کرپٹوکرنسی

Terra

Bitcoin

Terra

LUNA

#235

$0.42 USD

-4.79% (1d)

مارکیٹ کیپٹلائزیشن

$297.27M

حجم (24 گھنٹے)

$51.07M

FDV

$496.88M

حجم/مارکیٹ کیپ (24 گھنٹے)

17.18%

کل سپلائی

$1.19B

زیادہ سے زیادہ سپلائی

-

گردش کرنے والی سپلائی

$709.98M

معلومات

Website

$0.42

(0.31%)
Price change 1h

$0.45

High 24h

$0.42

(-5.86%)
Price change 7d

$0.54

High 7D

Terra 2.0 (LUNA) کیا ہے؟

Terra (LUNA) ایک عوامی بلاک چین پروٹوکول ہے جو Terra Classic کی جانب سے ظہور پذیر ہوا۔ Terra Classic الگورتھمک اسٹیبل کوائن TerraClassicUSD (UST) کا گھر ہے۔ اب اس کا نام تبدیل کر کے LUNC ٹوکن، ضمانت یافتہ UST رکھا جا چکا ہے، جو مئی، سنہ 2022 کے دوران ایک بینک میں نمودار ہوا۔ یہ عملی طور پر LUNA کی قدر و قیمت کو صفر کر کے ایک نئی چین کے آغاز کا سبب بنا — جس کے نتیجے میں Terra Classic اور Terra وجود میں آئیں۔ Terra کے نزول کا مُکمل احوال یہاں پڑھیں۔

Terra Classic کی ڈویلپمنٹ کا آغاز جنوری سنہ 2018 میں، اور بلاک چین کا آغاز اپریل، سنہ 2019 میں ہوا۔ اس نے سینسرشپ کے خلاف Bitcoin (BTC) کی مزاحمت کے ساتھ قیمت کے استحکام اور ایک بڑے پیمانے پر فیاٹ کرنسیز کی مقبولیت کو یکجا کرنے کی کوشش کی، اور یہ اپنے UST اسٹیبل کوائن کے ذریعے ایک تیز تر اور قابل گنجائش تصفیہ جات کی پیشکش کرتی ہے۔ Terra Classic نے امریکی ڈالر، جنوبی کوریائی وون، منگول ٹگرک اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی کرنسیوں کے خصوصی ڈرائنگ رائٹسں (International Monetary Fund's Special Drawing Rights) کی باسکٹ سے پیگ کردہ اسٹیبل کوائنز کی پیشکش کی۔

نئی Terra بلاک چین، UST اسٹیبل کوائن کے بغیر Terra Classic کی میراث کو جاری رکھے ہوئے ہے۔ LUNA کمیونٹی کی مدد سے، جسے "LUNAtics" بھی کہا جاتا ہے اس کی تعمیر جاری رہے گی، اور عالمی معیار کا حامل UX اور UI مزید ترقی پائے گا، جنہوں نے Terra Classic کو اپنے عروج کے دوران کُل لاک کردہ قدر و قیمت (TVL) کے لحاظ سے دوسرے بلند ترین مقام پر پہنچایا۔ بہت سی DApps نے اپنی فعالیت کو جاری رکھنے کے لیے Terra میں نقل مکانی پر اتفاق کیا ہے۔

Terra کے بانیان کون ہیں؟

Terra کی بُنیاد جنوری، سنہ 2018 میں Daniel Shin اور Do Kwon نے رکھی۔ ان دونوں افراد نے اس پراجیکٹ کا تصور ایک ایسے طریقے کے طور پر پیش کیا، کہ جس کے ذریعے بلاک چین ٹیکنالوجی، اور کرپٹو کرنسی کو قیمت میں استحکام، اور استعمال کی قابلیت پر توجہ مرکوز رکھتے ہوئے فروغ دیا جا سکے۔ Kwon نے Terraform Labs میں CEO کا عہدہ سنبھالا، جوکہ Terra کی پس پشت موجود کمپنی ہے۔

