یا متواتر ادائیگی کے اختیارات کے مابین انتخاب کر سکیں، جیسے کہ، ’’ادائیگی فی باری‘‘ یا ’’ادائیگی فی استعمال‘‘۔ یہ حل PMA کو ادائیگی کے ایک طریقo کار کی حیثیت سے کارآمد بناتا ہے کیونکہ اب یہ ہر ادائیگی پر توثیق کا تقاضا کی بغیر سبسکریپشن جیسی ادائیگیوں کا تصفیہ انجام دینے کے لئے استعمال کیا جا سکتا ہے، جس کا سبب PumaPay کا منفرد PullPayment پروٹوکول ہے۔

PumaPay نے ادائیگی کی سروس کے فراہم کنندگان (PSPs) کو اس قابل بنانے کے لئے سروسز، مصنوعات، اور ٹولز پر مشتمل ایک سلسلہ تیار کیا ہے، تاکہ وہ بآسانی پلیٹ فارم میں شامل ہو سکیں، نیز دنیا بھر میں موجود ہزاروں صارفین تک اپنی خدمات پہنچا سکیں۔ یہ پلیٹ فارم، PCI DSS سروسز کی فراہمی کے لیے سند یافتہ ہے، جوکہ اُن PSPs کے لئے ذہنی سکون کا باعث ہے جو PumaPay APIs کا انضمام چاہتے ہیں۔

متعلقہ صفحات:

Ethereum ملاحظہ کیجیے — مقبول اور منقسم کمپیوٹنگ پلیٹ فارم۔

XRP کو فالو کیجیے — ایک ایسا ڈیجیٹل اثاثہ، جو سرحد پار ادائیگیوں کے تصفیے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

کیا آپ کرپٹو سے متعلقہ کسی اصطلاح میں الجھ گئے ہیں؟ Alexandria کرپٹو کی لغت پر جانیں کہ اس کا مطلب کیا ہے۔

CoinMarketCap بلاگ کے ہمراہ تازہ ترین خبروں اور اپ ڈیٹس سے باخبر رہیں۔

فی الوقت کُل کتنے PumaPay (PMA) کوائنز گردش میں ہیں؟

PumaPay کی زیادہ سے زیادہ کل سپلائی 78,042,956,829 PMA پر مقرر ہے — یہ تمام ٹوکنز مئی، سنہ 2018 میں ٹوکن جنریشن ایونٹ (TGE) کے دوران تخلیق کیے گئے تھے۔ فی الوقت، اکتوبر، سنہ 2020 تک پلیٹ فارم پراس تعداد کا ایک تہائی سے کُچھ ہی زیادہ حصہ گردشی میں ہے، جوکہ 26.4 بلین PMA پر مشتمل ہے۔

اس پراجیکٹ نے PumaPay پری سیل کے دوران 1 ETH کے عوض 50,000 PMA، اور ICO کی قیمت پر 1 ETH کے عوض 25,000 PMA بیچتے ہوئے تقریباً 117$ ملین ڈالر جمع کرنے کے بعد، 7 مئی، سنہ 2018 کو اپنی ICO کا اختتام کیا۔

PumaPay کے وائٹ پیپر کے مطابق، PumaPay ٹوکنز کی کل سپلائی کی تخصیص حسب ذیل کی گئی ہے: 35% برائے Decentralized Vision Ltd، جو پروٹوکول اور اس کی آئندہ ترقی کی حکمت عملی پر خرچ ہو گا؛ 20% برائے عوامی معاونین؛ 20% ابتدائی شراکت داروں اور ابتدائی صارفین کے لئے؛ 15% مُشیران، پیشہ ورانہ فیسوں اور بونسز کے لیے؛ اور 10% برائے بانیان اور ٹیم۔

PumaPay (PMA) نیٹ ورک کیسے محفوظ بنایا جاتا ہے؟

PumaPay کو Ethereum بلاک چین پر بنایا گیا ہے۔ نتیجتاً، ہزاروں Ethereum مائنرز اور نوڈز مشترکہ کاوشوں کے ذریعے اس کو تحفظ فراہم کرتے ہیں، جو مختلف حملوں کی مزاحمت کے لیے اپنا پروف آف ورک (PoW) کا مفاہمتی الگورتھم لاگو کرتے ہیں، جن میں 51%، اور ڈسٹریبیوٹڈ ڈینائل آف سروس (DDoS) جیسے حملے شامل ہیں۔

مزید یہ کہ، ٹوکن کے اسمارٹ معاہدے کا آڈٹ فریق ثالث کے فراہم کنندگان نے کیا ہے، جو اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ یہ پراجیکٹ تمام مطلوبہ معیارات پر پورا اُترتا ہے — یعنی کہ آج تک، PMA ٹوکن کے معاہدے میں کبھی کوئی بڑی کمزوری نہیں پائی گئی۔

اگرچہ PumaPay فی الوقت Ethereum پر کام کرتا ہے؛ یہ کسی ایسے بہتر متبادل کے ظاہر ہونے پر جو اس کی ضروریات کے عین مطابق ہو، ایک مختلف نیٹ ورک پر منتقل ہونے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔

PumaPay (PMA) کہاں سے خریدا جا سکتا ہے؟

PumaPay کی خرید و فرخت درجہ اول کے متعدد ایکسچینجز پر کی جا سکتی ہے، جن میں OKEx, Bittrex اور HitBTC شامل ہیں۔ ٹریڈرز کئی ایکسچینجز پر Tether (USDT)، Bitcoin (BTC) اور Ethereum (ETH) سے جڑے PMA حاصل کر سکتے ہیں، جبکہ HitBTC پر امریکی ڈالرز (USD) میں بھی ان کی ٹریڈ کی جا سکتی ہے۔

کیا آپ کے پاس PMA کے بدلے میں ٹریڈ کے لئے کوئی اثاثہ موجود نہیں؟ تو یہاں سے براہ راست اپنے کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈ کے ذریعے کرپٹو کرنسیز کی خریداری کا طریقہ جانیے۔

PumaPay میں کہاں خرید و فروخت کر سکتا ہوں ?
#نامجوڑیآخری اپ ڈیٹ