Radix
Radix
XRD
#302
$0.019 USD
-5.11% (1d)مارکیٹ کیپٹلائزیشن | $200.38M |
حجم (24 گھنٹے) | $1.88M |
FDV | $245.58M |
حجم/مارکیٹ کیپ (24 گھنٹے) | 0.94% |
کل سپلائی | $13.04B |
زیادہ سے زیادہ سپلائی | - |
گردش کرنے والی سپلائی | $10.64B |
معلومات
Website |
$0.019
(-1.22%)$0.02
$0.019
(-16.67%)$0.025
Radix (XRD) کیا ہے؟َ
Radix (XRD) دوسری پرت پر کام کرنے والا ایک پروٹوکول ہے جو DeFi کے مقاصد پورے کرنے کے لئے خاص طور پر بنایا گیا۔ Radix نوید دیتا ہے کہ "پہلی پرت کا ڈی فائی ٹھیک ہو چکا ہے"۔ کیونکہ ظاہراً، توسیع پذیری پرکوئی سمجھوتا کئے بغیر یہ استحصال اور ہیکنگ (hacking) جیسے ہمیشہ ـموجود رہنے والے خطروں کا سدّ باب کرے گا۔ یہ Cerberus نامی ایک نیا اتفاق رائے میکینزم استعمال کرتا ہے، جس کے بارے میں مفروضہ ہے کہ یہ اپنے بلند پرواز ہدف کی تکمیل کی خاطر، حسب ضرورت ایک نیا غیر مرکزی عالمی مالیاتی نطام تتخلیق کرنے کے لئے اچھی کارکردگی کا حامل ہوگا۔
Radix خود اپنے Ethereum ورچوئل مشین (EVM) پر فخر کرتا ہے، جوRadix Engine کہلاتا ہے۔ یہ ڈویلپرز کو پہلے سے تعمیر شدہ Radix اجزاء کا استعمال کرتے ہوئے، اپنے ایکو سسٹم کے لیے مزید کار گُذاری کی اجازت دیتا ہے۔ ان تمام خصوصیات کو یکجا کرتے ہوئے، Radix کی آرزو یہی ہےکہ وہ مستقبل میں غیر مرکزی مالیات کے لئے Ethereum جیسی معروف DeFi چینز کو تبدیل کر کے عملاً خود ایک حل بن جائے۔
Radix کے بانی کون ہیں؟
Radix کی بنیاد موجودہ CTO ڈان ہیوز (Dan Hughes) نے سن 2017 میں رکھی۔ وہ تقسیم شدہ لیجر(distributed ledger) ٹیکنالوجیز کے ماہر ہیں، اور سن 2011 میں Bitcoin کے ساتھ تجربات کرتے رہے ہیں۔ انہوں نے اسکیلنگ سلوشنز(scaling solutions) پرکام کا آغازسن 2013 میں کیا تھا۔ Hughes نے ابتدائی طور پرDAG اور Channel Asynchronous State Trees جیسے متعدد اسکیلنگ سلوشنز کے ساتھ تجربات کئے، اور آخر کار ایک ڈیٹا سٹرکچر کے ساتھ کام کرنے کا فیصلہ کیا، جسے Tempo for Radix کہا جاتا ہے۔
CEO کے عہدے پر فائز، ان کے ساتھ کام کرنے والے Piers Ridyard، ایک تجربہ کار بانی اور ایگزیکٹو ہیں۔ بلاک چین، کرپٹو اور مالیاتی خدمات کی صنعتوں میں کام کے حوالے سے وہ ایک منفرد پس منظر کے حامل ہیں۔ قیادت کرنے والی ٹیم میں Russell Harvey، مائیکرہ سافٹ (Microsoft) اور Kaiser Permanente کے سابق ایگزیکٹو، اور Verasity کے لیے کام کرنے والے ڈیجیٹل مارکیٹنگ کے ماہر Adam Simmons بھی شامل ہیں۔
اس پروجیکٹ نے دو سیڈ راؤنڈز (seed rounds) کی حمایت کر کے $6 ملین پر بھی تصرّف حاصل کیا۔
Radix کو کیا چیز منفرد بناتی ہے؟
Radix اپنے حریفوں کے مقابلے میں کئی انتہائی بلند و بالا بہتریوں کی نوید سُناتا ہے۔
