Sui
Sui
SUI
#12
$4.67 USD
-3.68% (1d)مارکیٹ کیپٹلائزیشن | $14.04B |
حجم (24 گھنٹے) | $2.23B |
FDV | $46.66B |
حجم/مارکیٹ کیپ (24 گھنٹے) | 15.86% |
کل سپلائی | $10.00B |
زیادہ سے زیادہ سپلائی | $10.00B |
گردش کرنے والی سپلائی | $3.01B |
معلومات
Website |
$4.67
(0.25%)$4.94
$4.67
(9.30%)$5.35
سوئی (SUI) کیا ہے؟
SUI کم تاخیر، اور بلند ما حاصل کے تحت پہلی پرت پر کام کرنے والا چین ہے۔ اس سے حاصل شدہ فوری لین دین کے نتائج SUI کو DeFi اور GameFi جیسے on-chain استعمال کے معاملات کے لیے ایک اوّلین امیدوار بناتے ہیں۔ اس بلاک چین کو Rust میں پروگرام کیا گیا ہے، جو پروگرامنگ کے لئے ایک زبان ہے جس میں تیزرفتار اور محفوظ لین دین پر توجہ مرکوز رکھی جاتی ہے۔ Rust، سولانا Solana کی پروگرامنگ زبان بھی ہے۔ Solana ایک اور تیز رفتار بلاک چین ہے۔
Sui کا اعلان کردہ ہدف، Ethereum جیسی حریف چینز کے مقابلے میں ایک برتر سمارٹ کونٹریکٹ والے فن تعمیر کے ساتھ غیر مرکزی ایپلیکیشن (Dapp) کے تفاز کی پیشکش کر کے "web3 میں اگلے ایک ارب صارفین کی تعداد پوری کرنا" ہے۔ یہ بلاک چین اپنا ہدف حاصل کرنے کے لیے "متوازی چلنے والا لین دین" نامی ایک مخصوص طریق کار استعمال کرتا ہے، جو "متوازی معاہدے" میں لین دین کی انجام دہی کی اجازت دیتا ہے۔ یہ "افقی پیمانہ کاری"، جیسا کہ، Sui نے اسے یہ نام دیا ہے byzantine fault-tolerant (بازنطینی غلطی کے بالمُقابل قوت برداشت رکھنے والا) پروف ـ آف ـ سٹیک PoS اتفاق رائے میکینزم ڈیٹا کی بہتر تنظیم کی جانب اسکی رہنُمائی کرتا ہے۔
Sui کے بانی کون ہیں؟
SUI کی بنیاد سابق Meta انجینئرز کی ایک ٹیم نے رکھی تھی: Evan Cheng; Adeniyi Abiodun; Sam Blackshear; George Danezis; اور Kostas Chalkias.
SUI بلاک چین کی پشت پناہ کمپنی، Mysten Labs کی بنیاد رکھنے سے پہلے، پانچ افراد پر مشتمل یہ جماعت Novi ڈویژن میں خدمات سر انجام دیتی تھی۔ Mysten Labs نے ہائی پروفائل کریپٹوVC فنڈز جیسے کہ a16z سے حمایت حاصل کی، جس نے دسمبر، سن 2021 میں سیریزA کے دوران $36 ملین کی سرمایہ کاری کی۔ اس کے فوراً بعد، سیریز B میں $300 ملین کا اعلان ہوا جس نے کمپنی کی قدر و قیمت $2 بلین تک پہنچا دی۔ Mysten Labs حصص کے فنڈز میں: Jump Crypto, Apollo, Binance Labs, Franklin Templeton, Coinbase Ventures, Circle Ventures, Lightspeed Venture Partners, Sino Global, Dentsu Ventures, Greenoaks Capital اور O'Leary Ventures شامل ہیں۔
کیا چیز SUI کو منفرد بناتی ہے؟
Sui کا مقصد، اتفاق رائے اورلین-دین کی انجام دہی پر مبنی ایک مختلف میکانزم استعمال کرتے ہوئے پہلی پرت پر کام کرنے والی بلاک چینزکو پیچھے چھوڑ جانا ہے۔ عمودی اسکیلنگ پر توجہ مرکوز کرنے کی بجائے، Sui کا ہدف افقی طور پر فوری ناپ تول کرنا ہے، تاکہ کئے گئے وعدے کے مطابق یہ ایک اعلی ماحاصل کی طرف بڑھے، اور اس بلاک چین کو ممتاز بنا دے۔
