کرپٹوکرنسی

Telcoin

Bitcoin

Telcoin

TEL

#212

$0.0053 USD

-3.97% (1d)

مارکیٹ کیپٹلائزیشن

$486.22M

حجم (24 گھنٹے)

$3.25M

FDV

$529.30M

حجم/مارکیٹ کیپ (24 گھنٹے)

0.67%

کل سپلائی

$100.00B

زیادہ سے زیادہ سپلائی

$100.00B

گردش کرنے والی سپلائی

$91.86B

معلومات

Website

$0.0053

(0.17%)
Price change 1h

$0.0056

High 24h

$0.0053

(-4.92%)
Price change 7d

$0.0069

High 7D

Telcoin (TEL) (ٹیل-کوائن) کیا ہے؟

ٹیلی-کوائن(TEL)، ایتھیریم (Ethereum) پر مبنی ایک غیر مرکزی کرپٹو ہے جو جولائی سن 2017 میں کرپٹوز، بلاک چین اور ٹیلی مواصلاتی صنعت کے درمیان ایک پُل کی حیثیت سے سنگاپور میں قائم کیا گیا تھا۔

اس پروجیکٹ کا ہدف، ٹیلی-کام صنعت کے معروف ناموں، جیسے Verizon اور AT&T کے ساتھ شراکت داری کرنا ہے تاکہ بلنگ پلیٹ-فارمز اور موبائل پیسے کے درمیان موجود مسائل کا خاتمہ کیا جا سکے۔

ٹیل-کوائن کا بنیادی مرکز نگاہ ترسیلات زر کی مارکیٹ ہے، جس میں فی الوقت Western Union واضح طور پر سر فہرست ہے۔ ٹیل-کوائن، عالمی ٹیلی-کام اور موبائل پیسہ پلیٹ-فارمز کے ساتھ شراکت داری کر رہا ہے تاکہ صارفین کو موبائل-پیسہ پلیٹ-فارمز اور ای-بٹووں (e-wallets) پر تیز رفتار، اور سستی ڈیجیٹل ترسیلات کی سہولتیں فراہم کی جا سکیں۔

ٹیل-کوائن (TEL) ایک ایتھیریم (Ethereum) بلاک چین پر مبنی ERC-20 ٹوکن ہے۔ ای-کامرس-ویبأسائٹس پرادائیگی کرنے کے لیے ٹیل-کوائن ایکو سسٹم میں TEL کا استعمال کیا جاتا ہے۔

ٹیل-کوائن کے بانی کون ہیں؟

سن 2017 میں، Paul Neuner اور Claude Eguienta نے صارفین کو چند سیکنڈ میں عالمی سطح پر رقم کی منتقلی میں مدد فراہم کرنے کے لیے باہمی اشتراک سے ٹیل-کوائن کی بنیاد رکھی۔ Paul Neuner نے، جو ٹیل-کوائن کے چیئرمین ہیں، بلاک چین کی دنیا میں مہم جوئی سے پہلے ٹیلی مواصلات کے شعبے میں 12 سال سے زیادہ عرصہ گُذارا ہے۔

ٹیلی-مواصلات کے میدان میں ایک ٹیک-کاروباری شخصیت کے طور پر ان کی وابستگی کا آغاز Mobius سے ہوتا ہے، جو فراڈ مینجمنٹ کے شعبے میں موبائل نیٹ-ورکس کے لیے خدمات فراہم کرنے والا ایک سٹارٹ-اپ ہے۔ اُنہوں نے سن 2012 میں، ٹوکیو، جاپان میں واقع ایک سوفٹ-ویئر موبائل ایپلیکیشن ڈویلپمنٹ کمپنی Pangea K.K کی بنیاد رکھی۔

ٹیل-کوائن قائم کرنے سے پہلے، مارچ سن 2017 میں، اُنہوں نے ہی Ikou کا آغاز کیا، جو ایونٹس (events) تخلیق کرنے اورترتیب دینے والی ایک موبائل ایپلیکیشن ہے۔ سن 2018 میں، اُنہوں نے Sedona کا آغاز کیا، جو خودمختار موبائل مالیاتی خدمات کو محفوظ بنانے پر مُرتکِز، اگلی نسل کی ٹیلی-مواصلاتی فراڈ مینجمنٹ سروس ہے۔

