Cryptos: 22,403 Exchanges: 539 Market Cap: 1,046,808,560,189 24h Vol: 46,208,726,589
BTC SolanaSOL

Rank #5

coin

On 2,190,992 watchlists

Tags:

PoS

Platform

Solana Ecosystem

CMS Holdings Portfolio

Kenetic Capital Portfolio

Solana Price (SOL)

$147.6
0.16%

SOL Charts Live Data

Solana (SOL) کیا ہے؟

Solana ایک نہایت ہی فعال، اوپن سورس پراجیکٹ ہے جو غیر مرکزی فنانس (DeFi) کے سالوشنز فراہم کرنے کے لیے بلاک چین ٹیکنالوجی کی عوامی نوعیت پر انحصار کرتا ہے۔ اگرچہ اس تصور اور اس پراجیکٹ پر ابتدائی کام کا آغاز 2017 میں ہوا، تاہم مارچ 2020 میں Solana Foundation نے باضابطہ طور پر Solana کا آغاز کیا، جس کے ہیڈ کوارٹرز جنیوا، سوئٹزر لینڈ میں تھے۔

اس پراجیکٹ کے بارے میں مزید جاننے کے لیے، ہماری Solana کی تفصیلات ملاحظہ کریں۔

Solana پروٹوکول، غیرمرکزی ایپ (Dapp) کی تخلیق کی سہولت کاری کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اس کا مقصد، پروف آف ہسٹری (PoH) کے مفاہمتی میکانزم کو بلاک چین کے بنیادی پروف آف اسٹیک (PoS) کے مفاہمتی میکانزم کے ساتھ متعارف کرواتے ہوئے، وسعت کو بہتر بنانا ہے۔

ایک اختراعی و مخلوط مفاہمتی ماڈل کے سبب، قلیل مدتی ٹریڈرز اور ادارہ جاتی ٹریڈرز Solana میں برابر کی دلچسپی لیتے ہیں۔ Solana Foundation کی توجہ کا اہم مرکز، غیر مرکزی فنانس کو ایک بڑے پیمانے پر قابل رسائی بنانا ہے۔

Solana کے بانیان کون ہیں؟

Anatoly Yakovenko Solana کے پس پردہ موجود اہم ترین شخصیت ہیں۔ ان کی پیشہ ورانہ زندگی کا آغاز Qualcomm سے ہوا، جہاں انہوں نے تیزی سے ترقی کے مراحل طے کیے اور 2015 میں سینئر اسٹاف منیجر بن گئے۔ بعد ازاں، ان کی پیشہ ورانہ زندگی نے ایک نئی سمت اختیار کر لی، اور Yakovenko ایک سافٹ ویئر انجینئر کی حیثیت سے Dropbox میں ایک نئے عہدے پر فائز ہو گئے۔

2017 میں، Yakovenko نے ایک ایسے پراجیکٹ پر کام شروع کیا جس نے آگے جا کر Solana کی شکل اختیار کی۔ انہوں نے Qualcomm میں کام کرنے والے اپنے سابقی ساتھی کارکن Greg Fitzgerald کے ساتھھ شراکت داری قائم کی، اور انہوں نے Solana Labs نامی پراجیکٹ کی بنیاد رکھی۔ اس عمل کے دوران Qualcomm کے کئی سابقہ ساتھی کارکنان کی توجہ حاصل کرتے ہوئے، Solana پروٹوکول اور SOL ٹوکن 2020 میں عوام کے لیے جاری کیا گیا۔

وہ کیا چیز ہے جو Solana کو منفرد بناتی ہے؟

Solana کی جانب سے متعارف کروائی جانے والی اہم ترین اختراعات میں سے ایک پروف آف ہسٹری (PoH) کا مفاہمتی میکانزم ہے جسے Anatoly Yakovenko نے تشکیل دیا تھا۔ یہ تصور، پروٹوکول میں مزید وسعت کی اجازت دیتا ہے، جو بدلے میں استعمال کی قابلیت کو فروغ دیتی ہے۔

Solana، بلاک چین کی جانب سے پیش کردہ عمل درآمد کے مختصر اوقات کے باعث کرپٹو کرنسی کی دنیا میں مقبول ہے۔ Solana کا مخلوط پروٹوکول، ٹرانزیکشن، اور اسمارٹ معاہدے، دونوں پر عمل درآمد کے لیے توثیق کے اوقات میں واضح کمی کو ممکن بناتا ہے۔ عمل درآمد کے برق رفتار اوقات کے سبب، کئی اداروں نے Solana میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