Sui تسلیم کرتی ہے کہ بہت سے لین-دین کا ایک دوسرے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ بجائے اسکے کہ ہرنوڈ، انجام پانے والے ہر لین-دین کی توثیق کرے، متعلقہ نوڈزصرف اپنے ساتھ ربط رکھنے والے ڈیٹا کے حصّوں کا تجزیہ کرتے ہیں۔ SUI اس طریق کار کو "آبجیکٹ سینٹرک ماڈل" کا نام دیتا ہے، جہاں چین ڈیٹا اکاؤنٹس کی بجائے اشیاء پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔ یہ روایتی بلاک چین ماڈل کو، غیر متعلقہ لین-دین کے بہاؤ پر مشتمل ایک خلاصے کی شکل میں ڈھال دیتا ہے۔ انکی انفرادی توثیق نوڈز انجام دے سکتے ہیں۔
سب سے پہلے، ایک ارسال کنندہ تمام لین دین کو نشر کرتا ہے۔ پھر متعلقہ تصدیق کنندگان ان کی جانچ پڑتال کرتے ہیں۔ اگر اکثریت رضامند ہو، تو یہ سب ارسال کندہ کو واپس روانہ کر دیا جاتا ہے، جو تمام تصدیق کنندگان کو نتیجہ براڈ کاسٹ کر دیتا ہے۔ متعلقہ ملکیتی ماڈلزجو ایک مخصوص پتے کی ملکیت ہوتے ہیں، یہ ہیں: (مثلاً کوائینز، یا NFTs)؛ جو کسی اور شے کی ملکیت ہوں (کوئی NFT جو کسی دوسرے NFT کا حصہ ہے)؛ اشتراک شدہ (بطور مثال: AMM پُولز)۔
یہ فن تعمیر Sui کو استطاعت دیتا ہے کہ وہ عمودی ڈھانچوں کو ہدف بنا سکے، مثلاً NFTs، گیمنگ، پیغام رسانی کی خدمات، سوشل نیت ورکس، اور غیر مرکزی شناختی پلیٹ فارمز۔
متعلقہ صفحات:
Aptos (APT) کو مُلاحظہ فرمائیے — اس بلاک چین کو بھی Move کے لئے استعمال کی جانے والی زبان پر بنایا گیا ہے۔
"Aptos اور SUI: بلاک پر نئے بچے" یہ رپورٹ مزید پڑھیے۔
بہترین سرمایہ ـ کاری ـ سطح کی DApps کے بارے میں پڑھیے۔
CoinMarketCap Alexandria کے ساتھ کرپٹو کے حوالے سے تازہ ترین خبریں اور آگاہی حاصل کریں۔
فی الوقت کُل کتنے Sui (SUI) کوائنز گردش میں ہیں؟
Sui نے ابھی تک اپنے مقامی SUI ٹوکن کے بارے میں تفصیلات جاری نہیں کی ہیں، جسے مین نیٹ کے آغاز کے ساتھ ہی لائیو (live) ہونا ہے۔ اس کا استعمال گیس فیس، اور ذخیرہ فنڈ کی ادائیگی کے لیے کیا جائے گا۔ یہ فنڈ مستقبل کے توثیق کنندگان کے لئے پہلے سے ذخیرہ شدہ ڈیٹا پر آنے والی لاگت کی تلافی کرتا ہے۔ اس پیشگی ادائیگی والے ماڈل کے ساتھ، ذخیرہ کرنے کی مانگ زیادہ ہونے پر توثیق کرنے والوں کو زیادہ انعامات ادا کیے جاتے ہیں۔
ایک SUI ٹوکن ایئر ڈراپ ترغیب شدہ ٹیسٹ نیٹس (testnets) کا اعلان ہوتے ہی انکی پیروی کرے گا۔
Sui نیٹ ورک کو کس طرح سے محفوظ بنایا جاتا ہے؟
Sui بازنطینی خطا برداشت کرنے والاپروف آف اسٹیک یعنی (PoS) اتفاق رائے کا طریق کار استعمال کرتا ہے۔ اختراعی پیمانہ استعمال کرنے والے حل کے ساتھ مل کر، یہ بلاک چین کو ممکنہ حد تک 100,000 لین دین فی سیکنڈ سے زیادہ کی رفتار تک پہنچنے کی استعداد دے گا۔
آپ Sui (SUI) کہاں سے خرید سکتے ہیں؟
ابھی مین نیٹ پر Sui کا آغاز ہونا باقی ہے۔
# | نام | جوڑی | آخری اپ ڈیٹ |
---|