Terra ڈویلپ کرنے سے پہلے، Shin نے Ticket Monster — جنوبی کوریا کا ایک بڑا ای کامرس پلیٹ فارم جو TMON کے نام سے بھی معروف ہے — کی مشترکہ بنیاد رکھی، اوراس کی سربراہی بھی کی۔ بعد میں اُنہوں نے Fast Track Asia کی مشترکہ بُنیاد رکھی، جو ایک اسٹارٹ اپ انکیوبیٹر ہے، اور مکمل طور پر فعال کمپنیاں بنانے کے لیے کاروباری افراد کے ساتھ کام کر رہا ہے۔

Kwon نے اس سے پہلے Anyfi کی بنیاد رکھی، اور اسی کے CEO کی حیثیت سے خدمات بھی سرانجام دیں، جوکہ غیر مرکزی و وائرلیس، میش نیٹ ورکنگ سالوشنز فراہم کرنے والا ایک اسٹارٹ اپ ہے۔ وہ Microsoft اور Apple میں سافٹ ویئر انجینئر کی حیثیت سے بھی فائز رہے ہیں۔

Terra Classic کے خاتمے کے بعد، Do Kwon نے بحالی کا منصوبہ جاری کیا، جو بالآخر Terra Classic اور Terra کے لئے ہارڈ فورک کا سبب بنا۔ انہیں نہ صرف Binance کے بانی Changpeng Zhao اور Vitalik Buterin کے جانب سے اپنے منصوبوں پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا، بلکہ UST کے ناراض سرمایہ کاران نے بھی اسی قسم کا ردعمل ظاہر کیا۔ کمیونٹی کی رائے شماری کے ذریعے، ان کی تجویز کو لاگو کیا گیا، اور 27 مئی، سنہ 2022 کو ایک ہارڈ فورک کے بعد Terra Classic اپنی نئی Terra چین میں تبدیل ہو گئی۔

Terra 2.0 کو کیا چیز منفرد بناتی ہے؟

Terra اپنے الگورتھمک اسٹیبل کوائن UST کے بغیراپنا کام جاری رکھے گا، اور اس کا ہدف مختلف غیر مرکزی ایپلیکیشنز پر کام کرنے میں مصروف سینکڑوں ڈویلپرز کی کاوشوں کے ذریعے Terra ایکو سسٹم کو برقرار رکھنا ہے۔ LUNA ٹوکن کو Luna Classic کے تمام اسٹیکرز، ہولڈرز، دیگر UST ہولڈرز اور Terra Classic کے اہم ایپ ڈویلپرز کے مابین ایئر ڈراپ کیا جائے گا۔ Terra نے ایئر ڈراپ کے انعقاد کے لیے Terra Foundation Labs کا والیٹ ہٹا دیا، جس سے Terra مکمل طور پر کمیونٹی کی ملکیتی چین بن چکی ہے۔

ایئر ڈراپ دو اسنیپ شاٹس کے مطابق کیا جائے گا، ایک Terra Classic کریش سے پہلے (7 مئی) اور دوسرا اس کے بعد (27 مئی)۔ ایئر ڈراپ کے لئے درکار اہلیت مندرجہ ذیل ہے:

7 مئی کے اسنیپ شاٹ پر درج ذیل اثاثے رکھنا:

  • Luna Classic (LUNC) (بشمول اسٹیکنگ ڈیریویٹوز)
  • 500k سے کم aUST (اینکر میں جمع شدہ UST)

27 مئی کے اسنیپ شاٹ پر درج ذیل اثاثے رکھنا:

  • Luna Classic (LUNC) (بشمول اسٹیکنگ ڈیریویٹوز)
  • UST

جینیسز کے موقعے پر، 10k LUNA (بشمول اسٹیکنگ ڈیریویٹوز) یا Anchor میں جمع کرائے گئے UST سے کم پر مشتمل والیٹ رکھنے والے پری اٹیک صارفین یا پھر ایسے پوسٹ اٹیک صارفین کے لیے LUNA ایئر ڈراپ کا 30% فوری طور پر دستیاب ہو جائے گا، جو LUNA کی کسی بھی مقدار کے ساتھ (بشمول اسٹیک کردہ ڈیریویٹوز)، UST، یا دونوں کے حامل ہوں۔

