کرپٹوکرنسی

Synthetix

Bitcoin

Synthetix

SNX

#132

$1.82 USD

-3.13% (1d)

مارکیٹ کیپٹلائزیشن

$618.40M

حجم (24 گھنٹے)

$37.11M

FDV

$619.18M

حجم/مارکیٹ کیپ (24 گھنٹے)

6.00%

کل سپلائی

$339.89M

زیادہ سے زیادہ سپلائی

-

گردش کرنے والی سپلائی

$339.47M

معلومات

Website

$1.82

(-0.06%)
Price change 1h

$1.89

High 24h

$1.82

(-13.05%)
Price change 7d

$2.27

High 7D

Synthetix (SNX) (سینتھیٹکِس) کیا ہے؟

سینتھیٹکِس ایک غیر مرکزی مالیاتی (DeFi) پروٹوکول ہے، جو کرپٹو اور نان کریپٹو اثاثوں کی وسیع اقسام کو آن-چین ایکسپوژر فراہم کرتا ہے۔ یہ پروٹوکول Ethereum (ETH) بلاک چین پر مبنی ہے، اور صارفین کے لیے انتہائی مائع مصنوعی اثاثوں (synths) کی دسترس پیش کرتا ہے۔ Synths بُنیادی اثاثہ ٹریک کرتے ہوئے اور اسے براہ راست رکھنے کی ضرورت کے بغیر اس پر ماحاصل فراہم کرتا ہے۔

پلیٹ فارم کا ہدف غیر-بلاک چین اثاثوں کا تعارُّف کرواتے ہوئے کرپٹو کرنسی مارکیٹ کی فضا کو وسعت دینا، اور زیادہ صحتمند مالیاتی مارکیٹ تک رسائی فراہم کرنا ہے۔

Synthetix (سینتھیٹِِکس) کے بانی کون ہیں؟

اس نیٹ-ورک کا آغاز ستمبر سن 2017 میں Kain Warwick نے Havven (HAV) کے نام سے کیا۔ تقریباً ایک سال بعد اس کمپنی کو Synthetix کے نام سے ری-برانڈ کر دیا گیا۔

Kain Warwick سینتھیٹِِکس کے بانی اورblueshyft ریٹیل نیٹ-ورک کے نان-ایگزیکٹو ڈائریکٹر ہیں۔ سینتھیٹِِکس کی بنیاد رکھنے سے پہلے، Warwick کئی دیگر کرپٹو کرنسی پروجیکٹس پر کام کر چُکے ہیں۔ اُنہوں نے صرف آسٹریلیا کے لیے مختص، ایک لائیو نیلامی سائٹ Pouncer کی بنیاد بھی رکھی۔

پراجیکٹ کے Peter McKean ،CEO، سوفٹ-ویئر ڈیولپمنٹ میں دو دہائیوں سے زیادہ پر مشتمل تجربے کے حامل ہیں۔ اس سے پہلے وہ ICL Fujitsu میں بطور پروگرامر کام کر چکے ہیں۔

Jordan Momtazi، یعنی Synthetix کے COO، کاروباری حکمت عملی، مارکیٹ کی تجزیہ کاری، اور سیلز کے حوالے سے ایک لیڈر ہیں، جو بلاک چین، کریپٹو کرنسی، ڈیجیٹل ادائیگیوں اور ای-کامرس کے نظام میں سالہا سال پر مبنی تجربے کے حامل ہیں۔

اس وقت CTO کے عہدے پر فائز Justin J. Moses، مونگو-ڈی-بی (MongoDB) کے سابق ڈائریکٹر انجینئرنگ رہے، نیز Lab49 میں انجینئرنگ کے ڈپٹی پریکٹس ہیڈ (Deputy Practice Head) بھی رہ چُکے ہیں۔ اُنہوں نے Pouncer (پاؤنسر) کی مشترکہ بُنیاد بھی رکھی۔ل

کیا خصوصیت سینتھیٹکس کو مُنفرد بناتی ہے؟

سینتھیٹکس ایک غیر مرکزی ایکسچینج (DEX) اور مصنوعی اثاثوں کا ایک پلیٹ فارم ہے۔ یہ پروٹوکول کُچھ ایسے طرز عمل کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے کہ ’’کسی بھی بنیادی اثاثے کی ملکیت کے بغیر، synths کے ذریعے، بنیادی اثاثوں سے صارفین کا سامنا ہوتا رہے‘‘۔

