کرپٹوکرنسی

TrueUSD

Bitcoin

TrueUSD

TUSD

#154

$1 USD

-0.02% (1d)

مارکیٹ کیپٹلائزیشن

$495.51M

حجم (24 گھنٹے)

$53.56M

FDV

$495.51M

حجم/مارکیٹ کیپ (24 گھنٹے)

10.81%

کل سپلائی

$495.60M

زیادہ سے زیادہ سپلائی

-

گردش کرنے والی سپلائی

$495.60M

معلومات

Website

$1

(0.01%)
Price change 1h

$1.00

High 24h

$1

(0.08%)
Price change 7d

$1.00

High 7D

TrueUSD (TUSD) کیا ہے؟

TrueUSD امریکی ڈالر کا ایک اسٹیبل-کوائن ہے، جو 1:1 کے تناسب سے USD میں پیگ کر دیا گیا ہے۔ جنوری سن 2018 میں، ابتدائی طور پر محدود سرمایہ کاری کے لیے لانچ کیے گئے TrueUSD نے اتنی وسعت اختیار کر لی کہ اکتوبر سن 2020 تک اسے تقریباً $400 ملین کی شمولیت سے اعانت حاصل ہوئی۔

TrueUSD ٹرسٹ ٹوکن (TrustToken) کے زیر انتظام کریپٹو کرنسی کے متعدد اسٹیبل-کوائنز میں سے ایک پلیٹ فارم ہے، جو حقیقی دنیا کے اثاثوں کی ٹوکنائزنگ کرتا ہے۔

دوسرے اسٹیبل-کوائنز کی طرح، TrueUSD کا ہدف بڑھتی ہوئی لیکویڈیٹی کو سہولت فراہم کرنا، نیز کرپٹو کرنسی کے تاجروں اور عام صارفین کو آزادانہ فلوٹ (float) کرتے ہوئے ٹوکنز— جیسے، Bitcoin (BTC) — کے مُقابلے میں غیرمتزلزل اثاثے مُہیّا کرنا ہے۔

اکتوبر سن 2020 تک، TUSD مارکیٹ-کیپ کے لحاظ سے اڑھتیسویں (38th) سب سے بڑی کریپٹو کرنسی قرار پاتی ہے۔

TrueUSD کے بانی کون ہیں؟

TrueUSD ایک اسٹیبل-کوائن ہے جس کا آغاز TrustToken نامی وارث-کمپنی نے کیا۔ اس کے شریک بانیRafael Cosman ،ہیں۔ اس کے علاوہ، وہی اس کے CEO بھی ہیں۔

Cosman کو خفیہ-نگاری سے زندگی بھرپر مُحیط لگائو ہے۔ وہ Google Brain اور سافٹ-ویئر کمپنی Palantir، یعنی دونوں میں کام کرنے سے پہلے مصنوعی ذہانت (AI) کے ستھ ساتھ خفیہ نگاری کی تعلیم بھی حاصل کرتے رہے ہیں۔ اُنہوں نے سن 2017 میں ٹرسٹ-ٹوکن تخلیق کرنے کے لیے Google کو خیر باد کہا۔

Cosman کا کہنا ہے کہ TrueUSD دراصل TrustToken کی پروڈکٹ لائن کا محض ایک آغاز تھا، جس میں نسبتاً کم کام کے عوض ایک اعلیٰ اور مُوثٔر اثاثہ تخلیق کیا جا سکتا ہے۔

اُنہوں نے آغاز میں یہ بات نوٹ کی کہ اسٹیبل-کوائن کا باقاعدہ آڈٹ کمپنی کے لیے توجہ کا ایک اہم مرکز ہونا چاہیئے، کیونکہ سرمایہ کاروں کو ایک ایسے وقت میں ذہنی اطمینان فراہم کرنے کی ضرورت تھی، جب ابتدائی کوائن کی پیشکش (ICO) کے رجحان کے تناظر میں، بہت سے کرپٹو اثاثے بھاری اتار چڑھاؤ کا سامنا کر رہے تھے۔

کیا چیز TrueUSD کو مُنفرد بناتی ہے؟

TrueUSD کا مقصد استحکام اور افادیت میں توازن پیدا کرنا ہے — کسی بھی اسٹیبل-کوئن کے استعمال کے مرکزی معاملات — باقاعدہ تصدیقات کی صورت میں تحفظ کے ساتھ۔