Solana پروٹوکول کا مقصد، معمولی صارفین اور انٹرپرائز پر مشتمل صارفین کو برابر بنیادوں پر خدمات پیش کرنا ہے۔ صارفین سے Solana کے مرکزی وعدوں میں سے ایک یہ ہے کہ اضافی فیس اور ٹیکسز کی صورت میں انہیں کسی قسم کا سرپرائز نہیں دیا جائے گا۔ اس پروٹوکول کو کچھ اس طرح سے ڈیزائن کیا گیا ہے کہ اس کی ٹرانزیکشن کی لاگتیں بھی کم ہوں گی، جبکہ اس صورت میں بھی یہ وسعت اور تیز تر عمل کاری کی ضمانت دیں گی۔

Anatoly Yakovenko اور Greg Fitzgerald نامی تخلیق کاران کی جانب سے اس پراجیکٹ پر متعارف کروائی جانے والی دیرینہ پیشہ ورانہ مہارتوں کے ساتھ، ستمبر 2021 تک CoinMarketCap کی درجہ بندی میں Solana کو نمبر 7 پر درجہ بند کیا گیا تھا۔

یہ واقعہ قیمت میں ایک متاثر کن اضافے کے ساتھ ہی پیش آیا، جہاں جولائی 2021 کے وسط سے Solana کی قیمت بھی 700% گنا سے بھی زیادہ اضافہ ہوا۔ Degenerate Ape NFT کلیکشن کے آغاز کے ساتھ، SOL کی قیمت، اب تک کی بلند ترین قیمت (ATH) پر پہنچ کر 60$ سے بھی زائد ہو چکی تھی، اور اس کے بعد سے اس میں مسلسل اضافہ جاری ہے، جس کی وجہ، Solana کے ایکوسسٹم میں ڈویلپرز کی بڑھتی ہوئی سرگرمی، اداروں کی جانب سے اضافی دلچسپی، DeFi کا بڑھتا ہوا ایکو سسٹم، اور Solana پر NFTs اور گیمنگ کی بڑھتی ہوئی طلب ہے۔ 9 ستمبر، 2021 کو Solana کی قیمت، اب تک کی سب بلند ترین قیمت، یعنی ATH پر پہنچتے ہوئے 216$ ہو چکی تھی۔

Solana کی رفتار اور کارکردگی کے سبب، اس کی کافی تعریف کی جاتی ہے، اور یہاں تک کہ اسے ایک ایسا حریف بھی کہا گیا ہے جو Ethereum کا مقابلہ کر سکتا ہے، اور اسمارٹ معاہدے کے اولین پلیٹ فارم کو چیلنج کر سکتا ہے۔ تاہم، یہ نیٹ ورک مسلسل بندشوں کا شکار رہا ہے، جس کی وجہ سے اس کی قیمت، اور "کرپٹو کا Visa" بننے کے عزائم اثر انداز ہوئے ہیں۔ مزید براں، اس کے ایکو سسٹم پر یہ الزام عائد ہے کہ یہ غیر منصفانہ ٹوکنامکس کے ساتھ پرخطر سرمایہ کاری کرنے والے سرمایہ کاران کی حمایت کرتا ہے۔

متعلقہ صفحات:

Steem کے بارے میں مزید پڑھیں۔

Marlin ملاحظہ کریں۔

غیر مرکزی فنانس (DeFi) کے بارے میں مزید جانیں۔

کیا آپ کرپٹو کی دنیا میں دلچسپی رکھتے ہیں؟ ہمارا معلوماتی سیکشن — Alexandria پڑھیں۔

کیا آپ Solana کی براہ راست قیمتوں پر نظر رکھنا چاہتے ہیں؟ CoinMarketCap کی موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کریں!

