Reserve Rights
Reserve Rights
RSR
#118
$0.013 USD
-2.54% (1d)مارکیٹ کیپٹلائزیشن | $724.65M |
حجم (24 گھنٹے) | $74.43M |
FDV | $1.35B |
حجم/مارکیٹ کیپ (24 گھنٹے) | 10.27% |
کل سپلائی | $100.00B |
زیادہ سے زیادہ سپلائی | $100.00B |
گردش کرنے والی سپلائی | $53.83B |
معلومات
Website |
$0.013
(1.29%)$0.014
$0.013
(-10.08%)$0.018
Reserve Rights (RSR) کیا ہے؟
Reserve Rights ایک دہرے ٹوکن پر مشتمل اسٹیبل کوائن کا پلیٹ فارم ہے جو مئی سنہ 2019 میں Huobi پرائم پلیٹ فارم پر ایک کامیاب ابتدائی ایکسچینج کی پیشکش(IEO) کے بعد شروع کیا گیا۔
Reserve Rights کے دوہرے ٹوکن کا سیٹ اپ، Reserve اسٹیبل کوائن (RSV) نامی اسٹیبل کوائن پر مشتمل ہے — جس کی معاونت، اسمارٹ معاہدات کی جانب سے نظم کردہ اثاثہ جات کی باسکٹ کرتی ہے۔ دوسرا ٹوکن Reserve Rights ٹوکن (RSR) ہے، جسے ثالثی کے مواقع پر مشتمل ایک نظام کے تحت RSV کو اس کی اپنی 1.00$ قیمت کے ہدف پر مستحکم رکھنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔
RSV کے برعکس، Reserve Rights (RSR) ٹوکن غیر مستحکم ہوتا ہے، اس کا بنیادی مقصد RSV کی پائیداری کو برقرار رکھنے کے لئے مدد فراہم کرنا ہے۔ اس کا استعمال گورننس کی تجاویز پررائے دہی کے لیے بھی کیا جا سکتا ہے — جاکہ ہولڈرز کو Reserve Rights کے ایکو سسٹم کے مستقبل کی تشکیل میں مدد فراہم کرتا ہے۔
پراجیکٹ کے بعد آنے والے مراحل میں، Reserve Rights اثاثوں کی پھیلتی ہوئی متنوع باسکٹ کے ذریعے Reserve اسٹیبل کوائن کو تقویت فراہم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، جوکہ بالآخر امریکی ڈالر کے حلقہ اثر سے اس کی دوری پر مُنتج ہو گی — اور اس کی بجائے، ایک متبادل ریزرو اثاثہ بنا دیا جائے گا، جہاں RSV ٹوکنز، ضمانتی پول کی جزوی ملکیت کی نمائندگی کریںَ گے۔
Reserve Rights کے بانیان کون ہیں؟
Reserve Rights کی مشترکہ بُنیاد Nevin Freeman اور Matt Elder نے رکھی۔ Reserve Rights کے CEO Freeman ہیں، جوکہ ایک منجھے ہوئے آنٹرپرینیور بھی ہیں۔ وہ اپنی زندگی کا مقصد یوں بیان کرتے ہیں، کہ "ہم آہنگی کے حوالے سے ایسے مسائل کو حل کیا جائے جو انسانیت کو اُس کی صلاحیتوں کے حصول سے روک رہے ہیں۔"
جبکہ دوسری جانب Matt Elder، ایک تجربہ کار انجنیئر ہیں، جو اس سے قبل Google اور Quixey کے لئے کام کیا کرتے تھے، اور اب اس پراجیکٹ کے CTO کی حیثیت سے Reserve پروٹوکول کے طرز تشکیل کی نگرانی کر رہے ہیں۔
