Trust Wallet Token
Trust Wallet Token
TWT
#158
$1.16 USD
-3.08% (1d)مارکیٹ کیپٹلائزیشن | $484.40M |
حجم (24 گھنٹے) | $22.43M |
FDV | $1.16B |
حجم/مارکیٹ کیپ (24 گھنٹے) | 4.63% |
کل سپلائی | $999.67M |
زیادہ سے زیادہ سپلائی | - |
گردش کرنے والی سپلائی | $416.65M |
معلومات
Website |
$1.16
(0.58%)$1.21
$1.16
(-5.90%)$1.28
Trust Wallet Token (TWT) (ٹرسٹ والیٹ ٹوکن) کیا ہے؟
ٹرسٹ والیٹ ٹوکن، یا TWT، ایک سادہ BEP-20 یوٹیلیٹی ٹوکن ہے، جو ٹرسٹ والیٹ کے صارفین کو بہت سے فوائد اور مراعات فراہم کرتا ہے۔ ٹرسٹ والیٹ بذاتِ خود ایک موبائل کریپٹو کرنسی والیٹ ہے جو Ethereum، Binance اور TRON بلاک چینز پر مقبول ٹوکنز کے علاوہ درجنوں مشہور مقامی اثاثوں کو سپورٹ کرتا ہے۔
TWT ٹوکنز کے حاملین ٹرسٹ والیٹ کا استعمال کرتے ہوئے متعدد فوائد کا دروازہ کھولتے ہیں۔ ان فوائد میں داخلی-ایپ کریپٹو کرنسی کی خریداری، اور غیر مرکزی ایکسچینج کی (DEX) خدمات کے استعمال پر رعایتیں شامل ہیں۔ TWT رکھنے والے، ٹرسٹ والیٹ کی حاکمیت میں بھی حصہ لے سکتے ہیں، نیز ٹرسٹ والیٹ اپ-ڈیٹ سے متعلق تجاویز پر ووٹ دے سکتے ہیں، جس سے ایپ کی ڈویلپمنٹ کو بہتر بنانے میں مدد ملتی ہے۔
ٹرسٹ والیٹ ٹوکن ابتداء میں Binance Chain پر ایک BEP-2 اثاثے کے طور پر شروع کیا گیا تھا، لیکن اکتوبر سن 2020 میں Binance Smart Chain پر BEP-20 ٹوکن کی حیثیت سے اس کا دوبارہ آغاز کیا گیا۔
ٹرسٹ والیٹ ٹوکن کے بانی کون ہیں؟
ٹرسٹ والیٹ کی بُنیاد Viktor Radchenko نے سن 2017 میں رکھی۔ Mountain View، کیلیفورنیا میں قائم، Radchenko نے پہلے کئی ٹیکنولوجی فرموں کے لیے ڈویلپمنٹ اور انجینئرنگ کے کے شعبوں میں کردار ادا کیے، اور سن 2013 میں Trucker Path کی مشترکہ بنیاد رکھی۔ ٹرکوں اور نقل و حمل کی فرموں کے لیے بنائی گئی سب سے زیادہ مقبول ایپس میں سے ایک کی پشت پناہ یہی کمپنی ہے۔
یہ معلوم ہونے پر کہ "ایپ اسٹورز میں 1Ethereum1 اور ERC20 ٹوکنز کے لیے کوئی اوپن سورس والیٹ موجود ہی نہیں، تو "Radchenko نے اپنی توجہ موبائل کریپٹو کرنسی والیٹ انڈسٹری کی طرف مبذول کی۔
یہ پلیٹ فارم Binance نے جولائی سن 2018 میں ایک نامعلوم رقم کے عوض حاصل کیا تھا، لیکن Radchenko اب بھی Binance ٹیم کے حصے کی حیثیت سے پلیٹ فارم پر کام کر رہے ہیں۔ ٹرسٹ والیٹ ٹیم جو مکمّل طور پر عوامی نہیں، 20 سے زیادہ افراد پر مشتمل ہے — جن میں سے بہت سے Binance کے ساتھ مشترکہ کردار ادا کرتے ہیں۔
کیا چیز ٹرسٹ والیٹ ٹوکن کو منفرد بناتی ہے؟
ٹرسٹ والیٹ ٹوکن ایک یوٹیلیٹی ٹوکن ہے، جسے ٹرسٹ والیٹ موبائل ایپ کے صارفین کے لیے اضافی قدر بہم پہنچانے کی غرض سے ڈیزائن کیا گیا ہے — ٹرسٹ والیٹ ایکو سسٹم سے باہر اس کی کوئی افادیت نہیں۔
اس کے باوجود، بحیثیت ایک BEP-20 اثاثہ، ٹرسٹ والیٹ ٹوکنز کو Binance Smart Chain اثاثوں کو سپورٹ کرنے والے کسی بھی والیٹ میں منتقل کیا جا سکتا ہے، جہاں اسے دیگر اثاثوں کے بالمُقابل تبادلہ کرنے، اور خدمات کا عوضانہ ادا کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ چونکہ یہ ٹرسٹ والیٹ کی ڈویلپمنٹ کے حوالے سے ووٹنگ اور حاکمیتی حقوق بھی تفویض کرتا ہے؛ ساتھ ہی ساتھ رعایتی DEX تجارت اور اندرون-ایپ خریداریوں کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے، چناچہ، TWT کی قدروقیمت کو قیاس آرائی کرنے والے ایک آلے کے طور پر فروغ حاصل ہوا ہے۔
