کرپٹوکرنسی

Qtum

Bitcoin

Qtum

QTUM

#197

$3.20 USD

5.38% (1d)

مارکیٹ کیپٹلائزیشن

$337.30M

حجم (24 گھنٹے)

$57.22M

FDV

$344.81M

حجم/مارکیٹ کیپ (24 گھنٹے)

16.96%

کل سپلائی

$107.82M

زیادہ سے زیادہ سپلائی

-

گردش کرنے والی سپلائی

$105.47M

معلومات

Website

$3.20

(0.96%)
Price change 1h

$3.21

High 24h

$3.20

(-0.34%)
Price change 7d

$3.63

High 7D

Qtum (QTUM) کیا ہے؟

Qtum جس کا تلفّظ (کُوانٹم) ہے، ایک پروف-آف-سٹیک PoS کے اسمارٹ معاہدے کا اوپن-سورس بلاک چین پلیٹ فارم، اور قدر کی مُنتقلی کا پروٹوکول ہے۔ اس کا ہدف Bitcoin اور Ethereum کی قوت کو ایک سلسلے میں یکجاء کرنا ہے۔ کوانٹم کو Bitcoin والے UTXO کے لین-دین ماڈل پر تعمیر کیا گیا ہے۔ اِس میں DApps کے ساتھ، اسمارٹ معاہدات کے عملدرامد کی اضافی فعالیت بھی شامل ہے۔ حال ہی میں، اس پلیٹ فارم نے DeFi ایپلیکیشنز کے لیے اپنی سپورٹ کا اضافہ کیا ہے۔ مارچ سن 2021 تک، کُوانٹم بلاک چین پر 20 سے زیادہ ٹوکنز تخلیق کیے جا چُکے ہیں۔

اس پراجیکٹ کا اعلان مارچ سن 2016 میں ہوا، جس کے ایک ہی سال بعد مارچ سن 2017 میں ICO مُنعقد ہوئی، جو اپنے بُنیاد کُنندگان کے لیے $15 ملین USD اکھٹے کرنے کا باعث بنی۔ کُوانٹم کی مرکزی چین کو 13 ستمبر، سن 2017 میں جاری کیا گیا۔ ابتدائی طور پر، کُوانٹم کوائن بحیثیت ETH-20 ٹوکن جاری ہُوا، لیکن مین-نیٹ کے آغاز کے ساتھ، اس کو مقامی بلاک چین میں تبدیل کر دیا گیا۔

کُوانٹم کے بانی کون ہیں؟

Patrick Dai اس پروجیکٹ کے بانی، اور Qtum Foundation کے چئرمین ہیں۔ اُنہوں نے Draper University میں کمپیوٹر سائنس کی تعلیم حاصل کی، اور بعد میں Chinese Academy of Sciences سے پی ایچ ڈی کو ادُھورا چھوڑ دیا۔ اُنکی پیشہ ورانہ زندگی کا آغاز Alibaba میں پراڈکٹ منیجر کے عہدے پر فائز رہ کر ہوا، اور پھر کُوانٹم کی ابتداء کرنے سے پہلے، اُنہوں نے بلاک چینز کے سلسلہ وار منصوبوں پر کام کیا، جن میں Factom, Vechain, Bitse Group اور Meilink شامل ہیں۔ یہ بات قابل توجہ ہے کہ کبھی پہلے وہ Steven Dai کے نام سے پہچانے جاتے تھے، جب وہ بدنامِ زمانہ BitBay پروجیکٹ کے CTO تھے، جو مُبینہ طور پر ایک ایگزِٹ سکَیم سکینڈل کا نشانہ بنی۔ نوٹ: Exit Scam ایک چال ہوا کرتی ہے، جس میں کوئی چلتا ہوا کاروبار نئے آرڈرز کے لیے ادائیگی وصول کرنے کے بعد صارفین کو اشیاء کی فراہمی روک دیتا ہے۔

