TRON
TRON
TRX
#10
$0.25 USD
-2.30% (1d)مارکیٹ کیپٹلائزیشن | $21.41B |
حجم (24 گھنٹے) | $1.30B |
FDV | $21.41B |
حجم/مارکیٹ کیپ (24 گھنٹے) | 6.08% |
کل سپلائی | $86.18B |
زیادہ سے زیادہ سپلائی | - |
گردش کرنے والی سپلائی | $86.18B |
معلومات
Website |
$0.25
(-0.48%)$0.26
$0.25
(-2.59%)$0.27
TRON (TRX) (ٹرون) کیا ہے؟
ٹرون، بلاک چین پر مبنی ایک آپریٹنگ سسٹم ہے، جس کا مقصد اس ٹیکنالوجی کے روزانہ استعمال کو یقینی طور پر موزوں بنانا ہے۔ Bitcoin ایک سیکنڈ کے دوران چھ لین-دین، جبکہ اسی وقفے میں Ethereum محض 25 لین-دین کو سنبھال سکتا ہے۔ اس کے مُقابلے میں TRON کا دعویٰ ہے کہ ان کے نیٹ ورک پر 2,000 لین-دین فی سیکنڈ کی رفتار ’’چوبیس گھنٹے/پورا ہفتہ‘‘ کی بُنیاد پر دستیاب ہے۔
اس پروجیکٹ کے اوصاف کُچھ یوں بیان کیے جاتے ہیں: ’’ایک غیر مرکزی پلیٹ فارم جو مواد کے مشترکہ استعمال اور تفریح پر مرکوز ہے ‘‘ — سن 2018 میں ہونے والا، سب سے بڑی فائل-شیئرنگ-سروس BitTorrent کا حصول انہی مقاصد کو پورا کرنے کے لیے تھا۔
مجموعی طور پر، TRON نے اپنے مقاصد کو چھ مراحل میں تقسیم کیا ہے۔ ان مراحل میں، سادہ تقسیم شدہ فائل شیئرنگ کی فراہمی؛ مالی منفعت کے ذریعے مواد کی تخلیق کو آگے بڑھانا؛ مواد کے تخلیق کاروں کو اپنے ذاتی ٹوکن لانچ کرنے کی اجازت دینا؛ اور گیمنگ صنعت کو غیر مرکزی بنانا شامل ہیں۔
TRON (ٹرون) DApps کی تعمیر کے لیے بھی سب سے زیادہ مقبول بلاک چینز میں سے ایک ہے۔
ٹرون کے بانی کون ہیں؟
ٹرون کی بنیاد Justin Sun نے رکھی تھی، جو اب CEO کے عہدے پر فائز ہیں۔ Peking University اورUniversity of Pennsylvania سے فارغ التحصیل Justin Sun کو Forbes Asia نے اپنی تیس انڈر-30 سیریز میں شامل کاروباری شخصیات میں سے ایک کی حیثیت سے تسلیم کیا۔
1990 میں پیدا ہونے والے Sun, ماضی میں Ripple کے ساتھ وابستہ رہ چُکے ہیں — اُنہوں نے گریٹر چائنا (Greater China) کے علاقے میں اس کے چیف نمائندے کے طور پربھی خدمات انجام دیں۔
پراجیکٹ کے حوالے سے TRON، اور اسی طرح Sun پر، وائٹ پیپر میں سرقہ شدہ مواد استعمال کرنے کا الزام لگایا گیا ہے — Twitter پر موجود کُچھ پیغامات کے مُطابق، دستاویز کا خلاصہ حریفوں کی جانب سے پیش کردہ خدمات کی تجاویز سے اُٹھایا گیا تھا، جیسے کہ انٹر پلینیٹری فائل سسٹم (Inter Planetary File System). Sun کا دعویٰ ہے کہ TRON کا وائٹ پیپر، در اصل چینی زبان میں لکھا گیا تھا، اور اس ضمن میں، مترجم اہم اور ممتاز تفصیلات شامل کرنے میں ناکام رہے۔
کیا چیز ٹرون کو منفرد بناتی ہے؟
TRON نے خود کو ایک ایسے ماحول کے طور پر استوار کیا ہے جہاں مواد کے تخلیق کار اپنے مُخاطبوں سے براہ راست رابطہ کر سکتے ہیں۔ مرکزی پلیٹ فارمز کو ختم کرکے — چاہے وہ اسٹریمنگ خدمات ہوں، ایپ اسٹورز یا میوزک سائٹس (sites) — امید ہے کہ تخلیق کاروں کو کمیشن کے معاملے میں اتنا نُقصان نہیں اُٹھانا پڑے گا، جتنا کہ دلّالوں کو۔ اس کے بدلے، یہ صارفین کے لیے مواد کو نسبتاً سستا بھی کر سکتا ہے۔ یہ جائزہ لینے پر، کہ تفریحی شعبہ کتنی تیزی سے ڈیجیٹائز ہوتا جا رہا ہے، TRON اس صنعت میں بلاک چین ٹیکنالوجی نافذ کرنے کے لیے اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔
