Toncoin
Toncoin
TON
#13
$5.29 USD
-1.06% (1d)مارکیٹ کیپٹلائزیشن | $13.44B |
حجم (24 گھنٹے) | $278.58M |
FDV | $27.10B |
حجم/مارکیٹ کیپ (24 گھنٹے) | 2.07% |
کل سپلائی | $5.12B |
زیادہ سے زیادہ سپلائی | - |
گردش کرنے والی سپلائی | $2.54B |
معلومات
Website |
$5.29
(0.44%)$5.39
$5.29
(-4.07%)$5.82
Toncoin (TON) کیا ہے؟
Toncoin (TON) ایک پہلی پرت پر کام کرنے والا بلاک چین ہے، جسے سن 2018 میں مرموز شدہ میسجنگ پلیٹ فارم Telegram نے تیار کیا تھا۔ بعد میں اس منصوبے کو ترک کر دیا گیا. TON Foundation نے اس پر تصرف حاصل کرنے کے بعد اس کا نام "Telegram Open Network" سے بدل کر "The Open Network" رکھ دیا۔
سن 2020 کے بعد سے، یہ ٹیکنالوجی ایک غیر تجارتی جمعیت کی سپورٹ اور پرجوش افراد کی ایک آزاد کمیونٹی کی بدولت ترقی کر رہی ہے، جو اپنے آپ کو TON فاؤنڈیشن کہلاتے ہیں۔ Toncoin، جو پہلے Gram کے نام سے جانا جاتا تھا، TON نیٹ ورک کی مقامی کریپٹو کرنسی ہے۔
اصل تصور TON کو استعمال کیے جانے والی، ایسی آسان ایپلیکیشنز میں مدغم کرنا تھا جو صارفین کو فنڈز خریدنے/ بھیجنے/ اسٹور کرنے کی استعداد دے سکے۔ صارفین لین-دین کی فیس ادا کرتے ہوئے، ادائیگیوں کو طے کرنے یا لین-دین کی توثیق کرنے کے لیے TON کا استعمال کرتے ہیں۔ Toncoin نیٹ ورک کی پیمانہ پذیری اور اعتبار کی غرض سے پروف-آف-سٹیک یعنی (PoS) متفقہ ماڈل کا استعمال کرتا ہے۔ پروجیکٹ کی ویب سائٹ کے مطابق، یہ پلیٹ فارم اپنے صارفین کو تیزرفتار، شفاف، اور محفوظ ادائیگی کی خدمات مہیّا کرتا ہے۔ نیز، کم سے کم فیس، لین-دین کی سہولت اور تیسرے فریق کی ایپلی کیشنز جیسی آسانیاں بھی فراہم کرتا ہے۔
ڈویلپرز کا مشن غیر مرکزی اسٹوریج، غیر مرکزی خدمات، ایک ڈومین نیم سسٹم (DNS کے لئے سازگار)، ایک گمنام نیٹ ورک، ایک فوری ادائیگی کا پلیٹ فارم، اور سستے/تیزرفتار لین-دین کے ساتھ ایک مکمل ماحولیاتی نظام کی تعمیر ہے۔
Open Network ایک لچکدار فن تعمیر کا حامل کمیونٹی پر مبنی بلاک چین، جو عام صارف کی خدمت پر توجہ مرکوز رکھتا ہے۔ TON اپنی لین-دین فی سیکنڈ (TPS) کی تیز رفتار پروسیسنگ/توثیق کی وجہ سے امتیازی درجہ رکھتا ہے۔ ستمبر، سن 2021 میں، اس نیٹ ورک نے ایک مقابلے کے دوران 55,000 TPS پر مشتمل اُس وقت کا عالمی ریکارڈ قائم کیا، حالانکہ موجودہ TPS لاکھوں، بلکہ ملینز (millions) میں ہو سکتا ہے۔ یہ خصوصیت کارکردگی میں کمی سے بچتے ہوئے، پروجیکٹ کو تیزی سے پھلنے پھولنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔ اسکے ساتھ ساتھ، یہ پراجیکٹ ماحولیات کو بھی نقصان نہیں پہنچاتا.
