Tezos
Tezos
XTZ
#76
$1.28 USD
0.02% (1d)مارکیٹ کیپٹلائزیشن | $1.31B |
حجم (24 گھنٹے) | $198.00M |
FDV | $1.34B |
حجم/مارکیٹ کیپ (24 گھنٹے) | 15.10% |
کل سپلائی | $1.04B |
زیادہ سے زیادہ سپلائی | - |
گردش کرنے والی سپلائی | $1.02B |
معلومات
Website |
$1.28
(0.48%)$1.47
$1.28
(-7.06%)$1.49
Tezos XTZ کیا ہے؟
Tezos اسمارٹ معاہدات پر مبنی ایک بلاک چین نیٹ-ورک ہے۔ ایک لحاظ سے، یہ نیٹ-ورک Ethereum سے کُچھ زیادہ مختلف نہیں۔ تاہم، ایک بڑا فرق موجود ہے: Tezos کا مقصد ایک جدید تر انفراسٹرکچر پیش کرنا ہے — یعنی وقت کے ساتھ ساتھ اس کا ارتقاء ہوتا رہے، اور اس میں ہارڈ فورک کی جانب سے کبھی کسی خطرے کا سامنا کیے بغیر مزید جدّت لائی جا سکتی ہو۔ یہ وہ خطرہ ہے جس سے Bitcoin اور Ethereum، دونوں کو اپنی تخلیق کے بعد تنقصان اُٹھانا پڑا۔ XTZ کے حاملین، Tezos ڈویلپرز کی جانب سے پیش کردہ پروٹوکول اپ-گریڈ کی تجاویز پر ووٹ دے سکتے ہیں۔
یہ اوپن سورس پلیٹ فارم اپنے آپ کو "قائم رہنے، اور محفوظ اپ-گریڈ کرنے کی صلاحیت کا حامل" قرار دیتا ہے۔ نیز یہ بات بھی بیان کی جاتی ہے کہ اس کی سمارٹ کنٹریکٹ لینگویج، اُس سطح کی درستگی فراہم کرتی ہے جو اعلیٰ قدر والے استعمال کے معاملات میں مطلوب ہوا کرتی ہے۔ Tezos کے اپنے نقطہِ نظر کے مُطابق، یہ مستقبل کے ساتھ ہم آھنگ ہے، یعنی "آئندہ دور میں بھی یہ ایک طویل مُّدّت تک جدید ترین ہی رہے گا"۔ اس بات سے یہ نتیجہ اخذ کیا جاتا ہے کہ بلاک چین ٹیکنالوجی میں ہونے والی پیشرفت Tezos کے لیے قابلِ قبول ہو سکتی ہے۔
Tezos کی تائید کرنے والی ٹیکنالوجی کو پہلی مرتبہ، ستمبر سن 2014 میں اجراء شدہ ایک وائٹ پیپر کے ذریعے تجویز کیا گیا تھا۔ Tezos مین-نیٹ کا آغاز ایک تاخیری سلسلے کے خاتمے پر، چار سال بعد ہوا۔
Tezos کے بانی کون ہیں؟
Arthur Breitman وہ شخصیت تھے، جنہوں نے Tezos کا وائٹ پیپر تحریر کیا — اور Satoshi Nakamoto کی تائید کرتے ہوئے، L. M. Goodman کے قلمی نام سے اپنے دیگر کاموں کو تحریر کیا ۔ انہوں نے یہ دلیل بھی دی کہ Bitcoin کی سب سے بڑی ناکامیوں میں سے ایک، حاکمیت کے عمل کی کمی تھی، جس پر نیٹ-ورک کا استعمال کرنے والی کمیونٹی کو تعاون کی دعوت دی گئی — ساتھ ہی یہ حقیقت بھی کہ اس بلاک چین کے ذریعے نئے ٹوکن جاری نہیں کیے جا سکے تھے۔
اُنہوں نے اور ان کی اہلیہ کیتھلین نے Dynamic Ledger Solutions کے نام سے ایک اسٹارٹ اپ قائم کیا جس کو کوڈ لکھنے کا کام سونپا گیا، جو Tezos پروٹوکول کو سہارا بھی دے گا۔ اس کمپنی کو بعد میں Tezos فاؤنڈیشن نے خریدا لیا، تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ اس کے پاس نیٹ-ورک سے متعلق تمام املاک کے دانشورانہ-ملکیتی-حقوق موجود ہیں۔
کیا چیز Tezos کو منفرد بناتی ہے؟
اگرچہ بلاک چینز میں اسٹیکنگ کرنا عام بات ہے، لیکن اس عمل کے دوران Tezos ایک منفرد موڑ اختیار کرتا ہے۔ شرکاء "بیکنگ" کے ذریعے نیٹ-ورک کی حاکمیت میں شامل ہو سکتے ہیں، جہاں وہ مؤثر طرز پر 8,000 XTZ کی اسٹیکنگ کرتے ہیں۔ نوٹ: Tezos بلاک چین میں موجود بلاکس پر دستخط کرنے اور شائع کرنے کے عمل کو baking کہا جاتا ہے۔ یہ طریقِ کار دیانت داری سے کام کرنے کے لیے مالی ترغیب پیدا کرتا ہے۔