مزید دو شریک بانیوں میں پہلے، CTO اور بلاک چین آرکیٹیکٹ Neil Mahi، اور دُوسرے لیڈ ڈویلپر Jordan Earis ہیں۔

Stephen (Xiaolong) XU سن 2017 سے کُوانٹم کے لیڈ ڈویلپر ہیں۔ اس سے پہلے اُنہوں نے Tencent اور Microsoft کے لیے بحیثیت سوفٹ-ویئر ڈویلپر کام کیا۔ وہ کمپیوٹر ویژن (Computer Vision) کے شعبے میں University of Chinese Academy of Sciences سے ڈگری کے ساتھ فارغ التحصیل ہیں۔

کُوانٹم کی آفیشل ویب-سائٹ پردی گئی معلومات کے مُطابق اس ٹیم کے زیادہ تر ارکان کا کوئی Linkedin صفحہ یا Github پروفائل دکھائی نہیں دیتے۔ البتہ یہ بات تصدیق شدہ ہے کہ کُوانٹم متعدد اعلیٰ پائے کے حامل حمایتیوں کی سپورٹ حاصل ہے، بشمُول Bitcoin.com۔ Roger Ver اورJeremy Gardner جو ابتدا میں ایک کریپٹو سرمایہ کار سے جِلد کی دیکھ بھال کرنے والے پروفیشنل بنے، پھر Augur کے شریک بانی، اور Blockchain Capital میں EIR بھی رہے۔

کیا چیز کُوانٹم کو مُنفرد بناتی ہے؟

کُوانٹم ایک عام مقاصد کے لیے استعمال ہونے والا بلاک چین ہے جو چار ایسے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کرتا ہے جنہیں اس کے بانیوں نے BTC اور ETH بلاک چین پلیٹ فارموں میں سب سے زیادہ باعث مُشکلات پایا: یعنی باہم عمل کی صلاحیت، حاکمیت، پروف-آف-ورک طریقِِ کار پر آنے والی زیادہ لاگت، اور اسمارٹ معاہدات کو حقیقی-زندگی کی اپلیکیشنز کے ساتھ جوڑنے میں حائل رُکاوٹیں۔ کُوانٹم بلاک چین دو منفرد ٹیکنولوجیز کا حامل ہے، جن کا ہدف انہیں حل کرنا ہے: یعنی اکاؤنٹ ایبسٹریکشن لیئر (AAL)، اور غیر مرکزی حاکمیتی پرت پروٹوکول (DGP)۔

اکاؤنٹ ایبسٹریکشن لیئر، Bitcoin کی طرف سے وراثت میں مِلی UTXO (غیر خرچ شدہ لین-دین آؤٹ-پٹ) اکاؤنٹ پرت کو، Ethereum سے مُتاثرشدہ اسمارٹ معاہدات پرت کے ساتھ جوڑتی ہے۔ یہ صارفین کو ایپلیکیشنز بنانے اور انہیں مجازی مشینوں پر ہوسٹ کرنے کی اجازت دیتی ہے، جن میں Ethereum ورجوئل مشین (EVM)، اور x86 ورجوئل مشین شامل ہیں۔ یہ i686 ہدایات کے سیٹ، اور متعدد پروگرامنگ زبانیں جیسے C, C++, Rust اور Python، کو سپورٹ کرتی ہے، جس کی وجہ سے موجودہ ایپس کو اپنانا اور کُوانٹم کے لیے کمپائل کرنا بہت آسان ہو جاتا ہے۔ یہ نہ صرف ٹُورنگ-کمپلیٹ اسمارٹ معاہدات کو قبول کرتا ہے، بلکہ کُوانٹم عام پروگرامنگ لائبریریوں کو اسمارٹ معاہدات کی شکل دینے کا منصوب بھی بنا رہا ہے۔ نوٹ: ٹورنگ کمپلیٹ سے مراد ایک ایسی مشین ہے جو ضروری ہدایات کے ساتھ خاصہ وقت اور میموری خرچ کر کے کسی بھی کمپیوٹیشنل مسئلہ کو حل کر سکتی ہے، چاہے مسئلہ کتنا ہی پیچیدہ کیوں نہ ہو۔

