کرپٹوکرنسی

THORChain

Bitcoin

THORChain

RUNE

#77

$3.78 USD

-9.86% (1d)

مارکیٹ کیپٹلائزیشن

$1.29B

حجم (24 گھنٹے)

$323.18M

FDV

$1.57B

حجم/مارکیٹ کیپ (24 گھنٹے)

25.03%

کل سپلائی

$416.65M

زیادہ سے زیادہ سپلائی

-

گردش کرنے والی سپلائی

$341.81M

معلومات

Website

$3.78

(-0.96%)
Price change 1h

$4.20

High 24h

$3.78

(-22.14%)
Price change 7d

$5.19

High 7D

THORChain (RUNE) (تھور-چین) کیا ہے؟

تھور-چین ایک غیر مرکزی لکویڈیٹی پروٹوکول ہے، جو نیٹ-ورکس کے ایک سلسلے پر صارفین کو اپنے زیرِعمل اثاثوں کی تحویل سے محروم ہوئے بغیر باآسانی کریپٹو کرنسی اثاثوں کا تبادلہ کرنے کی اجازت دیتا ہے۔

تھور-چین کے ساتھ، صارفین بلا-اجازت سیٹنگ میں رہتے ہوئے، ماخذ لیکویڈیٹی کی غرض سے آرڈر-بُکس پر انحصار کیے بغیر، بڑی آسانی سے ایک اثاثے کا دُوسرے اثاثے سے تبادلہ کر سکتے ہیں۔ اس کی جگہ، بازار کی قیمتوں کو پول میں موجود اثاثوں کی مُناسبت سے برقرار رکھا جاتا ہے (دیکھیے خُودکار مارکیٹ میکر

تھور-چین پلیٹ فارم کا مقامی یوٹیلیٹی ٹوکن RUNE ہے۔ اسے تھور-چین ایکوسسٹم میں بحیثیت بُنیادی کرنسی، نیز تھور-چین کے Sybil مزاحمتی میکانزم کے ایک حصے کے طور پرپلیٹ فارم کی حاکمیت اور تحفُّظ کے لیے استعمال کیا جاتا ہے — چونکہ تھور-چین نوڈز کو اپنے ایک دائرے میں گُھومنے والے اجماعی عمل میں حصہ لینے کے لیے کم از کم 1 ملین RUNE کو تحویل میں دینا ہوگا۔

تھور-چین کو ابتدائی DEX پیشکش (IDO) کے ذریعے مالی اعانت فراہم کی گئی تھی، جس کا آغاز بذریعہ 1DEX1 Binance جولائی سن 2019 میں ہوا۔ اس کا مین-نیٹ در اصل جنوری سن 2021 میں لانچ کیا گیا تھا، لیکن فی الحال ایک ملٹی-چین اپ-گریڈ سن 2021 کے لیے شیڈول ہو چُکا ہے۔

تھور-چین کے بانی کون ہیں؟

تھور-چین کے ایک دفتری نمائندے کے مطابق، پلیٹ فارم کا کوئی CEO، کوئی بانی اور کوئی بھی ڈائریکٹر نہیں ہے۔ اس کی جگہ، پلیٹ فارم کی مزید ڈویلپمنٹ کا انتظام Gitlab کے ذریعے کیا جاتا ہے۔

اس کے علاوہ، فی الوقت اس منصوبے پر کام کرنے والے زیادہ تر گمنام ہیں۔ تھور-چین کے ایک دفتری نمائندے کا ایک بار پھر یہی کہنا ہے کہ یہ سب "پروجیکٹ کی حفاظت اور اس بات کو یقینی بنانے کے لیے ہے کہ اسے غیر مرکزی رکھا جا سکے۔"

پروجیکٹ کی طرف سے ایک 1tweet1 ایک گمنام ٹیم کے ساتھ پروجیکٹ کو برقرار رکھنے کے پیچھے نظریہ پر کچھ روشنی ڈالتا ہے، جیسا کہ ذیل میں حوالہ دیا گیا ہے:

"-> ڈویلپر شپنگ کوڈ کے ذریعے نوڈس کے لیے کام کرتے ہیں جو سسٹم کو زیادہ قیمتی بناتا ہے۔

-> نوڈس اثاثوں کو محفوظ کرکے اور آن لائن رہ کر اسٹیکرز کے لیے کام کرتے ہیں۔

-> اسٹیکرز سرمایہ لاتے ہیں، جو سویپرز کے لیے مارکیٹ میں رکھا جاتا ہے۔

-> اسٹیکرز سرمایہ لاتے ہیں، جو سویپرز کے لیے مارکیٹ میں رکھا جاتا ہے۔

THORchain کو کیا منفرد بناتا ہے؟

THORchain 1"غیر مستقل نقصانات" 1 — یا اکثر عارضی نقصانات کو کم کرنے میں مدد کے لیے ایک منفرد نظام کا استعمال کرتا ہے جو لیکویڈیٹی فراہم کنندہ لیکویڈیٹی پولز میں تعاون کرتے وقت تجربہ کر سکتا ہے۔ یہ ایک پرچی پر مبنی فیس کا استعمال کرکے اس کو حاصل کرتا ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنانے میں مدد ملے کہ لیکویڈیٹی جہاں اس کی ضرورت ہے وہیں رہے۔

