کرپٹوکرنسی

Stellar

Bitcoin

Stellar

XLM

#16

$0.41 USD

-3.35% (1d)

مارکیٹ کیپٹلائزیشن

$12.44B

حجم (24 گھنٹے)

$1.08B

FDV

$20.49B

حجم/مارکیٹ کیپ (24 گھنٹے)

8.70%

کل سپلائی

$50.00B

زیادہ سے زیادہ سپلائی

$50.00B

گردش کرنے والی سپلائی

$30.37B

معلومات

Website

$0.41

(0.02%)
Price change 1h

$0.44

High 24h

$0.41

(-2.26%)
Price change 7d

$0.48

High 7D

Stellar (XLM) کیا ہے؟

آسان الفاظ میں بیان کیا جائے، تو Stellar ایک ایسا کُھلا نیٹ ورک ہے جو پیسہ منتقل، اور ذخیرہ کرنے کی استطاعت دیتا ہے۔ جولائی، سنہ 2014 میں اپنے آغاز کے وقت، اس کا ایک مقصد مالیاتی نظام میں دُنیا کے اُس طبقے کی شمولیت کو بڑھانا تھا جو بینکوں سے یکسر محروم ہے — لیکن جلد ہی اس کی ترجیحات، بلاک چین ٹیکنالوجی کے ذریعے مالیاتی فرمز کو ایک دوسرے سے جوڑنے میں مدد فراہم کرنے کی جانب منتقل ہو گئیں۔

نیٹ ورک کا مقامی ٹوکن، Lumens، ایک برج کا کام دیتے ہوئے اثاثوں کی سرحد پار ٹریڈ سے متعلقہ مہنگائی کو کم کر دیتا ہے۔ ان سب کا ہدف، ادائیگی کے موجودہ فراہم کنندگان کو چیلنج کرنا ہے، جو اکثر اسی طرح کی سروس کے لیے زیادہ فیس وصول کرتے ہیں۔

اگر یہ سب جانا پہچانا لگے، تو یہ بات بھی غور طلب ہو گی کہ در حقیقت Stellar کی بُنیاد Ripple Labs پروٹوکول پر رکھی گئی تھی۔ یہ بلاک چین، ایک ہارڈ فورک کے تتیجے میں وجود میں آئی، اور بعد ازاں اس کا کوڈ دوبارہ لکھا گیا۔

Stellar کے بانیان کون ہیں؟

Jed McCaleb نے سنہ 2013 میں کمپنی کی آئندہ سمت سے عدم اتفاق کرتے ہوئے Ripple کو خیر باد کہنے کے بعد، ماہر قانون، Joyce Kim کے ساتھ مل کر Stellar کی بُنیاد رکھی۔

ستمبر، سنہ 2020 میں Stellar کے پس پردہ موجود بنیادی منطق کی وضاحت کرتے ہوئے،McCalab نے CoinMarketCap کو بتایا کہ: "مجموعی طور پر Stellar کا اصل ڈیزائن یہ ہے کہ آپ فیاٹ کرنسیز، اوردیگر قیمتی اثاثوں کی ایسی مختلف اشکال اپنے پاس رکھ سکیں، جو نہ صرف ایک دوسرے کے متوازی چلیں، بلکہ کرپٹو اثاثوں کے متوازی بھی چل سکیں۔ یہ اسے مرکزی دھارے میں لانے کے لئے نہایت اہم ہے۔"

McCaleb کا مقصد یہ یقین دہانی کروانا ہے، کہ Stellar، عوام الناس کو فیاٹ کی کرپٹو میں منتقلی کا راستہ دکھا سکے — اور اُس رکاوٹ کا خاتمہ کر سکے، جو لوگوں کو دنیا بھر میں رقم کی ترسیل کے دوران درپیش ہوتی ہے۔

McCaleb، فی الحال Stellar کے CTO ہونے کے ساتھ ساتھ Stellar Development Foundation کے شریک بانی کی حیثیت سے بھی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ اس غیر منافع بخش تنظیم کا ہدف "پیسے کے بہاؤ میں اضافہ کرتے ہوئے، مارکیٹس کو کھلا، اور لوگوں کو مزید با اختیار بناتے ہوئے دنیا کی معاشی صلاحیت کو اجاگر کرنا ہے۔"

وہ کیا چیز ہے جو Stellar کو منفرد بناتی ہے؟

بہت سے لوگوں کے لئے فیس ایک اہم وجہ ہے۔ تاہم، سرحد پارادائیگیاں کرتے وقت عائد ہونے والی مہنگی لاگت صرف فیاٹ پر مبنی ادائیگیوں کے حل سے ہی وابستہ نہیں، جیسے کہ PayPal — بلکہ، حجوم کی وجہ سے Bitcoin اور Ethereum بلاک چینز پر ٹرانزیکشن کی فیسیں آسمانوں سے باتیں کرتی ہوئی بھی دیکھی گئی ہیں۔

Stellar کا منفرد پہلو یہ ہے، کہ ہر ٹرانزیکشن پر صرف 0.00001 XLM کی لاگت آتی ہے۔ اس امر کو مدنظر رکھتے ہوئے کہ کس طرح سے اس کرپٹو کرنسی کے ایک یونٹ کی مالیت محض چند سینٹس ہے، یہ اس بات کو یقینی بنانے میں مدد فراہم کرتا ہے کہ صارفین کا زیادہ تر پیسہ ان کے پاس ہی رہے۔

