Cryptos: 22,403 Exchanges: 539 Market Cap: 1,046,808,560,189 24h Vol: 46,208,726,589
BTC Terra ClassicLUNC

Rank #122

coin

On 1,041,492 watchlists

Tags:

Cosmos Ecosystem

Store Of Value

DeFi

Payments

Coinbase Ventures Portfolio

Terra Classic Price (LUNC)

$0.00009
1.64%

LUNC Charts Live Data

Terra (LUNA) کیا ہے؟

Terra وہ بلاک چین پروٹوکول ہے جو فیاٹ سے پیگ کردہ اسٹیبل کوائنز کو استعمال کرتا ہے تاکہ مستحکم قیمت کے حامل ادائیگیوں کے عالمی سسٹمز کو تقویت دی جا سکے۔ اس کے وائٹ پیپر کے مطابق Terra، قیمتوں کے استحکام، اور وسیع پیمانے پر فیاٹ کرنسیز کی مقبولیت کو Bitcoin (BTC) کی سنسرشپ مزاحمت سے جوڑتا ہے، اور تیز رفتار اور قابل گنجائش تصفیہ جات کی پیشکش کرتا ہے۔

Terra پر ڈویلپمنٹ کا کام جنوری، سنہ 2018 میں شروع ہوا، اور اس کی مین نیٹ کا آغاز اپریل، 2019 میں ہوا۔ ستمبر 2020 تک، یہ امریکی ڈالر، جنوبی کوریائی وون، منگول ٹگرک اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی کرنسیوں کی باسکٹ نکلوانے کے خصوصی حقوق سے پیگ کردہ اسٹیبل کوائنز کی پیشکش کرتا ہے — اور یہ اضافی انتخابات کی پیشکش کا ارادہ بھی رکھتا ہے۔

Terra کا مقامی ٹوکن LUNA، پروٹوکول کے اسٹیبل کوائنز کی قیمت کو مستحکم رکھنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔ LUNA کے ہولڈرز، گورننس سے متعلق تجاویز پیش کرنے اور اسی حوالے سے رائے شماری میں حصہ لینے کے اہل بھی ہیں۔

Terra کے بانیان کون ہیں؟

Terra کی بُنیاد جنوری سن 2018 میں Daniel Shin اور Do Kwon نے رکھی۔ ان دونوں افراد نے اس پراجیکٹ کا تصور ایک ایسے طریقے کے طور پر پیش کیا، کہ جس کے ذریعے بلاک چین ٹیکنالوجی، اور کرپٹو کرنسی کو قیمت میں استحکام، اور استعمال کی قابلیت پر توجہ مرکوز رکھتے ہوئے فروغ دیا جا سکے۔ Kwon نے Terraform Labs میں CEO کا عہدہ سنبھالا، جوکہ Terra کی پس پشت موجود کمپنی ہے۔

Terra ڈویلپ کرنے سے پہلے، Shin نے Ticket Monster — جنوبی کوریا کا ایک بڑا ای کامرس پلیٹ فارم جو TMON کے نام سے بھی معروف ہے — کی مشترکہ بنیاد رکھی، اور اس کی سربراہی بھی کی۔ بعد میں اُنہوں نے Fast Track Asia کی مشترکہ بُنیاد رکھی، جو ایک اسٹارٹ اپ انکیوبیٹر ہے، اور مکمل طور پر فعال کمپنیاں بنانے کے لیے کاروباری افراد کے ساتھ کام کر رہا ہے۔

Kwon نے اس سے پہلے Anyfi کی بنیاد رکھی، اور اسی کے CEO کی حیثیت سے خدمات بھی سرانجام دیں، جوکہ غیر مرکزی و وائرلیس، میش نیٹ ورکنگ سالوشنز فراہم کرنے والا ایک اسٹارٹ اپ ہے۔ وہ Microsoft اور Apple میں سافٹ ویئر انجینئر کی حیثیت سے بھی فائز رہے ہیں۔