سنہ 2019 میں اس کے آغاز سے، Reserve کی ٹیم میں قابل ذکر توسیع ہوئی ہے، جوکہ اب تقریباً دو درجن افراد پر مشتمل ہے، جن میں انجینئرز، ڈویلپرز، اور قانونی و تعمیلی عملے کے اراکین شامل ہیں — یہ سب ہی Reserve کو بحیثیت ایک کھلے، بڑے پیمانے پر قابل توسیع اسٹیبل کوائن کے طور پر، ایک بلند مقام تک پہنچانے کے مشترکہ عزم کے تحت متحد ہیں، جوکہ معاشی خوشحالی کے فروغ کا ضامن ہے۔
وہ کیا چیز ہے، جو Reserve Rights کو منفرد بناتی ہے؟
کسی اسٹیبل کوائن کے اجراء کار یا ایک معتبر تحویل کار کے زیر انتظام بینک اکاؤنٹ میں موجود ریزرو میں پڑے U.S. ڈالرز (USD) کی جانب سے تقویت یافتہ دیگر اسٹیبل کوائنز کے برعکس، Reserve اسٹیبل کوائنز کو، اسمارٹ معاہدات کی جانب سے نظم کردہ کرپٹو کرنسیز کی باسکٹ کی جانب سے تقویت فراہم کی جاتی ہے۔
ابتدائی طور پر یہ باسکٹ، Ethereum اسٹیبل کوائن کے اثاثوں پر مشتمل ہوتی ہے، جن میں USD کوائن (USDC)، True USD (TUSD) اور Paxos (PAX) شامل ہیں، لیکن بعد ازاں، ایک مزید متنوع باسکٹ کی جانب پیش رفت کے منصوبے بھی موجود ہیں، جن میں بالآخر، فیاٹ کرنسیز، سکیورٹیز، دیگر اشیاء اور اثاثے کی پیچیدہ اقسام، جیسے کہ مصنوعی اور ڈیریویٹوز بھی شامل ہیں۔
ممکن ہے کہ Reserve کی سب سے زیادہ قابل تعریف خصوصیت اس کا Reserve Rights ٹوکن ہے، جسے اس وقت منٹ کیا جاتا ہے اور فروخت کیا جاتا ہے، جب RSV اسٹیبل کوائن امریکی ڈالر کے ساتھ اپنا پیگ کھو دیتا ہے۔ RSR ٹوکنز کو بیچ کر حاصل ہونے والی رقم RSV کے ضمانتی پول کو بھرنے کے لیے استعمال کی جاتی ہے، جبکہ، RSV کی قدر و قیمت 1$ سے زیادہ ہو جانے کی صورت میں ثانوی مارکیٹ سے RSR کو خریدنے اور ضائع کرنے کے لئے اضافی ضمانت کو استعمال کیا جائے گا، جس کے نتیجے میں سپلائی میں کمی واقع ہو گی۔
جب RSV کی قیمت 1.00$ سے زیادہ ہو جائے، تو بیک وقت خرید و فروخت کا کاروبار کرنے والے افراد، RSR کا استعمال کرتے ہوئے Reserve اسمارٹ معاہدے کے ذریعے 1.00$ قیمت پر RSV خرید کر، اور فرق کو منافعے کی شکل میں ڈھالنے کے لئے اسے مارکیٹ کی موجودہ قیمت پر فروخت کر کے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ یہ اختیار صرف RSR کے ہولڈرز کے لیے دستیاب ہے، اور آج کل RSR ٹوکنز رکھنے کے لیے اہم محرکات میں سے ایک ہے۔
متعلقہ صفحات:
DAI کے بارے میں پڑھیں — اثاثہ جات لہ باسکٹ سے تقویت یافتہ یکساں اسٹیبل کوائن۔
Libra کے بارے میں پڑھیں — Facebook کی طرف سے آئندہ آنے والی اثاثہ جات کی باسکٹ سے تقویت یافتہ اسٹیبل کوائن۔
کیا آپ کسی نامانوس اصطلاح میں الُجھ گئے ہیں؟ اس کے معنی جاننے کے لئے ملاحظہ ہو CoinMarketCap کی لغت۔
تازہ ترین بصیرت اور ٹولز کی دریافت کے لیے CoinMarketCap بلاگ ملاحظہ کریں، تاکہ آپ مارکیٹ سے باخبر رہ سکیں۔
فی الوقت کُل کتنے Reserve Rights (RSR) کوائنز گردش میں ہیں؟