سب سے پہلے، یہ DeFi ڈویلپرز کی سربا فلک پیداواری صلاحیت کا عہد کرتا ہے۔ Redix کا دعویٰ ہے کہ فعّال مصنوعات پر توجہ مرکوز کرنے کی بجائے، DeFi ڈویلپرزاپنا زیادہ تر وقت کوڈ سیکیورٹی پر صرف ہیں۔ اس کے باوجود، ملٹی ملین ڈالر کے استحصال کو ٹالا نہیں جا سکا، اور DeFi کے روزمرہ معاملات میں اب بھی پایا جاتا ہے۔ Radix نے ایک نئی پروگرامنگ لینگویج تجویز کی ہے، جسے DeFi کے مقاصد کے لئے تخلیق کیا گی ہے، Scrypto کہلاتی ہے۔ یہ لینگویج DeFi پر مرتکز DApps کی تیز اور محفوظ ترقی کے لئے راہ ہموار کرتی ہے۔
مزید یہ کہ، Radix Engine انجن کی بدولت جو Ethereum ورچوئل مشین کا نعم البدل ہے، DeFi پروٹوکولز کی عملدرآمدی کارکردگی میں بہت زیادہ اضافے کی پیش گوئی کر دی گئی ہے۔ Radix انجن کے پہلے ورژن کا اجراء، جولائی، سن 2021 کے اواخر میں Radix مین تیٹ کے لائیو (live) ہونے کے بعد ہوا۔ اسی کا ورژن V2 سن 2022 میں آنے والا ہے۔
Redix انجن، Cerberus کے اتفاق رائے میکینزم کے ساتھ مل کر بلاک چین کی توسیع پذیری میں بھی حصہ ڈالے گا۔ Radix یہ دلیل دیتا ہے کہ، Etherium 2.0 جیسے سکیلینگ (scaling) حل، یا پھر پوری توانائی کے ساتھ فعال Solana، ڈیٹا کی اُس مقدار سے نمٹ نہیں پائیں گے جسے عالمی مالیاتی نظام روز مرّہ کی بُنیاد پر پراسیس (process) کرتا ہے۔ اگر DeFi کو مرکزی دھارے میں جانا ہے تو بلاک چینز کو فی سیکنڈ لاکھوں لین-دین کرنے ہوں گے، جس کا وعدہ اپنے مقامی طور پر مکمل مربوط sharded حل کی بدولت، Cerberus کرتا ہے، جو سن 2023 میں جاری کیا گیا۔
اس کی کسٹم ایپلیکیشن (custom application) پرت کو۔ DeFi ڈویلپرز کے لئے تیزرفتاری سے مارکیٹ میں تراکیب فراہم کرنے کی غرض سے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ آن لیجر (on-ledger) کی کمتر لاگت، اس کے لئے باعث افتخار ہے۔ مزید یہ کہ، اس کی متفقہ پرت (consensus layer)، سیدھی سادی اسکیل ایبلٹی (scalability) کے بارے میں خوشخبری دیتی ہے۔ یعنی یہ کسی رکاوٹ کے بغیر ہزاروں نوڈز اور اربوں صارفین کی پیمائیش کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ اگر اسے وعدے کے مطابق ڈیلیور کر دیا جاتا ہے، تو Radix دیگر ایپلیکیشنز یا لین دین کو روکے بغیر، اُن ایپلیکیشنز کو بیک وقت اکھٹے کام کرنے کے قابل بنا دے گا، جو DeFi کی طرف سے ہوں گی۔ Radix نے GoodFi کی بنیاد رکھی، جو 100 ملین صارفین کو DeFi میں شمولیت کی غرض سے، سن 2025 تک بے مُنافع چلنے والا ادارہ ہے، اس جسکے پہلے سے متعدد قابل ذکر اراکین موجود ہیں جن میں 1Aave1، 2Sushiswap2، 3Chainlink3، 4mStable4، Terra وغیرہ شامل ہیں۔
متعلقہ صفحات:
Terra (LUNA) کو چیک کیجیے - LUNA ٹوکن پر مبنی ایک پرت والا بلاک چین۔
Polkadot (DOT) کو چیک کریں — ایک بلاک چین جو دوسرے بلاک چینز کی بنیاد کے طور پر کام کرتا ہے۔
deep dive into layer-two solutions کے بارے میں پڑھیئے۔