اس کے اوپری حصے میں، THORchain نئی ٹیکنالوجیز کی ایک رینج کو یکجا کرتا ہے، بشمول آن وے سٹیٹ پیگز، ایک سٹیٹ مشین، Bifröst Signer Module اور TSS پروٹوکول کو بغیر کسی رکاوٹ کے کراس چین ٹوکن سویپ کی سہولت فراہم کرنے کے لیے۔ اس کو پردے کے پیچھے رکھا جاتا ہے، پلیٹ فارم کو ناتجربہ کار تاجروں کے لیے بھی قابل رسائی بناتا ہے۔

یہ پلیٹ فارم مائل با مُنافع نہیں۔ پروٹوکول کی طرف سے اکھٹی کی جانے والی تمام فیسیں براہ راست صارفین کو دی جاتی ہیں، جبکہ ٹیم کے لیے کوئی بندوبست موجود نہیں۔ اس کی جگہ، ٹیم کی حوصلہ افزائی کے لیے صرف RUNE کو ہولڈ کر لیا جاتا ہے — بالکل دوسروں کی طرح۔

RUNE ٹوکن فی الحال متعدد بلاک چینز پر دستیاب ہے، بشمول Binance Chain (بحیثیت BEP-2 ٹوکن) اور Ethereum (ERC-20 ٹوکن کے طور پر)۔

متعلقہ صفحات:

یونی-سویپ (UNI) مُلاحظہ کیجیے - مقبول یونی-سویپ AMM کے لیے حاکمیتی ٹوکن۔

1inch (1INCH) مُلاحظہ کیجیے — 1inch DEX جمع کُنندہ کے لیے مقامی ٹوکن۔

غیر مرکزی نیٹ-ورکس کس طرح غیر مرکزی ہیں؟ CoinMarketCap الگزینڈریا پر معلوم کیجیے۔

کیا CoinMarketCap بلاگ آپکی نظر سے گُذرا ہے؟

فی الوقت کُل کتنے تھور-چین (RUNE) کوائنز گردش میں ہیں؟

فروری سن 2021 تک کے ڈیٹا کے مُطابق، 500 ملین کی کُل سپلائی میں سے 158.4 ملین RUNE گردش میں تھے۔

ہم پہلے ہی مُختصراً جانتے ہیں کہ تھور-چین ابتدائی طور پر Binance DEX پر IEO کے بعد لانچ کیا گیا۔ IEO کے حصے کی حیثیت سے، 20 ملین RUNE فروخت کر دیے گئے تھے۔ اس سے قبل، پہلے فنڈنگ راؤنڈز میں کل 130 ملین RUNE فروخت کیے گئے تھے۔

Binance DEX تجویز کے مطابق، کل سپلائی کا 10% (50 ملین ٹوکنز) ٹیم کے لیے مختص کیے گئے، اور مین-نیٹ کے آغاز تک مُقفل کر دیے گئے — جنہیں اس کے بعد 20% فی مہینہ کی شرح سے غیرمُقفل کیا جانا تھا۔

فی الحال، تھور-چین کے اخراج کََرو (curve) کا آغاز 30% APR سے ہوتا ہے۔ اس کے لیے دس سالہ مُدّت کے بعد تقریباً 2٪ APR کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

تھور-چین نیٹ-ورک کو کیسے محفوظ بنایا جاتا ہے؟

تھور-چین Cosmos SDK کا استعمال کر کے بنایا گیا ہے، جبکہ Tendermint کا اجماعی میکنزم اسے چلاتا ہے۔ یہ ایک انوکھے BFT پروف-آف-اسٹیک (PoS) سسٹم کے ذریعے نیٹ-ورک کو حملوں سے محفوظ رکھتا ہے، اور ایک بڑی تعداد پر مشتمل تصدیق کاروں کو لین-دین کے بلاکس کے لیے تجاویز پیش کرنے، اور حتمی شکل دینے کی غرض سے مل کر کام کرتے ہوئے دیکھ رہا ہوتا ہے۔

اس کے علاوہ، تھور-چین کے سمارٹ کونٹریکٹس کا آڈٹ کئی تیسرے-فریق پر مشتمل سیکیورٹی فرموں سے کروایا گیا، جن میں Certik بھی شامل ہے — کوئی کمزوری نہیں پائی گئی۔

آپ تھور-چین (RUNE) کہاں سے خرید سکتے ہیں؟

RUNE ایک مقبول کریپٹو کرنسی ہے جو مرکزی اور غیر مرکزی دونوں طرح کے پلیٹ فارمز کی ایک بڑی تعداد پر خریداری اور تجارت کے لیے دستیاب ہے۔ Binance (مرکزی) اور SushiSwap (غیر مرکزی) ان میں سب سے زیادہ نُمایاں ہیں۔

فروری سن 2021 تک میّسر ڈیٹا کے مُطابق، RUNE کے تجارتی پیئرز کریپٹو/کریپٹو پیئرز کی حیثیت رکھتے ہیں۔ تاہم، RUNE کو ProBit Exchange پر کوریائی وان (KRW)، اور FTX پر امریکی ڈالر (USD) کے مُقابل خریدا جا سکتا ہے۔ فیاٹ کے مُقابل کریپٹو کرنسیز کی خرید کے بارے میں مزید جاننے کے لیے ہماری مقبول گائیڈ دیکھیے۔

ذیل میں ایسے چند مزید آرٹیکلز پیش ہیں جو شاید آپ کو دلچسپ معلوم ہوں:

THORChain میں کہاں خرید و فروخت کر سکتا ہوں ?
#نامجوڑیآخری اپ ڈیٹ