Cryptos: 22,403 Exchanges: 539 Market Cap: 1,046,808,560,189 24h Vol: 46,208,726,589
BTC The SandboxSAND

Rank #99

token

On 2,325,023 watchlists

Tags:

Collectibles & NFTs

Content Creation

Gaming

Ethereum Ecosystem

Binance Launchpad

The Sandbox Price (SAND)

$0.29
0.54%

SAND Charts Live Data

Sandbox (SAND) کیا ہے؟

2011 میں Pixowl کی جانب سے لانچ کیا جانے والا Sandbox، بلاک چین پر مبنی ایک ورچوئل دنیا ہے جو کہ صارفین کو ایک گیم کی صورت میں ڈیجیٹل اثاثہ جات کو تخلیق کرنے، تشکیل دینے، خریدنے اور فروخت کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ غیر مرکزیت پر مبنی خودکار تنظیموں (DAO) اور نان فنجیبل ٹوکنز (NFTs) کی طاقتوں کو یکجا کرتے ہوئے، Sandbox گیمنگ کی بڑھتی ہوئی کمیونٹی کے لیے ایک غیر مرکزیت پر مبنی پلیٹ فارم تخلیق کرتا ہے۔

باضابطہ وائٹ پیپر کے مطابق، Sandbox پلیٹ فارم کا بنیادی ہدف روایتی گیمنگ میں کامیابی کے ساتھ بلاک چین ٹیکنالوجی کو متعارف کروانا ہے۔ اس پلیٹ فارم کی توجہ کا مرکز "کمائی کے لیے کھیلیں" پر مشتمل ایک ایسے تخلیقی ماڈل کی سہولت کاری کرنا ہے، جو کہ صارفین کو اس قابل بنائے کہ وہ بیک وقت تخلیق کاران اور گیمرز، دونوں کا کردار ادا کر سکیں۔ Sandbox، SAND کے سہولتی ٹوکن کو متعارف کرواتے ہوئے بلاک چین ٹیکنالوجی کی طاقتوں کو برائے کار لاتا ہے، جو کہ پلیٹ فارم پر ٹرانزیکشنز کی سہولت کاری کرتا ہے۔

Sandbox کے بانیان کون ہیں؟

Arthur Madrid Pixowl کے شریک بانی اور CEO ہیں، اور Sandbox کے پیچھے کار فرما قوتوں میں سے ایک ہیں۔ انہوں نے 2000 میں Université Paris Dauphine سے اکنامکس کی ڈگری میں گریجوئیٹ کیا۔ Madrid نے اپنے پیشہ ورانہ دور کا آغاز Eurogroup Consulting France کے لیے بطور مشاورت کار کیا، تاہم جلد ہی انہیں اپنے کاروباری جذبے کا ادراک ہو گیا۔ 2001 میں، انہوں نے 1-Click Media کی بنیاد رکھی، جو کہ بعد ازاں Ipercast نے خرید لیا تھا۔

Sebastien Borget بھی Pixowl کے شریک بانیان میں سے ایک ہیں اور کمپنی کے COO کی خدمات انجام دیتے ہیں۔ انہوں نے 2007 میں Institut national des Télécommunications سے کمپیوٹر سسٹمز نیٹ ورکنگ اور ٹیلی کمیونیکیشنز کی ڈگری میں گریجوئیٹ کیا۔ ان کے پیشہ ورانہ دور کا آغاز 1-Click Media کے لیے پراجیکٹ لیڈ کی حیثیت سے ہوا، اور اس کے بعد سے، Arthur Madrid اور Sebastien Borget ایک کاروباری جوڑا بن چکے ہیں۔ انہوں نے 2011 میں Pixowl کی بنیاد رکھی اور اکٹھے مسلسل کئی پراجیکٹس پر کام کرتے چلے آ رہے ہیں۔

وہ کیا چیز ہے جو Sandbox کو منفرد بناتی ہے؟

Sandbox کو اس وجہ سے ایک منفرد پلیٹ فارم گردانا جاتا ہے کیونکہ اس نے گیمنگ کی دنیا میں بلاک چین ٹیکنالوجی کو متعارف کروایا ہے۔ جب بات بلاک چین ٹیکنالوجی کو اختیار کرنے کی ہو، تو گیمنگ کی صنعت ایک ایسی وسیع مارکیٹ ہے جسے اب تک کسی نے نہیں چھیڑا، اور Pixowl کو 2011 میں ہی اس بات کا اندازہ ہو گیا تھا۔ ایک ایسی کائنات تخلیق کرتے ہوئے جہاں گیمرز بلاک چین پر مبنی اثاثہ جات کو تخلیق اور اکٹھا کرتے ہیں، Sandbox کا ہدف اس مارکیٹ میں انقلاب برپا کرنا ہے۔ اس نے عالمی مارکیٹ میں اپنا ایک خصوصی مقام بنایا ہے۔