Claude Eguienta ٹیل-کوائن میں بطور CEO خدمات انجام دیتے ہیں، نیز اسی پروجیکٹ کی سربراہی بھی کرتے ہیں۔ وہ کمپیوٹر سائنس میں ’مُنقسم نظاموں’ پر مرکوز توجہ کے ساتھ ایم ایس کی ڈگری کے حامل ہیں۔ Claude ایک دہائی سے بھی زیادہ عرصہ، سٹارٹ-اپس اور اُن بڑی ٹیک-کمپنیوں کے لیے کام کر چُکے ہیں، جن کا مرکز نگاہ صارفین کو بہترین مالیاتی خدمات فراہم کرنا ہے۔

کون سی خصوصیت ٹیل-کوائن کو منفرد بناتی ہے؟

ٹیل-کوائن کا بُنیادی مرکزِ نگاہ ترسیلات زر کی مارکیٹیں ہیں۔ ایک بینک اکاؤنٹ سے تقریباً پانچ موبائل فون وابستہ ہونے کے باوجود، لوگ ترسیلات زر کے لیے مہنگے ایجنٹوں کے یہاں قطار میں کھڑے نظر آتے ہیں، جس میں ویسٹرن یونین سر فہرست ہے۔

بلاک چین کی طاقت سے استفادہ کرتے ہوئے، ٹیل-کوائن ترقی پذیر دنیا کے لوگوں کے لیے ترسیلات زر کی خدمات کا ایک تیز، اور کم لاگت متبادل لا رہا ہے۔ اس مقصد کو حاصل کرنے کے لیے، ٹیل-کوائن عالمی سطح پر موبائل آپریٹرز اور ای-والیٹس کے ساتھ کام کرتا ہے، جس سے وہ کنٹیکٹ-لیس (contactless) سروس کے ذریعے صارفین کی ایک بڑی تعداد تک پہنچ سکتے ہیں۔

ہر دوسرے غیر مرکزی ڈیجیٹل اثاثے کی طرح، ٹیل-کوائن اپنے صارف کو اُسکے فون کے ذریعے اُسکے پیسے تک مکمل رسائی بہم پہنچاتا ہے۔ صارفین اپنی مرضی کے مُطابق، دنیا بھر میں کہیں سے بھی رقم بھیج اور وصول کر سکتے ہیں۔ یہ پراجیکٹ صارف کو توجہ کا بنیادی موضوع رکھتے ہوئے اپنے پلیٹ فارم کو صارف دوست اور ممکنہ حد تک جانا پہچانا رکھتا ہے۔

ٹیلی مواصلات آپریٹرز جو ٹیل-کوائن نیٹ-ورک سے جڑتے ہیں فوری طور پر TEL ٹوکن جاری کرنے کے قابل ہوتے ہیں۔ یہ نیٹ-ورک حوصلہ افزائی کرتا ہے؛ ایک آپریٹر کے پاس جتنی زیادہ TEL ٹوکن ٹریفک ہو گی، اُسے نیٹ-ورک سے اتنی ہی زیادہ ترغیبات ملتی ہیں۔

ٹیل-کوائن کے مُطابق، اس کا حوصلہ افزائی پر مبنی ماڈل انتہائی کم فیس کے عوض اپنی خدمات پیش کرتا ہے، جو اختتامی صارفین کے لیے پرکشش ہیں، لیکن اس کے باوجود نیٹ-ورکس کے لیے منافع بخش ہیں۔

متعلقہ صفحات:

Pundi X (NPXS) کے بارے میں معلومات حاصل کیجیے۔

کیا Bitcoin واقعی آلٹ-کوائن کو اُٹھاتا ہے؟ دونوں مارکیٹوں کے مابین تعلُق دریافت کیجیے۔

CMC الیگزینڈریا کے ہمراہ کرپٹو کرنسیز کے بارے میں جانیے۔

CoinMarketCap بلاگ کے ہمراہ کریپٹو مارکیٹ کے بارے میں با خبر رہیے۔

کُل کتنے ٹیل-کوائن ٹوکنز (TEL) گردش میں ہیں؟

ٹیل-کوائن Ethereum بلاک چین پر بنایا گیا ہے۔ سن 2017 میں اس کے آغاز پر، 25 فیصد ٹوکن کراؤڈ-سیل میں سرمایہ کاروں کو تقسیم کیے گئے۔ مزید 15 فیصد کو ٹیل-کوائن کی ٹیم نے 5 فیصد لیکویڈیٹی فنڈ کے ساتھ برقرار رکھا۔