یہ پلیٹ فارم صارفین کو خود مختاری کے ستھ تجارت اور synths کا تبادلہ کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ اس میں ایک اسٹیکنگ پول بھی موجود ہے، جہاں ہولڈرز اپنے SNX ٹوکن داؤ پر لگا سکتے ہیں، اور انہیں Synthetix Exchange پر موصول ہونے والی ٹرانزیکشن فیس کا کُچھ حصہ بطور انعام دیا جاتا ہے۔

یہ پلیٹ فارم سمارٹ کنٹریکٹ پرائس ڈیلیوری پروٹوکول کا استعمال کرتے ہوئے بنیادی اثاثوں کے سُراغ لگاتا ہے، جنہیں اوریکلز (oracles) کہا جاتا ہے۔ سینتھیٹکس صارفین کو کسی رکاوٹ، یا لیکویڈیٹی/لغزش کے مسائل میں الُجھے بغیر، synths کی تجارت کرنے دیتا ہے۔ یہ فریقِ ثالث کے سہولت کاروں کی ضرورت کا خاتمہ بھی کر دیتا ہے۔

SNX ٹوکنز، مِنٹ (mint) کیے گئے مصنوعی اثاثوں کے لیے بحیثیت ضامن استعمال کیے جاتے ہیں۔ مطلب یہ، کہ synths کا اجراء ہوتے ہی، SNX ٹوکنز کو ایک سمارٹ کنٹریکٹ میں مُقفّل کر دیا جاتا ہے۔

لانچ کے بعد سے یہ پروٹوکول، نیٹ ورک پر گیس فیس کم کرنے، نیز اوریکل-تاخیر گھٹانے میں مدد گاری کی غرض سے Optimistic Ethereum کے مین-نیٹ پر مُنتقل ہو چُکا ہے۔

فی الوقت کُل کتنے سینتھیٹکس (SNX) کوائنز گردش میں ہیں؟

SNX کی زیادہ سے زیادہ سپلائی 212,424,133 کوائینز پر مشتمل ہے، جن میں سے فروری سن 2021 تک کے ڈیٹا کے مُطابق 114,841,533 SNX گردش میں تھے۔

سیڈ راؤنڈ (seed round) اور ٹوکن سیل کے مراحل میں، سنتھیٹکس نے 60 ملین سے زیادہ ٹوکنز فروخت کیے، اور $30 ملین اکٹھے کرنے میں کامیابی حاصل کی۔ ICO کے دوران اجراء شُدہ کل 100,000,000 کوائنز میں سے، 20% ٹیم اور مشیروں کے لیے، 3% انعامات اور مارکیٹنگ ترغیبات کے لیے، 5% شراکتی ترغیبات اور 12% فاؤنڈیشن کے لیے مختص کیے گئے تھے۔

سینتھیٹکس نیٹ-ورک کو کیسے محفوظ بنایا جاتا ہے؟

SNX ٹوکن Ethereum کے ERC20 معیار کے ساتھ مُطابقت کا حامل ہے۔ سینتھیٹکس نیٹ-ورک کو پروف-آف-سٹیک (PoS) اجماع کے ذریعے تحفّظ فراہم کیا جاتا ہے۔ سینتھیٹکس کی ملکیت رکھنے والے، اپنے SNX کی اسٹیکنگ کر کے نیٹ-ورک فیسوں کے ذریعے مُنافع حاصل کرتے ہیں۔

SNX کی اسٹیکنگ کرنے والوں کے لیے انعامات کے حصول کا ایک اور طریقہ، پروٹوکول کی افراط زر سے مُتعلق مالیاتی پالیسی کے ذریعے بھی ممکن ہے، جسے اسٹیکنگ انعام کہا جاتا ہے۔

آپ سینتھیٹکس (SNX) کہاں سے خرید سکتے ہیں؟

SNX ٹوکنز معروف ایکسچینجوں سے خریدے جا سکتے ہیں، جیسے:

اگر آپ Bitcoin خریدنے کے بارے میں مزید جاننا چاہتے ہیں تو CoinMarketCap پر ایک مُکمّل جامع گائیڈ پڑھنے کے لیے یہاں کلِک کیجیے۔

Synthetix میں کہاں خرید و فروخت کر سکتا ہوں ?
#نامجوڑیآخری اپ ڈیٹ