صارف کی جانب سے تخلیق کردہ مواد کو اپنی توجہ کا مرکز بناتے ہوئے، Sandbox، شامل ہونے والے ایسے پلیئرز کے لیے ایک میٹا ورس تخلیق کرتا ہے جو پلیٹ فارم کی مزید ترقی میں کردار ادا کرتے ہیں۔ نہ صرف یہ، بلکہ SAND ٹوکن کو متعارف کرواتے ہوئے، Sandbox غیرمرکزییت پر مبنی گورننس کو فروغ دیتا ہے اور صارفین کو اس قابل بناتا ہے کہ وہ اس پراجیکٹ کی پیش رفت کے حوالے سے اپنے نظریات اور خیالات کا اشتراک کر سکیں۔ اس ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجی کی بدولت، آج بلاک چین پر مبنی پراجیکٹس اور غیرمرکزی گورننس ایک دوسرے کے لیے لازم و ملزوم بن چکے ہیں۔

کمپنی کی شروعات زور دار رہی اور اس نے معاونت اور سرمایہ کاری کے لیے گیمنگ کی صنعت میں موجود کئی بڑے ناموں کی توجہ حاصل کی۔ ان میں Atari، Helix اور CryptoKitties جیسے برانڈز شامل ہیں۔

متعلقہ صفحات:

Enjin کوائن کے بارے میں مزید پڑھیں۔

Decentraland کے بارے میں مزید جانیں۔

DApps کے بارے میں مزید جانیں۔

CoinMarketCap کا بلاگ ملاحظہ کریں۔

فی الوقت کتنے Sandbox (SAND) کوائنز گردش میں ہیں؟

SAND ٹوکنز کی زیادہ سے زیادہ اور کل سپلائی 3,000,000,000 ہے۔ فی الوقت، تقریباً 680,266,194 SAND ٹوکنز فعال طور پر گردش میں ہیں، جو کہ مارچ 2021 تک دستیاب ہونے والی کل سپلائی کے 23% کی نمائندگی کرتے ہیں۔

ٹوکن کی کل سپلائی میں سے، تقریباً 25.82% کو کمپنی کے ذخیرے کے لیے مختص کر دیا گیا۔ جبکہ 17.18% کو ٹوکن کی سیڈ سیل کے لیے مختص کیا گیا۔ ٹوکن کی کل سپلائی میں سے 31% بانیان اور ٹیم ممبران کے مابین تقسیم کیا گیا۔ تقریباً 12%، بالخصوص Binance Launchpad کے لیے ہونے والی سیل کے لیے مختص کیے گئے، اور مزید 10%، بطور انعامات، اس پراجیکٹ کے مشیران کے لیے مختص کر دیے گئے۔

Sandbox نیٹ ورک کس طرح محفوظ ہے؟

چونکہ Sandbox کی ورچوئل دنیا Ethereum بلاک چین پر بنی ہوتی ہے، لہٰذا اسے پروف آف اسٹیک (PoS) کے مفاہمتی میکانزم کے ذریعے محفوظ بنایا جاتا ہے۔ SAND ٹوکن، ایک معیاری ورژن پر مشتمل ERC-20 ٹوکن ہوتا ہے، جس کا مطلب ہے کہ مالکان اس کو اسٹیک کر کے، اسٹیکنگ کے انعامات سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

Bitcoin کی بلاک چین کے زیر استعمال پروف آف ورک (PoW) کے مفاہمتی میکانزم کے برعکس، PoS کو ٹرانزیکشنز کی توثیق کے لیے ایک وسیع پیمانے پر برقی توانائی و کمپیوٹنگ پاور درکار نہیں ہوتی۔ یہ ایسے اسٹیک ہولڈرز پر انحصار کرتا ہے جن کے پاس سب سے بڑی تعداد میں SAND ٹوکنز موجود ہوتے ہیں۔ PoS کا مفاہمتی میکانزم، اسٹیک کردہ فنڈز کے تحفظ کو یقینی بناتے ہوئے بہت سی متنوع ایپلیکیشنز کی اجازت دیتا ہے۔

آپ Sandbox (SAND) کو کہاں سے خرید سکتے ہیں؟

Sandbox انٹرنیٹ پر سرمایہ کاران اور صارفین، دونوں کے مابین کافی مقبول ہے، اور مزید ایکسچینجز نے SAND ٹوکن کے ساتھ ٹریڈز کی پیشکش کا آغاز کر دیا ہے۔ Binance کے پاس SAND/BUSD کی ٹریڈنگ کا سب سے بڑا حجم موجود ہے، جن میں سے مارچ 2021 تک $7,015,941 کو ٹرانزیکشنز پر کارروائی کے لیے لگایا جا چکا ہے۔

SAND کو خریدنے کے دیگر اختیارات میں Uniswap (V2)، Gate.io، اور LATOKEN شامل ہیں۔

کرپٹوز خریدنے کے حوالے سے مزید معلومات حاصل کریں۔