Cryptos: 22,403 Exchanges: 539 Market Cap: 1,046,808,560,189 24h Vol: 46,208,726,589
BTC SushiSwapSUSHI

Rank #229

token

On 396,982 watchlists

Tags:

Collectibles & NFTs

Decentralized Exchange (DEX) Token

DeFi

DAO

Yield Farming

SushiSwap Price (SUSHI)

$0.84
-0.10%

SUSHI Charts Live Data

SushiSwap (SUSHI) کیا ہے؟

SushiSwap (SUSHI) ایک خود کار مارکیٹ میکر (AMM) کی مثال ہے۔ کرپٹو کرنسی کے صارفین کے مابین تیزی سے مقبول ہوتا ہوا ٹول، AMMs کُچھ ایسے غیرمرکزی ایکسچینجز ہیں، جو کسی بھی ٹوکن کے جوڑوں کی مارکیٹس پیدا کرنے کے لیے اسمارٹ معاہدات کو استعمال کرتے ہیں۔

SushiSwap، ستمبر، سنہ 2020 میں Uniswap کے فورک کے نتیجے میں شروع ہوا، یہ ایک ایسا AMM ہے جو غیرمرکزی مالیات (DeFi) کی تحریک، اور DeFi ٹوکنز میں اس سے وابستہ تجارتی تیزی کا مُترادف بن چُکا ہے۔

SushiSwap کا مقصد AMM مارکیٹ کو متنوّع بنانا اور ایسی نئی خصوصیات کا اضافہ کرنا ہے جو پہلے Uniswap کا حصہ نہیں تھیں، جیسے کہ نیٹ ورک کے شُرکاء کے لئے بذریعہ اندرون خانہ ٹوکن، یعنی SUSHI کے ذریعے اضافی انعام و اکرام۔

SushiSwap کے بانیان کون ہیں؟

SushiSwap کی بُنیاد ایک فرضی شخصیت نے رکھی، جنہیں محض Chef Nomi کہا جاتا ہے۔ Chef Nomi کی شخصیت، یا Uniswap سے ان کی علیحدگی کے مُحرّکات کے بارے میں زیادہ معلومات دستیاب نہیں۔

اس پراجیکٹ میں فرضی ناموں کے حامل دو اور مشترکہ بانیان بھی شامل ہیں، جنہیں sushiswap اور 0xMaki، یا صرف Maki بھی کہا جاتا ہے۔ وہ مل کر SushiSwap کے کوڈ، پراڈکٹ ڈویلپمنٹ اور کاروباری کارروائیوں کو سنبھالتے ہیں۔

حال ہی میں، SushiSwap کی حقیقی ملکیت Sam Bankman-Fried کو سونپ دی گئی، جو Alameda Research نامی فرم برائے مقداری ٹریڈنگ اور ڈیریویٹوز کے تبادلے FTX کے CEO ہیں۔

Bankman-Fried کرپٹو کرنسی مارکیٹ کے ایک معروف شرکت کنندہ اور مبصر ہیں، جو باقاعدگی سے میڈیا انٹرویوز میں جلوہ گر ہوتے رہتے ہیں۔

وہ کیا چیز ہے جو SushiSwap کو منفرد بناتی ہے؟

SushiSwap بنیادی طور پر ایک AMM کی حیثیت سے موجود ہے، جس کے ذریعے کسی بھی دو کرپٹو کرنسی اثاثوں کے درمیان خودکار ٹریڈنگ کی لیکویڈیٹی قائم کی جاتی ہے۔

اس کے مرکزی سامعین DeFi ٹریڈرز اور وہ متعلقہ ادارے ہیں جو پراجیکٹ ٹوکنز میں ترقی سے پیسہ بنانا اور لیکویڈیٹی پیدا کرنا چاہتے ہیں۔

AMMs، روایتی اور غیر مرکزی ایکسچینجز میں مخل ہونے والے لیکویڈیٹی جیسے مسائل سے اجتناب کرتے ہوئے، مکمل طور پر آرڈر بُکس کا خاتمہ کر دیتے ہیں۔