مزید براں، ایئر ڈراپ کے دوران تقسیم شدہ مخصوص LUNA خود بخود Terra توثیق کاراں کے لئے اسٹیک کر دیا جائے گا۔ صارفین اپنے ڈیلیگیٹر کو تبدیل کر سکتے ہیں، اور اپنے مخصوص LUNA پر اسٹیکنگ سے متعلق انعامات بھی حاصل کریں گے، لیکن یہ ششماہی کلف سے مشروط ہے۔ Terra کی طرف سے وضاحتی مضمون کے ذریعے، آپ Terra (LUNA) ایئر ڈراپ کی مکمل تفصیلات پڑھ سکتے ہیں۔

متعلقہ صفحات:

  • مارکیٹ میں سب سے زیادہ قابل اعتماد aسٹیبل کوائنز میں سے ایک، USD کوائن کے بارے میں جانیں۔
  • سطح 1 پر مبنی ایک اور بلاک چین، Avalanche کے بارے میں جانیں۔
  • CoinMarketCap کے آن لائن تعلیمی ذریعے Alexandria پر، Terra ایکوسسٹم کے بارے میں ایک تفصیلی گائیڈ پڑھیے۔
  • کیا آپ LUNA کی قیمتوں پر براہ راست نظر رکھنا چاہتے ہیں؟ CoinMarketCap کی موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کریں!
  • کیا آپ آج ہی LUNA کی قیمت کو اپنی مطلوبہ فیاٹ کرنسی پر تبدیل کرنا چاہتے ہیں؟ CoinMarketCap کی شرح مُبادلہ کا کیلکولیٹر ملاحظہ کریں۔
  • اس حوالے سے اپڈیٹس کے لیے CoinMarketCap کا تعلیمی ذرائع کا پورٹل Alexandria ملاحظہ کریں — کہ اسٹیبل کوائنز، کس طرح سے ادائیگیوں کی صنعت کو تبدیل کر رہے ہیں۔

فی الوقت کُل کتنے Terra (LUNA) کوائنز گردش میں ہیں؟

Terra (LUNA) کی کُل سپلائی 1 بِلین ٹوکنز پر مشتمل ہے۔ اس کی تقسیم کاری درج ذیل طریقے سے ہو گی:

  • ڈویلپر مائننگ پروگرام: %8

  • ضروری ایپ ڈویلپرز مائننگ پروگرام کا ایک حصہ کماتے ہیں جو 4 سال تک ہر سہ ماہی میں، TVL کی رقم کے تناسب سے حاصل ہوتا ہے۔

  • ڈیولپر الائنمنٹ پروگرام: %1.5

  • پروٹوکول ٹیمیں جو Terra Classic میں لائیو تھیں، اس مختصی کو پری اٹیک اسنیپ شاٹ کے ذریعے گزشتہ 30 دن کے TVL کی مناسبت سے تقسیم کرتی ہیں - جس کے بعد ایک سال کی کلف، اور تین سال کی تخصیص آتی ہے۔ جن ایپس پر TVL کا اطلاق نہیں ہوتا، اُن کے لئے بھی گُنجائش پیدا کی جائے گی۔

  • ایپ ڈویلپرز کے لیے ہنگامی تخصیص: %0.5

  • پراڈکٹ کی تشکیل کے دوران، رن وے کی فراہمی کے لیے نیٹ ورک لانچ کرنے کے فوراً بعد۔ 1 سال کے دوران پراڈکٹ لانچ نہ ہونے کی صورت میں فنڈز واپس کرنے کا عہد۔

  • کمیونٹی پُول: %20

  • اسٹیک کردہ گورننس کے ذریعے کنٹرول کردہ

  • پری اٹیک LUNA ہولڈرز: %35

  • تمام باہمی مربوط/ غیر مربوط Luna، "پری اٹیک" اسنیپ شاٹ پر TFL کو نکال کر؛ اسٹیک کردہ ڈیریویٹوز سمیت

  • 10k Luna سے کم کے حامل والیٹس کے لیے: جینیسز کے وقت ان لاک کردہ %30؛ 2 سالوں میں ششماہی کلف کے ساتھ 70% کی تخصیص

  • ایک ملین Luna سے کم کے حامل والیٹس کے لیے: 1 سالہ کلف، اور اس کے بعد 2 سالہ تخصیص

  • ایک ملین Luna سے زیادہ کے حامل والیٹس کے لیے: 1 سالہ کلف، اس کے بعد 4 سالہ تخصیص