اوپر بیان کردہ ٹیلی مواصلات آپریٹرز کی ترغیبات تمام ٹوکنز کے 50 فیصد پر مُشتمل ہیں۔ کمیونٹی کی ترغیبات اور جاری ڈویلپمنٹس تمام TEL ٹوکنز کے 5 فیصد پر آگے بڑھتی ہیں۔

اس پروجیکٹ کا آغاز TEL ٹوکنز کی ایک طے شُدہ تعداد سے ہوا۔ ٹوکنز کی مُقرر کردہ زیادہ سے زیادہ تعداد 100,000,000,000 TEL ہے۔ تا حال، تقریباً 50 فیصد ٹوکنز (50,270,110,195 TEL) جاری کیے جا چکے ہیں۔

ٹیل-کوائن کو کیسے محفوظ بنایا جاتا ہے؟

ٹیل-کوائن Ethereum پر مبنی ایک بلاک چین پر چلتا ہے۔ اگرچہ یہ نیٹ-ورک سکیورٹی کی غیر مرکزیت سے استفادہ کرتا ہے، لیکن ٹیل-کوائن نیٹ-ورک پر اسٹیکنگ کی سہولت دستیاب نہیں۔

نیٹ ورک پر کوئی توثیق کار بھی موجود نہیں؛ اس کی جگہ یہ پروف-آف-کانسیپٹ (proof-of-concept) ماڈل استعمال کرتا ہے۔ ٹیل-کوائن کے شراکت دار، یعنی وہ ٹیلی-کومز جو TEL کو ضم کرنے کے لیے سائن اپ کرتے ہیں، PoS بلاک چینز پر توثیق کاروں کے مُترادف ہوتے ہیں۔ اِن ٹیلی-کومز کو نیٹ-ورک پر انعامات ملتے ہیں۔

بہتر سیکورٹی حاصل کرنے کے لیے، Telcoin کثیر دستخطی کرپٹو سیکورٹی یا ملٹی سیگ ماڈل کو لاگو کرتا ہے۔ مطلب یہ کہ ٹیل-کوائن نیٹ-ورک پر لین-دین کی تکمیل کے لیے، آپ کو کم از کم دو نجی کلیدوں کی ضرورت پڑے گی۔ صارفین لین-دین مکمل ہونے سے پہلے مطلوبہ کلیدوں کی تعداد طے کر سکتے ہیں۔

ملکیتی ٹیل-کوائن والیٹ کے علاوہ، دیگر ٹیلی-کام موبائل منی والیٹس کو مربوط کرنے کا اختیار بھی موجود ہے۔

آپ ٹیل-کوائن (TEL) کہاں سے خرید سکتے ہیں؟

اگرچہ TEL ایک بہت مقبول کرپٹو اثاثہ ہے، لیکن چند ایکسچینجز TEL بمُقابلہ فیاٹ ٹوکن خریدنے کی سہولت فراہم کرتے ہیں۔ آپ TEL ٹوکنز باالمُقابل کریپٹوکرنسیزخرید سکتے ہیں، جیسے Bitcoin (BTC) اور Ethereum (ETH)۔

آپ 1Bitcoin (BTC)1 اور 2Ethereum (ETH)2 جیسی کرپٹو کرنسیوں کے خلاف TEL ٹوکن خرید سکتے ہیں۔

KuCoin

فی الوقت ٹیل-کوائن (TEL) میں خرید و فروخت اور تجارت کے لیے سرفہرست ایکسچینجز یہ ہیں:

HitBTC

Bitbns

1inch Exchange (ون-انچ ایکسچینج)

Simex (سائمیکس)

ذیل میں ایسے چند مزید آرٹیکلز پیش ہیں جو شاید آپ کو دلچسپ معلوم ہوں:

Telcoin میں کہاں خرید و فروخت کر سکتا ہوں ?
#نامجوڑیآخری اپ ڈیٹ