Ren
Ren
REN
#844
$0.029 USD
5.73% (1d)مارکیٹ کیپٹلائزیشن | $29.18M |
حجم (24 گھنٹے) | $1.54M |
FDV | $29.20M |
حجم/مارکیٹ کیپ (24 گھنٹے) | 5.28% |
کل سپلائی | $1.00B |
زیادہ سے زیادہ سپلائی | - |
گردش کرنے والی سپلائی | $999.33M |
معلومات
Website |
$0.029
(-0.29%)$0.03
$0.029
(-14.47%)$0.04
Ren (REN) کیا ہے؟
Ren (REN) ایک کھُلا پروٹوکول ہے، جس کی تخلیق کا مقصد مختلف بلاک چین پلیٹ فارمز کے مابین باہم عمل کی صلاحیت اور لیکویڈیٹی فراہم کرنا ہے۔
اس سے قبل Republic پروٹوکول کے نام سے مقبول، Ren نے سنہ 2018 میں 34$ ملین پر مشتمل ابتدائی کوائن کی پیشکش (ICO) کی تکمیل کے بعد، مئی، سنہ 2020 میں RenVM، یعنی ورچوئل مشین مین نیٹ کا آغاز کیا۔
پروٹوکول کا مقامی ٹوکن، REN، اُن چلتے ہوئے نوڈز کے مابین ایک رابطے کا کام کرتا ہے، جو جوکہ RenVM نامی ڈارک نوڈز کو تقویت فراہم کرتے ہیں۔
Ren کا ہدف، بلاک چینز کے بیچ موجود لیکویڈیٹی میں شامل رکاوٹوں کو دور کرتے ہوئے غیر مرکزی فنانس (DeFi) کی باہمی عمل کی صلاحیت میں اضافہ ہے، جس کے نتیجے میں رسائی میں بھی اضافہ ہو جائے گا۔
Ren کے بانیان کون ہیں؟
Ren کی بُنیاد، اس کے CEO صاحب Taiyang Zhang نے سنہ 2017 میں رکھی۔ ابتدائی طور پر ریپبلک پول کے نام سے مقبول Ren کا اعلان جنوری، 2018 میں کیا گیا، جب Zhang نے اس کے استعمال کی ابتدائی صورت کی وضاحت "ایک غیر مرکزی ڈارک پول" کے طور پر کی۔
Virgil Capital نامی ہیج فنڈ کے شریک بانی ہونے کی حیثیت سے، Zhang پہلے سے ہی کرپٹو کرنسی کے میدان میں تجربہ رکھتے ہیں۔
اس سے قبل، Zhang نے سنہ 2014 میں Neucode کی مشترکہ بنیاد رکھی، جوکہ ایک سافٹ ویئر اور ویب ڈویلپمنٹ اسٹارٹ اپ ہے۔ Neucode کے ہی دوسرے شریک بانی، Jaz Gulati اب Ren کے لئے سافٹ ویئر ڈویلپر کی حیثیت سے کام کرتے ہیں۔
وہ کیا چیز ہے جو Ren کو منفرد بناتی ہے؟
Ren اپنے استعمال کی مختلف صورتوں کے ساتھ ایک پیچیدہ پلیٹ فارم ہے، لیکن، بالآخر اسے DeFi پراجیکٹس میں داخلے اور سرمایہ کاری کی راہ میں حائل رکاوٹوں پر غلبہ پانے کے لیے ہی ڈیزائن کیا گیا ہے۔
ایک پلگ ان کے طور پر، یہ DeFi پراجیکٹس کو بیرونی کرپٹو کرنسی کے اثاثوں جیسے کہ (BTC) Bitcoin اور (ZEC) Zcash کو اپنی پیشکشوں کی حدود میں لانے کی استعداد دیتا ہے۔ مزید تفصیلاً بیان کیا جائے، تو صارفین کسی بھی قسم کے اضافی مراحل کے بغیر ہی کسی بھی دو بلاک چینز کے مابین کسی بھی ٹوکن کو سواپ کر سکتے ہیں، جیسے کہ ٹوکنز کے نام نہاد "نمائندہ" ورژنز کا استعمال، مثلاً نمائندہ Bitcoin (WBTC)، اور نمائندہ Ethereum (WETH)۔
RenVM ورچوئل کمپیوٹرز پر مشتمل ایک ایسا نیٹ ورک ہے جو ایک ورچوئل مشین کی حیثیت سے کام کرتا ہے۔ RenVM پر مشتمل نیٹ ورک کو تقویت بخشنے والی مشینز، ڈارک نوڈز کہلاتی ہیں۔