  • پری اٹیک aUST ہولڈرز: %10

  • 500K وہیل کیپ - تمام ہولڈرز کے لئے %99.7 تک کا احاطہ کرتا ہے لیکن یہی حد aUST کے لئے صرف %26.72 ہے۔

  • جینیسز کے موقعے پر %30 ان لاک کردہ، اور 2 سالوں میں 6 ماہ کی کلف کے ساتھ %70 کی تخصیص

  • پوسٹ اٹیک LUNA ہولڈرز: %10

  • اسٹیکنگ ڈیریویٹوز شامل ہیں

  • جینیسز کے موقعے پر %30 ان لاک کردہ، اور 2 سالوں میں 6 ماہ کی کلف کے ساتھ %70 کی تخصیص

  • پوسٹ اٹیک UST ہولڈرز: %15

  • جینیسز کے موقعے پر %30 ان لاک کردہ، اور 2 سالوں میں 6 ماہ کی کلف کے ساتھ %70 کی تخصیص

تعریفیں:

  • "پری اٹیک" اسنیپ شاٹ Terra Classic کے بلاک 7544910 (2022.05.07 22:59:37+08:00) پر لیا جائے گا۔
  • "پوسٹ اٹیک" اسنیپ شاٹ، Terra Classic بلاک 7790000 (2022.05.27 00:38:08+08:00) پر لیا جائے گا۔

تمام ٹوکنز، خواہ لاک کردہ ہوں یا مخصوص کردہ، ان کی اسٹیکنگ جینیسز کے موقع پر ہی کر دی جاتی ہے، اور انہیں لیکویڈ بنانے کے لیے انہیں غیر مربوط کرنا لازم ہے۔

مزید برآں، Terra نے کمیونیٹی پول سے Terra ایکو سسٹم میں بقایا واجب الاداء قرض کو کم کرنے کے لیے باقی 1B UST کو ضائع کرنے کا عزم کیا۔ LUNA ایئر ڈراپ 28 مئی، سنہ 2022 کو GMT کے مُطابق 06:00 بجے مُنعقد ہو گا۔

Terra نیٹ ورک نیٹ ورک کو کیسے محفوظ بنایا جاتا ہے؟

Terra بلاک چین کو پروف-آف-سٹیک کے Tendermint پر مبنی مفاہمتی الگورتھم کا استعمال کرتے ہوئے محفوظ بنایا گیا ہے، جس میں LUNA ٹوکن ہولڈرز، ٹرانزیکشن کی توثیق کرنے کے لیے ضمانت کے طور پر اپنے ٹوکنز اسٹیک کرتے ہیں، اور LUNA کی تعداد کے تناسب سے انعام و کرام وصول کرتے ہیں۔ Terra 7% سالانہ افراط زر سے متعلق، اسٹیکنگ کے انعامات فراہم کر کے، نیٹ ورک کی سکیورٹی کو ترغیب دے گی۔ اس کا مقصد توثیق کاران کی دلچسپی کو Terra ایکوسسٹم کی طویل مدتی کامیابی سے ہم آہنگ کرنا ہے۔

آپ Terra 2.0 (LUNA) کہاں سے خرید سکتے ہیں؟

نئے LUNA ٹوکن کی ٹریڈ کے پابند متعدد مرکزی ایکسچینجز سے، جیسے کہ Huobi؛ Bitrue؛ Bitfinex؛ FTX؛ KuCoin؛ Gate.io وغیرہ۔ Bybit اور LBank جلد ہی اور بھی اس فہرست میں شامل ہو جائیں گے۔

کیا آپ LUNA یا دیگر کرپٹو کرنسیز، مثلاً Bitcoin کی خریداری میں دلچسپی رکھتے ہیں؟ آپ کو کرپٹو، اوراپنے پہلے کوائن کی خریداری کے بارے میں سب کچھ سکھانے کے لیے CoinMarketCap کا — Alexandria — نامی تعلیمی سیکشن موجود ہے۔

ذیل میں ایسے چند مزید آرٹیکلز پیش ہیں جو شاید آپ کو دلچسپ معلوم ہوں:

Terra میں کہاں خرید و فروخت کر سکتا ہوں ?
#نامجوڑیآخری اپ ڈیٹ