Cryptos: 22,403 Exchanges: 539 Market Cap: 1,046,808,560,189 24h Vol: 46,208,726,589
BTC StacksSTX

Rank #34

coin

On 248,425 watchlists

Tags:

Mineable

Platform

Collectibles & NFTs

DeFi

Smart Contracts

Stacks Price (STX)

$1.95
0.25%

STX Charts Live Data

Stacks (STX) (سٹیکس) کیا ہے؟

سٹیکس پہلی پرت پر کام کرنے والا ایک بلاک چین حل ہے، جسے اسمارٹ معاہدات اور غیرمرکزی ایپلیکیشنز (DApps) کو Bitcoin (BTC) تک لانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ یہ اسمارٹ معاہدات Bitcoin میں کسی ایسی خصوصیت کو جو اسے طاقتور بناتی ہے، تبدیل کیے بغیر لائے جاتے ہیں — بشمول اس کی سکیورٹی اور استحکام۔

یہ DApps کھُلی اور موڈیولر ہیں، جس کے معنی یہ ہیں کہ ڈویلپرز ایکدوسرے کی بنائی ہوئی ایپلیکیشنز پر مزید ایپلیکیشنز تعمیر کر سکتے ہیں، تا کہ کُچھ اضافی خصوصیات بھی وجود میں آ جائیں، جنہیں کسی باقاعدہ ایپلیکیشن کا حصّہ بنانا ممکن نہیں۔ چونکہ اسٹیکس Bitcoin کو بُنیادی پرت کی حیثیت سے استعمال کرتا ہے، اسلئے نیٹ-ورک پر وقوع پذیر ہر چیز کا تصفیہ بہت زیادہ استعمال ہونے والے، اور مُدلِّل طور پر میدان عمل میں موجود شاید سب سے زیادہ محفوظ بلاک چین — Bitcoin۔ کے ذریعے انجام پاتا ہے۔

یہ پلیٹ فارم سٹیکس ٹوکن (STX) کے ذریعے چلتا ہے، جس کا استعمال اسمارٹ معاہدات پر عمل درآمد، لین-دین کی پروسیسنگ اور سٹیکس 2.0 بلاک چین پر نئے ڈیجیٹل اثاثوں کو رجسٹر کرنے کے لیے کیا جاتا ہے۔

یہ پلیٹ فارم پہلے پہل Blockstack (بلاک-سٹیک) کہلاتا تھا، لیکن اسے سن 2020 کے چوتھے کُوارٹر میں دوبارہ برانڈ کیا گیا، تاکہ "ایکو سسٹم اور اوپن-سورس پروجیکٹ کو بلاک-سٹیک PBC سے الگ کیا جا سکے" — وہ کمپنی جس نے اصل پروٹوکول بنائے تھے۔

سٹیکس 2.0 کے مین-نیٹ کا آغاز جنوری سن 2021 میں ہوا۔

سٹیکس کے بانی کون ہیں؟

شروع میں سٹیکس کو قابل ذکر وینچر کیپیٹل فنڈز کی ایک رینج کی طرف سے سرمایہ فراہم کیا گیا، جن میں Y Combinator، اورDigital Currency Group نیز Winklevoss Capital بھی شامل ہیں۔ اسے بلاک-سٹیک PBC نے ڈِویلپ کیا، جس کا مرکزی دفتر نیو یارک میں ہے.

بلاک-سٹیک PBC اب Hiro Systems PBC کے نام سے کام کرتا ہے، اور Stacks کے پلیٹ فارم پر تعمیرات کرنے والی کمپنیوں کی ایک وسیع رینج سے جُڑا ہوا ہے۔

بلاک-سٹیک PBC کی بُنیاد Muneeb Ali اور Ryan Shea نے رکھی۔ Princeton University سے کمپیوٹر سائنس میں MA اور PhD کرنے کے بعد، Muneeb Ali نے سن 2013 میں شریک بانی کی حیثیت سے سٹیکس کی بُنیاد رکھی، اور آج تک Hiro Systems PBC کے CEO کے عہدے پر، پلیٹ فارم کے لیے کام کر رہے ہیں

پلیٹ فارم کے دوسرے شریک بانی، Ryan Shea نے اس پروجیکٹ کو چھوڑنے سے پہلے اور دیگر وینچرز کو آگے بڑھانے کے لیے سن 2013 اور 2018 کے درمیانی عرصے میں co-CEO کی پوزیشن پر فائز رہ کر خدمات سر انجام دیں — دیگر وینچرز میں ایک نئے تکنیکی سٹارٹ-اپ کی مشترکہ بُنیاد رکھنا شامل ہے، جو فی الحال خفیہ طور پر جاری ہے۔ سٹیکس میں ادا کیے جانے والے اپنے کردار سے پہلے، Shea نے ایک سوفٹ-ویئر انجنیئر کی حیثیت سے کام کیا۔

کیا چیزسٹیکس کو منفرد بناتی ہے؟

سٹیکس وہ اوصاف حاصل کرتا دکھائی دیتا ہے جو بِِٹ-کوائن کو اتنا موُثٔر بناتے ہیں، نیز اصل Bitcoin بلاک چین کو فورک یا تبدیل کرنے کی ضرورت محسوس کیے بغیر انہی خصوصیات کو اضافی فعالیت کے ساتھ آگے بڑھاتا ہے۔

یہ Bitcoin بلاک چین کے ساتھ اپنے پروف-آف-ٹرانسفر (PoX) اتفاق رائے طریق کار کے ذریعے براہ راست جڑ کر ایسا کرتا ہے، جس میں نئے سٹیکس (STX) ٹوکن مِنٹ کرنے کے لیے مائنرز کو BTC میں ادائیگی کرنی پڑتی ہے۔ مزید یہ کہ، STX ٹوکن ہولڈرز انعام کی حیثیت سے Bitcoin کمانے کے لیے اپنے ٹوکنز stack تو کر سکتے ہیں، تاہم اسٹیک نہیں ۔

