کرپٹوکرنسی

Theta Network

Bitcoin

Theta Network

THETA

#54

$2.15 USD

-1.92% (1d)

مارکیٹ کیپٹلائزیشن

$2.15B

حجم (24 گھنٹے)

$50.71M

FDV

$2.15B

حجم/مارکیٹ کیپ (24 گھنٹے)

2.36%

کل سپلائی

$1.00B

زیادہ سے زیادہ سپلائی

$1.00B

گردش کرنے والی سپلائی

$1.00B

معلومات

Website

$2.15

(1.02%)
Price change 1h

$2.21

High 24h

$2.15

(-10.01%)
Price change 7d

$2.63

High 7D

Theta (تھیٹا) (THETA) کیا ہے؟

تھیٹا (THETA) بلاک چین کے ذریعے چلنے والا ایک نیٹ-ورک ہے۔ یہ نیٹ-ورک، خاص طور پر ویڈیو اسٹریمنگ کے لیے وقف ہے۔ مارچ سن 2019 میں شروع کیا جانے والا تھیٹا مین-نیٹ، ایک غیر مرکزی نیٹ-ورک کے طور پر کام کرتا ہے، جس میں صارفین وسائل اور مواد کو پیئر-ٹو-پیئر (P2P) بُنیاد پر شیئر(share) کرتے ہیں۔

تھیٹا کا اپنا مقامی کریپٹو کرنسی ٹوکن، THETA ہے۔ یہ مقامی ٹوکن، نیٹ-ورک کے اندر مختلف کام سرانجام دیتا ہے، اور ایکسچینج پر آزادانہ تجارت کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ڈویلپرز کا کہنا ہے کہ اس منصوبے کا مقصد ویڈیو سٹریمنگ انڈسٹری کی موجودہ صورت حال میں ہل چل پیدا کرنا ہے — مرکزیت، ناقص انفراسٹرکچر اور زیادہ لاگت، جس کا مطلب ہے کہ اختتامی صارفین کو اکثر تلخ تجربات کا سامننا کرنا پڑتا ہے۔ اسطرح، مواد کے تخلیق-کار اپنے اور آخری صارفین کے درمیان رکاوٹوں کی وجہ سے کم آمدنی حاصل کر پاتے ہیں۔

تھیٹا کے بانی کون ہیں؟

تھیٹا کی بنیاد سن 2018 میں Mitch Liu اور Jieyi Long نے مشترکہ طور پر رکھی تھی۔ Liu گیمنگ انڈسٹری میں ایک طویل تاریخ کے حامل ہیں. وہ موبائل سوشل گیمنگ سٹوڈیو Gameview، نیز Sliver.tv نامی الیکٹرونک سپورٹس پلیٹ فارم کے شریک بانی بھی ہیں۔ Silver.tv کا DApp تھیٹا پروٹوکول پر بنایا جانے والا پہلا پلیٹ فارم تھا۔

Silver.tv کے دوسرے شریک بانی Long تھے، جنہیں یہ مقام گیمنگ کے شعبے میں اسی قسم کے کئی سالہ تجربے کے بعد حاصل ہوا تھا۔

اب تھیٹا کے پاس نسبتاً کم تعداد پر مشتمل ایک ٹیم موجود ہے، اور اس کی رسمی ویب سائٹ پر، پروجیکٹ کے مشیروں کی فہرست میں، یوٹیوب کے شریک بانی Steve Chen کے ساتھ ساتھ، اسٹریمنگ پلیٹ فارم Twitch کے شریک بانی Justin Kan کے نام بھی شامل ہیں۔

کیا چیز تھیٹا کو منفرد بناتی ہے؟

تھیٹا کا بنیادی کاروباری-تصور، ویڈیو سٹریمنگ کو غیر مرکزی بنانا، اور اسے صنعت کے شرکاء کے لیے زیادہ مُوثٔر، لاگت کے حوالے سے پُر اثر، اور انصاف پر مبنی بنانا ہے۔

یہ نیٹ ورک تین مقامی ٹوکنز کے ساتھ بلاک چین پر چلتا ہے، جن کو تھیٹا (THETA)، تھیٹا فیول (TFUEL) اورGamma کے نام سے جانا جاتا ہے، اور یہی عتاصر اندرونی معیشت کو تقویت فراہم کرتے ہیں۔

تھیٹا تین گُنا باعثِ کشش ہے: ناظرین کو ایک بہتر معیار کی اسٹریمنگ سروس دستیاب ہوتی ہے؛ مواد تخلیق کرنے والے اپنی آمدنی کو بہتر بناتے ہیں اور مُتوسط افراد — ویڈیو پلیٹ فارمز — بنیادی ڈھانچے کی تعمیر پر پیسہ بچاتے ہیں۔

صارفین کو نیٹ ورک پر موجود مواد دیکھنے، اور مادّی وسائل فراہم کرنے کی ترغیب ملتی ہے، کیونکہ انعامات THETA ٹوکنز کی شکل میں موصول ہوتے ہیں۔