Toncoin کی بُنیاد کس نے رکھی؟
حقیقی معنوں میں، یہ بلاک چین پلیٹ فارم، دو بھائیوں، نکولائی اور پاول دوروف نے تخلیق کیا، جسے Telegram ٹیم نے ڈویلپ کیا تھا۔ Telegram نے Gram نامی ایک آن ـ چین ٹوکن شروع کرنے، اورغیر مرکزی ایپلیکیشنز (dApps) کے لیے ایک پلیٹ فارم قائم کرنے کا منصوبہ بنایا۔
Gram کو بہت زیادہ توجہ مل رہی تھی جس نے مشکلات کا آغاز کر دیا۔ اس کی ڈویلپمنٹ کو یو ایس سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن (SEC) نے ممنوع قراد دے دیا تھا۔ Gram کو ضمانت سمجھا جاتا تھا، جبکہ SEC گرام ٹوکن کے اجراء پر پابندی لگا چُکا تھا۔
Telegram ٹیم TON کو تقریباً ایک کامل پراڈکٹ کی حالت میں لے آئی۔ تاہم، سن 2020 میں، Telegram کے سی ای او (CEO)، پاول دوروف (Pavel Durov) نے اس منصوبے کو ترک کر دیا، اور ڈویلپمنٹ آزاد کرپٹو کے علمبرداروں کے حوالے کر دی گئی۔
اس پروجیکٹ کو شروع سے ہی اوپن سورس کوڈ کے طور پر بنایا گیا تھا، تاکہ اہلیت کا حامل کوئی بھی فرد ڈویلپمنٹ جاری رکھ سکے۔ موجودہ نیٹ ورک کا آغاز NewTON اور (بعد میں صرف TON فاؤنڈیشن) کہلانے والی کمیونٹی کے ممبران اناطولی ماکوسوو (Anatoli Makosov) اور کیرل ایمیلیانینکو (Kirill Emelianenko) نےکیا۔ اسکی ڈویلپمنٹ بھی انہوں نے ہی کی۔
کیا چیز Toncoin کو منفرد بناتی ہے؟
TON ایک کثیر سطحی ڈھانچے کا حامل ہے، جو شارڈنگ یا سیگمنٹیشن (segmentation) کے اصول پر بنایا گیا ہے، یعنی ("بلاک چین کے اندر بلاک چین")۔ sharding خصوصیت میں ایک ہی بلاک چین پر، ایک سے زیادہ سب نیٹس کا استعمال کیا جاتا ہے، جنہیں (شارڈز) کہا جاتا ہے۔ شارڈز کا ایک خاص مقصد ہوا کرتا ہے۔ یہ نیٹ کو غیر تصدیق شدہ بلاکس کے جمع ہوجانے سے بچنے، اور کاموں کو تیزرفتاری سے انجام دینے کی استعداد دیتا ہے۔ TON نیٹ ورک آقا (master)، کام اور شارڈ چینز پر مشتمل ہے۔
ڈویلپرز، وسعت پذیری، کارکردگی اور بڑے تعداد میں اپنانے جانے پر توجہ مرکوز رکھتے ہیں۔ طبقات کے مابین قائم اچھے تعامل کی وجہ سے، یہ نیٹ ورک TPS کی بہت بڑی مقدار کی تصدیق اور پروسیسنگ کرتے ہوئے، نہایت تیزرفتار لین-دین فراہم کرتا ہے۔
TON نیٹ ورک مندرجہ ذیل خدمات پیش کرتا ہے: TON کے بٹوے، ایک تعمیر شدہ اندرونی والیٹ فنکشن جو فنڈز کی منتقلی اور پلیٹ فارم سروسز کے ساتھ تعامل کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے اور بٹوے کی یہ دو اقسام پیش کرتا ہے: تحویلی اور غیر تحویلی؛ TON کی خدمات ڈویلپرز کو مختلف dApps تخلیق کرنے کی اجازت دیتی ہیں۔ جبکہ صارفین دوستانہ انٹرفیس کے ذریعے فریق ثالث کی ایپس تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں؛ TON اسٹوریج متعلقہ مالک کے والیٹ کی نجی کلید کو استعمال کرتے ہوئے، نجی مرموز کاری کے فوائد پیش کرتا ہے؛ TON پراکسی (proxy) پلیٹ فارم کے تمام اجزاء استعمال کرتا ہے اور صارفین کوغیر مرکزی VPNs کے ذریعے TON بلاک چین تک رسائی کی اجازت دیتا ہے؛ TON DNS (غیر مرکزی نام کا نظام) روایتی ویب سائٹس کے لیے، TON نیٹ ورک میں کام کرنا ممکن بناتا ہے، جس سے صارفین، مختصر، اور پڑھے جانے کے قابل نام ترتیب دے سکتے ہیں۔