کمپنی کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس کے پاس دنیا بھر میں پھیلی ہوئی ایک باصلاحیت اور تجربہ کار ڈویلپر ٹیم موجود ہے، جس کے ممبران کو Ripple Labs جیسی بڑی کمپنیوں سے مُنتخب کیا گیا ہے۔
آخری لیکن نہایت اہم؛ کچھ دیگر بلاک چین پروجیکٹس، ڈویلپمنٹ کے حوالے سے اپنے منصوبوں کے بارے میں ابہام شکار ہوسکتے ہیں، لیکن اس کے بر عکس TRON اپنا روڈ میپ پیش کرتے ہوئے ایک امتیازی نقطہ اُجاگر کرتا ہے، جوآئندہ سالوں کے کے دوران اس کے ارادوں کا مظہر ہے۔
متعلقہ صفحات:
BitTorrent ٹوکن (BTT) کے بارے میں مزید جانیے
کرپٹو کرنسی میں سرمایہ کاری سے قبل وہ نو باتیں، جو جاننا ضروری ہیں
CMC الیگزینڈریا کے ساتھ کرپٹو کرنسیز کے بارے میں مزید جانیے
CoinMarketCap بلاگ پر تازہ ترین پوسٹس کا مطالعہ کیجیے
فی الوقت کُل کتنے TRON (TRX) کوائنز گردش میں ہیں؟
ٹرون کے پاس صرف 100 بلین ٹوکنز کی کُل سپلائی موجود ہے — اوریہ تحریر لکھتے وقت، اس تعداد میں سے تقریباً 71.6 بلین گردش میں ہیں۔
سن 2017 میں ٹوکن کی فروخت کا انعقاد ہونے پر 15.75 بلین TRX نجی سرمایہ کاروں کے لیے مختص کیے گئے، جبکہ ابتدائی کوائنز پیش کرنے والے شرکاء کے لیے 40 بلین کی اضافی تخصیص کی گئی تھی۔ ٹرون فاؤنڈیشن کو 34 بلین دیے گئے اورJustin Sun کی ملکیتی کمپنی کو 10 بلین ملے۔
مجموعی طور پر، اس کا مطلب یہ تھا کہ TRX سپلائی کا 45% بانی اور بذات خود پروجیکٹ کے پاس گیا، جبکہ 55% سرمایہ کاروں میں تقسیم کر دیا گیا۔ ناقدین کا استدلال ہے کہ یہ تناسب دوسرے کریپٹو کرنسی پروجیکٹس کے مقابلے میں بہت زیادہ ہے۔
Terra Network نیٹ ورک کو کیسے محفوظ بنایا جاتا ہے؟
ٹرون ایک متفقہ طریق کار استعمال کرتا ہے جسے تفویض شدہ پروف-آف-سٹیک کے نام سے جانا جاتا ہے۔
TRX مالکان Tron Power حاصل کرنے کے لیے اپنی کریپٹو کرنسی کو منجمد کر سکتے ہیں، جس کے معنی ہیں کہ، وہ "سپر نمائندگان‘‘ مُنتخب کرنے کے لیے رائے دہی کر سکتے ہیں، یعنی اُن برتر تُمائندگان کے انتخاب کے لیے، جو بلاک پروڈیوسرز کی حیثیت سے خدمات انجام دیتے ہیں۔
یہ بلاک پروڈیوسر لین-دین کی تصدیق کے عوض TRX انعامات حاصل کرتے ہیں، اور پھر یہ انعامات ان لوگوں میں تقسیم کیے جاتے ہیں جنہوں نے اُنکے حق میں ووٹ دیا۔
ٹرون کے مطابق، یہ نُکتہ نظر، اس کے بلاک چین کو ماحاصل کی بلند تر سطح پر پہنچنے میں مدد دیتا ہے۔
آپ ٹرون (TRX) کہاں سے خرید سکتے ہیں؟
TRON کا اندراج درجنوں ایکسچینجز پر موجود ہے — بشمول Poloniex، Bancor، KuCoin، Binance، Bitfinex، Coinbene اور دیگر۔ تاہم، Coinbase اس کی حمایت نہیں کرتا۔
فیاٹ سے Bitcoin میں تبادلے کے بارے میں جاننے کے لیے یہاں کلک کیجیے — altcoins کی خرید کے لیے ایک بے عیب دروازہ۔
# | نام | جوڑی | آخری اپ ڈیٹ |
---|