SushiSwap کا ہدف، ان اثرات میں اضافہ کرتے ہوئے اپنے پیرنٹ، یعنی Uniswap کی پیشکشوں کے ان ممکنہ اثرات کو بڑھانا ہے جو صارفین اس کے آپریشنز اور مستقبل پر مرتب کر سکتے ہیں۔

یہ پلیٹ فارم اپنے لیکویڈیٹی پولز پر انجام دی جانے والی ٹرانزیکشنز سے 0.3% کٹوتی کرتا ہے، جبکہ اس کا SUSHI ٹوکن، صارفین کو ان فیسوں کا ایک حصہ بطور انعام دینے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ SUSHI صارفین کو گورننس کے حقوق کا حق دار بھی بناتا ہے۔

متعلقہ صفحات:

Uniswap کی تقسیم کاری کے بارے میں CMC بلاگ پر مزید جانیں یہاں۔

کیا آپ DeFi پر نئے ہیں؟ اس کے بارے میں مزید یہاں سے جانیے۔

کرپٹو کرنسی پر نئے آئے ہیں؟ Alexandria ملاحظہ کریں، CoinMarketCap کا وقف شدہ تعلیمی سلسلہ

فی الوقت کل کتنے SushiSwap (SUSHI) کوائنز گردش میں ہیں؟َ

SushiSwap کا اندرون خانہ ٹوکن SUSHI، 100 ٹوکنز فی بلاک کی شرح پر تخلیق کیا جاتا ہے۔ پہلے 100,000 بلاکس پر 1,000 SUSHI کا بلاک-انعام مقرر کیا گیا تھا۔

SUSHI کی سپلائی کا انحصار بلاک کی شرح پر ہو گا۔ تقریباً 6,500 فی دن کے حساب سے، منٹ ہونے والے نئے ٹوکنز کی تعداد 650,000 ٹوکن روزانہ ہوتی ہے، لہٰذا SushiSwap کے آغاز کے بعد، ستمبر سنہ 2021 تک تقریباً 326 ملین ٹوکن گردش میں آ چکے ہوں گے۔

آغاز سے قبل SUSHI کو مائن نہیں کیا گیا تھا، اور صفر ٹوکنز کی سپلائی کے ساتھ Ethereum بلاک کے 10,750,000 نمبر پر اس کی منٹنگ شروع کی گئی۔

SushiSwap نیٹ ورک کو کیسے محفوظ بنایا جاتا ہے؟

SushiSwap اپنے صارفین کے گورننس کے اختیارات میں اضافہ کر کے اسمارٹ معاہدات میں رقوم ذخیرہ کرنے سے متعلق روایتی خطرات میں تخفیف کرنے کی کوشش کرتا ہے۔

تکنیکی وجوہات سے قطع نظر، اس کے ڈویلپرز کی گُمنامی کُچھ سوالات کو جنم دیتی ہے۔ مثال کے طور پر، ستمبر سنہ 2020 کے دوران، Chef Nomi، SushiSwap سے Ethereum کی صورت میں 38,000 نکالنے کے بعد صارفین کے ساتھ اختلافات میں ملوث رہے۔ بعد میں Chef Nomi نےاس اقدام کو ایک غلطی قرار دینے کے بعد کُھلے عام معافی مانگی اور رقم واپس کر دی گئی۔

آپ SushiSwap (SUSHI) کہاں سے خرید سکتے ہیں؟

SushiWap (SUSHI) آزادانہ طور پر قابل ٹریڈ ٹوکن ہے، جس کا ایک بھاری حجم، بڑے بڑے ایکسچینجز، مثلاً Binance، Huobi Global، اور OKEx پر موجود ہے۔

فیاٹ سمیت دیگر کرپٹو کرنسیز اور اسٹیبل کوائنز کے جوڑے بھی فعال ہیں، جن میں Bankman-Fried کا FTX ایکسچینج بھی شامل ہے۔

کیا آپ کرپٹو کرنسی پر نئے آئے ہیں؟ اس حوالے سے مزید یہاں پر جانیے کہ Bitcoin کیسے خریدا جائے۔