پھر بیکرز کو مجوزہ تبدیلیوں پر ووٹ ڈالنے کا کام سونپا جاتا ہے۔ بلاک چین کے کوڈ پر چار قدمی طریقہ کار کے ہمراہ تقریباً 23 دن لگتے ہیں۔ جن تجاویز کو شرکاء کی اکثریت تعاون فراہم کرے، اُنہیں 48 گھنٹوں کے لیے اپنی اپنی رفتار کے مُطابق ایک ٹیسٹ-نیٹ پر ڈال دیا جاتا ہے، اور ایک بڑی اکثریت کی حمایت حاصل ہونے کی صورت میں، مکمل طور پر نافذ کر دیا جاتا ہے۔
Tezos اس وجہ سے بھی انفرادیت کا حامل ہے، کہ اعلیٰ درجے کے کاروباروں نے اس کا استعمال شروع کر دیا ہے۔ ستمبر سن 2020 میں، یہ اعلان کیا گیا تھا کہ فرانسیسی دیوقامت بینکنگ کمپنی Societe Generale نے مرکزی بینک کی ڈیجیٹل کرنسی کے ساتھ تجربہ کرنے کے لیے اسی بلاک چین کو استعمال کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔
Binance اور Coinbase جیسے بڑے کرپٹو کرنسی ایکسچینجز نے بھی Tezos پر اسٹیکنگ کے لیے حمایت کی نقاب کشائی کر دی، یعنی صارفین اپنی گرفت میں موجود XTZ کی بنیاد پر بھی انعامات حاصل کر سکتے ہیں۔ یہ ڈیجیٹل اثاثوں میں بہت زیادہ دیکھائی دینے والی خصوصیت نہیں ہے۔
متعلقہ صفحات:
CMC الیگزینڈریا پر گہرائی میں تکنیکی-غوطے لگائیے اور پڑھیے
حال ہی میں، کون کون سے کرپٹو CMC میں شامل کیے گئے ہیں؟ دریافت کیجیے
CoinMarketCap بلاگ: تازہ ترین خصوصیات اور تجزیہ
کُل کتنے Tezos (XTZ) کوائنز گردش میں ہیں؟
ہمارا ڈیٹا ظاہر کرتا ہے کہ اس تحریر کے وقت 743,862,304 XTZ گردش میں ہیں۔
Tezos کے لیے ٹوکن کی فروخت جولائی سن 2017 میں روک دی گئی — اور اس ICO کے دوران، کل 65,681 BTC اور 361,122 ETH اکھٹا کیا گیا تھا۔ اُس وقت، اِس کی مالیت $232 ملین تھی، جس نے کوائنز کی اب تک مُنعقد ہونے والی سب سے بڑی ابتدائی-پیشکشوں میں یکتائےِ روزگار کی حیثیت سے اپنا مقام حاصل کیا۔
جبکہ اس ابتدائی سپلائی کا 80% سرمایہ کاروں کے مابین، اور بقیہ 20% Tezos Foundation، اور Dynamic Ledger Solutions کے درمیان یکساں طور پر تقسیم کر دیا گیا۔
مین-نیٹ کے آغاز میں کچھ ناراض سرمایہ کاروں کی طرف سے دائر کیے گئے کئی مقدمات کے سبب تاخیر ہوئی۔ ان مقدمات میں اُنکا استدلال یہ تھا کہ XTZ کی رقم غیر رجسٹر شدہ سیکیورٹیزکے زُمرے میں آتی ہے۔
Tezos نیٹ-ورک کو کیسے محفوظ بنایا جاتا ہے؟
دیگر بلاک چینز کی طرح، Tezos ایک پروف-آف-اسٹیک اتفاق رائے کا طرز عمل استعمال کرتا ہے۔
کوئی بھی فرد تصدیق کنندہ بن سکتا ہے، اور سیکیورٹی جمع کروا کے نیٹ-ورک کو رواں رکھنے میں اپنے حصّے کا کردار ادا کر سکتا ہے۔ ایماندارانہ رویے کی حوصلہ افزائی کے لیے، بلاک چین کے بہترین مفاد میں کام کرنے والوں کو انعامات دیے جاتے ہیں — اور بے ایمانی کا مُظاہرہ کرنے والا، کُلّی طور پر اپنے حصے سے محروم ہو سکتا ہے۔
آپ Tezos (XTZ) کہاں سے خرید سکتے ہیں؟
گاہے بہ گاہے "tez" کے مُختصر نام سے پہچانا جانے والا XTZ، زیادہ تر بڑے ایکسچینجز سے خریدا جا سکتا ہے — بشمول Binance، Coinbase وغیرہ۔ تجارتی پیئرز XTZ کو فیاٹ کرنسیوں کے ساتھ ساتھ دیگر کریپٹو کرنسیوں، جیسے Bitcoin کے ساتھ جوڑتے ہیں۔ اگرآپ فیاٹ کو Bitcoin میں تبدیل کرنا چاہیں، تو اس بارے میں ایک جامع گائیڈ یہاں پڑھ سکتے ہیں۔
# | نام | جوڑی | آخری اپ ڈیٹ |
---|