غیر مرکزی حاکمیتی پروٹوکول، اسمارٹ معاہدات کو نیٹ-ورک کے قلبی پیرامیٹرز، جیسے، بلاک سائز اور گیس فیسیں، بغیر کسی بلاک چین کو ہارڈ فورک کیے تبدیل کرنے کی اجازت دیتا ہے، جس کے سبب نہ صرف بہت سے مسائل سے بچا جا سکتا ہے بلکہ ساتھ ساتھ نیٹ-ورک کا ارتقاء بھی ہو رہا ہوتا ہے۔ مائینرز (اسٹیکنگ کرنے والے)، پورے ایکوسسٹم میں موجود کُوانٹم رکھنے والے اور ڈویلپرز بذریعہ رائے دہی بلاک چین کی حاکمیت میں مُلوِّث رہتے ہیں، اور اسطرح بلاک چین ذاتی-تنظیم، اپ-گریڈ اور تکرار کا ادراک کر سکتا ہے۔

متعلقہ صفحات:

اسمارٹ معاہدات کو سپورٹ کرنے والی پہلی کریپٹو کرنسی Ethereum پر اچھی طرح نظر دوڑائیے۔

Cardano (کارڈانو) کے بارے میں آپ کیا کُچھ جانتے ہیں؟ ہمارے ساتھ ایک گہرا غوطہ لگانا ہرگز نہ بھُولیے؛ اسے یقینی بنائیے۔

کیا آپ مزید جاننے کے لیے تیار ہیں؟ ہمارا سیکھنے کا مرکز مُلاحظہ کیجیے۔

تازہ ترین کریپٹو خبروں اور بصیرت کے لیے ہمارا بلاگ مُلاحظہ کیجیے۔

کُل کتنے کُوانٹم (QTUM) کوائنز گردش میں ہیں؟

کُوانٹم کے اپنے قرطاس الابیض کے مُطابق، کوانٹم کوائنز کی ابتدائی سپلائی 100 ملین پر مشتمل تھی، جو سب کے سب پراجیکٹ آن-لائن ہونے سے پہلے فوری طور پر منِٹ کیے گئے۔ 51 ملین کوائنز ICO کی ایک عملیت کے ذریعے مارچ، سن 2017 میں عوام النّاس کو فروخت کیے گئے۔ مزید بڑھاوا دیتے ہوئے، 8 ملین کوائنز شروعات کے نجی سرمایہ کاروں کو دیے گئے، جبکہ 12 ملین پراجیکٹ ٹیم کے لیے وقف ہوئے، جو چارسال تک مُقفل بھی رہیں گے۔ باقی سب سنگاپور میں اندراج شُدہ ایک غیر-مُنافع بخش کمپنی Qtum Chain Foundation کنٹرول کرتی ہے، جو اسے چار حصّوں پر مشتمل مارچ سن 2021 تک حاصل کر لے گی۔ یہ 20 ملین کوائنز کاروباری ڈویلپمنٹ کے کے لیے مختص ہیں، جبکہ 9% تعلیمی تحقیق و ارتقاء پر خرچ کیے جائیں گے۔

کوائن کی سپلائی مُقرر نہیں کی گئی، 4.0 QTUM فی بلاک کی ابتدائی بلاک ریوارڈ سبسڈی سے ہر سال آدھا ہو جانے والے بلاک انعامات کے ساتھ نئے ٹوکنز مائن کیے جا سکتے ہیں، اور اسطرح نصف ہو جانے کے عمل سے سات بار گُذر کر کہ آخرکار سن 2045 تک ان بلاک انعامات کی قدر صفر رہ جائے گی، اوراسطرح کوُانٹم کی کُل سپلائی 107,822,406 پہنچ جائے گی۔

