Smooth Love Potion
Smooth Love Potion
SLP
#368
$0.0036 USD
2.00% (1d)مارکیٹ کیپٹلائزیشن | $148.56M |
حجم (24 گھنٹے) | $14.68M |
FDV | $148.56M |
حجم/مارکیٹ کیپ (24 گھنٹے) | 9.88% |
کل سپلائی | $41.19B |
زیادہ سے زیادہ سپلائی | - |
گردش کرنے والی سپلائی | $41.19B |
معلومات
Website |
$0.0036
(0.96%)$0.0036
$0.0036
(-8.93%)$0.0045
اسمود لَو پوشن (SLP) کیا ہے؟
اسمود لَو پوشن (SLP) ٹوکنز Axie Infinity گیم کھیل کر حاصل کیے جاتے ہیں۔ یہ ڈیجیٹل اثاثہ تجربہ پوائنٹس کے متبادل کے طور پر کام کرتا ہے۔
SLP ERC-20 ٹوکن ہیں، اور ان کا استعمال نئے ڈیجیٹل پیٹس کی افزائش کے لیے کیا جا سکتا ہے جنہیں Axies کے نام سے جانا جاتا ہے۔ افزائش کی لاگت 100 SLP سے شروع ہوتی ہے لیکن آہستہ آہستہ بڑھتی جاتی ہے — دوسری نسل کے لیے 200 SLP، تیسری کے لیے 300، چوتھی کے لیے 500، پانچویں کے لیے 800 اور چھٹی کے لیے 1,300 تک۔ Axis کو زیادہ سے زیادہ سات بار پالا جا سکتا ہے، اور ساتویں نسل کی قیمت 2,100 SLP ہے۔ یہ حد بازار میں ہائپر انفلیشن کو روکنے کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔
اس گیم کے ذریعے SLP حاصل کرنے میں وقت لگ سکتا ہے، اور کھلاڑی 15 مقابلے جیتنے کے بعد ہی اپنی پہلی نسل کو پالنے کے لیے کافی ٹوکن حاصل کرپاتا ہے۔ اوپن مارکیٹ میں SLP خریدنا کھلاڑیوں کے لیے گیم شروع کرنے کا ایک طریقہ ہے۔
اسمود لَو پوشن (Smooth Love Potion) کے بانی کون ہیں؟
بہتر سوال یہ ہے کہ: Axie Infinity کی بنیاد کس نے رکھی؟ گیم کے بانی کمپنی کے CEO Trung Nguyen ہیں، جو امریکہ میں بطور سافٹ ویئر ڈویلپرکام کرتے تھے مگر انہوں نے اس منصوبے پر توجہ مرکوز کرنے کے لیے اپنا عہدہ چھوڑدیا۔
Nguyen کے مطابق، وہ گیمنگ میں بلاک چین کا مستقبل کو تلاش کرنا چاہتا تھے کیونکہ وہ اس بات سے مایوس تھے کہ کتنے ہی ایسے کھلاڑی ہیں جو مقبول ٹائٹلز کے حامل ہیں مگر قیمتی اثاثوں کے مالک نہیں ہیں۔ Blockchain Gamer کے ساتھ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ایتھیریم پلیٹ فارم نے انہیں اپنے خوابوں کا کھیل بنانے کا حتمی موقع فراہم کیا ہے۔
Nguyen کا کہنا ہے کہ افزائش کا عمل، جس کے لیے SLP استعمال کیا جاتا ہے، اس لیے ڈیزائن کیا گیا ہے کہ وہ ان لوگوں کے لیے آسان ہو جنہوں نے CryptoKitties جیسے دیگر قابل جمع کھیل کھیلے ہیں۔
اسمود لَو پوشن منفرد کیوں ہے؟
گیم سے منسلک کرنسی کا ایکسچینج پر درج ہونا کافی غیر معمولی بات ہے، لیکن SLP درج ہے۔ ایک طرح سے یہ بالکل ویسا ہی ہے گویا سپر ماریو میں استعمال ہونے والے سکوں سے مالی قدر جوڑنے کا فیصلہ Nintendo کر رہا ہے۔
Nguyen کا کہنا ہے کہ Axies دوسرے غیر فنگیبل ٹوکنز سے مختلف ہیں کیونکہ اگر ان کے بالغ ہونے کا کوئی امکان ہے تو ان کی پرورش کی ضرورت ہوتی ہے۔
SLP اس وجہ سے بھی منفرد ہیں کہ یہ Binance کے انوویشن زون میں درج کیے جانے والے چند گیم ٹوکنز میں سے ایک بن گیا ہے۔ ایکسچینج نے اس تجارتی زمرے کو اثاثوں کے لیے مخصوص کر رکھا ہے "جن میں زیادہ اتار چڑھاؤ ہونے کا امکان ہے اور دوسرے ٹوکنز کے مقابلے میں زیادہ خطرہ ہوتا ہے۔"
متعلقہ صفحات:
Axie Infinity (AXS) گورننس ٹوکن کے بارے میں معلوم کریں۔
ایتھیریم کے بارے میں تازہ ترین اعداد و شمار۔
ہمارے Axie Infinity کے بارے میں مفصل معلومات اور کس طرح Axie Infinity اور CryptoBlades کا تقابل ہوتا ہے صفحات پر مزید معلومات حاصل کریں۔ CryptoBlades ایک اور مقبول Play2Earn گیم ہے۔
2021 کے ٹاپ NFTs گیمز پر ہماری گائیڈ دیکھیں۔
CoinMarketCap Alexandria کے ساتھ کرپٹو کرنسیوں کی جادوئی دنیا کے بارے میں جانیں۔
کیا آپ اسمود لَو پوشن کی قیمتوں پر لائیو نظر رکھنا چاہتے ہیں؟ CoinMarketCap موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کریں!