کریپٹو کی تازہ ترین خبروں اور تجارتی بصیرت کے لئے CoinMarketCap بلاگ ملاحظہ فرمائیے۔
فی الوقت کتنے Radix (XRD) کوائنز گردش میں ہیں؟
ابتدائی طور پرXRD ایک ERC-20 ٹوکن ہو گا جس کا استعمال staking، ووٹنگ، اور اس کی حتمی آبائی حالت میں منتقلی سے پہلے نیٹ ورک ٹرانزیکشن فیس کی ادائیگی کے لیے کیا جاتا ہے۔ XRD کی کُل سپلائی، چوبیس (24) بلین ہے، جس کی تقسیم درج ذیل ہے:
- Radix Public Network کے آغاز پر 12 بلین روپے مختص کیے گئے تھے۔ ان میں سے 9.6 بلین ٹوکن غیر مقفل، اور گردشی سپلائی کا حصہ ہیں۔ مستحکم کوائینز کے ذخائر میں 2.4 بلین غیر معینہ مدت کے لیے بند ہیں۔
- تقریباً 40 سال کی مدت کے دوران، Radix پروٹوکول کے ذریعے اسٹیکنگ کرنے والوں اور تصدیق کنندگان کو انعام دینے کے لیے نیٹ ورک کے اخراج کے طور پر 12 بلین بنائے جا رہے ہیں۔ نیٹ ورک کا اخراج جولائی، سن 2021 میں ریڈکس پبلک نیٹ ورک کے آغاز کے ساتھ شروع ہوا۔
ابتدائی 12 بلین میں سے 4.41 بلین، ERC-20 ورژن کے طور پر تقسیم کیا گیا۔ انہیں مندرجہ ذیل طریق کار کے مطابق تقسیم کیا جاتا ہے:
- کمیونٹی میں شراکت داری کے لئے (3 بلین): 2013 سے 2017 تک جاری رہنے والی ٹوکن سیل میں خریداروں کو تقسیم کیا گیا۔
- ٹوکن کی فروخت (642 ملین)
- Radix Foundation (568 ملین): Radix Tokens Ltd کو، جو Radix Foundation کا ایک ذیلی ادارہ ہے، 200 ملین ملیں گے۔ 10 ملین ERC-20 XRD مارکیٹنگ کے لیے مختص کیے گئے ہیں، جو کہ ویسٹنگ (vesting) سے مشروط ہیں۔
- ڈویلپر کی ترغیبات (100 ملین)
- نیٹ ورک کی مالی کمک (100 ملین)
Radix Network کو کس طرح سے محفوظ بنایا جاتا ہے؟
Radix اپنے وعدے کے مطابق اعلی کارکردگی پیش کرنے کے لیے Cerberus اتفاق رائے کے طریق کار کے لیے شارڈنگ (sharding) کا ایک ورژن استعمال کرتا ہے۔ نوٹ: شارڈنگ ایک ایسا عمل ہے جو بلاک چین تنظیم کے پورے نیٹ ورک کو کئی چھوٹے نیٹ ورکس میں تقسیم کرتا ہے، جنہیں "شارڈز(shards)" کہا جاتا ہے۔
Cerberus عالمی آرڈرنگ کی بجائے، لین دین کو صرف متعلقہ شارڈز کے لیے مختص کرتے ہوئے جزوی لین دین کی ترتیب کا استعمال کرتا ہے۔ یہ طریق کار Cerberus کو Byzantine Fault Tolerance کی ایک قسم استعمال کرنے کے قابل بناتا ہے، جو بنیادی طور پر اتفاق رائے کی تلاش کے تین مراحل کو متوازی طور پر چلانے کی اجازت دے کر، اس عمل کی رفتارکو بڑھا دیتا ہے۔ یہ Radix کو فوری طور پر درکار، لاکھوں ٹرانزیکشنز فی سیکنڈ کی لا محسوس پروسیسنگ پر مشتمل حتمی کارکردگی تک پہنچنے کا اہل بناتا ہے۔
آپ Radix (XRD) کہاں سے خرید سکتے ہیں؟
Bitfinex ایکس آر ڈی (XRD) پر دستیاب ہے۔
اگر آپ مزید جاننا چاہتے ہیں کہ کرپٹو کرنسیوں کو کیسے خریدا جائے، تو بیشتر معلومات ہماری گائیڈ میں پڑھیے۔
ذیل میں ایسے چند مزید آرٹیکلز پیش ہیں جو شاید آپ کو دلچسپ معلوم ہوں:
# | نام | جوڑی | آخری اپ ڈیٹ |
---|