Reserve Rights کی کُل سپلائی 100 بلین ٹوکنز پر محیط ہے۔ ان میں سے اکتوبر 2020 تک 10% سے بھی کم گردش میں تھے۔
ٹوکن کی زیادہ سے زیادہ سپلائی پہلے سے ہی مائن کی جا چکی ہے، لیکن ایک بڑے حصے کو مختلف وجوہات کی بنا پر لاک رکھا گیا ہے، جس میں سے سپلائی کا 55.75% حصہ ایک ایسے اسمارٹ معاہدے میں لاک کیا جا چُکا ہے، جوکہ "سُست رفتار والیٹ" کہلاتا ہے۔ اس والیٹ میں موجود فنڈز، ایک ماہ کی تاخیر کے بعد جاری کیے جاتے ہیں جس میں ریزرو ٹیم کی جانب سے ایک عوامی آن چین پیغام کے ساتھ واپسی کے مقصد کی وضاحت کی جاتی ہے۔
اگرچہ Ethereum پر موجود RSR کی مقررہ سپلائی 100 بلین ٹوکنز پر مشتمل ہے، لیکن Reserve کی ٹیم کا بیان ہے، کہ Reserve کے خود اپنی مین نیٹ پر منتقل ہو جانے پر یہ زیادہ سے زیادہ سپلائی تبدیل ہو سکتی ہے — یہ موقع، مُبینّہ طور پر، سنہ 2020 میں آئے گا۔
ابتدائی طور پراپنی گردشی سپلائی کے ساتھ Reserve Rights ٹوکنز کُل 6.85 بلین کی تعداد میں جاری کیے گئے تھے، جن میں سے 3% Houbi Prime کے IEO حصے داروں، %2.85 بحیثیت پراجیکٹ ٹوکنز، اور 1% نجی سرمایہ کاروں کی مابین تقسیم کیے گئے۔ ٹیم، مشیروں، حصہ داروں، اور سیڈ سرمایہ کاروں کے لیے مختص تمام ٹوکنز، اسُ وقت تک لاک رکھے جائیں گے جب تک کے مین نیٹ لانچ نہیں ہو جاتی۔
Reserve Rights نیٹ ورک کو کیسے محفوظ بنایا جاتا ہے؟
فی الوقت Reserve Rights ایک ERC-20 ٹوکن کی حیثیت سے Ethereum بلاک چین پر مبنی ہے۔ نتیجتاً، اسے پروف آف ورک (POW) کے ایک مضبوط مفاہمتی میکانزم کی مدد سے ہر قسم کے حملوں سے محفوظ بنایا جاتا ہے، جوکہ ہزاروں Ethereum مائنرز کے ایک نیٹ ورک کی جانب سے تقویت یافتہ ہوتا ہے۔
معمول کے مطابق Reserve Rights سنہ 2020 میں اپنی مین نیٹ پر منتقل کر دیے جائیں گے۔ Resereve نے اکتوبر سنہ 2020 تک اس بارے میں کوئی اعلان نہیں کیا کہ نئی بلاک چین اپنے نیٹ ورک کے تحفظ کے لئے کون سا مفاہمتی میکانزم استعال کرے گی۔
آپ Reserve Rights (RSR) کہاں سے خرید سکتے ہیں؟
Reserve Rights (RSR) ایک مقبول ٹوکن ہے جو فی الوقت بہترین لیکویڈیٹی کو برقرار رکھتا ہے۔
یہ کرپٹو کرنسی کے بہت سے معروف ایکسچینج پلیٹ فارمز پر خرید و فروخت کے لئے دستیاب ہیں، جن میں Binance، Huobi Global اور OKEx شامل ہیں، اور ان کی خرید و فروخت Bitcoin (BTC)، Tether (USDT)، Ethereum (ETH)، اور U.S. ڈالر (USD) سمیت دیگر کئی مقبول کرپٹو کرنسیز کی صورت میں مختلف پلیٹ فارمز پر کی جا سکتی ہے۔
شروعات کے لیے، اپنے کریڈٹ یا ڈیبٹ کارڈ کو استعمال کرتے ہوئے Bitcoin کی خریداری پر غور کریں۔ پھر آپ اسے، کئی ایکسچینجز کے ذریعے Reserve Rights ٹوکنز سے تبدیل کر سکتے ہیں۔
# | نام | جوڑی | آخری اپ ڈیٹ |
---|