وہ کیا چیز ہے جو Terra کو منفرد بناتی ہے؟

اپنے فیاٹ سے پیگ کردہ اسٹیبل کوائنز کے استعمال کے ذریعے، اپنی جُداگانہ حیثیت کے لئے کوشاں Terra کا کہنا ہے، کہ یہ کرپٹو کرنسیوں کے لا محدود فوائد کو فیاٹ کرنسیوں کی روزمرہ کی قیمت کے استحکام کے ساتھ جوڑتا ہے۔ یہ ایک الگورتھم کے ذریعے اپنا ایک-بمقابلہ-ایک پیگ برقرار رکھتا ہے جو اس کی طلب کی بنیاد پر خودکار طور پر اسٹیبل کوائن کی سپلائی کو ایڈجسٹ کر دیتا ہے۔ یہ LUNA ہولڈرز کو، LUNA اور اسٹیبل کوائنز کو حسب ضرورت منافع بخش شرح تبادلہ پر آپس میں تبدیل کرنے کی ترغیب دے کر، طلب کو پورا کرنے کے لیے اسٹیبل کوائن کی سپلائی کو بڑھاتا یا گھٹاتا ہے۔

Terra نے ایک بڑی تعداد میں، خاص طور پر ایشیا-پیسیفک کے خطے میں، ادائیگیوں کے پلیٹ فارمز کے ساتھ شراکت داریاں قائم کی ہیں۔ جولائی، سنہ 2019 میں، Terra نے Chai کے ساتھ شراکت داری کا اعلان کیا، جو جنوبی کوریائی موبائل ادائیگیوں کی ایک اپپلیکیشن ہے، جس میں ای کامرس پلیٹ فارم پر دستیاب ایپلیکیشن کا استعمال کرتے ہوئے کی جانے والی خریداریوں پر کارروائی، Terra بلاک چین نیٹ ورک کے ذریعے کی جاتی ہے۔ ہر ٹرانزیکشن (اوسطاً) 3%–2% فیس کی پابند ہے، جو مرچنٹ پر عائد کی جاتی ہے۔

اس کے علاوہ، Terra کو Terra کے استعمال کی وکالت کرنے والے کاروباری اداروں اور پلیٹ فارمز کے ایک گروپ، Terra Alliance کی حمایت حاصل ہے۔ فروری، سنہ 2019 میں، کمپنی نے اعلان کیا کہ 10 مختلف ملکوں کے ای-کامرس پلیٹ فارمز اس اتحاد کے ممبران میں شامل ہیں، جن کے صارفین کی تعداد 45 ملین، اور مال تجارت کی کل مالیت 25$ بلین ہے۔

متعلقہ صفحات:

مارکیٹ میں کل مالیت کے اعتبار سے مقبول ترین اسٹیبل کوائن Tether کے بارے میں جانیں۔

Zilliqa کے بارے میں جانیں، ایک اور کرپٹو کرنسی پراجیکٹ جو ادائیگیوں کے شعبے میں انقلاب کا موجب بن سکتا ہے۔

کیا آپ اسٹیبل کوائنز کے بارے میں بہتر طور پر سمجھنا چاہتے ہیں؟ CoinMarketCap کے آن لائن تعلیمی وسیلے Alexandria پر موجود تفصیلی گائیڈ کا مطالعہ کیجیے۔

CoinMarketCap کے بلاگ کے ہمراہ اُن طریقوں سے باخبر رہیں، جن کے ذریعے اسٹیبل کوائنز، ادائیگیوں کی صنعت کو تبدیل کر رہے ہیں۔

فی الوقت کُل کتنے Terra (LUNA) کوائنز گردش میں ہیں؟

Terra کی سپلائی 1 بِلین ٹوکنز پر مشتمل ہے۔ اس تعداد کے بڑھنے کی صورت میں، اس وقت تک LUNA کو ضائع کیا جات ارہتا ہے جب تک کہ یہ سپلائی کی متوازن سطح پر واپس نہ آ جائے۔ نئے LUNA ٹوکنز، حسب ضرورت، پروٹوکول الگورتھم کے ذریعے منٹ کیے جاتے ہیں، تاکہ Terra اسٹیبل کوائنز کی قیمت کو برقرار رکھا جا سکے۔