متعلقہ صفحات:
Zilliqa (ZIL) اور Harmony (ONE) کے بارے میں پڑھیے۔
تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لیے CMC کمیونیْٹی پر Toncoin کی پیروی کیجیئے۔
proof-of-stake (PoS) کیا ہوتا ہے؟ CMC لغت کے بارے میں مزید جانیئے۔
ویب 3.0 کیا ہے؟ CMC Alexandria پر معلوم کیجیئے۔
فی الوقت کتنے Toncoin (TON) کوائینز گردش میں ہیں؟
TON نیٹ ورک کا مقامی ٹوکن، Toncoin ہے، جس کی گردشی سپلائی 1.22B TON، اور زیادہ سے زیادہ سپلائی 5B TON ہے۔
Toncoin، ایکو سسٹم کو ایندھن فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا تھا۔ اس کا استعمال ان حیثیتوں میں کیا جا سکتا ہے: غیر مرکزی ایپلی کیشنز (dApps) بنانے، لین-دین انجام دہی کی فیس، کراس چین لین-دین فیس، اسٹیکنگ کی ادائیگی، بلاک چین اور متعلقہ خدمات کو تحفظ فراہم کرنے کی ادائیگی وغیرہ۔ استعمال کے معاملات کی فہرست میں غیر مرکزیت پر مبنی ڈیٹا اسٹوریج، TON DNS/TON پراکسی، اور غیر مرکزی خدمات کے اندررہتے ہوئے دیگر فیسوں کی ادائیگی بھی شامل ہے۔ تصدیق کنندہ کی فیس بھی TON میں ادا کی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ، لوگ TON کے حاکمیتی پروگرام کی حدود میں رہتے ہوئے، تبدیلیوں اور مزید ترقی کے لیے TON کے ذریعے رائے دہی کر سکتے ہیں۔
Toncoin (TON) نیٹ ورک کیسے محفوظ بنایا جاتا ہے؟
یہ نیٹ ورک لین-دین کی توثیق کرنے کے لیے پروف آف اسٹیک (PoS) متفقہ طریق کار استعمال کرتا ہے۔ مزید برآں، Toncoin توثیق کنندگان کو انعامات دینے کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ نامزد کرنے والے، توثیق کنندگان کو ٹوکن بھی فراہم کر سکتے ہیں اور اسکے عوض انعامات وصول کر سکتے ہیں۔ تصدیق کنندگان اور نامزد کرنے والوں کا انتظام سمارٹ کنٹریکٹس کے ذریعے کیا جاتا ہے، جو نیٹ ورک کو اضافی تحفظ فراہم کرتے ہیں۔ سمارٹ کونٹریکٹس کی انجام دہی کے لئے TON ورچوئل مشین (TVM) کو استعمال کیا جاتا ہے۔
آپ Toncoin (TON) کہاں سے خرید سکتے ہیں؟
نومبر 2022 تک، Toncoin (TON) متعدد کرپٹو ایکسچینجز پر درج ہو چکا ہے، جیسے کہ 1Huobi Global1، 2FTX2، 3KuCoin3، 4Uniswap (V3)4، 5Gate.io5، OKX, LBank, MEXC, EXMO, CoinEx, Biswap, BitMart, Nomiswap, BitoPro, ACE, DigiFinex, Tidex, Unocoin, Bit.com, BingX, اور HitBTC۔
ٹوکنومکس کے بارے میں CoinMarketCap پر ایک تفصیلی گائیڈ پڑھیئے۔
# | نام | جوڑی | آخری اپ ڈیٹ |
---|