کیا آپ آج ہی Solana کی قیمت کو اپنی مطلوبہ فیاٹ کرنسی پر تبدیل کرنا چاہتے ہیں؟ CoinMarketCap کا زر مبادلہ کی شرح کا کیلکولیٹر ملاحظہ کریں۔

فی الوقت کتنے Solana (SOL) کوائنز گردش میں ہیں؟

Solana Foundation نے یہ اعلان کیا ہے کہ گردش کے لیے کل 489 ملین SOL ٹوکنز جاری کیے جائیں گے۔ فی الوقت، ان میں سے 260 ملین پہلے سے ہی مارکیٹ میں داخل ہو چکے ہیں۔

SOL ٹوکن کی تقسیم حسب ذیل ہے: 16.23% ایک ابتدائی سیڈ سیل میں چلے گئے، 12.92% ٹوکنز کو ایک بنیادی سیل کے لیے وقف کر دیا گیا، 12.79% SOL کوائنز کو ٹیم ممبران میں تقسیم کر دیا گیا، اور 10.46% ٹوکنز، Solana Foundation کو دے دیے گئے۔ باقی ٹوکنز کو پہلے سے ہی عوامی و نجی سیلز کے لیے جاری کر دیا گیا تھا، یا اب تک انہیں مارکیٹ میں ریلیز کرنا باقی ہے۔

5 اپریل، 2018 کو ہونے والی ابتدائی سیڈ سیل کے دوران Solana کی قیمت 0.04$ تھی۔ تازہ ترین ATH کو مدنظر رکھتے ہوئے، یہ 5400X پر مشتمل سرمایہ کاری پر متاثر کن منافعے (ROI) کی عکاسی کرتا ہے۔

Solana نیٹ ورک کو کس طرح سے محفوظ بنایا جاتا ہے؟

Solana، پروف آف ہسٹری (PoH) اور پروف آف اسٹیک (PoS) کے مفاہمتی میکانزمز کے منفرد مرکب پر انحصار کرتا ہے۔

پروف آف ہسٹری، Solana پروٹوکول کا مرکزی جزو ہے، جیسا کہ یہ تھوک کے حساب سے کی جانے والی ٹرانزیکشنز پر عمل کاری کا ذمہ دار ہے۔ PoH، کامیاب آپریشنز، اور ان کے بیچ گزرنے والے وقت کو ریکارڈ کرتے ہوئے، بلاک چین کی ثالث سے مبرا نوعیت کو یقینی بناتا ہے۔

پروف آف اسٹیک (PoS) کے مفاہمتی میکانزم کو PoH کے اعمال کے لیے ایک نگراں ٹول کی حیثیت سے استعمال کیا جاتا ہے، اور یہ اس کی جانب سے تخلیق کردہ تمام بلاکس کی ہر ترتیب کی توثیق کرتا ہے۔

دونوں مفاہمتی میکانزمز کا یہ مرکب، بلاک چین کی صنعت میں Solana کی موجودگی کو منفرد بناتا ہے۔

آپ Solana (SOL) کہاں سے خرید سکتے ہیں؟

SOL ٹوکنز، زیادہ تر ایکسچینجز سے خریدے جا سکتے ہیں۔ Solana کی ٹریڈ کرنے کے لیے ایک انتخاب Binance ہے، جیسا کہ اس کا SOL/USDT کی ٹریڈنگ کا حجم سب سے زیادہ ہے، جو کہ ستمبر 2021 میں 753,103,225$ تھا۔

پھر آتا ہے Coinbase، جس کی ٹریڈنگ کا حجم 343,872,841$ ہے۔ Solana کی ٹریڈ کرنے کے لیے دیگر انتخابات میں شامل ہیں FTX، Bilaxy اور Huobi Global۔ ظاہر ہے، یہ نوٹ کرنا بھی اہم ہے کہ سرمایہ کاری کے دیگر کسی بھی موقعے کی طرح، کرپٹو کرنسی میں سرمایہ کاری بھی خطرے سے خالی نہیں ہوتی۔

اپنی پسند کی فیاٹ کرنسی میں براہ راست Solana کی قیمت ملاحظہ کرنے کے لیے، آپ Solana کرنسی کے صفحے پر جا کر براہ راست CoinMarketCap کا کنورٹر فیچر استعمال کر سکتے ہیں، ورنہ ایکسچینج ریٹ کے لیے مخصوص کنورٹر کا صفحہ ملاحظہ کریں۔ Solana کی قیمت کے مقبول جوڑوں میں شامل ہیں: SOL/USD، SOL/GBP، SOL/AUD، SOL/JPY اور SOL/EUR۔