کرپٹوکرنسی

Santos FC Fan Token

Bitcoin

Santos FC Fan Token

SANTOS

#951

$3.16 USD

-0.41% (1d)

مارکیٹ کیپٹلائزیشن

$21.30M

حجم (24 گھنٹے)

$2.94M

FDV

$94.74M

حجم/مارکیٹ کیپ (24 گھنٹے)

13.80%

کل سپلائی

$30.00M

زیادہ سے زیادہ سپلائی

$30.00M

گردش کرنے والی سپلائی

$6.75M

معلومات

Website

$3.16

(0.07%)
Price change 1h

$3.20

High 24h

$3.16

(-7.05%)
Price change 7d

$3.61

High 7D

Santos FC Fan Token (SANTOS) کیا ہے؟

Santos FC Fan Token (SANTOS) نامی فٹ بال ٹیم کا فین ٹوکن ہے، جسکا آغاز Santos FC اور Binance Launchpool کے ما بین شراکت داری سے کیا گیا تھا۔ Santos FC جسے عرف عام میں Santos Futebol Clube کہا جاتا ہے، Vila Belmiro ریاست São Paulo میں واقع کا ایک برازیلی اسپورٹس کلب ہے۔

گذشتہ وبائی مرض نے فٹ بال کلبوں کو سخت متاثر کیا، اور اسی کے نتیجے میں ایک پرستارـ ٹوکن کا تصور پیدا ہوا۔ شائقین کی خوشی پر، سرمایہ کاروں نے انکے اسی ذوق و شوق کا انتخاب کر لیا۔

Binance اور Santos FC کے ما بین تعاون کی تصدیق نومبر، سن 2021 میں فٹ بال کلب کے سوشل نیٹ ورک صفحات پر شائع شدہ، ایک سرکاری بیان کے ذریعے ہوئی۔ دونوں فریقوں کے درمیان معاہدے میں، فین ـ ٹوکن (fan-token) کے اجراء کے لیے شرائط و ضوابط طے کئے گئے۔ Binance نے NFTs مصنوعات کو چلانے کے حقوق حاصل کرتے ہوئے اسپانسر اور لائسنس ـ یافتہ (licensee) کا درجہ حاصل کیا۔ اس اتحاد کا ہدف مداحوں کی سرگرمی میں اضافہ، کلب اور شائقین کے ما بین تعلقات کی استواری اور Binance کے صارفین کی توجہ مبذول کرانا ہے۔

SANTOS کے مالکان کو بہت سے فوائد حاصل ہوئے ہیں: کلب کی زندگی میں شراکت اور انتخابات میں رائے دہی کا حق۔ مزید یہ کہ، SANTOS ٹوکن رکھنے والے خصوصی انعامات، مراعات، محدود اور جمع کیے جانے والے NFTs، اور گیمیفیکیشن (gamification) کے عمل تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔

SANTOS بذیعہ Binance Launchpad لانچ پیڈ 27 نومبر, سن 2021 سے 28 دسمبر 2021 تک دستیاب تھا۔

Santos FC پرستار ٹوکن کے بانی کون ہیں؟

برازیلی فٹ بال کلب Santos کی بنیاد 1912 میں تین مقامی کھلاڑیوں نے رکھی تھی: یعنی Francisco Raymundo Marques, Mário Ferraz de Campos, اور Argemiro de Souza Junior.