اپنے آغاز کے بعد سے، وارث-کمپنی TrustToken نے اسٹیبل-کوائن کے نقطہ آغاز کی غیر جانبدارانہ تصدیق سے متعلق اہمیت کو اجاگر کرنے کی کوشش کی ہے۔ اس طرح، چھوٹے نجی تاجروں کے علاوہ، اسٹیبل-کوائن کا التماس خطرے میں کمی کرنے کے خواہاں بڑے سرمایہ کاروں کے لیے تیار ہے۔

TrustToken کے مُطابق، TUSD "پہلا امریکی ڈالر سے مُکمّل حمایت یافتہ مُنظّم اسٹیبل-کوائن" ہے۔

TrueUSD ایک مسلسل پھیلتی ہوئی اسٹیبل-کوائن مارکیٹ کا وہ حصہ ہے، جس میں USD کے حمایت یافتہ اثاثے اب ایک بڑی تعداد میں شامل ہیں۔ Tether یعنی (USDT) جس کی مارکیٹ کیپ اکتوبر سن 2020 تک TUSD کے $382 ملین کے مقابلے میں $15 بلین ہے، اب تک سب سے بڑا قرار پاتا ہے،

TrustToken نے تجارتی سرگرمیوں کے ایک حصّے کی حیثیت سے بہت سی کاروباری شراکت داریوں میں شمولیت اختیار کی ہے۔ اس میں TUSD مالکان کی سالانہ غیر فعال آمدنی بڑھانے کے اختیارات بھی شامل ہیں۔

متعلقہ صفحات:

Tether کے بارے میں مزید جانیئے۔ یہاں

USD Coin کے بارے میں مزید جائیئے۔ یہاں

کیا آپ کرپٹو کرنسی کے لئے نو آموز ہیں؟ تمام معلومات جو آپ چاہتے ہیں الیگزینڈریا پر دیکھیے، جوCoinMarketCap کا ایک موثر تعلیمی وسیلہ ہے۔

فی الوقت کُل کتنے TrueUSD (TUSD) کوائنز گردش میں ہیں؟

اکتوبر سن 2020 تک تقریباً 381.9 ملین TUSD گردش میں تھے۔ بحیثیت ایک مستحکم کوائن، اس کی سپلائی غیر محدود ہے، اور اس کا پھیلاؤ طلب کے مطابق جاری رہے گا۔

TUSD دو مختلفف اشکال میں دستیاب ہے: Ethereum پر ERC-20 ٹوکن کی حیثیت سے اور دوسرا، جسے TUSDB بھی کہا جاتا ہے، Binance چین پر BEP-2 ٹوکن کی شکل میں۔

TrueUSD کی مُترادف صلاحیت برائے تلافی — USD کے لئے — کو بینکوں اور معتبر اداروں کے ساتھ شراکت داری کے ذریعے برقرار رکھا جاتا ہے۔

TrueUSD نیٹ ورک کو کیسے محفوظ بنایا جاتا ہے؟

TrustToken کا ہدف ٹولز کا استعمال کرتے ہوئے زیادہ سے زیادہ شفافیت فراہم کرنا ہے، جو حقیقی وقت میں سرانجام دی جانے والی TUSD کی پشت پناہی کرنے کے بارے میں آڈٹنگ اور اعتبار کی صلاحیت کے ذریعے ممکن ہے۔

اس کے USD پیگ کی درستگی پر بھروسہ کرنے کے علاوہ، سکیورٹی مسائل کا تعلق تمام ERC-20 کو مُتاثر کرنے والے معیاری ٹوکنز سے ہوتا ہے۔ مثلاً، اگر Ethereum بلاک چین پر نشیب و فراز کے سبب گیس کی قیمتیں بڑھ جائیں، تو لین-دین بہت زیادہ فیس کا شکار بن سکتے ہیں۔

آپ TrueUSD (TUSD) کہاں سے خرید سکتے ہیں؟

USD کا سب سے بڑا اسٹیبل-کوائن ہونے کے ناطے، TUSD کریپٹو کرنسی اور دیگر اسٹیبل-کوائنز کے پیئرز کے ساتھ بڑے ایکسچینجز پر آزادانہ دستیاب ہے۔

فی الوقت، حجم کے تناظُر میں Binance، اور DeFi خودکار مارکیٹ میکر Curve سب سے بڑے قرار دیے جاتے ہیں۔

کیا آپ کرپٹو پر نئے آئے ہیں؟ Bitcoin اور دیگر کریپٹو کرنسیاں خریدنے کے لئے ہماری آسان گائیڈ کا مُطالعہ کیجیے۔

TrueUSD میں کہاں خرید و فروخت کر سکتا ہوں ?
#نامجوڑیآخری اپ ڈیٹ