کرپٹوکرنسی

Tether USDt

Bitcoin

Tether USDt

USDT

#3

$1 USD

0.04% (1d)

مارکیٹ کیپٹلائزیشن

$137.56B

حجم (24 گھنٹے)

$139.70B

FDV

$141.40B

حجم/مارکیٹ کیپ (24 گھنٹے)

101.56%

کل سپلائی

$141.44B

زیادہ سے زیادہ سپلائی

-

گردش کرنے والی سپلائی

$137.59B

معلومات

Website

$1

(-0.00%)
Price change 1h

$1.00

High 24h

$1

(0.18%)
Price change 7d

$1.00

High 7D

Tether (ٹیتھر) کیا ہے؟

ٹیتھر (USDT) ایک ڈیجیٹل کرنسی ہے جس کی قدر امریکی ڈالر کی عکاسی کرتی ہے۔ سن 2014 میں شروع کیے گئے ٹیتھر کے پیچھے ایک مستحکم کرپٹو کرنسی تخلیق کرنے کا خیال کار فرما تھا جسے ڈیجیٹل ڈالر، یا "اسٹیبل-کوائن" کی طرح استعمال کیا جا سکے۔ ٹیتھرز (Tethers) کو امریکی ڈالر کی قیمت پر لنگر انداز، یا "ٹیتھرڈ" کیا جاتا ہے۔

جبکہ ٹیتھر نے ابتدائی طور پر Bitcoin نیٹ ورک کی Omni Layer کو اپنے ٹرانسپورٹ پروٹوکول کے طور پر استعمال کیا، ٹیتھر اب Ethereum پر بطور ERC20 ٹوکن دستیاب ہے۔ بحیثیت مجموعی، Tether Bitcoin (اومنی اور لیکویڈ پروٹوکول، یعنی دونوں)، Ethereum نیز EOS، اور Tron بلاک چینز پر جاری کیا جاتا ہے۔

ٹیتھر ٹوکنز Tether Limited کی طرف سے جاری کیے جاتے ہیں، جو کرپٹو ایکسچینج Bitfinex کے ساتھ ایک CEO کا اشتراک کرتا ہے۔ پہلے ٹیتھر نے دعویٰ کیا تھا کہ اُسکی کرنسیوں کو ٹیتھر کے ذخائر سے 100٪ حمایت حاصل ہے، لیکن جب سن 2019 میں ٹیتھر کے وکلاء کو یہ احساس ہوا کہ ٹیتھر کی حمایت صرف 74٪ پر مشتمل تھی، یا یہ ایک جزوی ریزرو تک محدود تھی، تو یہ احساس بھی اُجاگر ہوا کہ ’’کل پشت-پناہی کی تعریف‘‘ میں ملحقہ کمپنیوں کے قرضے بھی شامل ہیں۔

Tether (ٹیتھر) کس مقصد کے لئے استعمال ہوتا ہے؟

Tether کو اس کے استحکام کے سبب کرپٹو مارکیٹ کے نشیب و فراز کے مُقابل، ہیج کرنے کے ایک طریقے کی حیثیت سے استعمال کیا جاتا ہے۔ چونکہ ہر USDT ٹوکن ایک ڈالرکے ساتھ جُڑا ہوتا ہے، اسلیے ٹیتھر میں رقم رکھنا اسے کرپٹو کرنسی مارکیٹ کے حسبِ معمول اتار چڑھاؤ سے بچاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ Bitcoin ٹریڈنگ کا ایک بڑا حصہ Tether میں سرانجام دیا ہے، کیونکہ یہ کرپٹو ٹریڈنگ کے لیے آن- اور آف- ریمپ ثابت ہو سکتا ہے۔

آپ ٹیتھر کیسے خرید سکتے ہیں؟

ٹیتھر اس کی پیشکش کرنے والے کسی بھی کریپٹو کرنسی ایکسچینج سے خریدا جا سکتا ہے۔ اس کرپٹو کرنسی کے ایکسچینجز اور تجارتی پیئرز کی تازہ ترین فہرست کے لیے، ہمارے مارکیٹ-پیئرز والے ٹیب پر کلک کیجیے۔ کسی بھی ایکسچینج کا انتخاب کرنے سے پہلے اپنے طور پر تحقیق کرنا مت بھولیے۔

Tether USDt میں کہاں خرید و فروخت کر سکتا ہوں ?
#نامجوڑیآخری اپ ڈیٹ