کُوانٹم نیٹ-ورک کو کس طرح محفوظ بنایا جاتا ہے؟

کُوانٹم کے لیے تکنیکی نقطہ نظر ویسا نہیں جو Bitcoin اور Ethereum کے زیر استعمال ہے۔ کُوانٹم نے نیٹ-ورک کے تحفُّظ کی غرض سے MPoS (باہمی پروف-آف-سٹیک) اتفاق رائے طریق کار کا انتخاب کیا۔ یہ پروف-آف-سٹیک 3.0 کا ترمیم شدہ ورژن ہے۔

یہ پروٹوکول بلاک کی توثیق کے عمل کو سادہ اور محفوظ بنانے کے لیے، صارفین کو اپنے کوائنز مُقفل رکھنے کی ترغیب دیتا ہے۔ اسے سٹیکنگ کہا جاتا ہے۔ ہر بلاک کی تائید کرنے کے لیے کوائن رکھنے والوں کے مابین مُسابقت ہوتی ہے، جس میں نیٹ-ورک سے جُڑنے، اور اتفاقیہ موقع ملنے کی بُنیاد پر وہ مُناسب طریقے سے بلاک کی توثیق کر دیتے ہیں۔ ابتدائی PoS پروٹوکولز کے بر خلاف، یہاں پر بلاک کا انعام ایک مستقل حیثیت رکھتا ہے، اور اپنے حصول کے امکانات کا تعین کرنے کے لیے کوائن کی عمر پر انحصار نہیں کرتا۔ انعامات اسٹیک کے تناسب کو مدِّ نظر رکھتے ہوئے پھیلا دئے جاتے ہیں، لہٰذا جتنے کوائنز داؤ پر لگائے جاتے ہیں، صارف کو انعام بھی اُتنا ہی ملتا ہے۔ علاوہ از ایں، MPoS پروٹوکول کو بلاک کے انعام کا 10%، بلاک پیدا کرنے والے مائینر، اور نو سابقہ مائینرز کے درمیان تقسیم کرنے سے، نیز بقیہ 90% کی تقسیم کو مستقبل میں 500 بلاکس کے لیے مُوخٔر کرنے سے، ’’جنک معاہدے‘‘ کے حملوں سے تحفُّظ مل جاتا ہے۔

Bitcoin میں استعمال ہونے والے پروف-آف-ورک مکینزم کے برعکس، پروف-آف-سٹیک الگوتھمز نگہداشت کے لحاظ سے نُمایاں طور پر کم مہنگے، ماحول دوست، اور بڑے پیمانے پر غیر مرکزیت فراہم کر سکتے ہیں، جو کہ بلاک چین سکیورٹی کی اساس ہیں۔

آپ کُوانٹم (QTUM) کہان سے خرید سکتے ہیں؟

QTUM آزادانہ تجارت کی صلاحیت رکھنے والا ایک ٹوکن ہے، جو زیادہ تر ایکسچینجوں پر دستیاب ہے۔ تجارت کے لیے دستیاب پیئرز میں Bitcoin، altcoins، اسٹیبل-کوائنز، اور فیاٹ پیسہ شامل ہیں۔

فی الحال کُوانٹم کی تجارت کرنے والے سرِفہرست ایکسچینجوں میں 1Binance1, 2Huobi Global2, 3OKEx3, 4HBTC4 اور 5Hydax Exchange5. شامل ہیں۔ دیگر ایکسچینجز کی فہرست آپ ہمارے کریپٹو ایکسچینجزکے صفحے پر دیکھ سکتے ہیں۔

کیا کریپٹو آپ کے لیے نئی ہے، اور کیا آپ جاننا چاہتے ہیں کہ Bitcoin (BTC)، یا کوئی دوسرا ٹوکن کیسے خریدا جائے؟ تفصیلات یہاں دیکھیے۔

Qtum میں کہاں خرید و فروخت کر سکتا ہوں ?
#نامجوڑیآخری اپ ڈیٹ