TWT ،Binance Smart Chain (BSC) پر لانچ کیے جانے والے پہلے ٹوکنز میں سے ایک تھا — اعلی کارکردگی کا حامل ایک بلاک چین، جو اسمارٹ کونٹریکٹس اور غیر مرکزی ایپلی کیشنز (DApps) کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ نتیجتاً، TWT کو کم فیس اور لین دین کی ’’تقریباً-فوری‘‘ تصدیق کے لیے مطلوب اوقات کے ساتھ منتقل کیا جا سکتا ہے۔
متعلقہ صفحات:
Binance Coin (BNB) ایک کرپٹو کرنسی ہے جو Binance Smart Chain کو توانائی دیتی ہے۔
Crypto.com Coin (CRO) کے بارے میں پڑھیے۔
CoinMarketCap الیگزینڈریا.پر Bitcoin والیٹ کا استعمال سیکھیے۔
CoinMarketCap بلاگ کے ساتھ مارکیٹ میں سرفہرست رہیے۔
کُل کتنے ٹرسٹ والیٹ ٹوکنز (TWT) گردش میں ہیں؟
Binance Smart Chain میں منتقلی کے ایک حصے کے طور پر، اصل TWT ٹوکن سپلائی کا 99% جلا دیا گیا، اور TWT سپلائی کی نئی حد، زیادہ سے زیادہ 1 بلین مقرر کر دی گئی تھی — فی الوقت اس کا صرف ایک چوتھائی سے زیادہ حصّہ گردش میں ہے۔
TWT کی گردشی سپلائی بتدریج بڑھے گی، کیونکہ ٹرسٹ والیٹ کے صارفین اپنے مختلف کام مکمل کرنے کے لیے TWT ٹوکنز حاصل کرتے ہیں۔ مذکورہ کام کُچھ یوں ہو سکتے ہیں: حوالہ جاتی مہموں میں حصہ لینا؛ ایپ کے اندر ذہنی آزمائشیں قبول کرنا؛ اور دیگر کاموں کی تکمیل کرنا — مثلاً کریپٹو کرنسی پر اسٹیکنگ اور تجارت۔
رسمی ذریعے یعنی آفیشل سورس کے مطابق، TWT ٹوکن سپلائی کا ہدف کُچھ یوں ہے: 40% صارف کی ملکیت کے لیے؛ 15% ٹرسٹ والیٹ کمیونٹی کو؛ 30% ریزرو میں؛ اور 15% ڈویلپرز کے لئے وقف۔ اکتوبر سن 2020 تک، ٹرسٹ والیٹ نے ٹرسٹ والیٹ ٹوکن کے لیے مکمل ٹوکنومکس (tokenomics) یا اخراج کا شیڈول شائع نہیں کیا ہے۔
ٹرسٹ والیٹ ٹوکن نیٹ-ورک کو کیسے محفوظ بنایا جاتا ہے؟
Binance سمارٹ چین کی بنیاد پر، ٹرسٹ والیٹ ٹوکن کو سخت-آزمودہ پروف-آف-سٹیک (POS) اتفاق رائے کے طریق کار کی حمایت حاصل ہے۔ یہ نیٹ-ورک کو ممکنہ حد تک خطرات سے بچانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، بشمول 51% اور Sybil حملوں سے تحفّظ فراہم کرنے کے لیے۔
اسے Binance کی طرف سے چلائے جانے والے سخاوتمندانہ بگ باؤنٹی (bug bounty) نامی ایک پروگرام کے ذریعے بھی تحفّظ ملتا ہے۔ یہ پروگرام BNB میں $10,000 تک کسی بھی ایسے شخص کو ادا کرنے کے لیے تیار رہتا ہے، جو Binance چین اور اس کے بنیادی سمارٹ معاہدوں میں کوئی کمزوری ڈھونڈ نکالے۔
اس کے علاوہ؛ بحیثیت ایک BEP-20 اثاثہ، TWT کو اس کے اپنے مُنتظم والیٹ سافٹ-ویئر کی سیکیورٹی کے ذریعے مزید تحفّظ فراہم کیا جاتا ہے۔ ٹرسٹ والیٹ کے لیے، اس میں پاس-کوڈ (passcode)، سیکیورٹی-لاک اور 12 الفاظ پر مشتعمل ایک ریکوری (recovery) عبارت شامل ہے۔
آپ ٹرسٹ والیٹ ٹوکن (TWT) کہاں سے خرید سکتے ہیں؟
ٹرسٹ والیٹ ٹوکن متعدد پلیٹ فارمز پر خریداری اور تجارت کے لیے دستیاب ہے — بشمول مرکزی اور غیر مرکزی، یعنی، دونوں طرح کے ایکسچینجز پر۔ MXC اور Binance DEX اُن سب سے زیادہ مائع ایکسچینجز میں شامل ہیں جہاں سے TWT کی خریداری کی جا سکتی ہے۔ فی الحال یہ ٹوکن دیگر کریپٹو کرنسیوں کی ایک حد کے باالمقابل ہی تجارت کی صلاحیت رکھتا ہے، بشمول Tether (USDT) اور Bitcoin (BTC) نیز Binance کوائن (BNB)۔
کیا آپ فیاٹ کے ساتھ ٹرسٹ والیٹ ٹوکن جیسی کریپٹو کرنسی خریدنا چاہتے ہیں؟ کیسے؟ یہاں سے پتہ لگائیے
# | نام | جوڑی | آخری اپ ڈیٹ |
---|