LUNA خرید کے لئے پہلی مرتبہ، ایک نجی ٹوکن سیل میں ابتدائی سرمایہ کاروں کے لئے فراہم کیا گیا، جس میں بڑے ایکسچینز، جیسے کہ Binance، OKEx، اور Huobi کے سرمایہ کاری اثاثوں کا عمل دخل بھی شامل تھا۔ یہ سیل اگست، سنہ 2018 میں ختم ہوئی، اور نتیجتاً، Terra نے $32 ملین بنائے۔ برائے فروخت مِنٹ کئے گئے 385,245,974 LUNA میں سے، 10% Terraform Labs کے لیے، 20% ملازمین اور پراجیکٹ کے شراکت داروں کے لیے، 20% Terra Alliance کے لیے، 20% قیمت کے استحکام کے ذخائر کے لیے، 26% پراجیکٹ کے معاونین کے لیے اور 4% جینیسز لیکویڈیٹی کے لیے مُختص کیے گئے۔

Terra نیٹ ورک نیٹ ورک کو کیسے محفوظ بنایا جاتا ہے؟

Terra بلاک چین کو پروف-آف-سٹیک کے Tendermint پر مبنی مفاہمتی الگورتھم کا استعمال کرتے ہوئے محفوظ بنایا گیا ہے، جس میں LUNA ٹوکن ہولڈرز، ٹرانزیکشن کی توثیق کرنے کے لیے ضمانت کے طور پر اپنے ٹوکنز اسٹیک کرتے ہیں، اور LUNA کی تعداد کے تناسب سے انعام و کرام وصول کرتے ہیں۔ ٹوکن ہولڈرز اپنی طرف سے ٹرانزیکشنز کی توثیق کے لیے دیگر افراد کو بھی مختص کر سکتے ہیں، اور پیدا ہونے والی آمدنی بانٹ سکتے ہیں۔ Terra توثیقی نوڈز کو نیٹ ورک کی حفاظت میں مدد فراہم کرنے کے لئے، بہترین طریقوں پرکاربند رہنے کے بارے میں، اضافی رہنُمائی کی پیشکش بھی کرتا ہے۔

مئیِ، سنہ 2019 میں، Terra کی مین نیٹ لائیو جانے کے کچھ ہی عرصے بعد، بلاک چین میں داخل ہونے اور توثیقی عمل سرانجام دینے کے بارے میں جانچ کرنے والی فرم CertiK نے نیٹ ورک کا سکیورٹی آڈٹ مُکمل کیا ۔ اس کے معاشی ماڈل کا تقابلی معائنہ مارکیٹ کے اُتار چڑھاؤ، اس کے طرز تعمیر اور کوڈنگ لینگویج کو مدّنظر رکھ کر کیا گیا۔ CertiK کو ملنے والے حقائق کے مطابق Terra نیٹ ورک کی "ماڈلنگ اور ریاضیاتی استدلال" کو "بے عیب پایا گیا"، تاہم، بلاک چین کی کارکردگی پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔

آپ Terra (LUNA) کہاں سے خرید سکتے ہیں؟

Terra کا مقامی ٹوکن، LUNA، کئی کرپٹو کرنسی ایکسچینجز پر شامل فہرست ہے — جن میں Huobi، Bitfinex اور Upbit شامل ہیں — جہاں یہ فیاٹ کرنسیوں، اسٹیبل کوائنز، اور دیگر کرپٹو کرنسیوں کے بالمُقابل ٹریڈ کے لیے دستیاب ہے۔

کیا آپ LUNA یا دیگر کرپٹو کرنسیز، مثلاً Bitcoin کی خریداری میں دلچسپی رکھتے ہیں؟ CoinMarketCap کے پاس ایک سادہ، مرحلہ وار ہدایت نامہ موجود ہے، تاکہ آپ کو کرپٹو سمیت اس حوالے سے مُکمل معلومات فراہم کی جا سکیں، کہ آپ اپنا پہلا کوائن کیسے خرید سکتے ہیں۔