یہ پلیٹ فارم اوپن سورس ہے، اور جیسا کہ، اکثر پروف-آف-سٹیک (PoS) پر مبنی بلاک چین ایکوسسٹمز کے ساتھ ہوتا ہے؛ حاکمیت کے اختیارات ٹوکن ہولڈرز کے ہاتھ میں رہتے ہیں۔

سٹریمنگ کے علاوہ، تھیٹا اُن ڈویلپرز کی ضروریات کو پورا کرتا ہے، جو غیر مرکزی ایپلی کیشنز (DApps) کا آغاز کرنا چاہتے ہیں۔

متعلقہ صفحات:

Livepeer کے بارے میں مزید جانیے، یہاں۔

LBRY کے بارے میں مزید جائیے یہاں

کیا آپ کریپٹو پر نئے ہیں؟ CoinMarketCap کے وقف شدہ تعلیمی وسیلے الیگزینڈریا پر اپنے تمام سوالات کے جوابات دیکھیے۔

فی الوقت کُل کتنے Theta (THETA) (تھیٹا) کوائنز گردش میں ہیں؟

تھیٹا میں تین ٹوکن شامل ہیں: TFUEL ،THETA اور Gamma (گاما)۔ گاما صرف حاکمیتی مقاصد کے لیے موجود ہے. مین-نیٹ کا آغاز کرتے وقت ایک تھیٹا کے بدلے پانچ گاما ٹوکنز جاری کیے گئے۔

خود THETA نے سن 2018 میں ایک ابتدائی کوائن کی پیشکش (ICO) کی، جس کے دوران، اسے Ethereum پر خریداروں میں ERC-20 ٹوکن کی حیثیت سے تقسیم کیا گیا۔ اس کے بعد، تمام ERC-20 THETA کو مقامی THETA میں بدل دیا گیا۔

THETA کی کل سپلائی 1 بلین (1,000,000,000) ٹوکن تک محدود ہے۔ یہ نیٹ ورک پر موجود تمام شرکاء، بمع تھیٹا ٹیم، ایک مائنر-ذخیرے (miner reserve)، اور ایک دوسرے مقامی-ذخیرے کے مابین، مختلف تناسب کے مُطابق تقسیم کیا جاتا ہے۔

TFUEL کو لین-دین کا عمل جاری رکھنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، بالکُل اُسی طرح جیسے Ethereum (ETH) پرgas کو کام میں لایا جاتا ہے۔ اس کی کل سپلائی 5 بلین (5,000,000,000) ٹوکن پر مشتمل ہے۔

Theta نیٹ-ورک کو کیسے محفوظ بنایا جاتا ہے؟

تھیٹا حاکمیتی سرگرمیوں میں صارف کی شرکت کو یقینی بنانے کے لیے ایک مالی ترغیبی اسکیم کا استعمال کرتا ہے، اور اسظرح، اس کا نیٹ ورک اس کے اپنے ہی صارفین کے ذریعے محفوظ بنا دیا جاتا ہے۔

اس نیٹ-ورک کا انحصار پروف-آف-اسٹیک (PoS) پر ہے۔ یہ کثیر سظحوں پر مشتمل Byzantine Fault Tolerance (بازنطینی تحمّل-برائے-خطا) (BFT) نامی متفقہ طریق کار استعمال کرتا ہے، تاکہ اعلیٰ لین-دین-ماحاصل کے ساتھ ساتھ تحفظ کو متوازن بنایا جا سکے۔

جون سن 2019 میں Guardian نوڈز کے آغاز کے ساتھ، تھیٹا نے اس بات کو یقینی بنایا کہ کوئی بھی ادارہ کسی ایک وقت میں اسٹیکنگ پر لگائے جانے والے THETA ٹوکنز کی اکثریت کو کنٹرول نہ کر سکے۔

آپ ٹھیٹا (THETA) کہاں سے خرید سکتے ہیں؟

THETA اپنے پلیٹ فارم کے مرکزی ٹوکن کی حیثیت سے، بڑے ایکسچینجز پر آزادانہ قابل تجارت ہے۔ یہ پیئرز کرپٹو کرنسی، فیاٹ، اور اسٹیبل-کوائنز پر مشتمال ہیں۔

مُشاہدے کے مُطابق، اکتوبر سن 2020 تک، سب سے زیادہ حجم والے جوڑے، BKEX اور Binance کی جانب سے آتے ہیں، جن میں سب سے زیادہ مقبول تجارتی کرنسی، اسٹیبل-کوائن Tether (USDT) ہے۔

کیا آپ کرپٹو پر نئے آئے ہیں؟ Bitcoin (BTC) یا کوئی دوسرا ٹوکن خریدنے کے لیے CoinMarketCap کی آسان گائیڈ دیکھیے۔

Theta Network میں کہاں خرید و فروخت کر سکتا ہوں ?
#نامجوڑیآخری اپ ڈیٹ