Santos اپنے کھلاڑیوں کی مضبوط تکنیک اور سخت نظم و ضبط کے لیے مشہور ہے۔ سالہا سال پر محیط تاریخ کی حامل اس ٹیم نے Pelé, Neymar اور Rodrygo جیسے ستاروں کی رُونُما ئی کی۔ Pelé نے، جنہیں عالمی سظح پر دنیا کے عظیم ترین کھلاڑیوں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے، اور جنہوں نے 500 سے زیادہ گول اسکور کیے، اپنے کیریئر کا بیشتر حصہ Santos FC کے لیے وقف کر دیا تھا۔

Santos FC برازیل کے سب سے کامیاب کلبوں میں سے ایک ہے، جو Paulistão - ریاست São Paulo کی پریمیئر اسٹیٹ لیگ (premier state league)، اور Brasileirão - برازیل کے فٹ بال لیگ سسٹم کی بالا ترین لیگ میں حصہ لے رہا ہے۔ یہ فٹ بال کلب، جس نے 10 سالوں میں 24 ٹائٹل جیتے ہیں برازیل کا آٹھ بار قومی چیمپئن رہ چُکا ہے ـ جواس حوالے سے ایک ریکارڈ ہولڈر بھی ہے۔

دسمبر، سن 2021 تک کلب کی کوچنگ Fábio Carille کرتے رہے ہیں۔ 10 ملین پرستار سوشل میڈیا پر Santos FC کی پیروی کرتے ہیں۔

کیا چیر Santos FC پرستار ٹوکن کو منفرد بناتی ہے؟

Santos FC پرستار ٹوکن کے فوائد میں یہ سب شامل ہیں:

ٹوکن رکھنے والے، حساس سرگرمیوں، مثلاً، رائے دہی سے متعلق اُن اجلاسوں میں شریک ہو سکتے ہیں، جو Binance Fan Token پلیٹ فارم پرمنعقد ہوتے ہیں۔

ٹوکن رکھنے والوں کو مداحوں کے مخصوص انعامات، جمع کیا جانے والا ڈیجیٹل سامان، اور قابل اعتماد پوائنٹس تک رسائی حاصل ہوتی ہے۔ SANTOS کے مالکان، NFT Santos FC کو پرستاروں کے مخصوص انعامات کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

صارفین، SANTOS اور Binance Pay کے ذریعے، منفرد سامان، تجارتی اشیاء، میچ کی ٹکٹیں (tickets)، کلب کی رکنیت وغیرہ کے لئے ادائیگی کر سکتے ہیں۔

ثابت قدم پرستاروں کے لیے اہم فوائد میں سے ایک Santos FC کے ساتھ گفتگو، اور کلب کی زندگی میں شامل ہونا ہے۔ SANTOS رکھنے والوں کو ایک فائدہ ضرور ہے؛ وہ فٹ بال لیجنڈز(legeds) کے ساتھ مُلاقتوں، آٹوگراف سیشنز(autograph sessions)، اور فٹ بال کے تربیتی اجلاسوں میں شرکت کر سکتے ہیں۔

اگر شائقین کے پاس SANTOS کی ایک خاص مقدار موجود ہے، تو Binance Fan Token پلیٹ فارم پر گیمفیکیشن (gamification) کی اور خصوصیات بھی دستیاب ہیں۔

شائقین اپنی پسندیدہ ٹیم کے ساتھ وفاداری کا مظاہرہ کر سکتے ہیں، اوراس وفاداری کا اعزازی نشان حاصل کرکے SANTOS کو براہ راست عطیہ دے سکتے ہیں۔

متعلقہ صفحات:

CoinMarketCap سانتوس ایف سی (Santos FC) پرستار ٹوکن (SANTOS) میں یہاں گہرا غوطہ لگاتا ہے۔

FC بارسلونا پرستار ٹوکن (BAR) اور Juventus پرستار ٹوکن (JUV) کے بارے میں پڑھیئے۔

S.S. Lazio Fan Token (LAZIO) کے بارے میں پڑھیئے۔

1Manchester City Fan Token1 اور 2Paris Saint-Germain Fan Token2 کے بارے میں مزید جانیئے۔