کچھ بلاک چین پراجیکٹس، بڑے برانڈ کی حامل ٹیکنالوجی کمپنیوں اور فن ٹیک فرمز کے ساتھ شراکت داری قائم کرنے میں کامیاب ہو چکے ہیں۔ چند سال قبل، Stellar اور IBM نے مشترکہ طور پر World Wire کا آغاز کیا، جوکہ ایک ایسا پراجیکٹ تھا جس نے بڑے مالیاتی اداروں کو اپنی ٹرانزیکشنز Stellar نیٹ ورک پر جمع کروانے کے قابل بنایا، تاکہ وہ اسٹیبل کوائنز جیسے برج اثاثہ جات کا استعمال کرتے ہوئے لین دین انجام دے سکیں۔

اگرچہ دیگر بلاک چینز کے پاس کمیونٹی فنڈز موجود ہوتے ہیں، یعنی ایسے فنڈز جنہیں ایکو سسٹم کو ترقی دینے والے پراجیکٹس کے لئے امداد کی حیثیت سے استعمال کیا جا سکتا ہے، لیکن Stellar اس قسم کے معاملات میں بھی رائے دہی کا حق صارفین ہی کو دیتا ہے کہ یہ معااونت کس قسم کے تجارتی منصوبوں کو دی جائے۔

متعلقہ صفحات:

XRP کے بارے میں مزید جانیں، کرپٹو کرنسی کا XLM جوکہ فورک شدہ ہے منجانب

Stellar کے Jed McCaleb کے ساتھ Crypto Titans انٹرویو پڑھیں

CMC Alexandria: کرپٹو سے متعلقہ بہترین تعلیمی ذریعہ

CoinMarketCap بلاگ پر موجود مزید انٹرویوز

فی الوقت کُل کتنے Stellar (XLM) کوائنز گردش میں ہیں؟

سنہ 2015 میں Stellar نیٹ ورک کےآغاز پر کُل 100 بلین XLM جاری کئے گئے تھے — لیکن ریلیز کئے جانے کی تاریخ کے بعد سے لے کر اب تک بہت کُچھ بدل چُکا ہے۔ اس وقت، کُل سپلائی 50 بلین XLM، جبکہ موجودہ گردشی سپلائی 20.7 بلین پر مُحیط ہے۔

سنہ 2019 میں، Stellar Development Foundation نے کرپٹو کرنسی کی آدھی سے زیادہ سپلائی کو ضائع کرنے کا اعلان کیا۔ جس کا مطلب ہے کہ اب یہ فائنڈیشن تقریباً 30 بلین XLM کو کنڑول کرتی ہے۔ اگرچہ اس سرمائے کا کچھ حصہ مارکیٹنگ اور ادارے کی ترقی میں مدد فراہم کرنے کے لیے وقف کر دیا گیا ہے، لیکن کُل سپلائی کا تقریباً ایک تہائی دیگر بلاک چین منصوبوں میں سرمایہ کاری کے لئے بھی مختص کیا گیا ہے۔

یہ تفصیل بتاتے ہوئے کہ یہ قدم کیوں اُٹھایا گیا — اور آئندہ مزید XLM کو ضائع نہ کرنے کا وعدہ کرتے ہوئے — فاؤنڈیشن نے وضاحت کی کہ: "SDF کو کفایت شعار بنایا جا سکتا ہے، اور نسبتاً کم Lumens کا استعمال کرتے ہوئے بھی یہ وہ کام انجام دے سکتی ہے جس کے لیے اسے تشکیل دیا گیا تھا۔۔۔ یہ 55.5 بلین Lumens، Stellar کی مقبولیت میں اضافے کا سبب نہیں بنیں گے۔"

Stellar نیٹ ورک کو کس طرح محفوظ بنایا جاتا ہے؟

اس نیٹ ورک کو Stellar کا مفاہمتی پروٹوکول استعمال کرتے ہوئے محفوظ بنایا گیا ہے، جس کی تعریف چار خصوصیات کے تناظر میں کی جاتی ہے: "غیرمرکزی کنٹرول، کم تاخیر، لچک دار اعتماد، اور لامحدود سکیورٹی۔"

SCP کے ذریعے، کوئی بھی فرد مفاہمت کے حصول کے عمل میں شامل ہونے کا اہل بن جاتا ہے، اور آخر میں فیصلہ سازی کا اختیار محض کسی ایک ادارے کے ہاتھ میں نہیں رہتا۔ ٹرانزیکشنز کی تصدیق بھی سستے میں اور چند ہی سیکنڈوں میں ہو جاتی ہے — اورجہاں تک تعلق ہے برے کرداروں کی نیٹ ورک میں داخل ہونے کی کسی بھی قسم کی کوشش کا، تو اس صورت حال سے نمٹنے کے لئے مُوثر حفاظتی اقدامات پہلے ہی کیے جا چکے ہیں۔

Stellar (XLM) کہاں سے خریدے جا سکتے ہیں؟

Stellar کا کہنا ہے کہ XLM، بلند پایہ ایکسچینجز کے ایک مکمل سلسلے میں اندراج شدہ ہے — جس میں Binance، Coinbase، Kraken، Bittrex، Bitfinex، Upbit اور Huobi شامل ہیں۔ Altcoins خریدنے سے پہلے فیاٹ کو Bitcoin میں تبدیل کرنا بھی ایک عام سی بات ہے،اور آپ ہماری گائیڈ کے ذریعے اس حوالے سے جان سکتے ہیں کہ یہ سب کیسے ہوتا ہے۔

Stellar میں کہاں خرید و فروخت کر سکتا ہوں ?
#نامجوڑیآخری اپ ڈیٹ