Stacks نے ایک نئی اسمارٹ معاہداتی پروگرامنگ لینگویج متعارف کروائی ہے جو Clarity کے نام سے پہچانی جاتی ہے، جسے اس لیے ڈیزائن کیا گیا ہے کہ یہ اپنے غیر-مُبہم سینٹیکس (syntax) کی بدولت محفوظ اور آسان، یعنی دونوں طرح کار آمد ثابت ہو۔ یہ اسمارٹ معاہدہ سینٹرک پروگرامنگ لینگویج Algorand (ALGO) بلاک چین بھی استعمال کرتا ہے۔

علاوہ از ایں، سٹیکس پہلی کریپٹو کرنسی تھی جس نے USA میں فروخت کے لیے SEC کی اہلیت حاصل کی، جس کی وجہ سے اسے جولائی 2019 میں اپنے STX ٹوکنز کے لیے $28 ملین +Reg A نقد فروخت کی پیشکش لانچ کرنے کی اجازت ملی۔

متعلقہ صفحات:

نمائندہ Bitcoin (WBTC) مُلاحظہ کیجیے — اصل BTC سے 1:1 کے تناسب کے ساتھ ایک ERC-20 ٹوکن سے حمایت یافتہ۔

Bitcoin کیش (BCH) مُلاحظہ کیجیے — کئی اہم تبدیلیوں کے ساتھ، فورک شدہ Bitcoin۔

CoinMarketCap الیگزینڈریا کے ہمراہ سائیڈ-چینز کے بارے میں جانیئے۔

CoinMarketCap بلاگ پر تازہ ترین پروڈکٹ اپ-ڈیٹس، حصّے داریوں، اور اعلانات کے بارے میں باخبر رہیے۔

فی الوقت کُل کتنے سٹیکس (STX) کوائنز گردش میں ہیں؟

حال ہی میں سٹیکس 2.0 کے ساتھ لانچ کی گئی تجدید شدہ اقتصادی پالیسی کے مطابق، نئے غیر مُقفل کردہ STX کی وہ سپلائی جو گردش میں ہے، اب اور سن 2020 کے درمیان اصل شیڈول کے مقابلے میں تقریباً 10% گھٹ جائے گی۔

بحیثیت مجموعی، سن 2050 تک تقریباً 1.82 بلین STX گردش میں ہونے کی توقع ہے، جبکہ جنوری سن 2021 تک لگ بھگ 739.7 ملین گردش میں تھے۔

سٹیکس 2.0 قرطاس الابیض ڈرافٹ (v0.1) کے مطابق، پہلے چار سال کے دوران کل 1,000 STX فی بلاک جاری کیے جائیں گے، جو اگلے 4 سال میں کم ہو کر 500 STX فی بلاک، نیز اگلے چار سال میں مزید گھٹ کر 250 STX فی بلاک ہو نگے، اور اس کے بعد دائمی طور پر یہ 120 STX فی بلاک رہ جائیں گے۔

مجموعی طور پر، ابتدائی پیدائشی سپلائی کا 6.6% (1.32 بلین STX) بانی کے لیے، اور مزید 7.9% سٹیکس کی ٹیم کے لیے مُختص کیا گیا۔ یہ تین سال کے غیر مقفل شیڈول کے ساتھ مشروط ہیں، جبکہ ٹوکنز کا اگلا شیڈول نومبر، سن 2021 میں غیر مُقفل ہونے کے لیے ہے۔

سٹیکس نیٹ-ورک کو کیسے محفوظ بنایا جاتا ہے؟

سٹیکس Bitcoin بلاک چین کو اپنی بُنیادی پرت کے طور پر استعمال کرتا ہے۔ پروف-آف-ورک (PoW) پر مبنی بلاک چین کی حیثیت سے، نیٹ-ورک پر متوقع حملے روکنے کے لیے، Bitcoin کمپیوٹیشنل اور معاشی لحاظ سے نیٹ ورک میں خرابکاری کو ناقابل عمل بنا کر ہزاروں مائنرز اور نوڈز کی مشترکہ کاوشیں استعمال کرتا ہے۔

اس سب کے علاوہ، سٹیکس اپنا ایک اتفاق رائے ماڈل متعارف کرواتا ہے جسے پروف-آف-ٹرانسفر(PoX) کہا جاتا ہے، جو مائننگ کے لئے ایک انوکھا مکینزم ہے، اور STX مائن کرنے کے لئے بُنیادی کرنسی مُنتقل کرتے ہوئے صارفین کا مُشاہدہ کرتا ہے — BTC استعمال کرتے ہوئے سٹیکس، بلاک چین کی سیکیورٹی کو مؤثر طور پر بوٹسٹریپ (bootstrap) کرتا ہے۔

آپ سٹیکس (STX) کہاں سے خرید سکتے ہیں؟

STX کئی معروف ایکسچینج پلیٹ فارمز پر تجارت کے لئے دستیاب ہے، جن میں Binance اور KuCoin شامل ہیں۔ دستیاب تجارتی جوڑوں اور معاونت شدہ پلیٹ فارمز کی مکمل فہرست کے لیے، مارکیٹوں کا شعبہ دیکھیے۔

فیاٹ کے ساتھ کریپٹو کرنسیز کی خرید سے متُعلق مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کیجیے۔

ذیل میں ایسے چند مزید آرٹیکلز پیش ہیں جو شاید آپ کو دلچسپ معلوم ہوں: