کرپٹوکرنسی

SwissBorg

Bitcoin

SwissBorg

BORG

#225

$0.34 USD

1.33% (1d)

مارکیٹ کیپٹلائزیشن

$332.56M

حجم (24 گھنٹے)

$1.64M

FDV

$332.56M

حجم/مارکیٹ کیپ (24 گھنٹے)

0.49%

کل سپلائی

$983.46M

زیادہ سے زیادہ سپلائی

-

گردش کرنے والی سپلائی

$983.46M

معلومات

Website

$0.34

(-0.86%)
Price change 1h

$0.35

High 24h

$0.34

(-8.89%)
Price change 7d

$0.39

High 7D

SwissBorg (CHSB) کیا ہے؟

SwissBorg سویٹزر لینڈ میں قائم ایک پروجیکٹ ہے، جس کا ہدف ذاتی مالیات کو آزادی اور غیر مرکزیت بخشنا ہے۔ سن 2017 میں لانچ کیے جانے والے SwissBorg کا مقصد Swiss نجی بینکنگ میں انقلاب برپا کرنا نیز بلاک چین ٹیکنالوجی اور اسمارٹ معاہدات کی طاقت کو استعمال کرتے ہوئے ذاتی مالیات کا ایک غیر مرکزی نیٹ-ورک تخلیق کرنا ہے۔

SwissBorg صارفین کو نیٹ-ورک پر کثرتِ-عمل انجام دینے کی اجازت کے لیے اپنے ملٹی یوٹیلیٹی CHSB ٹوکن پر انحصار کرتا ہے۔ اس پروجیکٹ کا مقصد ایک جمہوری، غیر مرکزی اور پیشہ ورانہ ایکوسسٹم بنانا ہے، جو صارفین کو اپنے کریپٹو کارگُذاری کے نمونے باآسانی منظم کرنے کی استعداد دے سکے۔ SwissBorg کے تخلیق کاروں نے ذاتی مالیات کے انتظام کو مزید بہتر بنانے والی SwissBorg Wealth App کا بھی آغاز کیا۔ یہ ایپ صارفین کو چند ہی سیکنڈ میں فیاٹ اور کرپٹو کے مابین تبادلہ کرنے کی استعداد دینے کے لیے انقلابی MPC کی-لیس (keless) ٹیکنالوجی کا استعمال کرتی ہے۔

SwissBorg کے بانی کون ہیں؟

SwissBorg کے موجودہ CEO اور اس کے شریک بانیوں میں سے ایک Cyrus Fazel ہیں۔ اُنہوں نے سن 2007 میں بین الاقوامی بزنس مینیجمنٹ میں EDHEC Business School سے گریجوایشن کی۔ اُنکی پیشہ ورانہ زندگی کا آغاز سن 2007 کے دوران Julius Baer میں پورٹ-فولیو مُشیر کی حیثیت سے ہوا۔ بعد میں، Fazel کی تعیناتی Aramis Capital میں بحیثیت ہیج-فنڈ-مشیر (hedge fund advisor) ہوئی۔ سن 2016 میں انُنکی دلچسپیوں نے ایک نیا رنگ اختیار کیا، اور اُنہوں نے SwissBorg کی بُنیاد رکھنے میں مدد فراہم کی۔

SwissBorg ،1Anthony Lesoismier-Geniaux1 کے دوسرے شریک بانی اور CTO ہیں۔ اُنہوں نے Polytech Nice Sophia سے سن 2008 کے دوران مالیات میں گریجوایشن کے فوراً بعد اسی شعبے میں کام کا آغاز کیا۔ ابتداء میں، وہ فنڈ منیجر اسِسٹنٹ تھے اور بعد میں JFD Wealth کے شعبہِ ڈیجیٹل ایڈوائزری کے سربراہ بنے۔ سن 2016 میں SwissBorg کا آغاز کرنے کے لیے وہ Cyrus Fazel کے ساتھ بحیثیت حصّے دار شامل رہے۔

کیا چیز SwissBorg کو مُنفرد بناتی ہے؟

SwissBorg کے بانیوں کے مطابق، موجودہ بینکاری نظام منسُوخ شدہ ہے، اور انُکا پروجیکٹ اسی مسئلے کا ایک جواب ہے۔ ذاتی مالیات میں بلاک چین ٹیکنالوجی متعارف کروا کر، SwissBorg کا مقصد مُتعلقہ افراد کو ان کے اپنے اپنے محکموں اور کی گئی سرمایہ کاری پر مکمل تصرُّف فراہم کرنا ہے۔

کمپنی کی مرکزی اقدار میں شفافیت، برابری بذریعہ میرِٹو-کریسی، اور غیر جانبداری شامل ہیں۔ یہ یقینی بنانے کے لیے کہ ذاتی ڈیٹا محفوظ رہے، نیز صارفین کسی پابندی کے بغیر اپنے فنڈز کو کنٹرول کرنے کے قابل رہیں، SwissBorg پلیٹ فارم، بلاک چین کی غیر مرکزیت پر بہت زیادہ انحصار کرتا ہے۔

SwissBorg ٹیم شمولیت پر فخر کرتی ہے اور پوری دنیا میں اس کے اراکین موجود ہیں۔ یہ موبائل ایپلیکیشن، ایپ اسٹورز میں موجود کریپٹو کرنسی کی سرفہرست ایپس میں سے ایک ہے، اور اس نے عالمی سطح پر 100,000 سے زیادہ تصدیق شدہ فعال صارفین کو اپنی جانب مُتوجہ کیا ہے۔

متعلقہ صفحات:

Komodo کے بارے میں مزید پڑھیے۔

Aave کے بارے میں مزید پڑھیے۔

سمارٹ کونتڑیکٹس کے بارے میں مزید پڑھیے۔

CoinMarketCap کا بلاگ ملاحظہ کریں۔

کُل کتنے SwissBorg (CHSB) کوائنز گردش میں ہیں؟

ابتدائی کوائن پیشکش (ICO) کے دوران، SwissBorg نے 1,000,000,000 CHSB ٹوکنز پر مشتمِل سپلائی کی زیادہ سے زیادہ تعداد منِٹ کی۔ ان تمام ٹوکنز کا اجراء کر دیا گیا ہے، جس کے معنی ہیں کہ SwissBorg ٹوکنز کی گردش میں موجود کُل تعداد بھی 1,000,000,000 پر مُشتمل ہے۔

CHBS ٹوکنز کی کُل تعداد کا تقریباً 38% حصّہ عوام النّاس کو کمیونیٹی سیلز کے لیے مُختص کیا گیا۔ ٹوکنز کا ایک اور حصّہ جو 20% پر مشتمل تھا، پلیٹ فارم کی تخلیق کے عوض دیے جانے والے انعام کے طور پر ٹیم کے اراکین میں تقسیم کیا گیا۔ کُل سپلائی کا تقریباً 10% اسٹریٹجک سرمایہ کاروں کی طرف بھیج دیا گیا، جبکہ 15% پر مشتمل ایک اور حصّہ اس پراجیکٹ کی فنڈنگ کے دوسرے دور کے لیے وقف کر دیا گیا۔ آخر کار، SwissBorg نے کُل CHBS ٹوکنز کا تقریباً 14% اُن تجربہ کار سرمایہ کاروں میں تقسیم کیا، جنہوں نے پہلے ہی اس منصوبے میں دلچسپی ظاہر کی تھی۔

SwissBorg نیٹ ورک کو کیسے محفوظ بنایا جاتا ہے؟

SwissBorg اور CHSB ٹوکنز Ethereum پر مبنی ہیں۔ بحیثیت ERC-20 ٹوکن، CHSB کی حفاظت پروف-آف-سٹیک (PoS) اتفاق رائے کے ذریعے کی جائے گی، کیونکہ Ethereum خود اس میں منتقل ہوتا ہے۔

پروف-آف-ورک (PoW) اتفاق رائے کے بر خلاف، جسے Bitcoin کام میں لاتا ہے، PoS نئے ٹوکنز کی مائننگ کے لیے ٹوکن رکھنے والوں کی اکثریت پر انحصار کرتا ہے۔ اتفاق رائے کا یہ طریق کار PoW کے مقابلے میں واضح طور پر زیادہ سازگار ہے، کیونکہ یہ اسٹیکنگ کے عمل کو بلاک چین پرت سے متعارف کرواتا ہے۔

اس کے علاوہ، PoS یکساں طور پر ڈویلپرز اور صارفین میں مزید مقبولیت اختیار کرتا جا رہا ہے، کیونکہ یہ توانائی کے بارے میں زیادہ حسّاس ہے۔ جبکہ PoW مائننگ کے لیے کمپیوٹنگ کی بہت زیادہ طاقت مانگتا ہے؛ PoS ساکت کوائن ہولڈنگز پر انحصار کرتا ہے اور ایک اہم حصّہ رکھنے والے صارفین کو مائننگ کی غرض سے زیادہ قوت تفویض کرتا ہے۔

آپ SwissBorg (CHSB) کہاں سے خرید سکتے ہیں؟

SwissBorg کی تجارت بہت سے مقبول ایکسچینجوں پر کی جا سکتی ہے، بشمول:

کریپٹو خریدنے کے بارے میں مزید پڑھیے۔

ذیل میں ایسے چند مزید آرٹیکلز پیش ہیں جو شاید آپ کو دلچسپ معلوم ہوں:

SwissBorg میں کہاں خرید و فروخت کر سکتا ہوں ?
#نامجوڑیآخری اپ ڈیٹ