Ren اندرونی کارروائیوں کے لیے مختلف فیسیں وصول کرتا ہے، لیکن ان میں سے زیادہ تر حصہ براہ راست منافعے کی طرف نہیں جاتا، بلکہ مائرز کو ادا کر دیا جاتا ہے۔ ایک ERC-20 ٹوکن کی حیثیت سے، REN، ٹرانزیکشنز کو تقویت بخشنے کے لیے مختلف گیس کی فیسیں بھی وصول کرتا ہے۔
متعلقہ صفحات:
Chainlink کے بارے میں مزید یہاں سے جانیے۔
Cosmos کے بارے میں مزید یہاں سے جانیے۔
کیا آپ کرپٹو کرنسی پر نئے آئے ہیں؟ CoinMarketCap کے مخصوص تعلیمی ذریعے، Alexandria کے ذریعے وہ تمام جوابات جانیے جن کی آپ کو تلاش ہے۔
ٓAlexandria کا RenVN کا تفصیلی جائزہ ملاحظہ کیجیے۔
فی الوقت کل کتنے Ren (REN) کوائنز گردش میں ہیں؟
REN کی سپلائی کی مقررہ مالیت 1 بلین (1,000,000,000) ٹوکنز پر مشتمل ہے۔ Ren نے سنہ 2018 میں ایک پری سیل اور عوامی ٹوکن سیل کا انعقاد کیا، جس کے دوران مجموعی سپلائی کا 60.2% سرمایہ کاروں کو فروخت کیا گیا۔
Ren کے پاس ایک مختص فنڈ موجود ہے، جو کل سپلائی کے 19.9% پر مختص کیا گیا تھا، جبکہ مزید 9.9% اندرون خانہ Ren کے مشیران، ٹیم، اور بانیان کے لئے وقف کر دیا گیا۔ ٹیم کے ٹوکنز، دو سال پر مُحیط لاک اپ کے دورانیے کے ساتھ وارد ہوئے، تاہم مشیروں کے لئے مختص کئے گئے ٹوکنز کے حوالے سے ٹوکنز کا لاک اپ کا دورانیہ چھ ماہ پر مُحیط تھا۔
REN سپلائی کا مزید 10% خصوصی طور پر شراکت داری اور ڈویلپمنٹ جیسی سرگرمیوں کے لیے وقف ہے۔
REN ایک ERC-20 معیار کا ٹوکن ہے۔
Ren نیٹ ورک کو کس طرح سے محفوظ بنایا جاتا ہے؟
اکتوبر، سنہ 2020 تک، Ren کی سکیورٹی سے متعلق قابل غور معاملہ صارفین کے فنڈز پر ٹیم کا کنتڑول تھا۔ Ren کا ہدف بتدریج اپنی غیر مرکزیت کی حد کو بڑھانا ہے، لیکن اس کی ٹیم کے مطابق، فنڈز کو ذخیرہ کرنے کی بات کی جائے تو ابتداء میں نیٹ ورک کی غیر مرکزیت کسی حد تک کم ہی رہے گی۔
اگست 2020 میں، سکیورٹی تجزیہ کاروں نے تمام Ren صارفین کے 100 ملین ڈالر پر محیط فنڈز کے ایک ہی والیٹ میں موجودگی پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔
Ren کےCTO نے یہ کہتے ہوئے جواب دیا، کہ "شروع کے ان دنوں میں، نوڈز ہماری اپنی ٹیم چلاتی ہے۔‘ دیکھا جائے، تو ہم غلط ارادے سے کوئی بھی کام کر سکتے ہیں۔ لیکن، جوں جوں ہمارے ممبران کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے، اور ہم ان نوڈز کو تبدیل کرنے لگے ہیں، لہٰذا اس چیز کا امکان باقی نہیں رہتا۔"
آپ Ren (REN) کہاں سے خرید سکتے ہیں؟
REN ایک آزادانہ طور پر قابل ٹریڈ ٹوکن ہونے کی حیثیت سے متعدد بڑے ایکسچینجز پر موجود ہے۔ جن میں سے اکتوبر، سنہ 2020 تک Binance اور Huobi Global کا حجم سب سے زیادہ رہا ہے۔ جوڑوں میں کرپٹو کرنسی، فیاٹ اور اسٹیبل کوائنز شامل ہیں۔
کیا آپ کرپٹو پر نئے آئے ہیں؟ Bitcoin اور دیگر کرپٹو کرنسیاں خریدنے کا طریقہ جاننے کے لئے ہماری آسان گائیڈ پڑھیے۔
# | نام | جوڑی | آخری اپ ڈیٹ |
---|