پرستار ٹوکنز کیا ہوتے ہیں؟ CMC Alexandria پر معلوم کیجیئے۔

چند سرفہرست NFT کھیلوں کے پلیٹ فارمز کے بارے میں حتمی گائیڈ مُلاحظہ فرمائیے۔

کتنے Santos FC پرستار ٹوکن (SANTOS) کوائینز گردش میں ہیں؟

Santos FC پرستار ٹوکن، یا صرف SANTOS، ایک BEP-20 ٹوکن ہے جسے BNB Chain پر تعینات کیا گیا ‑ ایک ایسا بلاک چین جس نے اپنی تیز رفتاری اور کم ٹرانزیکشن فیس کے سبب شہرت حاصل کی۔

SANTOS کی زیادہ سے زیادہ فراہمی 30,000,000 کوئینز ہے، اور دسمبر، سن 2021 تک، 4,550,000.00 SANTOS گردش میں ہیں، یعنی (کل سپلائی کا 15%)۔ ٹوکنز کی تخصیص:

استعمال کنندہ فنڈ - 35%

ڈویلپر فنڈ - 25%

ٹیم - 20%

وفاداری سبسکرپشن - 15%

Binance لانچ پول - 5%

SANTOS ٹوکن کی جانب سے ادا کیا جانے والا مرکزی کردار Santos FC اور اس کے پرستاروں کے درمین باہمی ربط ہے۔ جہاں تک ایپلیکیشن کا تعلق ہے، SANTOS کو قابل ذخیرہ اشیاء، محدود NFTs، رائے دہی کے حقوق، گیمیفیکیشن (gamification)، مصروفیت کے انعامات اور خصوصی فوائد کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

Santos FC پرستار ٹوکن نیٹ ورک کو کیسے محفوظ بنایا جاتا ہے؟

دسمبر کے اوائل میں، Binance نے Binance Launchpool کے حصے کے طور پر Santos FC پرستار ٹوکن کے اجراء کا اعلان کیا، جس میں شرکت کے لیے KYCطریق کار ایک لازمی شرط ہے۔

Binance لانچ پول ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جو صارفین کو اپنے ٹوکنز مفت جمع کروانے کے ساتھ ساتھ نئے ٹوکنز کمانے کی اجازت دیتا ہے۔ یہ پراجیکٹ، سن 2020 کے دوران، غیر فعال آمدنی میں دلچسپی رکھنے والے سرمایہ کاروں پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے شروع کیا گیا تھا۔

اس طرح، Binance Santos FC، پرستار ٹوکن کے تحفظ کا ذمہ دار ہے۔ کمپنی کا اپنا بلاک چین موجود ہے - BNB چین، جسے ٹینڈرمِنٹ بازنطینی ـ غلطی ـ برداشت ـ کرنے ـ والا Tendermint byzantine-fault-tolerant (BFT)) اتفاق رائے طریق کار کے تحت تحفظ فراہم کرتا ہے۔

آپ Santos FC پرستار ٹوکنز (SANTOS) کہاں سے خرید سکتے ہیں؟

دسمبر سن 2021 تک، دیگر فین ٹوکنز کی طرح، SANTOS کو بڑے کرپٹو ایکسچینجز پرہی خریدا جا سکتا ہے، ان میں: 1Binance1، 2Pancakeswap (V2)2، 3Binance TR3، 4HitBTC4، اور 5Mandaka Exchange5 شامل ہیں۔

کیا آپ Santos، PSG یا CITY کی قیمتوں کو براہ راست زیرِنظررکھنا چاہتے ہیں؟ CMC کی موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کیجیئے۔

مارکیٹ میں تازہ ترین خبروں اور رجحانات کے لیے CoinMarketCap کا بلاگ ملاحظہ فرمائیے۔

ناقبل تبادلہ ٹوکنز کے بارے میں ہماری گائیڈ پر ایک نظر ڈالیئے۔

ہماری کریپٹو glossary سے بلا تکلف استفادہ کیجیئے۔

ذیل میں ایسے چند مزید آرٹیکلز پیش ہیں جو شاید آپ کو دلچسپ معلوم ہوں:

Santos FC Fan Token میں کہاں خرید و فروخت کر سکتا ہوں ?
#نامجوڑیآخری اپ ڈیٹ