کیا آپ اسمود لَو پوشن کی قیمت کو آج اپنی مطلوبہ رائج کرنسی میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں؟ CoinMarketCap ایکسچینج ریٹ کیلکولیٹر کو دیکھیں۔
کتنے اسمود لَو پوشن (SLP) سکے گردش میں ہیں؟
جب بات ٹوکنومکس کی ہو تو گردش میں موجود SLP کی تعداد میں زیادہ رقیق ہوتی ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ جب بھی نئی Axis کی افزائش ہوتی ہے تو یہ ٹوکن گردش سے واپس ہو جاتے ہیں۔ بہر حال، تا دم تحریر SLP کی گردشی سپلائی دس ملین تھی — اور اس ERC-20 ٹوکن کی کوئی پختہ متعین حد نہیں ہے۔
اگر Axie Infinity کے کھلاڑیوں کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ ہوتا ہے، تو اس کے نتیجے میں SLP کی بہت زیادہ تعداد ایکو سسٹم میں داخل ہو سکتی ہے کیونکہ اس صورت میں زیادہ مقابلے جیتے اور ہارے جائیں گے۔
اسمود لَو پوشن کی قیمت یکم مئی 2021 کو $0.3642 تک پہنچ گئی جو کہ آل ٹائم ہائی (ATH) تھی، پھر اس کی قیمت میں تقریباً 75% تک گراوٹ آ گئی۔ جولائی کے وسط میں قیمتیں دوبارہ تیز ہوئیں اور $0.3462 کی بلند ترین سطح تک پہنچ گئیں۔ اسمود لَو پوشن کی قیمت اس کے بعد سے تنزلی کی طرف جا رہی ہے۔
اسمود لَو پوشن نیٹ ورک کس طرح محفوظ ہے؟
اسمود لَو پوشن کا اپنا بلاک چین نہیں ہے کیونکہ یہ ERC-20 ٹوکن ہے اس کی بجائے یہ ایتھیریم بلاک چین پر چلتا ہے۔
آپ اسمود لَو پوشن (SLP) کہاں سے خرید سکتے ہیں؟
جب ابتدائی طور پر SLP لانچ ہوا تو اس کی قدر میں کریپٹو کرنسی کی طرح کوئی اتار چڑھاؤ نہیں تھا۔ تاہم، یہ سب تب بدل گیا جب Uniswap پر SLP کے لیے لیکویڈیٹی پول بنایا گیا۔ جیسا کہ ہم نے ذکر کیا ہے، Binance انوویشن زون نے اس Pokémon سے متاثر گیم کے لیے حمایت ظاہر کی ہے۔
سرفہرست ایکسچینج جہاں آپ فی الحال SLP خرید، فروخت اور ٹریڈ کر سکتے ہیں، یہ ہیں: Binance، KuCoin، Gate.io، FTX، Gemini، OKEx، Uniswap (V3)، SushiSwap اور کئی دیگر۔
متعدد ٹریڈنگ جوڑوں کی پیشکش کی جاتی ہے، بشمول SLP/ETH، SLP/USDT اور SLP/BUSD۔ تاہم فلپائن میں SLP تا PHP کی قیمت میں، اور آسٹریلیا میں SLP تا AUD اور یورپ میں SLP تا EUR کی قیمتوں میں کافی دلچسپی لی گئی ہے۔
ان سب کا مطلب یہ ہے کہ آپ کو رائج کرنسی سے براہ راست SLP خریدنے میں تھوڑی دشواری ہو سکتی ہے۔ نتیجے کے طور پر، آپ کو پہلے اپنے ڈالر، پاؤنڈز یا یورو کو مین اسٹریم کریپٹو کرنسی میں تبدیل کرنے کی ضرورت پڑ سکتی ہے، جیسے ایتھریم۔
اگر آپ نئے ہیں تو CoinMarketCap Alexandria پر کرپٹو کی خریداری کے بارے میں سادہ معلومات، پروجیکٹ سے متعلق گہری معلومات اور مزید تعلیمی مواد ملاحظہ کر سکتے ہیں۔
# | نام | جوڑی | آخری اپ ڈیٹ |
---|