Cryptos: 22,403 Exchanges: 539 Market Cap: 1,046,808,560,189 24h Vol: 46,208,726,589
BTC SuperRareRARE

Rank #408

token

On 265,739 watchlists

Tags:

Marketplace

Collectibles & NFTs

DAO

SuperRare Price (RARE)

$0.12
-0.17%

RARE Charts Live Data

سُپر-ریئر (RARE) کیا ہے؟

سُپر-ریئر SuperRare ایک ایسا اعلٰی ترین NFT پلیٹ-فارم، جس کے لیے تقریباً $250M کی مالیت پر مشتمل ڈیجیٹل آرٹ کا مجموعہ تفاخر کا باعث ہے؛ یہ پلیٹ-فارم آج کے دن تک آرٹسٹوں کو $3M کی رقم رائلٹی کی مد میں ادا کر چُکا ہے۔ سُپر-ریئر اپنے ورژن 1.0 کی حیثیت سے اُس وقت نمودار ہوا، جب اس کی مرکزی ٹیم نے چُنیدہ اور تائید شدہ فنکاروں کو اپنے کام کے ذریعے، بطور سُپر-ریئر NFTs، مشترکہ سمارٹ کنٹریکٹ پر منٹ کرنے کی دعوت دی۔ سُپر-ریئر 2.0 نے ویب کی سطح پر سرپرستی؛ اس پلیٹ-فارم پر آزادانہ اسٹور فرنٹ؛ نیز فنکاروں کے لیے سِکہ-سازی کرنے کے خود مختار معاہدے، نیز اپنی تخلیقات کو براہ راست جمع کنندگان کے ہاتھون فروخت کرنے کے لیے، ان کی سکّہ-سازی اور ترویج وغیرہ متعارف کروا کے اس سب کو بدل کر رکھ دیا۔

غیر مرکزیت اور ترقی پسندی کا یہ راستہ اختیار کرتے ہوئے، سُپر-ریئر نے نیٹ-ورک کی ملکیت اور حاکمیت کو کمیونٹی میں منتقل کر دیا۔ سُپر-ریئر 2.0 ایک غیر مرکزی تنظیم یعنی DAO ہے،جو کسی پلیٹ-فارم کے کلیدی حدود-اربعہ کی نگرانی، اور کمیونٹی ٹریژری سے فنڈز لے کر اُنہیں مختص کرتی ہے، نیز نیٹ-ورک اور پروٹوکول میں مجوزہ بہتریوں کے حوالے سے استصواب رائے (ووٹنگ) کرتی ہے۔

سُپر-ریئر کے بانی کون ہیں؟

سُپر-ریئر ایک DAO ہے، اور روایتی تناظر میں اس کی کوئی ایگزیکٹِو قیادت موجود نہیں۔ سات افراد پر مُشتمل ایک حاکمیتی کونسل، سات-میں-سے-چار، کثیر-دستخطی والیٹس کے ذریعے اس کمیونٹی کے خزانے کو کنٹرول کرتی ہے۔

گورننس کونسل کے جنیسس (genesis) دستخط کنندگان یہ ہیں:

John Crain جو سُپرریئر کے CEO اور شریک بانی ہیں۔

Nick Tomaino؛ بانی شریکِ کار 1Confirmation @

Derek Schloss؛ شریکِ کار CollabCurrency @

Serena Tabacchi؛ بانی اور کیوریٹر MoCDA @

Simona Pop؛ کمیونٹی حکمت عملی Status @

Pindar Van Arman؛ او جی آرٹسٹ SuperRare @

دستخط کنندگان حاکمیت کے ذریعے منظور کیے گئے فیصلوں کے حوالے سے محض ایک عملدار کی حیثیت رکھتے ہیں، اور یکطرفہ صورت میں ٹریژری کے فنڈز مختص کرنے کی اہلیت کے حامل نہیں ہوتے۔ وہ DAO کے زیر اختیار بنیادی اثاثوں کے تحفّظ و عافیت کی نگرانی پر مامور ہوتے ہیں۔

کونسی خصوصیت سُپر-ریئر کو منفرد بناتی ہے؟

تین اہم مسائل کو مدِّ نظر رکھ کر ورژن 2.0 کی شکل میں سُپر-ریئر کا ارتقاء ہوا:

  1. کسی واحد ٹیم کی جانب سے سرپرستی اور دربانی ایک قابل درجه بندی آرٹ ایکو سسٹم کے لیے سازگار نہیں ہے۔
  2. فنکار زیادہ سے زیادہ تعاون کے مستحق ہیں، لیکن صرف ایک ٹیم ہی اتنا زیادہ کام کر سکتی ہے۔
  3. NFT کا آرٹ سے متعلق ایکو سسٹم، حصّے بخروں کی حالت میں موجود ہے، جن میں سے کسی کے کُل مجموعے کو منظّم کرنے کا کوئی اچھا طریقہ دستیاب نہیں۔

سُپر-ریئر نے سُپر-ریئر اسپیسز متعارف کروا کر اس مسئلے کا حل نکالا، اور یہ حل سُپر-ریئر پر آزادانہ چلائے جانے والے اسٹور فرنٹس ہیں، جو نہ صرف فن اور فنکاروں کی اصلاح تو کر ہی سکتے ہیں، بلکہ سیلز کو فروغ بھی دے سکتے ہیں، نیلامی سرانجام دے سکتے ہیں، نیز کمیشن اکھٹا کر سکتے ہیں۔ ہر اسپیس اپنے برانڈ کے تحت ERC-721 ٹوکن لانچ کرسکتا ہے، اور یک-وقتی موقع کی حیثیت سے یا مسلسل بنیاد پر آرٹسٹوں کو اپنے ساتھ NFTs کی سکّہ-سازی کے لیے مدعو کر سکتا ہے۔ جس کی بِنا ہر اسپیس کو اپنی خودمختار کرپٹو آرٹ گیلری بن جانے کی استعداد حاصل ہو جاتی ہے۔

مزید برآں، سِکہ سازی کے خود مختار معاہدے فنکاروں کو حسب ضرورت NFT منٹ کرنے کا معاہدہ تعینات کرنے، اور منفرد طرز پر بحیثیت آزاد فنکار اپنے فن کو ٹوکنائز اور فروخت کرنے کی استطاعت بخشتے ہیں۔ چناچہ، فنکاروں کے پاس دوسرے فنکاروں کے ساتھ سِکہ سازی کا مشترکہ معاہدہ کرنے کے علاوہ ایک اور اختیار بھی موجود ہوتا ہے، جس کے تحت وہ خود اپنا مُقتدر تخلیقی پلیٹ-فارم بن سکتے ہیں۔

متعلقہ صفحات:

Rarible (RARI) کو چیک کیجیے — تخلیق کار پر مرکوز ایک NFT منڈی۔

غیر مرکزی (MANA) چیک کیجیے — ایک ورچوئل رئیلٹی پلیٹ-فارم جو ایتھریم بلاک چین سے تقویت یافتہ ہے۔

NFTs کیسے کام کرتے ہیں؟ یہ جاننے کے لئے ہماری گائیڈ برائے ناقابل تبادلہ ٹوکنز مُلاحظہ فرمائیے۔

CoinMarketCap کے تعلیمی پورٹل — پر تازہ ترین کرپٹو خبریں اور تجارتی بصیرت حاصل کیجیے۔

فی الوقت کُل کتنے سُپر-ریئر(RARE) سکّے گردش میں ہیں؟

RARE کی کل سپلائی 1 بلین ہے۔ تقسیم کاری مندرجہ ذیل ہے:

  • 150 ملین RARE بطور سابقہ ایئر ڈراپ، اُن فنکاروں اور جمع کنندگان کی بنیادی کمیونٹی میں تقسیم کیے گئے، جنہوں نے سُپر-ریئر کو اس پلیٹ فارم کی موجودہ شکل میں بوٹ-سٹریپ کیا ہے، اور یہ دعویٰ 90 دنوں کے لیے موثٔر ہے۔
  • 400 ملین RARE بطور کمیونٹی ٹریژری جو اس کے ہولڈرز کی ملکیت رہے گی، اور وہ ہی اسے چلائیں گے۔ 25% آغاز کے وقت دستیاب ہیں، جبکہ باقی، 4 سالوں کے دوران ایک قطار کی صورت میں واگُذار ہوں گے۔
  • سُپر-ریئر لیبز (Labs) کے اُن بنیادی شراکت داروں کے لیے 255 ملین RARE، جنہوں نے سُپر-ریئر پلیٹ فارم ڈویلپ کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ ٹیم ٹوکنز شش-ماہی کلِف (cliff) کے ہمراہ 3 سال پر مُحیط واگُذاری سے مشروط ہیں۔
  • سُپر-ریئر کے پچھلے فنڈنگ راؤنڈز میں حصہ لینے والے سرمایہ کاروں کے لیے 145 ملین RARE۔ سرمایہ کار ٹوکنز 12 ماہ کی کلِف کے ہمراہ 3 سال پر مُحیط واگُذاری سے مشروط ہیں۔
  • 50 ملین RARE حکمت عملی کے شراکت داروں اور سُپر-ریئر نیٹ-ورک پر مستقبل کے دوران تعاون کرنے والوں کو۔ مُختص کرنے پر کم از کم شش-ماہی واگُذاری۔

سُپر-ریئر نیٹ-ورک کو کس طرح محفوظ بنایا جاتا ہے؟

RARE، ایتھیریم پر موجود ایک ERC-20 ٹوکن ہے۔ یہ نیٹ-ورک ایک 4/7 کثیر-دستخطی والیٹ کے ہمراہ DAO کے طور پر چلایا جاتا ہے۔

ERC-20، ٹوکنز کے حوالے سے ایک معیار ہے، جس کی پیروی ایتھریم بلاک چین پر شائع ہونے والے زیادہ تر نئے ٹوکنز کرتے ہیں۔ ایتھیریم DAOs کے لیے موجود مقبول ترین بلاک چینز میں سے ایک ہے، جیسے سُپر-ریئر، جس کو پروف-آف-اسٹیک کے اتفاقِ رائے والے اُس طریقِ کار کے ذریعے تحفّظ فراہم کیا جاتا ہے جو توثیق کاروں سے 32 Ether پر بازی لگانے کا مُطالبہ کرتا ہے۔ غیر مرکزی نوڈز کا ایک سیٹ لین-دین کی توثیق کرتا ہے، اور ایتھریم بلاک چین کو تحفظ فراہم کرتا ہے۔

سُپر-ریئر ٹریڈنگ کا آغاز کب ہو گا؟

سُپر-ریئر 2.0 کا آغاز، 17 اگست سنہ 2021 کے دوران UniSwap V3 پر ہوا۔

آپ سُپر-ریئر (RARE) کہاں سے خرید سکتے ہیں؟

RARE (ریئر) Binance, Coinbase, Kraken, Gemini, UniSwap V3, LBank, Gate.io اور مزید کئی دیگر ایکسچینجز پر دستیاب ہے۔

ذیل میں ایسے چند مزید آرٹیکلز پیش ہیں جو شاید آپ کو دلچسپ معلوم ہوں: